মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

نکاح سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৮৬৯ টি

হাদীস নং: ১৭৪৭১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت { غَیْرِ أُولِی الْإِرْبَۃِ } کی تفسیر کا بیان
(١٧٤٧٢) حضرت مجاہد (رض) قرآن مجید کی آیت { غَیْرِ أُولِی الْإِرْبَۃِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد وہ بچہ ہے جو اس سمجھ کو ناپہنچا ہو کہ عورتوں کے معاملات پر آگاہ ہوسکے۔
(۱۷۴۷۲) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ فِی قَوْلِہِ : {غَیْرِ أُولِی الإِرْبَۃِ مِنَ الرِّجَالِ} قَالَ : الَّذِی لاَ أرب لہ بِالنِّسَائِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৪৭২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت { غَیْرِ أُولِی الْإِرْبَۃِ } کی تفسیر کا بیان
(١٧٤٧٣) حضرت سعید بن مسیب (رض) قرآن مجید کی آیت { غَیْرِ أُولِی الْإِرْبَۃِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد پاگل ہے۔
(۱۷۴۷۳) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ قَالَ : الْمَعْتُوہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৪৭৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت { غَیْرِ أُولِی الْإِرْبَۃِ } کی تفسیر کا بیان
(١٧٤٧٤) حضرت حسن (رض) قرآن مجید کی آیت { غَیْرِ أُولِی الْإِرْبَۃِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد بیوقوف ہے۔
(۱۷۴۷۴) حدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّد ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ : ہُوَ الَّذِی یَقُولُونَ : أَحْمَقُ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৪৭৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت { غَیْرِ أُولِی الْإِرْبَۃِ } کی تفسیر کا بیان
(١٧٤٧٥) حضرت ابن عباس (رض) قرآن مجید کی آیت { غَیْرِ أُولِی الْإِرْبَۃِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد وہ ہے جس سے عورتیں حیا نہ کرتی ہوں۔
(۱۷۴۷۵) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : ہُوَ الَّذِی لاَ تَسْتَحْیِی مِنْہُ النِّسَائُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৪৭৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت { غَیْرِ أُولِی الْإِرْبَۃِ } کی تفسیر کا بیان
(١٧٤٧٦) حضرت عکرمہ (رض) قرآن مجید کی آیت { غَیْرِ أُولِی الْإِرْبَۃِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد وہ شخص ہے جس کی عقل قائم نہ ہو۔
(۱۷۴۷۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ عَوْنٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ قَالَ : ہُوَ الَّذِی لاَ یَقُومُ إرْبُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৪৭৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو عورت اپنی عدت میں شادی کرلے اسے مہر ملے گا یا نہیں ؟
(١٧٤٧٧) حضرت مکحول (رض) فرماتے ہیں کہ ایک عورت سے اس کی عدت میں شادی کی گئی حضرت عمر (رض) نے دونوں کے درمیان جدائی کرادی اور عورت کا مہر بیت المال میں جمع کرادیا۔ حضرت زہری (رض) فرماتے ہیں کہ مہر کا مال بیت المال میں نہیں جائے گا یہ اس کی شرمگاہ کا عوض ہے۔
(۱۷۴۷۷) حدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ بُرْدٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ قَالَ : فَرَّقَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ بَیْنَہُمَا وَجَعَلَ صَدَاقَہَا فِی بَیْتِ الْمَالِ وَقَالَ الزُّہْرِیُّ : لَمْ یَکُنْ صَدَاقُہَا فِی بَیْتِ الْمَالِ ، ہُوَ بِمَا أَصَابَ مِنْ فَرْجِہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৪৭৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو عورت اپنی عدت میں شادی کرلے اسے مہر ملے گا یا نہیں ؟
(١٧٤٧٨) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ ایک عورت سے اس کی عدت میں شادی کی گئی حضرت عمر (رض) نے دونوں کے درمیان جدائی کرادی اور عورت کا مہر بیت المال میں جمع کرادیا۔ حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ دونوں کے درمیان جدائی کرائی جائے گی لیکن مہر شرمگاہ کے حلال ہونے کا عوض بنے گا۔
(۱۷۴۷۸) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ : یُفَرَّقُ بَیْنَہُمَا وَیُجعَلُ صَدَاقَہَا فِی بَیْتِ الْمَالِ وَقَالَ عَلِی : یُفَرَّقُ بَیْنَہُمَا وَلَہَا الصَّدَاقُ بِمَا اسْتَحَلَّ مِنْ فَرْجِہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৪৭৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو عورت اپنی عدت میں شادی کرلے اسے مہر ملے گا یا نہیں ؟
(١٧٤٧٩) حضرت سعید بن مسیب (رض) فرماتے ہیں کہ دونوں کے درمیان جدائی کرائی جائے گی لیکن مہر شرمگاہ کے حلال ہونے کا عوض بنے گا۔
(۱۷۴۷۹) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیِّبِ قَالَ : یُفَرَّقُ بَیْنَہُمَا وَلَہَا الصَّدَاقُ بِمَا اسْتَحَلَّ مِنْ فَرْجِہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৪৭৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو عورت اپنی عدت میں شادی کرلے اسے مہر ملے گا یا نہیں ؟
(١٧٤٨٠) حضرت سلیمان بن یسار (رض) فرماتے ہیں کہ دونوں کے درمیان جدائی کرائی جائے گی اور مہر بیت المال میں جمع کرایا جائے گا۔
(۱۷۴۸۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ یَسَارٍ قَالَ : یُفَرَّقُ بَیْنَہُمَا وَیُلْقَی الصَّدَاقُ فِی بَیْتِ الْمَالِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৪৮০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو عورت اپنی عدت میں شادی کرلے اسے مہر ملے گا یا نہیں ؟
(١٧٤٨١) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ ہر نکاح فاسد جیسے عورت کا عدت میں شادی کرنا وغیرہ، ایسے نکاحوں میں اگر آدمی نے بیوی سے دخول کیا تو عورت کو مہر تو ملے گا البتہ دونوں میں جدائی کرادی جائے گی۔
(۱۷۴۸۱) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنِ ابْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : کُلُّ نِکَاحٍ فَاسِدٍ نَحْوَ الَّذِی تُزَوَّجُ فِی عِدَّتِہَا وَأَشْبَاہِہِ ، ہَذَا مِنَ النِّکَاحِ الْفَاسِدِ إذَا کَانَ قَدْ دَخَلَ بِہَا فَلَہَا الصَّدَاقُ وَیُفَرَّقُ بَیْنَہُمَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৪৮১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو عورت اپنی عدت میں شادی کرلے اسے مہر ملے گا یا نہیں ؟
(١٧٤٨٢) حضرت حکم (رض) فرماتے ہیں کہ دونوں کے درمیان جدائی کرادی جائے گی۔ البتہ فرج کو حلال کرنے کی وجہ سے عورت کو مہرملے گا۔
(۱۷۴۸۲) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ أَبِی غَنِیَّۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنِ الْحَکَمِ أَنَّہُ قَالَ : یُفَرَّقُ بَیْنَہَا وَبَیْنَ زَوْجِہَا وَیَکُونُ لَہَا الْمَہْرُ بِمَا اسْتَحَلَّ مِنْ فَرْجِہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৪৮২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو عورت اپنی عدت میں شادی کرلے اسے مہر ملے گا یا نہیں ؟
(١٧٤٨٣) حضرت مسروق (رض) فرماتے ہیں کہ ایک عورت نے اپنی عدت میں شادی کی تو حضرت عمر (رض) نے فیصلہ فرمایا کہ جب تک یہ زندہ ہیں ان کے درمیان جدائی کرادی جائے اور ان کا مہر بیت المال میں جمع کرادیا جائے۔ اور فرمایا کہ ان کا نکاح بھی حرام تھا اور مہر بھی حرام ہے۔ حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ ان دونوں کے درمیان جدائی کرادی جائے، پھر عورت پہلے خاوند کی باقی ماندہ عدت گزارے پھر تین حیض عدت گزارے اور شرمگاہ کو حلال کرنے کی وجہ سے اسے مہر ملے گا۔ پھر اگر آدمی چاہے توا سے دوبارہ نکاح کا پیغام بھجوادے۔
(۱۷۴۸۳) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ : قضَی عُمَرُ فِی امْرَأَۃٍ تَزَوَّجَتْ فِی عِدَّتِہَا أَنْ یُفَرَّقَ بَیْنَہُمَا مَا عَاشَا وَیُجْعَلُ صَدَاقُہَا فِی بَیْتِ الْمَالِ وَقَالَ : کَانَ نِکَاحُہَا حَرَامًا فَصَدَاقُہَا حَرَامًا ، وَقَضَی فِیہَا عَلِیٌّ أَنْ یُفَرَّقَ بَیْنَہُمَا وَتُوَفِّیَ عِدَّۃَ مَا بَقِیَ مِنَ الزَّوْجِ الأَوَّلِ ثُمَّ تَعْتَدُّ ثَلاَثَۃَ قُرُوئٍ وَلَہَا الصَّدَاقُ بِمَا اسْتَحَلَّ مِنْ فَرْجِہَا ثُمَّ إِنْ شَائَ خَطَبَہَا بَعْدَ ذَلِکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৪৮৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کی نظر کسی اجنبی عورت پر پڑے اور وہ اسے اچھی محسوس ہو تو اسے چاہیے کہ اپنی بیوی سے صحبت کرلے ؟
(١٧٤٨٤) حضرت عبداللہ بن حبیب (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک مرتبہ باہر تشریف لائے، ایک خاتون پر آپ کی نگاہ پڑی اور وہ آپ کو بھلی محسوس ہوئی۔ آپ واپس حضرت ام سلمہ (رض) کے پاس تشریف لائے، ان کے پاس کچھ عورتیں بیٹھی خوشبو بنا رہی تھیں۔ ان عورتوں نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا تو چلی گئیں۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی حاجت کو پورا فرمایا اور باہر تشریف لے آئے۔ پھر آپ نے فرمایا کہ تم میں سے کسی شخص کی نظر اگر کسی عورت پر پڑے اور وہ اسے بھلی محسوس ہو تو اپنی بیوی سے صحبت کرلے کیونکہ جو کچھ اس عورت میں ہے وہ اس کی بیوی میں بھی ہے۔
(۱۷۴۸۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی حَصِینٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ حَبِیبٍ قَالَ : خَرَجَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَلَقِیَ امْرَأَۃً فَأَعْجَبَتْہُ فَرَجَعَ إلَی أُمِّ سَلَمَۃَ وَعِنْدَہَا نِسْوَۃٌ یَدُفن طِیبًا قَالَ : فَعَرَفْنَ فِی وَجْہِہِ فَأَخْلَیْنَہُ فَقَضَی حَاجَتَہُ فَخَرَجَ ، فَقَالَ : مَنْ رَأَی مِنْکُمُ امْرَأَۃً فَأَعْجَبَتْہُ فَلِیَأْتِ أَہْلَہُ فَلْیُوَاقِعْہَا فَإِنَّ مَعَہَا مِثْلُ الَّذِی مَعَہَا۔ (مسلم ۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৪৮৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کی نظر کسی اجنبی عورت پر پڑے اور وہ اسے اچھی محسوس ہو تو اسے چاہیے کہ اپنی بیوی سے صحبت کرلے ؟
(١٧٤٨٥) ایک اور سند سے الفاظ کے فرق کے ساتھ یونہی منقول ہے۔
(۱۷۴۸۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ حَبِیبٍ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِ حَدِیثِ أَبِی حَصِینٍ إلاَّ إِنَّہُ لَمْ یَذْکُرْ : یَدُفْنَ طِیبًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৪৮৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کی نظر کسی اجنبی عورت پر پڑے اور وہ اسے اچھی محسوس ہو تو اسے چاہیے کہ اپنی بیوی سے صحبت کرلے ؟
(١٧٤٨٦) حضرت عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ تم میں سے کسی شخص کی نظر اگر کسی عورت پر پڑے اور وہ اسے بھلی محسوس ہو تو اپنی بیوی سے صحبت کرلے کیونکہ جو کچھ ان عورتوں میں ہے وہ اس کی بیویوں میں بھی ہے۔
(۱۷۴۸۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، وَابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ حُلاَّمٍ قَالَ قَالَ عَبْدُ اللہِ : مَنْ رَأَی مِنْکُمُ امْرَأَۃً فَأَعْجَبَتْہُ فَلْیُوَاقِع أَہْلَہُ فَإِنَّ مَعَہُنَّ مِثْلَ الَّذِی مَعَہُنَّ۔ (دارمی ۲۲۱۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৪৮৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کی نظر کسی اجنبی عورت پر پڑے اور وہ اسے اچھی محسوس ہو تو اسے چاہیے کہ اپنی بیوی سے صحبت کرلے ؟
(١٧٤٨٧) حضرت سالم بن ابی جعد (رض) فرماتے ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نگاہ ایک عورت پر پڑی، وہ بھلی محسوس ہوئی تو آپ نے حضرت ام سلمہ (رض) سے شرعی ملاقات کی اور ارشاد فرمایا کہ تم میں سے کسی شخص کی نظر اگر کسی عورت پر پڑے اور وہ اسے بھلی محسوس ہو تو اپنی بیوی سے صحبت کرلے کیونکہ جو کچھ ان عورتوں میں ہے وہ اس کی بیویوں میں بھی ہے۔
(۱۷۴۸۷) حَدَّثَنَا عَبِیدَۃُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِی الْجَعْدِ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَأَی امْرَأَۃً ، فَأَتَی أُمَّ سَلَمَۃَ فَوَاقَعَہَا وَقَالَ : إذَا رَأَی أحدکم امْرَأَۃً تُعْجِبُہُ فَلْیَأْتِ أَہْلَہُ فَإِنَّ مَعَہُنَّ مِثْلَ الَّذِی مَعَہُنَّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৪৮৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کی نظر کسی اجنبی عورت پر پڑے اور وہ اسے اچھی محسوس ہو تو اسے چاہیے کہ اپنی بیوی سے صحبت کرلے ؟
(١٧٤٨٨) حضرت عبداللہ (رض) کا قول ایک اور سند سے بھی منقول ہے۔
(۱۷۴۸۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیرِ ، عَنْ جَابِرٍ بِنَحْوِ حَدِیثِ عَبْدِ اللہِ۔

(مسلم۹۔ ابوداؤد ۲۱۴۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৪৮৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کی نظر کسی اجنبی عورت پر پڑے اور وہ اسے اچھی محسوس ہو تو اسے چاہیے کہ اپنی بیوی سے صحبت کرلے ؟
(١٧٤٨٩) حضرت مطرف (رض) فرماتے ہیں کہ اگر آدمی کی نظر کسی عورت پر پڑے اور وہ اسے اچھی لگے تو گائے کے نامکمل بچے کو یاد کرلے۔
(۱۷۴۸۹) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ مُطَرِّفٍ فِی الرَّجُلِ یَرَی الْمَرْأَۃَ تُعْجِبُہُ قَالَ : یَذْکُرُ أَخْسَائَ الْبَقَرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৪৮৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کی نظر کسی اجنبی عورت پر پڑے اور وہ اسے اچھی محسوس ہو تو اسے چاہیے کہ اپنی بیوی سے صحبت کرلے ؟
(١٧٤٩٠) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ اگر آدمی کی نظر کسی عورت پر پڑے اور وہ اسے اچھی لگے تو عورت کی بدبوار چیزوں کا خیال لائے۔
(۱۷۴۹۰) حَدَّثَنَا زید بْنُ حُبَابٍ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ فِی الرَّجُلِ یَرَی الْمَرْأَۃَ فتعجبہ قَالَ : یَذْکُرُ مَنَاتِنہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৪৯০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی عورت سے اس بات پر شادی کرے کہ مہر کے بارے میں عورت کی فرمائش مانی جائے گی
(١٧٤٩١) حضرت نخعی (رض) فرماتے ہیں کہ اشعث نے ایک عورت سے منہ مانگے مہر پر شادی کی، پھر یہ مقدمہ حضرت عمر (رض) کے پاس لایا گیا تو آپ نے فرمایا کہ اسے راضی کرو، اسے راضی کرو۔
(۱۷۴۹۱) حدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ مُدْرِکٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ النَّخَعِیّ قَالَ : تَزَوَّجَ الأَشْعَثُ امْرَأَۃً عَلَی حُکْمِہَا فَرُفِعَ إلَی عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، فَقَالَ : أَرْضِہَا أَرْضِہَا۔
tahqiq

তাহকীক: