মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
نکاح سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৮৬৯ টি
হাদীস নং: ১৭৩৩১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک صرف اس بچے کے دودھ پینے سے رضاعت ثابت ہوتی ہے جس کی عمر دو سال سے کم ہو
(١٧٣٣٢) حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) فرماتے ہیں کہ صرف اس بچے کے دودھ پینے سے رضاعت ثابت ہوتی ہے جس کی عمر دو سال سے کم ہو۔
(۱۷۳۳۲) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ قَالَ عَبْدُ اللہِ لاَ رَضَاعَ إلاَّ مَا کَانَ فِی الْحَوْلَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৩৩২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک صرف اس بچے کے دودھ پینے سے رضاعت ثابت ہوتی ہے جس کی عمر دو سال سے کم ہو
(١٧٣٣٣) حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ صرف اس بچے کے دودھ پینے سے رضاعت ثابت ہوتی ہے جس کی عمر دو سال سے کم ہو۔
(۱۷۳۳۳) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ زُبَیْدٍ قَالَ قَالَ عَلِیٌّ : لاَ یُحَرِّمُ مِنَ الرَّضَاعِ إلاَّ مَا کَانَ فِی الْحَوْلَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৩৩৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک صرف اس بچے کے دودھ پینے سے رضاعت ثابت ہوتی ہے جس کی عمر دو سال سے کم ہو
(١٧٣٣٤) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ صرف اس بچے کے دودھ پینے سے رضاعت ثابت ہوتی ہے جس کی عمر دو سال سے کم ہو۔
(۱۷۳۳۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : لاَ رَضَاعَ إلاَّ مَا کَانَ فِی الْحَوْلَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৩৩৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک صرف اس بچے کے دودھ پینے سے رضاعت ثابت ہوتی ہے جس کی عمر دو سال سے کم ہو
(١٧٣٣٥) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ جس بچے کا دودھ چھڑوا دیا گیا ہو اس کے دودھ پینے سے رضاعت ثابت نہیں ہوتی۔
(۱۷۳۳۵) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : لاَ رَضَاعَ بَعْدَ الْفِصَالِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৩৩৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک صرف اس بچے کے دودھ پینے سے رضاعت ثابت ہوتی ہے جس کی عمر دو سال سے کم ہو
(١٧٣٣٦) حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں کہ صرف بچے کے دودھ پینے سے رضاعت ثابت ہوتی ہے۔
(۱۷۳۳۶) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ دِینَارٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنْ عُمَرَ، قَالَ لاَ رَضَاعَ إلاَّ مَا کَانَ فِی الصِّغَرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৩৩৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک صرف اس بچے کے دودھ پینے سے رضاعت ثابت ہوتی ہے جس کی عمر دو سال سے کم ہو
(١٧٣٣٧) حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں کہ جس بچے کا دودھ چھڑوا دیا گیا ہو اس کے دودھ پینے سے رضاعت ثابت نہیں ہوتی۔
(۱۷۳۳۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ إبْرَاہِیمَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ : لاَ رَضَاعَ بَعْدَ الْفِصَالِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৩৩৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک صرف اس بچے کے دودھ پینے سے رضاعت ثابت ہوتی ہے جس کی عمر دو سال سے کم ہو
(١٧٣٣٨) حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ جس بچے کا دودھ چھڑوا دیا گیا ہو اس کے دودھ پینے سے رضاعت ثابت نہیں ہوتی۔
(۱۷۳۳۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبِی جَنَابٍ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ رَجَائٍ ، عَنِ النَّزَّالِ بْنِ سَبْرَۃَ ، عَنْ عَلِیٍّ قَالَ : لاَ رَضَاعَ بَعْدَ الْفِصَالِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৩৩৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک صرف اس بچے کے دودھ پینے سے رضاعت ثابت ہوتی ہے جس کی عمر دو سال سے کم ہو
(١٧٣٣٩) حضرت ام سلمہ (رض) سے رضاعت کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے فرمایا کہ رضاعت صرف اس وقت ثابت ہوتی ہے جب کہ بچہ گود میں ہو اور اس کا دودھ چھڑوایا نہ گیا ہو۔
(۱۷۳۳۹) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَاطِبٍ ، عَنْ جَدِّہِ أَنَّہُ سَأَلَ أُمَّ سَلَمَۃَ ، عَنِ الرَّضَاعِ ، فَقَالَتْ : لاَ رَضَاعَ إلاَّ مَا کَانَ فِی الْمَہْدِ قَبْلَ الْفِطَامِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৩৩৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک صرف اس بچے کے دودھ پینے سے رضاعت ثابت ہوتی ہے جس کی عمر دو سال سے کم ہو
(١٧٣٤٠) حضرت ابوہریرہ (رض) سے رضاعت کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے فرمایا کہ رضاعت اتنا دودھ پینے سے ثابت ہوتی ہے جو انتڑیوں کو سیراب کردے۔ اور بچے کا دودھ چھڑانے سے پہلے چھاتی میں ہو۔
(۱۷۳۴۰) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ أَبِیہِ أَنَّ أَبَا ہُرَیْرَۃَ سُئِلَ عَنِ الرَّضَاعِ ، فَقَالَ : لاَ یُحَرِّمُ مِنَ الرَّضَاعِ إلاَّ مَا فَتَقَ الأَمْعَائَ ، وَکَانَ فِی الثَّدْیِ قَبْلَ الْفِطَامِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৩৪০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک صرف اس بچے کے دودھ پینے سے رضاعت ثابت ہوتی ہے جس کی عمر دو سال سے کم ہو
(١٧٣٤١) ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
(۱۷۳۴۱) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ حَجَّاج بْنِ حَجَّاج ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ بِمِثْلِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৩৪১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک صرف اس بچے کے دودھ پینے سے رضاعت ثابت ہوتی ہے جس کی عمر دو سال سے کم ہو
(١٧٣٤٢) ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
(۱۷۳۴۲) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ قَالَ : حدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ حَجَّاج بْنِ حَجَّاج ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ بِمِثْلِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৩৪২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک صرف اس بچے کے دودھ پینے سے رضاعت ثابت ہوتی ہے جس کی عمر دو سال سے کم ہو
(١٧٣٤٣) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ ایک عورت کے پاس سے گذرے جو اپنے بچے کو دو سال کے بعد دودھ پلا رہی تھی۔ انھوں نے اس سے فرمایا کہ اسے اپنی بیماری مت پلاؤ۔
(۱۷۳۴۳) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، وَأَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ الأَعْمَشِِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ أَنَّ عَلْقَمَۃَ مَرَّ بِامْرَأَۃٍ وَہِیَ تُرْضِعُ صَبِیًّا لَہَا بَعْدَ الْحَوْلَیْنِ ، فَقَالَ : لاَ تسقیہ داء ک۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৩৪৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک صرف اس بچے کے دودھ پینے سے رضاعت ثابت ہوتی ہے جس کی عمر دو سال سے کم ہو
(١٧٣٤٤) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جس بچے کا دودھ چھڑوا دیا گیا ہو اس کے دودھ پینے سے رضاعت ثابت نہیں ہوتی۔
(۱۷۳۴۴) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ قَالَ : إذَا فُطِمَ الصَّبِیُّ فَلاَ رَضَاعَ بَعْدَ الْفِطَامِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৩৪৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک صرف اس بچے کے دودھ پینے سے رضاعت ثابت ہوتی ہے جس کی عمر دو سال سے کم ہو
(١٧٣٤٥) حضرت ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ حرمت رضاعت صرف بچپن میں دودھ پینے سے ثابت ہوتی ہے۔
(۱۷۳۴۵) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : لاَ یُحَرِّمُ مِنَ الرَّضَاعِ إلاَّ مَا کَانَ فِی الصِّغَرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৩৪৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک صرف اس بچے کے دودھ پینے سے رضاعت ثابت ہوتی ہے جس کی عمر دو سال سے کم ہو
(١٧٣٤٦) حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ رضاعت اس وقت ثابت ہوتی ہے جب بچے کو بچپن میں دودھ پلایا جائے اور جس کی مقدار اتنی ہو جس سے گوشت اور خون بنے۔
(۱۷۳۴۶) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ قَالَ : لاَ رَضَاعَ إلاَّ مَا کَانَ فِی الْمَہْدِ ، وَإِلاَّ مَا أَنْبَتَ اللَّحْمَ وَالدَّمَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৩৪৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک صرف اس بچے کے دودھ پینے سے رضاعت ثابت ہوتی ہے جس کی عمر دو سال سے کم ہو
(١٧٣٤٧) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ دو سال کے اندر دودھ پلایا جائے تو حرمت رضاعت ثابت ہوتی ہے۔ اس کے بعد دودھ پینے سے رضاعت ثابت نہیں ہوتی۔
(۱۷۳۴۷) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ قَالَ : مَا کَانَ مِنْ رضاع ، أَوْ سَعُوطٍ فِی السَّنَتَیْنِ فَہُوَ رَضَاعٌ ، وَمَا کَانَ بَعْدُ فَلَیْسَ بِرَضَاعٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৩৪৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نکاحِ متعہ کا بیان
(١٧٣٤٨) حضرت علی (رض) نے حضرت ابن عباس (رض) سے فرمایا کہ کیا تم نہیں جانتے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے متعہ سے اور پالتو گدھوں کا گوشت کھانے سے منع فرمایا ہے ؟
(۱۷۳۴۸) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنِ عَبْدِ اللہِ وَحَسَنٍ ابْنَی مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِیہِمَا أَنَّ عَلِیًّا قَالَ لابْنِ عَبَّاسٍ : أَمَا عَلِمْتَ ، أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَہَی ، عَنِ الْمُتْعَۃِ وَعَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ الأَہْلِیَّۃِ ؟۔
(بخاری ۴۲۱۶۔ مسلم ۲۹)
(بخاری ۴۲۱۶۔ مسلم ۲۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৩৪৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نکاحِ متعہ کا بیان
(١٧٣٤٩) حضرت سبرہ جہنی کہتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فتح مکہ کے دن متعہ سے منع فرمادیا۔
(۱۷۳۴۹) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنِ الرَّبِیعِ بْنِ سَبْرَۃَ الْجُہَنِیِّ ، عَنْ أَبِیہِ ، أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَہَی یَوْمَ الْفَتْحِ ، عَنْ مُتْعَۃِ النِّسَائِ۔ (مسلم ۲۶۔ ابوداؤد ۲۰۶۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৩৪৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نکاحِ متعہ کا بیان
(١٧٣٥٠) حضرت سبرہ جہنی کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا کہ آپ رکن اور باب کعبہ کے درمیان کھڑے تھے اور فرما رہے تھے : ” اے لوگو ! میں نے تمہیں عورتوں سے متعہ کرنے کی اجازت دی تھی، اب اللہ تعالیٰ نے اسے قیامت تک کے لیے حرام قرار دے دیا ہے، اگر کسی کے پاس متعہ والی بیوی ہو تو اس کا راستہ چھوڑ دے اور جو مہر تم نے انھیں دیا ہے وہ واپس نہ لو۔
(۱۷۳۵۰) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ عُمَرَ ، عَنِ الرَّبِیعِ بْنِ سَبْرَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ قَالَ : رَأَیْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَائِمًا بَیْنَ الرُّکْنِ وَالْبَابِ وَہُوَ یَقُولُ : أَیُّہَا النَّاسُ ، إنِّی کُنْتُ قد أَذِنْتُ لَکُمْ فِی الاِسْتِمْتَاعِ، أَلاَ وَإِنَّ اللَّہَ حَرَّمَہَا إلَی یَوْمِ الْقِیَامَۃِ فَمَنْ کَانَ عِنْدَہُ مِنْہُنَّ شَیْئٌ فَلْیُخَلِّ سَبِیلَہُ وَلاَ تَأْخُذُوا مِمَّا آتَیْتُمُوہُنَّ شَیْئًا۔
(مسلم ۲۵۔ ابن ماجہ ۱۹۶۲)
(مسلم ۲۵۔ ابن ماجہ ۱۹۶۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৩৫০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نکاحِ متعہ کا بیان
(١٧٣٥١) حضرت ایاس بن سلمہ کے والد فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اوطاس والے سال میں متعہ کی اجازت دی تھی، پھر اس سے منع فرمادیا۔
(۱۷۳۵۱) حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ بْنِ زِیَادٍ قَالَ : حدَّثَنَا أَبُو الْعُمَیْسِ ، عَنْ إیَاسِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ قَالَ : رَخَّصَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَامَ أَوْطَاسٍ فِی الْمُتْعَۃِ ثَلاَثًا ثُمَّ نَہَی عَنْہَا۔
(مسلم ۱۸۔ احمد ۴/۵۵)
(مسلم ۱۸۔ احمد ۴/۵۵)
তাহকীক: