মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
نکاح سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৮৬৯ টি
হাদীস নং: ১৭৩৫১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نکاحِ متعہ کا بیان
(١٧٣٥٢) حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں کہ میں متعہ کرنے والوں کو سنگسار کرنے کا حکم دوں گا۔
(۱۷۳۵۲) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ : لَوْ تَقَدَّمْتُ فِیہَا لَرَجَمْتُ یَعْنِی الْمُتْعَۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৩৫২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نکاحِ متعہ کا بیان
(١٧٣٥٣) حضرت سعید بن مسیب (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے دو متعوں : متعۃ النساء اور متعۃ الحج سے منع فرمایا ہے۔
(۱۷۳۵۳) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ قَالَ : نَہَی عُمَرَ ، عَنْ مُتْعَتَیْنِ مُتْعَۃِ النِّسَائِ وَمُتْعَۃِ الْحَجِّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৩৫৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نکاحِ متعہ کا بیان
(١٧٣٥٤) حضرت ابن عمر (رض) سے متعہ کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے فرمایا کہ ہم تو اسے بےحیائی ہی سمجھتے ہیں۔
(۱۷۳۵۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِیہِ قَالَ : سُئِلَ عَنْ مُتْعَۃِ النِّسَائِ ، فَقَالَ : لاَ نَعْلَمُہَا إلاَّ السِّفَاحَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৩৫৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نکاحِ متعہ کا بیان
(١٧٣٥٥) حضرت ابن عمر (رض) سے متعہ کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے فرمایا کہ یہ حرام ہے۔ ان سے کہا گیا کہ حضرت ابن عباس (رض) تو اس کے جواز کا فتویٰ دیتے ہیں۔ حضرت ابن عمر (رض) نے فرمایا کہ پھر وہ حضرت عمر (رض) کے زمانے میں اس کے بارے میں بلند آواز سے اعلان کیوں نہیں کرتے تھے۔
(۱۷۳۵۵) حَدَّثَنَا عَبدَۃ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ سُئِلَ عَنِ الْمُتْعَۃِ ، فَقَالَ : حرَامٌ فَقِیلَ لَہُ : إنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ یُفْتِی بِہَا ، فَقَالَ : فَہَلاَّ تَزَمْزَمَ بِہَا فِی زَمَانِ عُمَرَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৩৫৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نکاحِ متعہ کا بیان
(١٧٣٥٦) حضرت سعید بن مسیب (رض) فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ حضرت عمر (رض) پر رحم فرمائے اگر وہ متعہ سے منع نہ کرتے تو زنا سرعام ہوا کرتا۔
(۱۷۳۵۶) حَدَّثَنَا عَبدَۃ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ أَنَّہُ قَالَ : رَحِمَ اللَّہُ عُمَرَ ، لَوْلاَ إِنَّہُ نَہَی ، عَنِ الْمُتْعَۃِ صَارَ الزِّنَا جِہَارًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৩৫৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نکاحِ متعہ کا بیان
(١٧٣٥٧) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ خدا کی قسم ! متعہ صرف تین دن کے لیے جائز تھا، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کی اجازت دی تھی، متعہ نہ تو اس سے پہلے جائز تھا نہ اس کے بعد کبھی جائز ہوا۔
(۱۷۳۵۷) حَدَّثَنَا عَبدَۃ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ : وَاللَّہِ مَا کَانَتِ الْمُتْعَۃُ إلاَّ ثَلاَثَۃَ أَیَّامٍ أَذِنَ لَہُمْ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِیہَا ، مَا کَانَتْ قَبْلَ ذَلِکَ وَلاَ بَعْدُ۔ (عبدالرزاق ۱۴۰۴۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৩৫৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نکاحِ متعہ کا بیان
(١٧٣٥٨) حضرت ابن ذؤیب (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن زبیر (رض) کو فرماتے ہوئے سنا کہ بھیڑیئے کی کنیت ابو جعدہ ہے اور متعہ زنا ہے۔
(۱۷۳۵۸) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِی عَبْدُ اللہِ بْنُ الْوَلِیدِ ، قَالَ : قَالَ لِی ابْنُ ذُؤَیبٍ : سَمِعْتُ ابْنَ الزُّبَیْرِ یَخْطُبُ وَہُوَ یَقُولُ : إنَّ الذِّئْبَ یُکَنَّی أَبَا جَعْدَۃَ ، أَلاَ وَإِنَّ الْمُتْعَۃَ ہِیَ الزِّنَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৩৫৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نکاحِ متعہ کا بیان
(١٧٣٥٩) حضرت طاؤس (رض) فرماتے ہیں کہ متعہ کا طریقہ نکاح والا تھا لیکن اس میں مدت عورتوں کے اختیار میں ہوتی تھی۔
(۱۷۳۵۹) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ عُمَرَ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنِ طَاوُوسٍ قَالَ : کَانَتْ سُنَّۃُ الْمُتْعَۃِ سُنَّۃَ النِّکَاحِ إلاَّ أَنَّ الأَجَلَ کَانَ فِی أَیْدِیہِنَّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৩৫৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نکاحِ متعہ کا بیان
(١٧٣٦٠) حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں کہ اگر میرے پاس کوئی ایسا آدمی لایا جائے جس نے کسی عورت سے متعہ کیا ہو، اگر وہ شادی شدہ ہو تو میں اسے سنگسار کروں گا اور اگر وہ غیر شادی شدہ ہو تو میں اسے کوڑے لگواؤں گا۔
(۱۷۳۶۰) حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الْعَلاَئِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ : لَوْ أُتِیتُ بِرَجُلٍ تَمَتَّعَ بِامْرَأَۃٍ لَرَجَمْتُہُ إِنْ کَانَ أُحْصِنَ فَإِنْ کَانَ لَمْ یَکُنْ أُحْصِنَ ضَرَبْتُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৩৬০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نکاحِ متعہ کا بیان
(١٧٣٦١) حضرت مکحول (رض) فرماتے ہیں کہ عورت سے کسی مخصوص مدت تک کے لیے شادی کرنا زنا ہے۔
(۱۷۳۶۱) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ بْنُ سَوَّارٍ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ الْغَازِ ، قَالَ : سَمِعْتُ مَکْحُولاً یَقُولُ فِی الرَّجُلِ یَتَزَوَّجُ الْمَرْأَۃَ إلَی أَجَلٍ قَالَ : ذَلِکَ الزِّنَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৩৬১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نکاحِ متعہ کا بیان
(١٧٣٦٢) حضرت عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہم اپنی جوانی کے دور میں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھے۔ ہم نے (شدتِ شہوت) سے تنگ آکر حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے عرض کیا کہ ہم خود کو خصی کرنا چاہتے ہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ ایسا نہ کرو، پھر آپ نے ہمیں رخصت دے دی کہ ہم عورت سے کپڑے کے بدلے ایک خاص مدت تک کے لیے نکاح کرلیں۔ پھر حضرت عبداللہ (رض) نے یہ آیت پڑھی : (ترجمہ) اے ایمان والو ! اللہ تعالیٰ نے جو پاکیزہ چیزیں تمہارے لیے حلال کی ہیں، انھیں حرام نہ کرو۔
(۱۷۳۶۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ قَالَ : حدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ ، عَنْ قَیْسٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ قَالَ : کُنَّا مَعَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ شَبَابٌ قَالَ فَقُلْنَا : یَا رَسُولَ اللہِ ، أَلاَ نَسْتَخْصِی ؟ قَالَ : لاَ ثُمَّ رَخَّصَ لَنَا أَنْ نَنْکِحَ الْمَرْأَۃَ بِالثَّوْبِ إلَی الأَجَلِ ثُمَّ قَرَأَ عَبْدُ اللہِ : {یَا أَیُّہَا الَّذِینَ آمَنُوا لاَ تُحَرِّمُوا طَیِّبَاتِ مَا أَحَلَّ اللَّہُ لَکُمْ}۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৩৬২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی اپنی بیوی کو طلاق دے دے اور دوسرا آدمی اس سے اس لیے شادی کرے تاکہ وہ پہلے خاوند کے لیے حلال ہوجائے۔ اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٧٣٦٣) حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں کہ اگر میرے پاس کوئی حلالہ کرنے والا لایا گیا یا وہ شخص لایا گیا جس کے لیے حلالہ کیا گیا تھا تو میں انھیں سنگسار کروں گا۔
(۱۷۳۶۳) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِِ ، عَنِ الْمُسَیَّبِ بْنِ رَافِعٍ ، عَنْ قَبِیصَۃَ بْنِ جَابِرٍ ، عَنْ عُمَرَ ، قَالَ : لاَ أُوتَی بِمُحِلٍّ وَلاَ مُحَلَّلٍ لَہُ إلاَّ رَجَمْتُہُمَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৩৬৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی اپنی بیوی کو طلاق دے دے اور دوسرا آدمی اس سے اس لیے شادی کرے تاکہ وہ پہلے خاوند کے لیے حلال ہوجائے۔ اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٧٣٦٤) حضرت ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے حلالہ کرنے والے، حلالہ کرانے والے اور حلالہ کی جانے والی عورت سب پر لعنت فرمائی ہے۔
(۱۷۳۶۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّائِ ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّہُ قَالَ : لَعَنَ اللَّہُ الْمُحِلَّ وَالْمُحَلَّلَ لَہُ وَالْمُحَلَّلَۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৩৬৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی اپنی بیوی کو طلاق دے دے اور دوسرا آدمی اس سے اس لیے شادی کرے تاکہ وہ پہلے خاوند کے لیے حلال ہوجائے۔ اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٧٣٦٥) حضرت ابن عمر (رض) سے سوال کیا گیا کہ عورت کو پہلے خاوند کے لیے حلال کرانا کیسا ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ یہ بےحیائی ہے اور اگر حضرت عمر (رض) ہوتے تو تمہیں اس عمل پر عبرت کا نشان بنا دیتے۔
(۱۷۳۶۵) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ الْمُغِیرَۃِ بْنِ نَوْفَلٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ سُئِلَ عَنْ تَحْلِیلِ الْمَرْأَۃِ لِزَوْجِہَا قَالَ : ذَلِکَ السِّفَاحُ ، لَوْ أَدْرَکَکُمْ عُمَرُ لَنَکَّلَکُمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৩৬৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی اپنی بیوی کو طلاق دے دے اور دوسرا آدمی اس سے اس لیے شادی کرے تاکہ وہ پہلے خاوند کے لیے حلال ہوجائے۔ اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٧٣٦٦) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ حلالہ کرنے والا ملعون ہے۔
(۱۷۳۶۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ أَبِی شِہَابٍ ، عَنْ جَبَلَۃَ بْنِ دَعْلَجٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ قَالَ : الْمُحَلِّلُ مَلْعُونٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৩৬৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی اپنی بیوی کو طلاق دے دے اور دوسرا آدمی اس سے اس لیے شادی کرے تاکہ وہ پہلے خاوند کے لیے حلال ہوجائے۔ اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٧٣٦٧) حضرت ابراہیم (رض) اور حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ اگر تینوں میں سے ایک کا ارادہ طلاق کا ہو تو نکاح فاسد ہوجائے گا۔
(۱۷۳۶۷) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ، عَنْ مُغِیرَۃَ، عَنْ إبْرَاہِیمَ وَعَنْ یُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ قَالاَ: إذَا ہَمَّ أَحَدُ الثَّلاَثَۃِ فَسَدَ النِّکَاحُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৩৬৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی اپنی بیوی کو طلاق دے دے اور دوسرا آدمی اس سے اس لیے شادی کرے تاکہ وہ پہلے خاوند کے لیے حلال ہوجائے۔ اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٧٣٦٨) حضرت شعبہ (رض) کہتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے عورت سے اس لیے شادی کی کہ وہ اسے پہلے خاوند کے لیے حلال کرے گا تو اس کا کیا حکم ہے ؟ حضرت حکم نے فرمایا کہ اسے اپنے پاس روکے رکھے۔ حضرت حماد (رض) نے فرمایا کہ میرے نزدیک اس سے جدا ہوجانا بہت رہے۔
(۱۷۳۶۸) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ قَالَ : سَأَلْتُ الْحَکَمَ وَحَمَّادًا ، عَنْ رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَۃً لِیُحِلَّہَا لِزَوْجِہَا ، فَقَالَ الْحَکَمُ : یُمْسِکُہَا وَقَالَ حَمَّادٌ : أَحَبُّ إلَیَّ أَنْ یُفَارِقَہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৩৬৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی اپنی بیوی کو طلاق دے دے اور دوسرا آدمی اس سے اس لیے شادی کرے تاکہ وہ پہلے خاوند کے لیے حلال ہوجائے۔ اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٧٣٦٩) حضرت جابر بن زید (رض) اس شخص کے بارے میں جس نے کسی عورت سے اس لیے شادی کی تاکہ اسے پہلے خاوند کے لیے حلال کرے، حالانکہ وہ اس بات کو نہ جانتا تھا۔ فرماتے ہیں کہ اگر صرف حلال کرنے کے لیے شادی کی ہے تو یہ درست نہیں۔
(۱۷۳۶۹) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، عَنْ حَبِیبٍ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَیْدٍ فِی رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَۃً لِیُحِلَّہَا لِزَوْجِہَا وَہُوَ لاَ یَعْلَمُ قَالَ : لاَ یَصْلُحُ ذَلِکَ إذَا کَانَ تَزَوَّجَہَا لَیُحِلَّہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৩৬৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی اپنی بیوی کو طلاق دے دے اور دوسرا آدمی اس سے اس لیے شادی کرے تاکہ وہ پہلے خاوند کے لیے حلال ہوجائے۔ اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٧٣٧٠) حضرت ابن سیرین (رض) کہتے ہیں کہ حلالہ کرنے والے اور جس کے لیے حلالہ کرایا جائے دونوں پر لعنت کی گئی ہے۔
(۱۷۳۷۰) حَدَّثَنَا عَائِذُ بْنُ حَبِیبٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ قَالَ : لُعِنَ الْمُحِلُّ وَالْمُحَلَّلُ لَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৩৭০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی اپنی بیوی کو طلاق دے دے اور دوسرا آدمی اس سے اس لیے شادی کرے تاکہ وہ پہلے خاوند کے لیے حلال ہوجائے۔ اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٧٣٧١) حضرت عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حلالہ کرنے والے اور جس کے لیے حلالہ کیا جائے دونوں پر لعنت فرمائی ہے۔
(۱۷۳۷۱) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی قَیْسٍ ، عَنْ ہُزَیْلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ قَالَ : لَعَنَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ الْمُحِلَّ وَالْمُحَلَّلَ لَہُ۔ (ترمذی ۱۸۲۰۔ احمد ۱/۴۶۲)
তাহকীক: