মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
نکاح سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৮৬৯ টি
হাদীস নং: ১৭৪৫১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ شادی اور ختنوں کے موقع پر کھانا کھلانا
(١٧٤٥٢) حضرت اعمش (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت ابو وائل (رض) نے گائے کی سری اور چار بڑی روٹیوں سے ولیمہ کھلایا۔
(۱۷۴۵۲) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ، عَنْ أَبِی إسْرَائِیلَ، عَنِ الأَعْمَشِ أن أَبَا وَائِلٍ: أَوْلَمَ بِرَأْسِ بَقَرَۃٍ وَأَرْبَعَۃِ أَرْغِفَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৪৫২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ شادی اور ختنوں کے موقع پر کھانا کھلانا
(١٧٤٥٣) حضرت سالم بن عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے والد کی زندگی میں شادی کی، میرے والد نے لوگوں کو بلایا جن میں حضرت ابو ایوب (رض) بھی شامل تھے۔
(۱۷۴۵۳) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللہِ قَالَ : عَرَّسْتُ فِی عَہْدِ أَبِی فَآذَنَ أَبِی النَّاسَ ، وَکَانَ فِیمَنْ آذَنَ لأَبِی أَیُّوبَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৪৫৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ شادی اور ختنوں کے موقع پر کھانا کھلانا
(١٧٤٥٤) حضرت سالم (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت حمزہ بن عبداللہ بن عمر (رض) نے ولیمہ کے لیے کئی اونٹ ذبح کئے۔
(۱۷۴۵۴) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ جَرِیرِ بْنِ حَازِمٍ ، عَنْ یُونُسَ الأَیْلِیِّ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ سَالِمٍ أَنَّ حَمْزَۃَ بْنَ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ نَحَرَ جَزُورًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৪৫৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ شادی اور ختنوں کے موقع پر کھانا کھلانا
(١٧٤٥٥) حضرت سالم بن عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ میرے والد نے میرے اور نعیم بن عبداللہ (رض) کے ختنے کرائے اور ہمارے لیے ایک مینڈھا ذبح کرایا، مجھے یاد ہے کہ ہم اس کے ٹکڑے لڑکوں کی طرف کاٹ کر پھینک رہے تھے۔
(۱۷۴۵۵) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ حَمْزَۃَ قَالَ : أَخْبَرَنِی سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللہِ قَالَ : خَتَنَنِی أَبِی أَنَا وَنُعَیْمَ بْنَ عَبْدِ اللہِ فَذَبَحَ عَلَیْنَا کَبْشًا وَلَقَدْ رَأَیْتُنَا نَجْدِلُ بِہِ عَلَی الْغِلْمَانِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৪৫৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اس عورت کا بیان جس نے اپنا نفس نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے ہبہ کردیا
(١٧٤٥٦) حضرت زبیر (رض) فرماتے ہیں کہ خولہ بنت حکیم (رض) ان عورتوں میں سے ہیں جنہوں نے اپنا نفس نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے ہبہ کردیا۔
(۱۷۴۵۶) حدَّثَنَا حدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ قَالَ : کَانَ یقال : إِنَّ خَوْلَۃَ بِنْتَ حَکِیمٍ مِنَ اللاَّتِی وَہَبْنَ أَنْفُسَہُنَّ لِلنَّبِیِّ علیہ السلام۔ (بخاری ۵۱۱۳۔ مسلم ۵۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৪৫৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اس عورت کا بیان جس نے اپنا نفس نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے ہبہ کردیا
(١٧٤٥٧) حضرت مجاہد (رض) قرآن مجید کی آیت { وَامْرَأَۃً مُؤْمِنَۃً إِنْ وَہَبَتْ نَفْسَہَا لِلنَّبِیِّ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس عورت نے اپنا نفس ہبہ نہیں کیا۔
(۱۷۴۵۷) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ : {وَامْرَأَۃً مُؤْمِنَۃً إِنْ وَہَبَتْ نَفْسَہَا لِلنَّبِیِّ} قَالَ : لم تَہَبْ نَفْسَہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৪৫৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اس عورت کا بیان جس نے اپنا نفس نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے ہبہ کردیا
(١٧٤٥٨) حضرت حکم (رض) فرماتے ہیں کہ عبد الملک نے مدینہ والوں سے اس عورت کے بارے میں پوچھنے کے لیے خط لکھا تو جواب میں حضرت علی بن حسین (رض) نے لکھا کہ وہ قبیلہ ازد کی ام شریک نامی عورت تھیں جنہوں نے اپنا نفس حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے ہبہ کردیا تھا۔
(۱۷۴۵۸) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ قَالَ : کَتَبَ عَبْدُ الْمَلِکِ إلَی أَہْلِ الْمَدِینَۃِ یَسْأَلُہُمْ قَالَ : فَکَتَبَ إلَیْہِ عَلِیٌّ قَالَ شُعْبَۃُ : وَظَنِّی أَنَّہُ ابْنُ حُسَیْنٍ قَالَ : وَأَخْبَرَنِی أَبَانُ بْنُ تَغْلِبَ ، عَنِ الْحَکَمِ أَنَّہُ عَلِیُّ بْنُ حُسَیْنٍ قَالَ : ہِیَ امْرَأَۃٌ مِنَ الأَزْدِ یُقَالُ لَہَا أَمُّ شَرِیکٍ وَہَبَتْ نَفْسَہَا لِلنَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔
(نسائی ۸۹۲۸۔ احمد ۶/۴۶۲)
(نسائی ۸۹۲۸۔ احمد ۶/۴۶۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৪৫৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اس عورت کا بیان جس نے اپنا نفس نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے ہبہ کردیا
(١٧٤٥٩) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ وہ ایک انصاری عورت تھیں جنہوں نے اپنا نفس حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے ہبہ کردیا تھا۔
(۱۷۴۵۹) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، قَالَ : حَدَّثَنِی عَبْدُ اللہِ بْنُ أَبِی السَّفَرِ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ أَنَّہَا امْرَأَۃٌ مِنَ الأَنْصَارِ وَہَبَتْ نَفْسَہَا لِلنَّبِیِّ وَہِیَ مِمَّنْ أَرْجَأَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৪৫৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اس عورت کا بیان جس نے اپنا نفس نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے ہبہ کردیا
(١٧٤٦٠) حضرت شعبہ (رض) فرماتے ہیں کہ مدینہ والے کسی بہت زیادہ برکت والی چیز کے بارے میں کہا کرتے تھے کہ وہ ام شریک کے مشکیزے سے بھی زیادہ ہے۔
(۱۷۴۶۰) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ قَالَ : وَحَدَّثَنِی أَہْلُ الْمَدِینَۃِ أَنَّہُمْ کَانُوا یَقُولُونَ لِلشَّیْئِ : لَہُوَ أَعْظَمُ نَحِیًّا مِنْ نَحِیِّ أُمِّ شَرِیکٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৪৬০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اس عورت کا بیان جس نے اپنا نفس نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے ہبہ کردیا
(١٧٤٦١) حضرت محمد بن کعب، حضرت عمر بن حکم اور حضرت عبداللہ بن عبیدہ (رض) فرماتے ہیں کہ جس عورت نے اپنا نفس حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ہبہ کردیا تھا وہ حضرت میمونہ (رض) ہیں۔
(۱۷۴۶۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مُوسَی بْنِ عُبَیْدَۃَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ کَعْبٍ وَعُمَرَ بْنِ الْحَکَمِ ، وَعَبْدِ اللہِ بْنِ عُبَیدۃَ قَالُوا : الَّتِی وَہَبَتْ نَفْسَہَا لِلنَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَیْمُونَۃُ۔ (طبری ۲۳۔ بیہقی ۵۵)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৪৬১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اس عورت کا بیان جس نے اپنا نفس نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے ہبہ کردیا
(١٧٤٦٢) حضرت مجاہد (رض) قرآن مجید کی آیت { وَامْرَأَۃً مُؤْمِنَۃً إِنْ وَہَبَتْ نَفْسَہَا لِلنَّبِیِّ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد بغیر مہر کے نکاح کرنا ہے۔
(۱۷۴۶۲) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ بْنُ سَوَّارٍ ، عَنْ وَرْقَائَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ : {وَامْرَأَۃً مُؤْمِنَۃً إِنْ وَہَبَتْ نَفْسَہَا لِلنَّبِیِّ} قَالَ : بِغَیْرِ صَدَاقٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৪৬২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اس عورت کا بیان جس نے اپنا نفس نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے ہبہ کردیا
(١٧٤٦٣) حضرت مجاہد (رض) قرآن مجید کی آیت { وَامْرَأَۃً مُؤْمِنَۃً إِنْ وَہَبَتْ نَفْسَہَا لِلنَّبِیِّ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ عورت نے تو نفس ہبہ کردیا تھا لیکن حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قبول نہیں فرمایا۔
(۱۷۴۶۳) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ : (وَامْرَأَۃً مُؤْمِنَۃً إِنْ وَہَبَتْ نَفْسَہَا لِلنَّبِیِّ) قَالَ : فَعَلَتْ وَلَمْ یَفْعَلْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৪৬৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر آدمی اسلام قبول کرلے اور اس کے پاس دو سگی بہنیں ہوں تو کیا حکم ہے ؟
(١٧٤٦٤) حضرت عوف (رض) بیان کرتے ہیں کہ قبیلہ بنو تیم اللہ کے ھمام بن عمیر نامی آدمی کے پاس جاہلیت میں دوسگی بہنیں (بیوی یاباندی کے طورپر) تھیں۔ اور ان میں سے کسی سے بھی علیحدگی اختیار نہیں کی۔ حضرت عمر (رض) کی خلافت کے زمانے میں اس کا معاملہ حضرت عمر (رض) کے سامنے پیش کیا گیا تو آپ نے اس کو پیغام دیا کہ دونوں میں سے ایک کو اختیار کرلو اور خدا کی قسم اگر تم دوسری کے پاس گئے تو میں تمہارے سر پر ماروں گا۔
(۱۷۴۶۴) حدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ عَوْفٍ قَالَ : حدَّثَنَا أَشْیَاخُ عُمَرِیِین مِنْ جُلَسَائِ قَسَامَۃَ بْنِ زُہَیْرٍ أَنَّ ہَمَّامَ بْنَ عُمَیْرٍ رَجُلٌ مِنْ بَنِی تَیْمِ اللہِ کَانَ جَمَعَ بَیْنَ أُخْتَیْنِ فِی الْجَاہِلِیَّۃِ فَلَمْ یُفَرِّقْ بَیْنَ وَاحِدَۃٍ مِنْہُمَا حَتَّی کَانَ فِی خِلاَفَۃِ عُمَرَ وَأَنَّہُ رُفِعَ شَأْنُہُ إلَی عُمَرَ فَأَرْسَلَ إلَیْہِ ، فَقَالَ : اخْتَرْ إحْدَاہُمَا وَاللَّہِ لَئِنْ قَرَبْتِ الأُخْرَی لأَضْرِبَنَّ رَأْسَکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৪৬৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر آدمی اسلام قبول کرلے اور اس کے پاس دو سگی بہنیں ہوں تو کیا حکم ہے ؟
(١٧٤٦٥) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ جو شخص اسلام قبول کرے اور اس کے پاس (بیوی یاباندی کے طور پر) دو عورتیں ہوں تو اگر وہ چاہے تو پہلی کو روک لے۔
(۱۷۴۶۵) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ : إذَا أَسْلَمَ وَعِنْدَہُ أُخْتَانِ حَبَسَ الأُولَی مِنْہُمَا إِنْ شَائَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৪৬৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر آدمی اسلام قبول کرلے اور اس کے پاس دو سگی بہنیں ہوں تو کیا حکم ہے ؟
(١٧٤٦٦) حضرت دیلمی (رض) فرماتے ہیں کہ میں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا تو اس وقت میرے نکاح میں دو سگی بہنیں تھیں جن سے میں نے جاہلیت میں شادی کی تھی۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھ سے فرمایا جب تم واپس جاؤ تو ایک کو طلاق دے دینا۔
(۱۷۴۶۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِی فَرْوَۃَ ، عَنْ أَبِی وَہْبٍ الْجَیْشَانِیِّ ، عَنْ أَبِی خِرَاشٍ الرُّعَیْنِیِّ ، عَنِ الدَّیْلَمِیِّ قَالَ : قدِمْتُ عَلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَعِنْدِی أُخْتَانِ تَزَوَّجْتُہُمَا فِی الْجَاہِلِیَّۃِ ، فَقَالَ : إذَا رَجَعْت فَطَلِّقْ إحْدَاہُمَا۔ (ترمذی ۱۱۲۹۔ احمد ۴/۲۳۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৪৬৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی اسلام قبول کرے اور اس کے نکاح میں دس عورتیں ہوں تو کیا حکم ہے ؟
(١٧٤٦٧) حضرت ابن عمر (رض) سے روایت ہے کہ غیلان بن سلمہ ثقفی (رض) نے اسلام قبول کیا تو ان کے نکاح میں دس عورتیں تھیں۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے فرمایا کہ ان میں سے چار رکھ لو۔
(۱۷۴۶۷) حدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ وَمَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : أَسْلَمَ غَیْلاَنُ بْنُ سَلَمَۃ الثَّقَفِیُّ وَتَحْتَہُ عَشْرُ نِسْوَۃٍ ، فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : خُذْ مِنْہُنَّ أَرْبَعًا۔
(دار قطنی ۲۷۱۔ بیہقی ۱۸۳)
(دار قطنی ۲۷۱۔ بیہقی ۱۸۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৪৬৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی اسلام قبول کرے اور اس کے نکاح میں دس عورتیں ہوں تو کیا حکم ہے ؟
(١٧٤٦٨) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی اسلام قبول کرے اور اس کے نکاح میں دس یا چھ عورتیں ہوں تو وہ ان میں سے چار رکھ لے۔
(۱۷۴۶۸) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی الرَّجُلِ یُسْلِمُ وَعِنْدَہُ عَشْرُ ، أَوْ سِتُّ نِسْوَۃٍ قَالَ : یُمْسِکُ مِنْہُنَّ أَرْبَعًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৪৬৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی اسلام قبول کرے اور اس کے نکاح میں دس عورتیں ہوں تو کیا حکم ہے ؟
(١٧٤٦٩) حضرت حمیضہ بن شمردل (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت قیس بن حارث (رض) نے اسلام قبول کیا تو ان کے نکاح میں آٹھ عورتیں تھیں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں چار کو اختیار کرنے کا حکم دیا۔
(۱۷۴۶۹) حَدَّثَنَا بَکْرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ : حدَّثَنَا عِیسَی بْنُ الْمُخْتَارِ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ حُمَیْضَۃَ بْنِ الشَّمَرْدَلِ ، عَنْ قَیْسِ بْنِ الْحَارِثِ الأَسَدِیِّ أَنَّہُ أَسْلَمَ وَعِنْدَہُ ثَمَانِ نِسْوَۃٍ فَأَمَرَہُ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنْ یَخْتَارَ مِنْہُنَّ أَرْبَعًا۔ (ابوداؤد ۲۲۳۶۔ ابن ماجہ ۱۹۵۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৪৬৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت { غَیْرِ أُولِی الْإِرْبَۃِ } کی تفسیر کا بیان
(١٧٤٧٠) حضرت شعبی قرآن مجید کی آیت { غَیْرِ أُولِی الْإِرْبَۃِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد وہ بچہ ہے جو اس سمجھ کو نہ پہنچا ہو کہ عورتوں کے معاملات پر آگاہ ہوسکے۔
(۱۷۴۷۰) حدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ فِی قَوْلِہِ : {غَیْرِ أُولِی الإِرْبَۃِ} قَالَ : الَّذِی لَمْ یَبْلُغْ أرْبُہُ أَنْ یَطَّلِعَ عَلَی عَوْرَۃِ النِّسَائِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৪৭০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت { غَیْرِ أُولِی الْإِرْبَۃِ } کی تفسیر کا بیان
(١٧٤٧١) حضرت مجاہد (رض) قرآن مجید کی آیت { غَیْرِ أُولِی الْإِرْبَۃِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد وہ بچہ ہے جو اس سمجھ کو نہ پہنچا ہو کہ عورتوں کے معاملات پر آگاہ ہوسکے۔
(۱۷۴۷۱) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ أَظُنُّہُ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ قَالَ فِی قَوْلِہِ : {غَیْرِ أُولِی الإِرْبَۃِ} قَالَ : ہو الأَبْلَہُ الَّذِی لاَ یَعْرِفُ أَمْرَ النِّسَائِ۔
তাহকীক: