মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

نکاح سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৮৬৯ টি

হাদীস নং: ১৭৪৩১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اچھے اخلاق والی اور برے اخلاق والی عورت
(١٧٤٣٢) حضرت عمر بن خطاب (رض) فرماتے ہیں کہ عورتیں تین قسم کی ہیں : ایک وہ اچھے مزاج والی، نرم طبیعت والی، پاکدامن، مسلمان، محبت کرنے والی، اولاد کو جنم دینے والی بیوی جو اپنے خاوند کی ہر حال میں معاونت کرے اور مصیبتوں پر شکوہ نہ کرے۔ لیکن ایسی عورت بہت کم ملتی ہے۔ دوسری وہ پاکدامن اور مسلمان عورت، جو بچوں کی تربیت کرے اور اسے بچوں کے علاوہ کوئی کام نہ ہو۔ تیسری وہ عورت جو بدمزاج اور بدفطرت ہو۔ اللہ تعالیٰ ایسی عورت جس کے گلے میں چاہے ڈال دیتا ہے اور اسے اللہ کے سوا کوئی ٹال نہیں سکتا۔ مردوں کی بھی تین قسمیں ہیں : ایک وہ پاکدامن مسلمان سمجھد ار مردجوہر طرح کے معاملات کی فہم رکھتا ہو، اگر کسی مشکل میں مبتلاہو تو اپنی دانائی کی وجہ سے اس سے نکل جائے۔ دوسرا وہ پاکدامن مسلمان مرد جو خود تو صاحب الرائے نہ ہو لیکن جب کوئی معاملہ پیش آئے تو سمجھدار اور صاحب الرائے سے مشورہ کرے اور اس کے مشورے پر عمل کرے اور تیسرا وہ نادان اور بیوقوف شخص جو نہ خود صاحب الرائے ہو نہ کسی سمجھدار سے مشورہ کرے اور نہ کسی خیر خواہ کی اطاعت کرے۔
(۱۷۴۳۲) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ قَالَ : أَخْبَرَنَا شَیْبَانُ قَالَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ عُمَیْرٍ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ عُقْبَۃَ ، عَنْ سَمُرَۃَ بْنِ جُنْدُبٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ یَقُولُ : النِّسَائُ ثَلاَثَۃٌ : امْرَأَۃٌ ہَیِّنَۃٌ لَیِّنَۃٌ عَفِیفَۃٌ مُسْلِمَۃٌ وَدُودٌ وَلُودٌ تُعِینُ أَہْلَہَا عَلَی الدَّہْرِ ، وَلاَ تُعِینُ الدَّہْرَ عَلَی أَہْلِہَا ، وَقَلَّ مَا تَجِدُہَا ، ثَانِیَۃٌ : امْرَأَۃٌ عَفِیفَۃٌ مُسْلِمَۃٌ إنَّمَا ہِیَ وِعَائٌ لِلْوَلَدِ لَیْسَ عِنْدَہَا غَیْرُ ذَلِکَ ، ثَالِثَۃٌ : غُلٌّ قَمِلٌ یَجْعَلُہَا اللَّہُ فِی عُنُقِ مَنْ یَشَائُ وَلاَ یَنْزِعُہَا غَیْرُہُ ، الرِّجَالُ ثَلاَثَۃٌ : رَجُلٌ عَفِیفٌ مُسْلِمٌ عَاقِلٌ یَأْتَمِرُ فِی الأُمُورِ إذَا أَقْبَلَتْ وَتَشَبَّہت ، فَإِذَا وَقَعَتْ خَرَجَ مِنْہَا بِرَأْیِہِ وَرَجُلٌ عَفِیفٌ مُسْلِمٌ لَیْسَ لَہُ رَأْیٌ فَإِذَا وَقَعَ الأَمْرُ أَتَی ذَا الرَّأْیِ وَالْمَشْورَۃِ فَشَاوَرَہُ وَاسْتَأْمَرَہُ ثُمَّ نَزَلَ عِنْدَ أَمْرِہِ، وَرَجُلٌ حَائِرٌ بَائِرٌ لاَ یَأْتَمِرُ رُشْدًا وَلاَ یُطِیعُ مُرْشِدًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৪৩২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نکاح کی بنیاد کن چیزوں کو بنانا چاہیے ؟
(١٧٤٣٣) حضرت جابر بن عبداللہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ عورت سے اس کے دین، اس کے مال اور اس کی خوبصورتی کی وجہ سے نکاح کیا جاتا ہے۔ تمہیں چاہیے کہ لازمی طور پر دین دار عورت سے شادی کرو ورنہ نقصان اٹھاؤگے۔
(۱۷۴۳۳) حدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ أَبِی سُلَیْمَانَ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ جَابِرِ بن عَبْدِ اللہِ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : إنَّ الْمَرْأَۃَ تُنْکَحُ عَلَی دِینِہَا وَمَالِہَا وَجَمَالِہَا فَعَلَیْکَ بِذَاتِ الدِّینِ تَرِبَتْ یَدَاک۔ (مسلم ۱۰۸۷۔ ترمذی ۱۰۸۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৪৩৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نکاح کی بنیاد کن چیزوں کو بنانا چاہیے ؟
(١٧٤٣٤) حضرت ابو سعید خدری (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ عورت سے تین خصوصیات میں سے کسی ایک کی وجہ سے نکاح کیا جاتا ہے : یا تو اس کے مال کی وجہ سے یا خوبصورتی کی وجہ سے یا دین داری کی وجہ سے۔ تمہیں چاہیے کہ شادی کی بنیاد دینداری اور اخلاق کو بناؤ ورنہ نقصان اٹھاؤ گے۔
(۱۷۴۳۴) حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِی مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَی الْمَدَنِیُّ قَالَ : أَخْبَرَنِی سَعْدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَمَّتِہِ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: تُنْکَحُ الْمَرْأَۃُ عَلَی إحْدَی خِصَالٍ ثَلاَثٍ: تُنْکَحُ الْمَرْأَۃُ عَلَی مَالِہَا ، عَلَی جَمَالِہَا ، تُنْکَحُ عَلَی دِینِہَا ، عَلَیْک بِذَاتِ الدِّینِ وَالْخُلُقِ تَرِبَتْ یَمِینُکَ۔

(حاکم ۱۶۱۔ احمد ۳/۸۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৪৩৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نکاح کی بنیاد کن چیزوں کو بنانا چاہیے ؟
(١٧٤٣٥) حضرت یحییٰ بن جعدہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ عورت سے اس کے دین، اخلاق، مال یاجمال کی وجہ سے نکاح کیا جاتا ہے۔ تمہیں چاہیے کہ شادی کی بنیاد دینداری اور اخلاق کو بناؤ ورنہ نقصان اٹھاؤ گے۔
(۱۷۴۳۵) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ یَحْیَی بْنِ جَعْدَۃَ رَفَعَہُ قَالَ : تُنْکَحُ الْمَرْأَۃُ عَلَی دِینِہَا وَخُلُقِہَا وَمَالِہَا وَجَمَالِہَا ، أَیْنَ بِکَ ، عَنْ ذَاتِ الْخُلُقِ وَالدِّینِ ، تَرِبَتْ یَمِینُکَ۔ (سعید بن منصور ۵۰۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৪৩৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نکاح کی بنیاد کن چیزوں کو بنانا چاہیے ؟
(١٧٤٣٦) حضرت یحییٰ بن جعدہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ عورت سے مال، خاندان، جمال یا دین کی وجہ سے نکاح کیا جاتا ہے۔ تمہیں چاہیے کہ دینداری کو بنیاد بنا کر نکاح کرو ورنہ نقصان اٹھاؤ گے۔
(۱۷۴۳۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ جَعْدَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: تُنْکَحُ الْمَرْأَۃُ عَلَی مَالِہَا وَعَلَی حَسَبِہَا وَعَلَی جَمَالِہَا وَعَلَی دِینِہَا فَعَلَیْکَ بِذَاتِ الدِّینِ، تَرِبَتْ یَمِینُکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৪৩৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بیوی سے شرعی ملاقات کے کیا آداب ہیں ؟
(١٧٤٣٧) حضرت ابن عباس (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ اگر تم میں سے کوئی اپنی بیوی کے پاس جانے کا ارادہ کرے تو یہ دعاپڑھے (ترجمہ) اللہ کے نام کے ساتھ، اے اللہ ! ہمیں شیطان سے محفوظ فرما، جو اولاد تو ہمیں عطا کرے اس کو بھی شیطان سے محفوظ فرما۔ یہ دعا پڑھنے کے بعد اگر اللہ نے اولاد دی تو وہ شیطانی اثرات سے محفوظ رہے گی۔
(۱۷۴۳۷) حدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ کُرَیْبٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لَوْ أَنَّ أَحَدَکُمْ إذَا أَرَادَ أَنْ یَأْتِیَ أَہْلَہُ قَالَ : بِسْمِ اللہِ اللَّہُمَّ جَنِّبْنَا الشَّیْطَانَ وَجَنِّبِ الشَّیْطَانَ مَا رَزَقْتنَا ، فَإِنَّہُ إِنْ یُقْدَرْ بَیْنَہُمَا وَلَدٌ فِی ذَلِکَ لَمْ یَضُرَّہُ شَیْطَانٌ أَبَدًا۔ (بخاری ۳۲۷۱۔ مسلم ۱۱۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৪৩৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بیوی سے شرعی ملاقات کے کیا آداب ہیں ؟
(١٧٤٣٨) حضرت ابو اسید کے مولیٰ حضرت ابو سعید کہتے ہیں کہ جب میں نے شادی کی تو میں غلام تھا۔ میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ کی ایک جماعت کی دعوت کی۔ ان میں حضرت ابن مسعود، حضرت ابو ذر اور حضرت حذیفہ (رض) بھی تھے۔ جب نماز کا وقت ہوا تو حضرت ابوذر (رض) آگے ہونے لگے تو ساتھیوں نے ان سے فرمایا آپ آگے بڑھیں اور مجھے نماز پڑھانے کو کہا۔ میں غلام تھا پھر بھی میں نے نماز پڑھائی۔ پھر انھوں نے مجھ سے فرمایا جب تم اپنی بیوی کے پاس جاؤ تو دو رکعت نماز پڑھو، پھر اللہ تعالیٰ سے خیر مانگو اور شر سے پناہ چاہو۔ پھر اپنی بیوی کے ساتھ مصروف ہوجاؤ۔
(۱۷۴۳۸) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنْ أَبِی نَضْرَۃَ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ مَوْلَی أَبِی أُسَیْدٍ قَالَ : تَزَوَّجْتُ وَأَنَا مَمْلُوکٌ فَدَعَوْتُ نَفَرًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِیہِمُ ابْنُ مَسْعُودٍ ، وَأَبُو ذَرٍّ وَحُذَیْفَۃُ قَالَ : وَأُقِیمَتِ الصَّلاَۃُ قَالَ : فَذَہَبَ أَبُو ذَرٍّ لِیَتَقَدَّمَ فَقَالُوا : إلَیْکَ ، قَالَ : أَوَ کَذَلِکَ ؟ قَالُوا : نَعَمْ ، قَالَ : فَتَقَدَّمْتُ إلَیْہِمْ وَأَنَا عَبْدٌ مَمْلُوکٌ وَعَلَّمُونِی فَقَالُوا : إذَا أُدْخِلَ عَلَیْکَ أَہْلُکَ فَصَلِّ عَلَیْکَ رَکْعَتَیْنِ ثُمَّ سَلِ اللَّہَ تَعَالَی مِنْ خَیْرِ مَا دَخَلَ عَلَیْکَ وَتَعَوَّذْ بِہِ مِنْ شَرِّہِ ثُمَّ شَأْنَکَ وَشَأْنَ أَہْلِکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৪৩৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بیوی سے شرعی ملاقات کے کیا آداب ہیں ؟
(١٧٤٣٩) حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود (رض) جب اپنی اہلیہ کے ساتھ مباشرت فرماتے تو یہ دعا پڑھتے (ترجمہ) اے اللہ ! جو اولاد تو ہمیں عطا کرے شیطان کو اس پر تسلط نہ دینا۔
(۱۷۴۳۹) حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَی، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ، عَنِ ابْنِ أَخِی عَلْقَمَۃَ بن قَیس، عَنْ عَلْقَمَۃَ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ کَانَ إذا غَشِیَ أَہْلَہُ فَأَنْزَلَ قَالَ: اللَّہُمَّ لاَ تَجْعَلْ لِلشَّیْطَانِ فِیمَا رَزَقْتنَا نَصِیبًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৪৩৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بیوی سے شرعی ملاقات کے کیا آداب ہیں ؟
(١٧٤٤٠) حضرت ام موسیٰ فرماتی ہیں کہ مدینہ میں جب کسی لڑکی کو رخصت کیا جاتا تو پہلے اس کو مسجد میں لاکر دو رکعت نماز پڑھائی جاتی اور نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ازواج کے پاس لائی جاتی تاکہ وہ اس کے لیے دعا فرمائیں۔
(۱۷۴۴۰) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَۃَ قَالَتْ : کَانَتْ لاَ تُزَفُّ بِالْمَدِینَۃِ جَارِیَۃٌ إلَی زَوْجِہَا حَتَّی یُمَرَّ بِہَا فِی الْمَسْجِدِ فَتُصَلِّیَ فِیہِ قَالَ أَبُو بَکْرٍ : قَالَ : أُرَاہُ قَالَ : رَکْعَتَیْنِ وَحَتَّی یُمَرَّ بِہَا عَلَی أَزْوَاجِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَیَدْعُونَ لَہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৪৪০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بیوی سے شرعی ملاقات کے کیا آداب ہیں ؟
(١٧٤٤١) حضرت شقیق فرماتے ہیں کہ ابوجریر نامی ایک صاحب حضرت عبداللہ کے پاس آئے اور انھوں نے عرض کیا کہ میں نے ایک جوان لڑکی سے شادی کی ہے اور مجھے اندیشہ ہے کہ کہیں وہ مجھ سے بیزار نہ ہوجائے۔ حضرت عبداللہ نے فرمایا کہ محبت اللہ طرف سے ہے اور نفرت شیطان کی طرف سے ہے۔ شیطان چاہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی حلال کردہ چیز کو تمہارے لیے ناپسندیدہ بنادے۔ جب وہ تمہارے پاس آئے تو اسے حکم دو کہ وہ تمہارے پیچھے دو رکعات نما زپڑھے۔
(۱۷۴۴۱) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ شَقِیقٍ قَالَ : جَائَ رَجُلٌ إلَی عَبْدِ اللہِ یُقَالُ لَہُ أَبُو جَرِیرٍ ، فَقَالَ : إنِّی تَزَوَّجْتُ جَارِیَۃً شَابَّۃً وَإِنِّی أَخَافُ أَنْ تَفْرَکَنِی قَالَ ، فَقَالَ عَبْدُ اللہِ : إنَّ الإِلْفَ مِنَ اللہِ وَالْفَرْکَ مِنَ الشَّیْطَانِ، یُرِیدُ أَنْ یُکَرِّہَ إلَیْکُمْ مَا أَحَلَّ اللَّہُ لَکُمْ ، فَإِذَا أَتَتْک فَمُرْہَا فَلْتُصَلِّ خلفک رَکْعَتَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৪৪১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی مسلمان عورت مشرکین کی سرزمین میں جاب سے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٧٤٤٢) حضرت مجاہد قرآن مجید کی آیت { وَلاَ تُمْسِکُوا بِعِصَمِ الْکَوَافِرِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اگر کسی مسلمان کی بیوی مشرکین کی سرزمین میں جاب سے تو وہ مسلمان کی بیوی نہیں شمار کی جائے گی۔
(۱۷۴۴۲) حدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ قَالَ : حدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ خُصَیْفٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ فِی قَوْلِہِ : {وَلاَ تُمْسِکُوا بِعِصَمِ الْکَوَافِرِ} قَالَ : إذَا لَحِقَتِ امْرَأَۃُ الْمُسْلِمِ بِالْمُشْرِکِینَ لَمْ یُعْتَدَّ بِہَا مِنْ نِسَائِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৪৪২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی مسلمان عورت مشرکین کی سرزمین میں جاب سے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٧٤٤٣) حضرت سعید بن جبیر (رض) سے بھی یونہی منقول ہے۔
(۱۷۴۴۳) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ قَالَ : حدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ مِثْلَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৪৪৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ شادی اور ختنوں کے موقع پر کھانا کھلانا
(١٧٤٤٤) حضرت انس (رض) سے روایت ہے کہ جب حضرت عبد الرحمن بن عوف (رض) نے شادی کی تو حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے فرمایا تھا ” ولیمہ کرو خواہ ایک ہی بکری سے کرو “
(۱۷۴۴۴) حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ ، عَنْ حُمَیْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ بن عوف : أَوْلِمْ وَلَوْ بِشَاۃٍ یَعْنِی ، حِینَ تَزَوَّجَ۔ (بخاری ۲۰۴۹۔ ابوداؤد ۲۱۰۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৪৪৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ شادی اور ختنوں کے موقع پر کھانا کھلانا
(١٧٤٤٥) حضرت انس (رض) فرماتے ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی ازواج میں ایک سے شرعی ملاقات فرمائی تو مجھے بھیجا کہ میں کچھ لوگوں کو کھانے کے لیے بلا لاؤں۔
(۱۷۴۴۵) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ زُہَیْرٍ ، عَنْ بَیَانٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَنَسًا یَقُولُ : بَنَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِامْرَأَۃٍ فَأَرْسَلَنِی فَدَعَوْتُ رِجَالاً إلَی الطَّعَامِ۔ (بخاری ۵۱۷۰۔ ترمذی ۳۲۱۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৪৪৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ شادی اور ختنوں کے موقع پر کھانا کھلانا
(١٧٤٤٦) حضرت حکم (رض) فرماتے ہیں کہ جب حضرت بلال (رض) نے شادی کی تو حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس سونا لایا گیا۔ آپ نے حضرت بلال (رض) سے فرمایا کہ اسے اپنی ضرورت میں خرچ کرلو۔ پھر اپنے اصحاب سے فرمایا کہ ولیمہ میں اپنے بھائی کی مدد کرو۔
(۱۷۴۴۶) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنِ الْحَکَمِ قَالَ : لَمَّا تَزَوَّجَ بِلاَلٌ أَتَی النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِذَہَبٍ، قَالَ لِبِلاَلٍ : سُقْ ہَذَا ، ثُمَّ قَالَ : أَعِینُوا أَخَاکُمْ فِی وَلِیمَتِہِ۔ (ابوداؤد ۲۲۶۔ سعید بن منصور ۵۸۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৪৪৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ شادی اور ختنوں کے موقع پر کھانا کھلانا
(١٧٤٤٧) حضرت منصور بن صفیہ (رض) اپنی والدہ سے نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی ایک زوجہ کا ولیمہ دو مد شعیر کے ساتھ فرمایا۔
(۱۷۴۴۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورِ بن صَفِیَّۃَ ، عَنْ أُمِّہِ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَوْلَمَ عَلَی بَعْضِ نِسَائِہِ بِمُدَّیْنِ مِنْ شَعِیرٍ۔ (نسائی ۶۶۰۷۔ احمد ۶/۱۱۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৪৪৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ شادی اور ختنوں کے موقع پر کھانا کھلانا
(١٧٤٤٨) حضرت حفصہ (رض) فرماتی ہیں کہ جب میرے والد سیرین نے شادی کی تو سات دن رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اصحاب کی دعوت کی۔ جب انصار کی دعوت کا دن ہوا تو حضرت ابی بن کعب، حضرت زید بن ثابت اور حضرت معاذ (رض) کو بلایا۔ حضرت ابی (رض) کا اس دن روزہ تھا۔ جب سب نے کھانا کھالیا تو حضرت ابی (رض) نے دعا کی اور باقی لوگوں نے اس دعا پر آمین کہا۔
(۱۷۴۴۸) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ حَفْصَۃَ قَالَتْ : لَمَّا تَزَوَّجَ أَبِی : سِیرِینُ دَعَا أَصْحَابَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ سَبْعَۃَ أَیَّامٍ فَلَمَّا کَانَ یَوْمُ الأَنْصَارِ دَعَاہُمْ وَدَعَا أُبَیَّ بْنَ کَعْبٍ وَزَیْدَ بْنَ ثَابِتٍ قالَ ہِشَامٌ : وَأَظُنُّہُ قَالَ وَمُعَاذًا قَالَ : فَکَانَ أُبَیٌّ صَائِمًا فَلَمَّا طَعِمُوا دَعَا أُبَیّ بْنُ کَعْبٍ وَأَمَّنَ الْقَوْمُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৪৪৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ شادی اور ختنوں کے موقع پر کھانا کھلانا
(١٧٤٤٩) حضرت انس بن مالک (رض) سے مروی ہے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت زینب (رض) کا ولیمہ فرمایا اور مسلمانوں کو خوب سیر کرکے روٹی اور گوشت کھلایا۔
(۱۷۴۴۹) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ حُمَیْدٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ : أَوْلَمَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِزَیْنَبَ فَأَشْبَعَ الْمُسْلِمِینَ خُبْزًا وَلَحْمًا۔ (بخاری ۴۷۹۳۔ مسلم ۱۰۴۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৪৪৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ شادی اور ختنوں کے موقع پر کھانا کھلانا
(١٧٤٥٠) حضرت ابو موسیٰ (رض) نے اپنے ایک بیٹے کی شادی کرائی پھر ولیمہ کیا اور کچھ لوگوں کو دعوت دی۔
(۱۷۴۵۰) حَدَّثَنَا عَفَّانُ قَالَ : حدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنِی مَالِکُ بْنَ دِینَارٍ قَالَ حَدَّثَتْنِی عَجُوزٌ مِنَ الْحَیِّ قَالَتْ : زَوَّجَ أَبُو مُوسَی الأَشْعَرِیُّ بَعْضَ بَنِیہِ قَالَتْ : فَأَوْلَمَ عَلَیْہِ فَدَعَا نَاسًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৪৫০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ شادی اور ختنوں کے موقع پر کھانا کھلانا
(١٧٤٥١) حضرت نافع (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر (رض) بچوں کے ختنے کے موقع پر کھانا کھلاتے تھے۔
(۱۷۴۵۱) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ نَافِعٍ قَالَ : کَانَ ابْنُ عُمَرَ یُطْعِمُ عَلَی خِتَانِ الصِّبْیَانِ۔
tahqiq

তাহকীক: