মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

نکاح سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৮৬৯ টি

হাদীস নং: ১৭৪১১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عورت پر خاوند کا کیا حق ہے ؟
(١٧٤١٢) ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
(۱۷۴۱۲) حَدَّثَنَا عبد اللہ بْنُ نُمَیْرٍ قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِی ظَبْیَانَ ، عَنْ رَجُلٍ مِنَ الأَنْصَارِ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِ حَدِیثِ أَبِی مُعَاوِیَۃَ۔ (ابن ماجہ ۱۸۵۳۔ حارث ۴۹۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৪১২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عورت پر خاوند کا کیا حق ہے ؟
(١٧٤١٣) حضرت عبداللہ بن حارث (رض) فرماتے ہیں کہ تین لوگ ایسے ہیں جن کی نماز ان کے سر سے اوپر بھی نہیں جاتی : ایک وہ امام جس سے لوگ ناراض ہوں۔ دوسری وہ عورت جو اپنے خاوند کی نافرمان ہو اور تیسرا وہ غلام جو اپنے آقا سے بھاگا ہوا ہو۔
(۱۷۴۱۳) حَدَّثَنَا عبد اللہ بْنُ إدْرِیسَ ، عَنِ الأَعْمَشِِ ، عَنِ الْمِنْہَالِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ : ثَلاَثَۃٌ لاَ تُجَاوِزُ صَلاَۃُ أَحَدِہِمْ رَأْسَہُ ، إمَامٌ أَمَّ قَوْمًا وَہُمْ لَہُ کَارِہُونَ ، وَامْرَأَۃٌ تَعْصِی زَوْجَہَا ، وَعَبْدٌ آبِقٌ مِنْ سَیِّدِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৪১৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عورت پر خاوند کا کیا حق ہے ؟
(١٧٤١٤) حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ اے عورتو ! اگر تمہیں معلوم ہوجائے کہ تمہارے شوہروں کا تم پر کیا حق ہے تو تم ان کے چہروں کا غبار اپنے چہروں کے ذریعے صاف کرنے لگو۔
(۱۷۴۱۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ قُرَّۃَ بْنِ خَالِدٍ ، عَنِ امْرَأَۃٍ مِنْ بَنِی عُطَارِدٍ یُقَالُ لَہَا رَبِیعَۃُ قَالَتْ : قالَتْ عَائِشَۃُ : یَا مَعاشِرَ النِّسَائِ ، لَوْ تَعْلَمْنَ حَقَّ أَزْوَاجِکُنَّ عَلَیْکُنَّ لَجَعَلَتِ الْمَرْأَۃُ مِنْکُنَّ تَمْسَحُ الْغُبَارَ ، عَنْ وَجْہِ زَوْجِہَا بِحُرِّ وَجْہِہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৪১৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عورت پر خاوند کا کیا حق ہے ؟
(١٧٤١٥) حضرت عمرو بن حارث بن مصطلق (رض) فرماتے ہیں کہ تمام لوگوں میں سب سے زیادہ سخت عذاب دو لوگوں کو ہوگا : ایک وہ عورت جو اپنے خاوند کی نافرمان ہو اور دوسرا وہ امام جسے لوگ ناپسند کرتے ہوں۔
(۱۷۴۱۵) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ ہِلاَلِ بْنِ یَِسَافٍ ، عَنْ زِیَادِ بْنِ أَبِی الْجَعْدِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ بْن الْمُصْطَلِقِ قَالَ : کَانَ یُقَالُ : أَشَدُّ النَّاسِ عَذَابًا اثْنَانِ : امْرَأَۃٌ تَعْصِی زَوْجَہَا وَإِمَامُ قوْمٍ وَہُمْ لَہُ کَارِہُونَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৪১৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عورت پر خاوند کا کیا حق ہے ؟
(١٧٤١٦) حضرت حمید (رض) کی والدہ فرماتی ہیں کہ جب مدینہ والے اپنی بیٹی کو اس کے خاوند کے پاس رخصت کرنے لگتے تو اسے حضرت عائشہ (رض) کے پاس لاتے، حضرت عائشہ (رض) اس کے سر پر ہاتھ پھیرتیں ، اس کے لیے دعا کرتیں اور اسے تقویٰ اختیار کرنے اور خاوند کا حق ادا کرنے کی نصیحت فرماتیں۔
(۱۷۴۱۶) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ، عَنْ حُمَیْدٍ، عَنْ أُمِّہِ قَالَتْ: کُنَّ نِسَائُ أَہْلِ الْمَدِینَۃِ إذَا أَرَدْنَ أَنْ یَبْنِینَ بِامْرَأَۃٍ عَلَی زَوْجِہَا بَدَأْنَ بِعَائِشَۃَ فَأَدْخَلْنَہَا عَلَیْہَا فَتَضَعُ یَدَہَا عَلَی رَأْسِہَا تَدْعُو لَہَا وَتَأْمُرُہَا بِتَقْوَی اللہِ وَحَقِّ الزَّوْجِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৪১৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عورت پر خاوند کا کیا حق ہے ؟
(١٧٤١٧) حضرت جابر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ کسی کے لیے کسی چیز کو سجدہ کرنا جائز نہیں ، اگر اللہ کے غیر کو سجدہ کرنا جائز ہوتا تو عورتوں کو اجازت ہوتی کہ وہ اپنے خاوند کو سجدہ کریں۔
(۱۷۴۱۷) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : لاَ یَنْبَغِی لِشَیْئٍ أَنْ یَسْجُدَ لِشَیْئٍ وَلَوْ کَانَ ذَلِکَ لَکَانَ النِّسَائُ لأَزْوَاجِہِنَّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৪১৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عورت پر خاوند کا کیا حق ہے ؟
(١٧٤١٨) حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ جب آدمی اپنی بیوی کو اپنے بستر پر بلائے اور وہ انکار کرے، خاوند اس سے ناراض ہو کر رات گزارے تو صبح تک فرشتے اس عورت پر لعنت کرتے رہتے ہیں۔
(۱۷۴۱۸) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِِ ، عَنْ أَبِی حَازِمٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إذَا دَعَا الرَّجُلُ امْرَأَتَہُ إلَی فِرَاشِہِ فَأَبَتْ فَبَاتَ غَضْبَانَ عَلَیْہَا لَعَنَتْہَا الْمَلاَئِکَۃُ حَتَّی تُصْبِحَ۔

(بخاری ۵۱۹۳۔ مسلم ۱۲۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৪১৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عورت پر خاوند کا کیا حق ہے ؟
(١٧٤١٩) حضرت عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ اگر میں کسی کو اجازت دیتا کہ وہ کسی کو سجدہ کرے تو میں عورت کو حکم دیتا کہ اپنے خاوند کو سجدہ کرے، اگر آدمی اپنی بیوی کو حکم دے کہ سرخ پہاڑ کو کالے پہاڑ کی طرف اور کالے پہاڑکو سرخ پہاڑ کی طرف منتقل کردے تو عورت پر لازم ہے کہ وہ ایسا کرے۔
(۱۷۴۱۹) حَدَّثَنَا عَفَّانُ قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ قَالَ : أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ زَیْدٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لَوْ کُنْتُ آمِرًا أَحَدًا أَنْ یَسْجُدَ لأَحَدٍ لأَمَرْتُ الْمَرْأَۃَ أَنْ تَسْجُدَ لِزَوْجِہَا وَلَوْ أَنَّ رَجُلاً أَمَرَ امْرَأَتَہُ أَنْ تَنْتَقِلَ مِنْ جَبَلٍ أَحْمَرَ إلَی جَبَلٍ أَسْوَدَ ، أَوْ مِنْ جَبَلٍ أَسْوَدَ إلَی جَبَلٍ أَحْمَرَ کَانَ نَوْلَہَا أَنْ تَفْعَلَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৪১৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عورت پر خاوند کا کیا حق ہے ؟
(١٧٤٢٠) حضرت طلق بن علی (رض) فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر تھے، میں نے اللہ کے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا کہ جب خاوند بیوی کو اپنی حاجت کے لیے بلائے تو وہ ضرور آئے خواہ تنور پر بیٹھی ہو۔
(۱۷۴۲۰) حَدَّثَنَا مُلاَزِمُ بْنُ عَمْرو ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ بَدْرٍ ، عَنْ قَیْسِ بْنِ طَلْقٍ ، عَنْ أَبِیہِ طَلْقِ بْنِ عَلِیٍّ قَالَ : جَلَسْنا عِنْدَ نَبِیِّ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَسَمِعْتُ نَبِیَّ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : إذَا دَعَا الرَّجُلُ زَوْجَتَہُ لِحَاجَتِہِ فَلْتَأْتِہِ ، وَإِنْ کَانَتْ عَلَی التَّنُّورِ۔ (ترمذی ۱۱۶۰۔ احمد ۴/۲۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৪২০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عورت پر خاوند کا کیا حق ہے ؟
(١٧٤٢١) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ اسلاف فرمایا کرتے تھے کہ اگر عورت کوڑھ کی وجہ سے خاوند کی ناک چاٹے اور اس کی وجہ سے اس کا انتقال ہوجائے تو پھر بھی اس نے خاوند کا حق ادا نہیں کیا۔
(۱۷۴۲۱) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : کَانُوا یَقُولُونَ : لَوْ أَنَّ امْرَأَۃً مَصَّتْ أَنْفَ زَوْجِہَا مِنَ الْجُذَامِ حَتَّی تَمُوتَ مَا أَدَّتْ حَقَّہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৪২১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عورت پر خاوند کا کیا حق ہے ؟
(١٧٤٢٢) حضرت قاسم بن مخیمرہ فرماتے ہیں کہ حضرت سلمان (رض) کو ان کی قوم نے نماز پڑھانے کے لیے آگے کیا، انھوں نے انکار کیا لیکن لوگوں نے اصرار کرکے انھیں آگے کر ہی دیا، جب وہ نماز پڑھا کر فارغ ہوگئے تو فرمایا کہ کیا تم سب میرے نماز پڑھانے سے راضی ہو ؟ لوگوں نے کہا جی ہاں۔ پھر آپ نے فرمایا کہ تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، میں نے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ تین آدمیوں کی نماز قبول نہیں ہوتی۔ ایک وہ عورت جو اپنے خاوند کی اجازت کے بغیر گھر سے نکلے، دوسرا بھاگا ہوا غلام اور تیسرا وہ شخص جو لوگوں کو نماز پڑھائے لیکن وہ اس کو ناپسند کرتے ہوں۔
(۱۷۴۲۲) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَزِیدَ بْنِ جَابِرٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ الْقَاسِمَ بْنَ مُخَیْمِرَۃَ یَذْکُرُ أَنَّ سَلْمَانَ قَدَّمَہُ قَوْمٌ لِیُصَلِّیَ بِہِمْ فَأَبَی عَلَیْہِمْ حَتَّی دَفَعُوہُ ، فَلَمَّا صَلَّی بِہِمْ قَالَ : أَکُلُّکُمْ رَاضٍ ؟ قَالُوا : نَعَمْ ، قَالَ : الْحَمْدُ لِلَّہِ ، إنِّی سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : ثَلاَثَۃٌ لاَ تُقْبَلُ صَلاَتُہُمْ : الْمَرْأَۃُ تَخْرُجُ مِنْ بَیْتِ زَوْجِہَا بِغَیْرِ إذْنِہِ وَالْعَبْدُ الآبِقُ وَالرَّجُلُ یَؤُمُّ قَوْمًا وَہُمْ لَہُ کَارِہُونَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৪২২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عورت پر خاوند کا کیا حق ہے ؟
(١٧٤٢٣) حضرت ابو امامہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ تین آدمیوں کی نماز ان کے کانوں سے اوپر بھی نہیں جاتی جب تک وہ توبہ نہ کرلیں : بھاگا ہوا غلام، وہ عورت جس کا خاوند اس سے ناراض ہو، وہ امام جس کے مقتدی اس سے ناراض ہوں۔
(۱۷۴۲۳) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ حَسَنِ بْنِ شَقِیقٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِی حُسَیْنُ بْنُ وَاقِدٍ قَالَ : حدَّثَنَا أَبُو غَالِبٍ ، عَنْ أَبِی أُمَامَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : ثَلاَثَۃٌ لاَ تُجَاوِزُ صَلاَتُہُمْ آذَانَہُمْ حَتَّی یَرْجِعُوا : الْعَبْدُ الآبِقُ وَامْرَأَۃٌ بَاتتْ وَزَوْجُہَا عَلَیْہَا سَاخِطٌ وَإِمَامُ قَوْمٍ وَہُمْ لَہُ کَارِہُونَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৪২৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عورت پر خاوند کا کیا حق ہے ؟
(١٧٤٢٤) حضرت زیدبن وہب (رض) فرماتے ہیں کہ عورت اپنے خاوند کی اجازت کے بغیر نفلی روزہ نہ رکھے۔
(۱۷۴۲۴) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ یَزِیدَ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ وَہْبٍ قَالَ : کَتَبَ إلَیْنَا عُمَرُ : إنَّ الْمَرْأَۃَ لاَ تَصُومُ تَطَوُّعًا إلاَّ بِإِذْنِہِ یَعْنِی زَوْجَہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৪২৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عورت پر خاوند کا کیا حق ہے ؟
(١٧٤٢٥) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ جب عورت کا خاوند موجود ہو تو وہ اس کی اجازت کے بغیر نفلی روزہ نہ رکھے۔
(۱۷۴۲۵) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ یَزِیدَ ، عَنْ مِقْسَمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : لاَ تَصُومُ تَطَوُّعًا وَہُوَ شَاہِدٌ إلاَّ بِإِذْنِہِ یَعْنِی زَوْجَہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৪২৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اچھے اخلاق والی اور برے اخلاق والی عورت
(١٧٤٢٦) حضرت یحییٰ بن جعدہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ اسلام کے بعد مسلمان کے سب سے زیادہ فائدے والی چیز وہ خوبصورت عورت ہے جسے آدمی دیکھے تو خوش ہوجائے، جب وہ اسے حکم دے تو وہ اس کی اطاعت کرے اور وہ جب وہ سفر میں ہو تو اس کے مال اور عزت کی حفاظت کرے۔
(۱۷۴۲۶) حدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو عن یَحْیَی بْنِ جَعْدَۃَ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : خَیْرُ فَائِدَۃٍ اسْتَفَادَہَا الْمُسْلِمُ بَعْدَ الإِسْلاَمِ امْرَأَۃٌ جَمِیلَۃٌ ، تَسُرُّہُ إذَا نَظَرَ إلَیْہَا وَتُطِیعُہُ إذَا أَمَرَہَا وَتَحْفَظُہُ إذَا غَابَ عَنْہَا فِی مَالِہِ وَنَفْسِہَا۔ (ابوداؤد ۱۶۶۱۔ سعید بن منصور ۵۰۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৪২৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اچھے اخلاق والی اور برے اخلاق والی عورت
(١٧٤٢٧) حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ پر ایمان لانے کے بعد آدمی کو اچھے اخلاق والی، زیادہ محبت کرنے والی اور بچوں کو جنم دینے والی عورت سے بڑھ کر خیر عطا نہیں ہوئی۔ اور کفر کے بعد آدمی کو برے اخلاق والی اور تیز زبان والی بیوی سے بڑھ کر کوئی مصیبت نہیں ملی۔ بعض عورتیں ایسی نعمت ہیں جن سے بےرغبتی نہیں رکھی جاسکتی اور بعض عورتیں ایسی مصیبت ہیں کہ ان سے بچا نہیں جاسکتا۔
(۱۷۴۲۷) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنْ مُعَاوِیَۃَ بْنِ قُرَّۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ : مَا اسْتَفَادَ رَجُلٌ ، أَوْ قَالَ عَبْدٌ بَعْدَ إیمَانٍ بِاللَّہِ خَیْرًا مِنِ امْرَأَۃٍ حَسَنَۃِ الْخُلُقِ وَدُودٍ وَلُودٍ ، وَمَا اسْتَفَادَ رَجُلٌ بَعْدَ الْکُفْرِ بِاللَّہِ شَرًّا مِنِ امْرَأَۃٍ سَیِّئَۃِ الْخُلُقِ حَدِیدَۃِ اللِّسَانِ ثُمَّ قَالَ : إنَّ مِنْہُنَّ غُنْمًا لاَ یُحْذَی مِنْہُ وَإِنَّ مِنْہُنَّ غُلاً یُفْدَی مِنْہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৪২৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اچھے اخلاق والی اور برے اخلاق والی عورت
(١٧٤٢٨) حضرت عبد الرحمن بن ابزی (رض) فرماتے ہیں کہ نیک بیوی کی مثال سونے سے مزین اس تاج کی ہے جو کسی بادشاہ کے سر پر ہو اور نیک مرد کی بری بیوی کی مثال اس بھاری بوجھ کی سی ہے جو کسی بوڑھے کی کمر پر ہو۔
(۱۷۴۲۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الأَعْمَشِِ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَی قَالَ : مَثَلُ الْمَرْأَۃِ الصَّالِحَۃِ عِنْدَ الرَّجُلِ کَمَثَلِ التَّاجِ الْمَخُوصِ بِالذَّہَبِ عَلَی رَأْسِ الْمَلِکِ وَمَثَلُ الْمَرْأَۃِ السَّوْئِ عِنْدَ الرَّجُلِ الصَّالِحِ مَثَلُ الْحِمْلِ الثَّقِیلِ عَلَی الشَّیْخِ الْکَبِیرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৪২৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اچھے اخلاق والی اور برے اخلاق والی عورت
(١٧٤٢٩) حضرت ابو موسیٰ (رض) فرماتے ہیں کہ تین لوگ ایسے ہیں جو بلاتے ہیں لیکن ان کی کوئی نہیں سنتا۔ ایک وہ شخص جس نے کسی بیوقوف کے پاس مال رکھوایا ہو، اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں (ترجمہ) تم اپنا مال بیوقوفوں کے پاس مت رکھواؤ۔ دوسرا وہ آدمی جس کے نکاح میں کوئی بداخلاق عورت ہو اور وہ اسے طلاق نہ دے اور نہ اس سے جدائی اختیار کرے۔ تیسرا وہ آدمی جس کا حق کسی آدمی پر لازم ہو لیکن اس کے پاس کوئی گواہ نہ ہو۔
(۱۷۴۲۹) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ فِرَاسٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ أَبِی بُرْدَۃَ ، عَنْ أَبِی مُوسَی قَالَ : ثَلاَثَۃٌ یَدْعُونَ فَلاَ یُسْتَجَابُ لَہُمْ : رَجُلٌ آتی سَفِیہًا مَالَہُ وَقَالَ اللَّہُ تَبَارَکَ وَتَعَالَی : {وَلاَ تُؤْتُوا السُّفَہَائَ أَمْوَالَکُم} وَرَجُلٌ کَانَتْ عِنْدَہُ امْرَأَۃٌ سَیِّئَۃُ الْخُلُقِ فَلَمْ یُطَلِّقْہَا ، أَوْ لَمْ یُفَارِقْہَا وَرَجُلٌ کَانَ لَہُ عَلَی رَجُلٍ حَقٌّ فَلَمْ یُشْہِدْ عَلَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৪২৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اچھے اخلاق والی اور برے اخلاق والی عورت
(١٧٤٣٠) حضرت عبداللہ بن عمرو (رض) فرماتے ہیں کہ میں تمہیں تین مصیبتوں کے بارے میں نہ بتاؤں : ایک وہ ظالم سلطان کہ اگر تم اچھا کام کرو تو وہ تمہارا شکریہ ادا نہ کرے اور اگر غلطی کرو تو وہ تمہیں معاف نہ کرے۔ دوسرا برا پڑوسی، اگر تمہاری اچھائی دیکھے تو چھپا دے اور اگر برائی دیکھے تو افشاء کردے۔ تیسری ایسی بری بیوی کہ اگر تم موجود ہو تو تمہیں غصہ دلائے اور اگر تم غیر موجود ہو تو تمہارے ساتھ خیانت کرے۔
(۱۷۴۳۰) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ أَبِی نَصْرٍ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ ہِلاَلِ بْنِ یَِسَافٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ : أَلاَ أُخْبِرُکُمْ بِالثَّلاَثِ الْفَوَاقِرِ ، قَالَ : وَمَا ہُنَّ ؟ قَالَ : إمَامٌ جَائِرٌ ، إِنْ أَحْسَنْتَ لَمْ یَشْکُرْ ، وَإِنْ أَسَأْتَ لَمْ یَغْفِرْ وَجَارُ سَوْئٍ إِنْ رَأَی حَسَنَۃً غَطَّاہَا ، وَإِنْ رَأَی سَیِّئَۃً أَفْشَاہَا وَامْرَأَۃُ السَّوْئِ إِنْ شَہِدْتَہَا غَاظَتکَ ، وَإِنْ غِبْتَ عَنْہَا خَانَتْکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৪৩০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اچھے اخلاق والی اور برے اخلاق والی عورت
(١٧٤٣١) حضرت مغیرہ (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت جعدہ بن ہبیرہ (رض) کا معمول تھا کہ جب وہ اپنی کسی بیٹی کی شادی کراتے تو اسے تنہائی میں نصیحت فرماتے بری عادات سے بچنے کا حکم دیتے اور اچھے اخلاق کا حکم دیتے۔
(۱۷۴۳۱) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ جَعْدَۃَ بْنِ ہُبَیْرَۃَ أنہ کَانَ إذَا زَوَّجَ شَیْئًا مِنْ بَنَاتِہِ خَلاَ بِہَا فَنَہَاہَا ، عَنْ سَیِّئِ الأَخْلاَقِ وَأَمَرَہَا بِأَحْسَنِہَا۔
tahqiq

তাহকীক: