মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

نکاح سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৮৬৯ টি

হাদীস নং: ১৭২১১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دے اور وہ کسی اور آدمی سے شادی کرلے تو کیا حکم ہے ؟
(١٧٢١٢) حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس بارے میں سوال کیا گیا تو آپ نے فرمایا کہ عورت پہلے خاوند کے لیے حلال نہیں جب تک دوسرا شوہر اس عورت کا شہد نہ چکھ لے اور عورت اس کا شہد نہ چکھ لے۔
(۱۷۲۱۲) حَدَّثَنَا أبو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، عَنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ : سُئِلَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنْہُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لاَ تحل لہ حَتَّی یَذُوقَ الآخر عُسَیْلَتَہَا وَتَذُوقَ عُسَیْلَتَہُ۔ (ابوداؤد ۲۳۰۳۔ احمد ۶/۴۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭২১২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دے اور وہ کسی اور آدمی سے شادی کرلے تو کیا حکم ہے ؟
(١٧٢١٣) ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
(۱۷۲۱۳) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مثل حدیث الأعمش۔ (بخاری ۵۲۶۱۔ مسلم ۱۱۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭২১৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دے اور وہ کسی اور آدمی سے شادی کرلے تو کیا حکم ہے ؟
(١٧٢١٤) ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
(۱۷۲۱۴) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِنَحْوہ۔

(بخاری ۵۲۶۵۔ مسلم ۱۱۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭২১৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دے اور وہ کسی اور آدمی سے شادی کرلے تو کیا حکم ہے ؟
(١٧٢١٥) حضرت ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا گیا کہ ایک آدمی نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دیں، پھر اس عورت نے کسی دوسرے شخص سے شادی کی، اس نے دروازہ بند کیا اور پردہ ڈال لیا، پھرا سے دخول سے پہلے طلاق دے دی تو کیا وہ پہلے شوہر کے لیے حلال ہوگئی ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ نہیں جب تک وہ دوسرے خاوند سے شادی کرنے کے بعد اس کا شہد نہ چکھ لے۔
(۱۷۲۱۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عَلْقَمَۃَ بْنِ مَرْثَدٍ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ رَزِینٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : سُئِلَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، عَنْ رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ ثَلاَثًا فَتَزَوَّجَتْ زَوْجًا غَیْرَہُ فَأَغْلَقَ الْبَابَ وَأَرْخَی السِّتْرَ ثُمَّ طَلَّقَہَا قَبْلَ أَنْ یَدْخُلَ بِہَا قَالَ : لاَ تَحِلُّ لَہُ حَتَّی تَنْکِحَ زَوْجًا غَیْرَہُ وَتَذُوقَ عُسَیْلَتَہُ۔

قَالَ وَکِیعٌ بأخرۃ : رَزِینِ بْنِ سُلَیْمَانَ۔ (احمد ۲/۲۵۔ بیہقی ۳۷۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭২১৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دے اور وہ کسی اور آدمی سے شادی کرلے تو کیا حکم ہے ؟
(١٧٢١٦) حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ وہ عورت پہلے خاوند کے لیے حلال نہیں جب تک وہ باکرہ عورت کی طرح اسے ہلا نہ لے۔ حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ وہ تب تک پہلے کے لیے حلال نہیں جب تک دوسرا اس کا شہد اور عورت اس کا شہد نہ چکھ لے۔
(۱۷۲۱۶) حَدَّثَنَا شَریک ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : قَالَ عَلِیٌّ : لاَ تَحِلُّ لَہُ حَتَّی یَہُزَّہَا بِہِ ہَزِیزَ الْبِکْرِ ، قَالَ : وَقَالَتْ عَائِشَۃُ : حَتَّی یَذُوقَ الآخَرُ عُسَیْلَتَہَا وَتَذُوقَ عُسَیْلَتَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭২১৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دے اور وہ کسی اور آدمی سے شادی کرلے تو کیا حکم ہے ؟
(١٧٢١٧) حضرت انس (رض) فرماتے ہیں کہ وہ پہلے کے لیے اس وقت تک حلال نہیں ہے جب تک دوسرا اس سے جماع نہ کرلے اور اس سے دخول نہ کرلے۔
(۱۷۲۱۷) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ یَزِیدَ الْہُنَائی ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ : لاَ تَحِلُّ لِلأَوَّلِ حَتَّی یُجَامِعَہَا الآخَرُ وَیَدْخُلَ بِہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭২১৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دے اور وہ کسی اور آدمی سے شادی کرلے تو کیا حکم ہے ؟
(١٧٢١٨) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ وہ پہلے کے لیے اس وقت تک حلال نہیں جب تک دوسرا اس سے جماع نہ کرلے۔
(۱۷۲۱۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ مُبَارَکٍ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ ، عَنْ أَبِی تِحْیَی ، قَالَ : قَالَ أَبُو ہُرَیْرَۃَ : لاَ تَحِلُّ لِلأَوَّلِ حَتَّی یُجَامِعَہَا الآخَرُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭২১৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دے اور وہ کسی اور آدمی سے شادی کرلے تو کیا حکم ہے ؟
(١٧٢١٩) حضرت عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ وہ پہلے کے لیے اس وقت تک حلال نہیں جب تک دوسرا اس سے جماع نہ کرلے۔ حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ جب تک وہ اس کا شہد نہ چکھ لے۔
(۱۷۲۱۹) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، عَن عَبْدِ اللہِ : لاَ تَحِلُّ لَہُ حَتَّی یُشَفْشِفَہَا بِہِ ، وَقَالَ علی: حَتَّی تَذُوقَ عُسَیْلَتَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭২১৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دے اور وہ کسی اور آدمی سے شادی کرلے تو کیا حکم ہے ؟
(١٧٢٢٠) حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ عورت پہلے خاوند کے لیے اس وقت تک حلال نہیں جب تک دوسرے کا شہد نہ چکھ لے۔
(۱۷۲۲۰) حدَّثَنَا الأَشْیَبُ الْحَسَنُ بْنُ مُوسَی ، عَنْ شَیْبَانَ ، عَنْ یَحْیَی ، عَنْ أَبِی الْحَارِثِ الْغِفَارِیِّ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : حَتَّی تَذُوقَ عُسَیْلَتَہُ۔ (ابن جریر ۴۷۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭২২০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر آدمی باکرہ یا ثیبہ عورت سے شادی کرے تو اس کے پاس کتنا قیام کرے گا ؟
(١٧٢٢١) حضرت انس (رض) فرماتے ہیں کہ اگر آدمی بیوی کی موجودگی میں کسی باکرہ سے شادی کرے تو اس کے پاس سات دن ٹھہرے گا اور اگر ثیبہ سے شادی کرے تو اس کے پاس تین دن ٹھہرے گا۔ ابو قلابہ فرماتے ہیں کہ اگر تم چاہو تو یہ سمجھ لو کہ یہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف سے ہے یا یہ سنت ہے۔ حضرت خالد فرماتے ہیں کہ میں نے یہ بات حضرت ابن سیرین کو سنائی تو انھوں نے فرمایا کہ باکرہ کے لیے تم نے چار دن اور ثیبہ کے لیے ایک دن زیادہ کردیا۔
(۱۷۲۲۱) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ خالد عن أَبِی قِلاَبَۃَ ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ : إذَا تَزَوَّجَ الرَّجُلُ الْبِکْرَ عَلَی امْرَأَتِہِ أَقَامَ عِنْدَہَا سَبْعًا وَإِذَا تَزَوَّجَ الثَّیِّبَ أَقَامَ عِنْدَہَا ثَلاَثًا ، قَالَ خَالِدٌ : قَالَ أَبُو قِلاَبَۃَ : أَمَا لَوْ قُلْتُ : إنَّہُ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَلَکِنَّہَا سُنَّۃٌ قَالَ خَالِدٌ : فَحَدَّثْتُ بِہِ ابْنَ سِیرِینَ ، فَقَالَ : زِدْتُمْ ہَذِہِ أَرْبَعًا وَہَذِہِ لَیْلَۃً۔

(بخاری ۵۲۱۳۔ مسلم ۱۰۸۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭২২১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر آدمی باکرہ یا ثیبہ عورت سے شادی کرے تو اس کے پاس کتنا قیام کرے گا ؟
(١٧٢٢٢) حضرت ابو قلابہ فرماتے ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ باکرہ کے لیے سات دن اور ثیبہ کے لیے تین دن ہیں۔
(۱۷۲۲۲) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : لِلْبِکْرِ سَبْعًا وَلِلثَّیِّبِ ثَلاَثًا۔ (دارمی ۲۲۰۹۔ مسلم ۱۰۸۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭২২২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر آدمی باکرہ یا ثیبہ عورت سے شادی کرے تو اس کے پاس کتنا قیام کرے گا ؟
(١٧٢٢٣) ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
(۱۷۲۲۳) حَدَّثَنَا یَعْلَی بْنُ عُبَیْدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إسحاق ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ ، عَنْ أَنَسٍ ، عَنِ النبی صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بمثلہ۔ (دارمی ۲۲۰۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭২২৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر آدمی باکرہ یا ثیبہ عورت سے شادی کرے تو اس کے پاس کتنا قیام کرے گا ؟
(١٧٢٢٤) حضرت ام سلمہ (رض) سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے نکاح فرمایا تو ان کے پاس تین دن قیام فرمایا۔ پھر ان سے فرمایا کہ آپ کے لیے آپ کے اہل کی طرف سے کوئی بوجھ نہیں۔ اگر آپ چاہیں تو میں آپ کے پاس سات دن رہوں اور اگر میں آپ کے پاس سات دن رہوں تو اپنی دوسری ازواج کے پاس بھی سات دن رہوں گا۔
(۱۷۲۲۴) حدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ عن سفیان ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِی بَکْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ أَبِی بَکْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ ہِشَامٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَۃَ ، أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَمَّا تَزَوَّجَ أُمَّ سَلَمَۃَ أَقَامَ عِنْدَہَا ثَلاَثًا وَقَالَ لَہَا : إنَّہُ لَیْسَ بِکِ عَلَی أَہْلِکِ ہَوَانٌ ، إِنْ شِئْتِ سَبَّعْتُ لَکِ ، وَإِنْ سَبَّعْتُ لَکِ سَبَّعْتُ لِنِسَائِی۔ (مسلم ۱۰۸۳۔ ابوداؤد ۲۱۱۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭২২৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر آدمی باکرہ یا ثیبہ عورت سے شادی کرے تو اس کے پاس کتنا قیام کرے گا ؟
(١٧٢٢٥) حضرت حکم فرماتے ہیں کہ جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت ام سلمہ (رض) سے نکاح فرمایا تو ان کے پاس تین دن قیام فرمایا اور پھر ان سے کہا کہ اگر آپ چاہیں تو میں آپ کے پاس سات دن ٹھہر جاؤں اور اگر سات دن ٹھہرا تو دوسری ازواج کے پاس بھی سات دن ٹھہروں گا۔ حضرت حکم سے سوال کیا گیا کہ آپ کو یہ حدیث کس نے بتائی تو انھوں نے فرمایا کہ یہ حدیث اہل حجاز کے یہاں مشہور ہے۔
(۱۷۲۲۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ قَالَ : لَمَّا تَزَوَّجَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أُمَّ سَلَمَۃَ أَقَامَ عِنْدَہَا ثَلاَثًا وَقَالَ : إِنْ شِئْتِ سَبَّعْتُ لَکِ ، وَإِنْ سَبَّعْتُ لَکِ سَبَّعْتُ لِغَیْرِکِ ، قِیلَ لِلْحَکَمِ : مَنْ حَدَّثَک ہَذَا الْحَدِیثَ ؟ فَقَالَ : ہَذَا الْحَدِیثُ عِنْدَ أَہْلِ الْحِجَازِ مَعْرُوفٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭২২৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر آدمی باکرہ یا ثیبہ عورت سے شادی کرے تو اس کے پاس کتنا قیام کرے گا ؟
(١٧٢٢٦) حضرت ابراہیم اور حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ جب آدمی بیوی کی موجودگی میں کسی باکرہ سے شادی کرے تو اس کے پاس سات دن قیام کرے۔ اور اگر ثیبہ سے شادی کرے تو اس کے پاس تین دن قیام کرے۔
(۱۷۲۲۶) حَدَّثَنَا عَبْدَۃ بن سلیمان ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ وَالشَّعْبِیِّ قَالاَ : إذَا تَزَوَّجَ الْبِکْرَ عَلَی امْرَأَتِہِ أَقَامَ عِنْدَہَا سَبْعًا وَإِذَا تَزَوَّجَ الثَّیِّبَ عَلَی امْرَأَتِہِ ، أَقَامَ عِنْدَہَا ثَلاَثًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭২২৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر آدمی باکرہ یا ثیبہ عورت سے شادی کرے تو اس کے پاس کتنا قیام کرے گا ؟
(١٧٢٢٧) حضرت انس (رض) سے بھی یونہی منقول ہے۔
(۱۷۲۲۷) حَدَّثَنَا عَبدَۃ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ مِثْلَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭২২৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر آدمی باکرہ یا ثیبہ عورت سے شادی کرے تو اس کے پاس کتنا قیام کرے گا ؟
(١٧٢٢٨) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ آدمی باکرہ کے پاس تین دن اور ثیبہ کے پاس دو راتیں ٹھہرے گا۔
(۱۷۲۲۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ : لِلْبِکْرِ ثَلاَثًا وَلِلثَّیِّبِ لَیلَتَین۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭২২৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر آدمی باکرہ یا ثیبہ عورت سے شادی کرے تو اس کے پاس کتنا قیام کرے گا ؟
(١٧٢٢٩) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ آدمی باکرہ کے پاس تین دن اور ثیبہ کے پاس دو راتیں ٹھہرے گا۔
(۱۷۲۲۹) حَدَّثَنَا عَبدَۃ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ یُقِیمُ عِنْدَ الْبِکْرِ ثَلاَثًا ولِلثَّیِّبِ لَیْلَتَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭২২৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر آدمی باکرہ یا ثیبہ عورت سے شادی کرے تو اس کے پاس کتنا قیام کرے گا ؟
(١٧٢٣٠) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ باکرہ کے پاس تین دن قیام کرے پھر تقسیم کرے اور ثیبہ سے شادی کے بعد اس کے پاس دو راتیں قیام کرے اور پھر تقسیم کرے۔
(۱۷۲۳۰) حَدَّثَنَا عَبدَۃ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ : یُقِیمُ عِنْدَ الْبِکْرِ ثَلاَثًا وَیَقْسِمُ وَإِذَا تَزَوَّجَ الثَّیِّبَ أَقَامَ لَیْلَتَیْنِ ثُمَّ یَقْسِمُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭২৩০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر آدمی باکرہ یا ثیبہ عورت سے شادی کرے تو اس کے پاس کتنا قیام کرے گا ؟
(١٧٢٣١) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ باکرہ کے لیے تین اور ثیبہ کے لیے دو راتیں ہیں۔
(۱۷۲۳۱) حدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بَلَغَہُ قَالَ : الْبِکْرُ ثَلاَثًا وَالثَّیِّبُ لَیْلَتَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক: