মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
نکاح سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৮৬৯ টি
হাদীস নং: ১৬৯৩১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت : { نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ }” تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں “ کا بیان
(١٦٩٣٢) حضرت ضحاک قرآن مجید کی آیت : { نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ فَأْتُوا حَرْثَکُمْ أَنَّی شِئْتُمْ } ” تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں، تم اپنی کھیتیوں میں جس طرح چاہو آؤ“ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ طہر کی طرف سے آؤ اور حیض کی طرف سے نہ آؤ۔
(۱۶۹۳۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ نُبَیْطٍ ، عَنِ الضَّحَّاکِ فِی قَوْلِہِ : (نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ فَأْتُوا حَرْثَکُمْ أَنَّی شِئْتُمْ) قَالَ : طُہْرًا غَیْرَ حُیَّضٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৯৩২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت : { نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ }” تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں “ کا بیان
(١٦٩٣٣) حضرت مجاہد قرآن مجید کی آیت : { نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ فَأْتُوا حَرْثَکُمْ أَنَّی شِئْتُمْ } ” تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں، تم اپنی کھیتیوں میں جس طرح چاہو آؤ“ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ دبر اور حیض کے علاوہ جس طرح چاہو آؤ۔
(۱۶۹۳۳) حَدَّثَنَا عبد الرحمن بن محمد الْمُحَارِبِیُّ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ فِی قَوْلِہِ : (نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ فَأْتُوا حَرْثَکُمْ أَنَّی شِئْتُمْ) قَالَ : ظَہْرٌ بِبَطْنٍ کَیْفَ شِئْت إلاَّ فِی دُبُرٍ ، أَوْ مَحِیضٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৯৩৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت : { نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ }” تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں “ کا بیان
(١٦٩٣٤) حضرت ام سلمہ (رض) فرماتی ہیں کہ جب مہاجرین مدینہ آئے تو انھوں نے انصاری عورتوں سے شادیاں کیں۔ مہاجر لوگ عورتوں کو گھٹنوں کے بل بٹھاکر ان کے سر زمین پر رکھ کر جماع کرتے تھے۔ جبکہ انصار ایسا نہیں کرتے تھے۔ ایک انصار عورت نے اپنے خاوند سے کہا کہ اس بارے میں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا جائے۔ وہ عورت تو سوال کرنے سے شرمائی میں نے سوال کیا تو آپ نے قرآن مجید کی یہ آیت پڑھی : { نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ فَأْتُوا حَرْثَکُمْ أَنَّی شِئْتُمْ } ” تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں، تم اپنی کھیتیوں میں جس طرح چاہو آؤ“ پھر فرمایا کہ آمد کا سوراخ ایک ہی ہے۔
(۱۶۹۳۴) حَدَّثَنَا قَبِیصَۃُ قَالَ : أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَیْمٍ ، عَنِ ابْنِ سَابِطٍ ، عَنْ حَفْصَۃَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَۃَ قَالَتْ : لَمَّا قَدِمَ الْمُہَاجِرُونَ الْمَدِینَۃَ تَزَوَّجُوا فِی الأَنْصَارِ فَکَانُوا یُجَبُّونَہُنَّ ، وَکَانَتِ الأَنْصَارُ لاَ تَفْعَلُ ذَلِکَ ، فَقَالَتِ امْرَأَۃٌ مِنْہُنَّ لِزَوْجِہَا : حَتَّی أَسْأَلَ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَاسْتَحْیَتْ أَنْ تَسْأَلَہُ فَسَأَلْتُہُ ؟ فَدَعَاہَا فَقَرَأَ عَلَیْہَا : {نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ فَأْتُوا حَرْثَکُمْ أَنَّی شِئْتُمْ} صِمَامًا وَاحِدًا۔
(ترمذی ۲۹۷۹۔ احمد ۶/۳۱۰)
(ترمذی ۲۹۷۹۔ احمد ۶/۳۱۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৯৩৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت : { نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ }” تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں “ کا بیان
(١٦٩٣٥) حضرت مرہ ہمدانی فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک یہودی ایک مسلمان سے ملا اور اس سے کہا کہ تم اپنی بیویوں کے پیچھے سے ان سے جماع کرتے ہو ؟ گویا اس نے اس انداز کو ناپسند کیا کہ آدمی پیچھے کھڑا ہو کر بیوی کی شرمگاہ میں دخول کرے۔ اس موقع پر قرآن مجید کی یہ آیت نازل ہوئی : { نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ فَأْتُوا حَرْثَکُمْ أَنَّی شِئْتُمْ } ” تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں، تم اپنی کھیتیوں میں جس طرح چاہو آؤ“ اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو رخصت دی کہ اپنی بیویوں کی شرم گاہ میں جیسے چاہیں جماع کرسکتے ہیں خواہ آگے سے خواہ پیچھے سے۔
(۱۶۹۳۵) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنِ الْحُصَیْنِ ، عَنْ مُرَّۃَ الْہَمْدَانِیِّ أَنَّ بَعْضَ الْیَہُودِ لقی بَعْضَ الْمُسْلِمِینَ قَالَ : تَأْتُونَ النِّسَائَ وَرَائَہُنَّ ؟ قَالَ : کَأَنَّہُ کَرِہَ الإِبْرَاکَ قَالَ : فَذَکَرُوا ذَلِکَ فَنَزَلَتْ ہَذِہِ الآیَۃُ : {نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ فَأْتُوا حَرْثَکُمْ أَنَّی شِئْتُمْ} فَرَخَّصَ اللَّہُ لِلْمُسْلِمِینَ أَنْ یَأْتُوا النِّسَائَ فِی الْفُرُوجِ کَیْفَ شَاؤُوا وأنی شَاؤُوا مِنْ بَیْنِ أَیْدِیہِنَّ ، وَإِنْ شَاؤُوا مِنْ خَلْفِہِنَّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৯৩৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت : { نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ }” تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں “ کا بیان
(١٦٩٣٦) حضرت مرہ قرآن مجید کی آیت { نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ فَأْتُوا حَرْثَکُمْ أَنَّی شِئْتُمْ }” تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں، تم اپنی کھیتیوں میں جس طرح چاہو آؤ“ کے بارے میں فرماتے ہیں یہود مسلمانوں سے یہ مذاق کیا کرتے تھے کہ وہ پیچھے کھڑے ہو کر عورتوں سے جماع کرتے ہیں اس موقع پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی : { نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ فَأْتُوا حَرْثَکُمْ أَنَّی شِئْتُمْ } ” تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں، تم اپنی کھیتیوں میں جس طرح چاہو آؤ“ یعنی شرمگاہوں میں جس طرح چاہو جماع کرو۔
(۱۶۹۳۶) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنْ مُرَّۃَ : {فَأْتُوا حَرْثَکُمْ أَنَّی شِئْتُمْ} قَالَ : کَانَتِ الْیَہُودُ یَسْخَرُونَ مِنَ الْمُسْلِمِینَ فِی إتْیَانِہِمَ النِّسَائَ فَأَنْزَلَ اللَّہُ تَبَارَکَ وَتَعَالَی : {نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ فَأْتُوا حَرْثَکُمْ أَنَّی شِئْتُمْ} فِی الْفُرُوجِ أَنَّی شِئْتُمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৯৩৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت : { نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ }” تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں “ کا بیان
(١٦٩٣٧) حضرت سعید بن جبیر قرآن مجید کی آیت { نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ فَأْتُوا حَرْثَکُمْ أَنَّی شِئْتُمْ } ” تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں، تم اپنی کھیتیوں میں جس طرح چاہو آؤ“ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ لواطت نہ کرے اس کے علاوہ جیسے چاہے بیوی سے مل سکتا ہے۔
(۱۶۹۳۷) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ قَالَ : حدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ فِی قولہ تعالی : {نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ فَأْتُوا حَرْثَکُمْ أَنَّی شِئْتُمْ} قَالَ : یَأْتِیہَا مِنْ بَیْنِ یَدَیْہَا وَمِنْ خَلْفِہَا مَا لَمْ یَکُنْ فِی الدُّبُرِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৯৩৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت : { نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ }” تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں “ کا بیان
(١٦٩٣٨) حضرت سعید بن مسیب قرآن مجید کی آیت { نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ فَأْتُوا حَرْثَکُمْ أَنَّی شِئْتُمْ } ” تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں، تم اپنی کھیتیوں میں جس طرح چاہو آؤ“ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اگر چاہو تو عزل کرو اور اگر چاہو تو نہ کرو۔
(۱۶۹۳۸) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ لیث عن عِیسَی بْنِ سِنَان ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ فِی قَوْلِہِ : {نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ فَأْتُوا حَرْثَکُمْ أَنَّی شِئْتُمْ} قَالَ : إِنْ شِئْتَ فَاعْزِلْ ، وَإِنْ شِئْتَ فَلاَ تَعْزِلْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৯৩৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت : { نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ }” تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں “ کا بیان
(١٦٩٣٩) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ مشرکین مسلمانوں کا مذاق اڑاتے تھے کہ تمہارے لیے بہت سختیاں ہیں کہ تم اپنی بیوی سے صرف ایک رخ سے جماع کرسکتے ہو، اس موقع پر قرآن مجید کی یہ آیت نازل ہوئی : { نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ فَأْتُوا حَرْثَکُمْ أَنَّی شِئْتُمْ } ” تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں، تم اپنی کھیتیوں میں جس طرح چاہو آؤ“
(۱۶۹۳۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ عَلِیٍّ قَالَ سَمِعْت الْحَسَنَ یَقُولُ : کَانَ الْمُشْرِکُونَ لاَ یَأْلُونَ مَا شَدَّدُوا عَلی الْمُسْلِمِینَ وَیَقُولُونَ : لاَ یَحِلُّ لَکُمْ أَنْ تَأْتُوا النِّسَائَ إلاَّ مِنْ وَجْہٍ وَاحِدٍ فَأَنْزَلَ اللَّہُ تَعَالَی : { فَأْتُوا حَرْثَکُمْ أَنَّی شِئْتُمْ}۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৯৩৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت : { نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ }” تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں “ کا بیان
(١٦٩٤٠) حضرت عکرمہ قرآن مجید کی آیت { نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ فَأْتُوا حَرْثَکُمْ أَنَّی شِئْتُمْ } ” تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں، تم اپنی کھیتیوں میں جس طرح چاہو آؤ“ کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ یعنی شرمگاہ کی طرف سے۔
(۱۶۹۴۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ رَبَاحٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ قَالَ : مِنْ قِبَلِ الْفَرْجِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৯৪০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت : { نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ }” تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں “ کا بیان
(١٦٩٤١) حضرت ابو ذراع کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر (رض) سے قرآن مجید کی آیت { نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ فَأْتُوا حَرْثَکُمْ أَنَّی شِئْتُمْ } ” تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں، تم اپنی کھیتیوں میں جس طرح چاہو آؤ“ کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ اس سے مراد یہ ہے کہ اگر تم چاہو تو عزل کرو اور اگر چاہو تو نہ کرو۔
(۱۶۹۴۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبِی حَنِیفَۃَ ، عَنْ کَثِیرٍ الرَّمَّاحِ ، عَنْ أَبِی ذِرَاعٍ قَالَ : سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ ، عَنْ قَوْلِہِ : (فَأْتُوا حَرْثَکُمْ أَنَّی شِئْتُمْ) قَالَ : إِنْ شِئْتَ عَزْلاً ، وَإِنْ شِئْتَ غَیْرُ عَزْلٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৯৪১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت : { نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ }” تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں “ کا بیان
(١٦٩٤٢) حضرت مجاہد قرآن مجید کی آیت { نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ فَأْتُوا حَرْثَکُمْ أَنَّی شِئْتُمْ } ” تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں، تم اپنی کھیتیوں میں جس طرح چاہو آؤ“ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اپنی بیویوں کی شرمگاہ میں جس طرح چاہو جماع کرو۔
(۱۶۹۴۲) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ ، عَنْ وَرْقَائَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ فِی قولہ تعالی : (فَأْتُوا حَرْثَکُمْ أَنَّی شِئْتُمْ) قَالَ : آتُوا النِّسَائَ فِی أَقْبَالِہِنَّ عَلَی کُلِّ نَحْوٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৯৪২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت : { فَأْتُوْھُنَّ مِنْ حَیْثُ أَمَرَکُمُ اللّٰہُ } (ترجمہ)” تم بیویوں سے یوں ملو جیسے ملنے کا نے حکم دیا ہے “
(١٦٩٤٣) حضرت عکرمہ قرآن مجید کی آیت : { فَأْتُوْھُنَّ مِنْ حَیْثُ أَمَرَکُمُ اللّٰہُ } (ترجمہ)” تم بیویوں سے یوں ملو جیسے ملنے کا اللہ نے حکم دیا ہے “ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ جب تمہیں بیویوں سے دور رہنے کو کہیں تو دور رہو۔ یعنی حالت حیض میں۔
(۱۶۹۴۳) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ : {فَأْتُوہُنَّ مِنْ حَیْثُ أَمَرَکُمُ اللَّہُ} قَالَ : مِنْ حَیْثُ أَمَرَکُمْ أَنْ تَعْتَزِلُوا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৯৪৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت : { فَأْتُوْھُنَّ مِنْ حَیْثُ أَمَرَکُمُ اللّٰہُ } (ترجمہ)” تم بیویوں سے یوں ملو جیسے ملنے کا نے حکم دیا ہے “
(١٦٩٤٤) حضرت ابراہیم قرآن مجید کی آیت : { فَأْتُوْھُنَّ مِنْ حَیْثُ أَمَرَکُمُ اللّٰہُ } (ترجمہ)” تم بیویوں سے یوں ملے جیسے ملنے کو اللہ نے حکم دیا ہے “ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ شرمگاہوں میں جماع کرو۔
(۱۶۹۴۴) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ الْوَلِیدِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ {فَأْتُوہُنَّ مِنْ حَیْثُ أَمَرَکُمُ اللَّہُ} قَالُوا: فِی الْفُرُوجِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৯৪৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت : { فَأْتُوْھُنَّ مِنْ حَیْثُ أَمَرَکُمُ اللّٰہُ } (ترجمہ)” تم بیویوں سے یوں ملو جیسے ملنے کا نے حکم دیا ہے “
(١٦٩٤٥) حضرت مجاہد قرآن مجید کی آیت : { فَأْتُوْھُنَّ مِنْ حَیْثُ أَمَرَکُمُ اللّٰہُ } (ترجمہ)” تم بیویوں سے یوں ملے جیسے ملنے کو اللہ نے حکم دیا ہے “ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ حیض میں ان سے دور رہو۔
(۱۶۹۴۵) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ مُوسَی ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ قَالَ : مِنْ حَیْثُ أَمَرَکُمَ اللَّہُ أَنْ تَعْتَزِلُوہُنَّ فِی الْمَحِیضِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৯৪৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت : { فَأْتُوْھُنَّ مِنْ حَیْثُ أَمَرَکُمُ اللّٰہُ } (ترجمہ)” تم بیویوں سے یوں ملو جیسے ملنے کا نے حکم دیا ہے “
(١٦٩٤٦) حضرت ابن حنفیہ قرآن مجید کی آیت : { فَأْتُوْھُنَّ مِنْ حَیْثُ أَمَرَکُمُ اللّٰہُ } (ترجمہ)” تم بیویوں سے یوں ملے جیسے ملنے کو اللہ نے حکم دیا ہے “ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ شادی کرکے اور حلال طریقے سے جماع کرو۔
(۱۶۹۴۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ الأَزْرَقِ ، عَنِ ابْنِ الْحَنَفِیَّۃِ : {فَأْتُوْھُنَّ مِنْ حَیْثُ أَمَرَکُمُ اللّٰہُ} قَالَ : مِنْ قِبَلِ التَّزْوِیجِ ، مِنْ قِبَلِ الْحَلاَلِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৯৪৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت : { فَأْتُوْھُنَّ مِنْ حَیْثُ أَمَرَکُمُ اللّٰہُ } (ترجمہ)” تم بیویوں سے یوں ملو جیسے ملنے کا نے حکم دیا ہے “
(١٦٩٤٧) حضرت مجاہد قرآن مجید کی آیت : { فَأْتُوْھُنَّ مِنْ حَیْثُ أَمَرَکُمُ اللّٰہُ } (ترجمہ)” تم بیویوں سے یوں ملے جیسے ملنے کو اللہ نے حکم دیا ہے “ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ حیض کی حالت میں ان سے دور رہو۔
(۱۶۹۴۷) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ ، عَنْ وَرْقَائَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ : {فَأْتُوْھُنَّ مِنْ حَیْثُ أَمَرَکُمُ اللّٰہُ} قَالَ : أُمِرُوا بِاعْتِزَالِ النِّسَائِ فِی الْمَحِیضِ ، فَأْتُوہُنَّ مِنْ حَیْثُ أَمَرَکُمَ اللَّہُ إذَا تَطَہَّرْنَ مِنْ حَیْثُ نُہُوا عَنْہُنَّ فِی مَحِیضِہِنَّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৯৪৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت : { فَأْتُوْھُنَّ مِنْ حَیْثُ أَمَرَکُمُ اللّٰہُ } (ترجمہ)” تم بیویوں سے یوں ملو جیسے ملنے کا نے حکم دیا ہے “
(١٦٩٤٨) حضرت ابو رزین قرآن مجید کی آیت : { فَأْتُوْھُنَّ مِنْ حَیْثُ أَمَرَکُمُ اللّٰہُ } (ترجمہ)” تم بیویوں سے یوں ملے جیسے ملنے کو اللہ نے حکم دیا ہے “ کے بارے میں فرماتے ہیں قرآن مجید کی آیت : { فَأْتُوْھُنَّ مِنْ حَیْثُ أَمَرَکُمُ اللّٰہُ } (ترجمہ)” تم بیویوں سے یوں ملے جیسے ملنے کو اللہ نے حکم دیا ہے “ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ طہر کی حالت میں جماع کرو۔
(۱۶۹۴۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِی رَزِینٍ : {فَأْتُوْھُنَّ مِنْ حَیْثُ أَمَرَکُمُ اللّٰہُ} قَالَ : مِنْ قِبَلِ الطُّہْرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৯৪৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت : { وَلَنْ تَسْتَطِیعُوا أَنْ تَعْدِلُوا بَیْنَ النِّسَائِ وَلَوْ حَرَصْتُمْ } ” اگر تم چاہو بھی تو بیویوں کے درمیان عدل کی طاقت نہ رکھو گے “
(١٦٩٤٩) حضرت ابن ابی ملیکہ فرماتے ہیں کہ قرآن مجید کی آیت : { وَلَنْ تَسْتَطِیعُوا أَنْ تَعْدِلُوا بَیْنَ النِّسَائِ وَلَوْ حَرَصْتُمْ } ” اگر تم چاہو بھی تو بیویوں کے درمیان عدل کی طاقت نہ رکھو گے “ حضرت عائشہ (رض) کے بارے میں نازل ہوئی۔
(۱۶۹۴۹) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ زَائِدَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ رُفَیْعٍ ، عَنِ ابن أَبِی مُلَیْکَۃَ قَالَ : نَزَلَتْ ہَذِہِ الآیَۃُ : {وَلَنْ تَسْتَطِیعُوا أَنْ تَعْدِلُوا بَیْنَ النِّسَائِ وَلَوْ حَرَصْتُمْ} فِی عَائِشَۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৯৪৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت : { وَلَنْ تَسْتَطِیعُوا أَنْ تَعْدِلُوا بَیْنَ النِّسَائِ وَلَوْ حَرَصْتُمْ } ” اگر تم چاہو بھی تو بیویوں کے درمیان عدل کی طاقت نہ رکھو گے “
(١٦٩٥٠) حضرت عبیدہ فرماتے ہیں کہ قرآن مجید کی آیت : { وَلَنْ تَسْتَطِیعُوا أَنْ تَعْدِلُوا بَیْنَ النِّسَائِ وَلَوْ حَرَصْتُمْ } ” اگر تم چاہو بھی تو بیویوں کے درمیان عدل کی طاقت نہ رکھو گے “ سے مراد محبت اور جماع ہے۔
(۱۶۹۵۰) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَبِیْدَۃَ قَالَ : الْحُبُّ وَالْجِمَاعُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৯৫০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت : { وَلَنْ تَسْتَطِیعُوا أَنْ تَعْدِلُوا بَیْنَ النِّسَائِ وَلَوْ حَرَصْتُمْ } ” اگر تم چاہو بھی تو بیویوں کے درمیان عدل کی طاقت نہ رکھو گے “
(١٦٩٥١) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ قرآن مجید کی آیت { فَلاَ تَمِیلُوا کُلَّ الْمَیْلِ } محبت کے بارے میں اور { فَتَذَرُوہَا کَالْمُعَلَّقَۃِ } جماع کے بارے میں نازل ہوئیں۔ کہ وہ عورت نہ تو کنواری ہو اور نہ شادی شدہ۔
(۱۶۹۵۱) حَدَّثَنَا سَہْلُ بْنُ یُوسُفَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَسَنِ قَالَ : فِی الْحُبِّ {فَلاَ تَمِیلُوا کُلَّ الْمَیْلِ} قَالَ : فِی الْغَشَیَانِ {فَتَذَرُوہَا کَالْمُعَلَّقَۃِ} قَالَ : لاَ أَیِّمَ وَلاَ ذَاتَ زَوْجٍ۔
তাহকীক: