মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
نکاح سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৮৬৯ টি
হাদীস নং: ১৬২৫১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر یتیم لڑکی کے نابالغ ہونے کی حالت میں اس کی شادی کرادی گئی تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٦٢٥٢) حضرت سلم بن ابی ذیال فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدا لعزیز نے خط میں ایک حکم نامہ لکھا کہ اگر ایک یتیم لڑکے اور ایک یتیم لڑکی کے نابالغ ہونے کی حالت میں ان کی شادی کرادی گئی تو بالغ ہونے پر انھیں اختیا رہے۔
(۱۶۲۵۲) حدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ عن سلیمان ، عَنْ سَلْمِ بْنِ أَبِی الذَّیَّالِ قَالَ : کَتَبَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ فِی الْیَتِیمَیْنِ : إذَا زُوِّجَا وَہُمَا صَغِیرَانِ أَنَّہُمَا بِالْخِیَارِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬২৫২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر یتیم لڑکی کے نابالغ ہونے کی حالت میں اس کی شادی کرادی گئی تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٦٢٥٣) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اسے اختیار ہے۔
(۱۶۲۵۳) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ : لَہَا الْخِیَارُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬২৫৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر یتیم لڑکی کے نابالغ ہونے کی حالت میں اس کی شادی کرادی گئی تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٦٢٥٤) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اسے اختیار ہے۔
(۱۶۲۵۴) حَدَّثَنَا الضَّحَّاکُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ قَالَ : ہِیَ بِالْخِیَارِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬২৫৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر یتیم لڑکی کے نابالغ ہونے کی حالت میں اس کی شادی کرادی گئی تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٦٢٥٥) حضرت طاؤس (رض) فرماتے ہیں کہ جب یتیم بچوں کا نابالغ ہونے کی حالت میں نکاح کرایا گیا تو بالغ ہونے پر انھیں اختیار ہے۔
(۱۶۲۵۵) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ، عَنْ زَمْعَۃَ، عَنِ ابْنِ طَاوُوسٍ، عَنْ أَبِیہِ قَالَ: فِی الصَّغِیرَتَیْنِ، قَالَ: ہُمَا بِالْخِیَارِ إذَا شَبَّا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬২৫৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر یتیم لڑکی کے نابالغ ہونے کی حالت میں اس کی شادی کرادی گئی تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٦٢٥٦) حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ جب یتیم لڑکی کے ولی نے نابالغ ہونے کی حالت میں اس کا نکاح کرادیا تو نکاح جائز ہے اور اسے اختیار ہوگا۔
(۱۶۲۵۶) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ عَوَّامٍ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ فِی وَلِیِّ الْیَتِیمَۃِ إذَا زَوَّجَہَا وَہِیَ صَغِیرَۃٌ قَالَ : النِّکَاحُ جَائِزٌ ، وَلَہَا الْخِیَارُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬২৫৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر یتیم لڑکی کے نابالغ ہونے کی حالت میں اس کی شادی کرادی گئی تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٦٢٥٧) حضرت حماد فرماتے ہیں کہ اس کا نکاح جائز ہے اور اسے اختیار بھی نہیں۔
(۱۶۲۵۷) حَدَّثَنَا عَبَّادٌ ، عَنْ أَبِی حَنِیفَۃَ ، عَنْ حَمَّادٍ قَالَ : النِّکَاحُ جَائِزٌ وَلاَ خِیَارَ لَہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬২৫৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی عورت کا ولی اس کا نکاح کرانے سے انکار کرے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٦٢٥٨) حضرت زیاد بن علاقہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے بنو لیث کی ایک ثیبہ عورت کو نکاح کا پیغام بھجوایا۔ اس کے باپ نے اس کی شادی کرانے سے انکار کردیا۔ اس عورت نے حضرت عثمان (رض) کو خط لکھا تو حضرت عثمان (رض) نے خط لکھ کر حکم دیا کہ اگر وہ آدمی اس عورت کا کفو ہے تو اس کے باپ سے کہو کہ اس کی شادی کرادے۔ اگر وہ شادی نہ کرائے تو پھر بھی اس کی شادی کرادو۔
(۱۶۲۵۸) حدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ زِیَادِ بْنِ عِلاَقَۃَ قَالَ : خَطَبَ رَجُلٌ سَیِّدَۃً مِنْ بَنِی لَیْثٍ ثَیِّبًا ، فَأَبَی أَبُوہَا أَنْ یُزَوِّجَہَا ، فَکَتَبْت إلَی عُثْمَانَ ، فَکَتَبَ عُثْمَانُ : إِنْ کُفُؤًا فَقُولُوا لأَبِیہَا أَنْ یُزَوِّجَہَا ، فَإِنْ أَبَی أَبُوہَا فَزَوِّجُوہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬২৫৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی عورت کا ولی اس کا نکاح کرانے سے انکار کرے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٦٢٥٩) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر ولی اور سلطان کا اختلاف ہوگیا تو سلطان دیکھے گا اگر ولی عورت کو نقصان پہنچا رہا ہے تو اس عورت کی بات معتبر ہوگی اور اگر ایسا نہ ہو تو معاملہ ولی کے سپرد ہوگا۔
(۱۶۲۵۹) حَدَّثَنَا سَہْلُ بْنُ یُوسُفَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ : إذَا اخْتَلَفَ الْوَلِیُّ وَالْمَرْأَۃُ نَظَرَ السُّلْطَانُ ، فَإِنْ کَانَ الْوَلِیُّ مُضَارًّا زَوَّجَہَا وَإِلاَّ رُدَّ أَمْرُہَا إلَی وَلِیِّہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬২৫৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی عورت کا ولی اس کا نکاح کرانے سے انکار کرے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٦٢٦٠) حضرت ابو جعفر اشجعی کہتے ہیں کہ ایک عورت اپنی ماں اور اپنے چچا کے ساتھ حضرت شریح کے پاس آئی۔ اس کی ماں ایک آدمی سے اور اس کا چچا دوسرے آدمی سے اس کا نکاح کرانا چاہتا تھا۔ حضرت شریح نے اس عورت کو اختیار دیا تو اس عورت نے اپنی ماں کی پسند کو اختیار کیا۔ حضرت شریح نے اس کے چچا سے پوچھا کہ کیا تم اجازت دیتے ہو ؟ اس نے کہا کہ میں خدا کی قسم ! ہرگز اجازت نہیں دیتا۔ حضرت شریح نے فرمایا کہ کیا تم اجازت دیتے ہو قبل اس کے کہ تمہاری اجازت نہ رہے۔ اس کے چچا نے کہا کہ میں خدا کی قسم ! ہرگز اجازت نہیں دوں گا۔ حضرت شریح نے اس عورت کی ماں سے فرمایا تم اپنی بیٹی کو لے جاؤ اور جہاں چاہو اس کا نکاح کرادو۔
(۱۶۲۶۰) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنْ سُلَیْمَانَ التَّیْمِیِّ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ الأَشْجَعِیِّ أَنَّ امْرَأَۃً أَتَتْ شُرَیْحًا مَعَہَا أُمُّہَا وَعَمُّہَا ، فَأَرَادَتِ الأُمُّ رَجُلاً وَأَرَادَ الْعَمُّ رَجُلاً ، فَخَیَّرَہَا شُرَیْحٌ ، فَاخْتَارَتِ الَّذِی اخْتَارَتْ أُمُّہَا ، فَقَالَ شُرَیْحٌ لِلْعَمِّ : تَأْذَنْ ؟ قَالَ : لاَ وَاللَّہِ لاَ آذَنُ قَالَ : أَتَأْذَنُ قَبْلَ أَنْ لاَ یَکُونَ لَکَ إذْنٌ ؟ قَالَ : لاَ وَاللَّہِ لاَ آذَنُ ، قَالَ شُرَیْحٌ : اذْہَبِی فأَنْکِحِی ابْنَتَکَ مَنْ شِئْت۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬২৬০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک نابالغ بیٹے کانکاح کرانا باپ کے لیے جائز ہے
(١٦٢٦١) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ اگر آدمی نے اپنے بالغ بیٹے کا نکاح کرایا اور وہ اس پر راضی نہیں تھا تو یہ نکاح جائز نہیں ہے۔ اگر اس کے نابالغ ہونے کی حالت میں اس کا نکاح کرایا تو جائز ہے۔
(۱۶۲۶۱) حدَّثَنَا ابْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ دِینَارٍ ، عَمَّنْ حَدَّثَہُ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إذَا أَنْکَحَ الرَّجُلُ ابْنَہُ وَہُوَ کَارِہٌ فَلَیْسَ بِنِکَاحٍ ، وَإِذَا زَوَّجَہُ وَہُوَ صَغِیرٌ جَازَ نِکَاحُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬২৬১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک نابالغ بیٹے کانکاح کرانا باپ کے لیے جائز ہے
(١٦٢٦٢) حضرت شریح فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے اپنے نابالغ بیٹے یا بیٹی کا نکاح کرایا تو بالغ ہونے کے بعد انھیں اختیار ہوگا۔
(۱۶۲۶۲) حدَّثَنَا مُطَرِّفٌ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ شُرَیْحٍ قَالَ : إذَا زَوَّجَ الرَّجُلُ ابْنَہُ ، أَوِ ابْنَتَہُ فَالْخِیَارُ لَہُمَا إذَا شَبَّا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬২৬২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک نابالغ بیٹے کانکاح کرانا باپ کے لیے جائز ہے
(١٦٢٦٣) حضرت زہری، حضرت حسن اور حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ اگر باپ دادا نابالغ بچوں کا نکاح کرادیں تو نکاح جائز ہے۔
(۱۶۲۶۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مُبَارَکٍ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، وَالْحَسَنِ وَقَتَادَۃَ قَالُوا : إذَا أَنْکَحَ الصِّغَارَ آبَاؤُہُمْ جَازَ نِکَاحُہُمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬২৬৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک نابالغ بیٹے کانکاح کرانا باپ کے لیے جائز ہے
(١٦٢٦٤) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر آدمی نے اپنے نابالغ بیٹے کا نکاح کرادیا تو نکاح جائز ہے البتہ مہر بیٹے پر واجب ہوگا۔
(۱۶۲۶۴) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ : إذَا زَوَّجَ الرَّجُلُ ابْنَہُ وَہُوَ صَغِیرٌ فَتَزْوِیجُہُ جَائِزٌ عَلَیْہِ ، وَالصَّدَاقُ عَلَی الابْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬২৬৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک نابالغ بیٹے کانکاح کرانا باپ کے لیے جائز ہے
(١٦٢٦٥) حضرت عامر فرماتے ہیں کہ نکاح پر باپ کے سوا کوئی مجبور نہیں کرسکتا۔
(۱۶۲۶۵) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ قَالَ : لاَ یُجْبِرُ عَلَی النِّکَاحِ إلاَّ الأَبُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬২৬৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک نابالغ بیٹے کانکاح کرانا باپ کے لیے جائز ہے
(١٦٢٦٦) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر کسی نے اپنے نابالغ بیٹے کا نکاح کرادیا تو نکاح جائز ہے اور اس بچے کے پاس طلاق کا حق نہیں ہوگا۔
(۱۶۲۶۶) حَدَّثَنَا عُبَیْدِ اللہِ بْنُ مُوسَی ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عَطَائٍ قَالَ : إذَا أَنْکَحَ الرَّجُلُ ابْنَہُ وَہُوَ صَغِیرٌ فَنِکَاحُہُ جَائِزٌ وَلاَ طَلاَقَ لَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬২৬৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنے نابالغ بچے کی شادی کرائے تو مہر کس پر واجب ہوگا ؟
(١٦٢٦٧) حضرت شریح فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنے نابالغ بچے کی شادی کرائے تو یہ جائز ہے۔ البتہ جب وہ بالغ ہو اور طلاق دے دے تو نصف مہر اس پر واجب ہوگا جو بچے کا کفیل ہے۔
(۱۶۲۶۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنِ الْحَکَمِ ، قَالَ : قَالَ شُرَیْحٌ : إذَا أَنْکَحَ الرَّجُلُ ابْنَہُ وَہُوَ صَغِیرٌ جَازَ عَلَیْہِ فَإِذَا بَلَغَ فَإِنْ طَلَّقَ فَنِصْفُ الْمَہْرِ عَلَی الَّذِی کَفَلَ بِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬২৬৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنے نابالغ بچے کی شادی کرائے تو مہر کس پر واجب ہوگا ؟
(١٦٢٦٨) حضرت حسن فرماتے ہیں مہربچے پر واجب ہوگا۔
(۱۶۲۶۸) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ : الصَّدَاقُ عَلَی الابْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬২৬৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنے نابالغ بچے کی شادی کرائے تو مہر کس پر واجب ہوگا ؟
(١٦٢٦٩) حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جو اپنے نابالغ بچے کی شادی کرادے تو مہر کس پر واجب ہوگا ؟ حضرت حکم نے فرمایا کہ مہر لڑکے پر واجب ہے۔ حضرت حماد نے فرمایا کہ باپ پر لازم ہے۔ حضرت قتادہ سے روایت ہے کہ حضرت ابن عمر (رض) نے فرمایا کہ مہر اس پر واجب ہے جس کا تم نے نکاح کرایا یعنی لڑکے پر۔
(۱۶۲۶۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ قَالَ : سَأَلْتُ الْحَکَمَ وَحَمَّادًا ، عَنِ الرَّجُلِ یُزَوِّجُ ابْنَہُ وَہُوَ صَغِیرٌ ، قَالَ الْحَکَمُ: ہو عَلَی اِلابْنِ، وَقَالَ حَمَّادٌ: ہُوَ عَلَی الأَبِ ، وَقَالَ قَتَادَۃُ : قَالَ ابْنُ عُمَرَ ہُوَ عَلَی الَّذِی أَنْکَحْتُمُوہُ، یَعْنِی : الصَّدَاقَ عَلَی اِلابْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬২৬৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنے نابالغ بچے کی شادی کرائے تو مہر کس پر واجب ہوگا ؟
(١٦٢٧٠) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اس صورت میں مہر باپ پر لازم ہے۔
(۱۶۲۷۰) حَدَّثَنَا حُمَیْدٌ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ مُجَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ قَالَ : ہُوَ عَلَی الأَبِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬২৭০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کیا کوئی آدمی کسی لڑکی کی شادی کراتے وقت امساک بمعروف (اچھے طریقے سے نبھا کرنا) یا تسریح باحسان (بھلائی کے ساتھ رخصت کرنا) کی شرط لگاسکتا ہے ؟
(١٦٢٧١) حضرت عوف فرماتے ہیں کہ حضرت انس (رض) اپنی کسی بیٹی یا اپنے عزیزوں میں سے کسی بچی کی شادی کراتے تو اس کے خاوند سے کہتے کہ میں اس کی شادی اس بات پر کرتا ہوں کہ تم امساک بمعروف (اچھے طریقے سے نبھا کرنا) یا تسریح باحسان (بھلائی کے ساتھ رخصت کرنا) کروگے۔
(۱۶۲۷۱) حدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ عَوْفٍ ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ : کَانَ إذَا زَوَّجَ امْرَأَۃً مِنْ بَنَاتِہِ ، أَوِ امْرَأَۃً مِنْ بَعْضِ أَہْلِہِ قَالَ لِزَوْجِہَا : أُزَوِّجُک تُمْسِکُ بِمَعْرُوفٍ ، أَوْ تُسَرِّحُ بِإِحْسَانٍ۔
তাহকীক: