মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
نکاح سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৮৬৯ টি
হাদীস নং: ১৬৯১১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ وہ عورت جسے حیض نہ آتا ہو اس کا استبراء جن حضرات کے نزدیک ڈیڑھ مہینہ ہوگا
(١٦٩١٢) حضرت حماد فرماتے ہیں کہ جس باندی کو حیض نہ آتا ہو تو اس کا استبراء پینتالیس دن ہے۔
(۱۶۹۱۲) حَدَّثَنَا عبدالرحمن بن محمد الْمُحَارِبِیُّ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ، عَنْ حَمَّادٍ قَالَ: یَسْتَبْرِئُہَا بِخَمْسَۃٍ وَأَرْبَعِینَ یَوْمًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৯১২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ وہ عورت جسے حیض نہ آتا ہو اس کا استبراء جن حضرات کے نزدیک ڈیڑھ مہینہ ہوگا
(١٦٩١٣) حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں کہ جس باندی کو حیض نہ آتا ہو تو اس کا استبراء چالیس دن ہے۔
(۱۶۹۱۳) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ عَطَائٍ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ: إِنْ کَانَتْ لاَ تَحِیضُ فَأَرْبَعُونَ یَوْمًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৯১৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ وہ عورت جسے حیض نہ آتا ہو اس کا استبراء جن حضرات کے نزدیک ڈیڑھ مہینہ ہوگا
(١٦٩١٤) حضرت ابن مسیب اور حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جس باندی کو حیض نہ آتا ہو تو اس کا استبراء ڈیڑھ ماہ ہے۔
(۱۶۹۱۴) حَدَّثَنَا عَبدَۃ بن سلیمان ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ وَعَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالاَ : شَہْرٌ وَنِصْفٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৯১৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک قابل حیض باندی کا استبراء دو حیض ہے
(١٦٩١٥) حضرت ابن مسیب اور حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ قابل حیض باندی کا استبراء دو حیض ہے۔
(۱۶۹۱۵) حَدَّثَنَا عَبدَۃ بن سلیمان ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ عَن سعید بْنِ الْمُسَیَّبِ وَعَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالاَ : تُسْتَبْرَأُ الأَمَۃ بِحَیْضَتَیْنِ إذَا کَانَتْ تَحِیضُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৯১৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک قابل حیض باندی کا استبراء دو حیض ہے
(١٦٩١٦) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ میرے پاس ایک ایسی باندی لائی گئی جس کے استبراء کو دیکھا جارہا تھا کہ ایک حیض آنے کے بعد پھر اس کا حمل ظاہر ہوگیا ، اس کے بعد سے وہ دو حیضوں کے ذریعہ استبراء کرنے لگے۔
(۱۶۹۱۶) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ قَالَ : وُضِعَت عِنْدِی أَمَۃً تُسْتَبْرَأ فَحَاضَتْ حَیْضَۃً ثُمَّ ظَہَرَ لَہَا حَمْلٌ ، فَکَانَ یَسْتَبْرِئُہَا بِحَیْضَتَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৯১৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ استبراء کے دوران مالک باندی کی شرمگاہ کے علاوہ کہیں سے تلذذ حاصل کرسکتا ہے یا نہیں ؟
(١٦٩١٧) حضرت یونس سے سوال کیا گیا کہ استبراء کے دوران مالک باندی کی شرمگاہ کے علاوہ کہیں سے تلذذ حاصل کرسکتا ہے یا نہیں ؟ انھوں نے فرمایا کہ حضرت ابن سیرین استبراء کے دوران ہر طرح کے تلذذ کو مکروہ خیال فرماتے تھے جبکہ حضرت حسن بوسہ لینے میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔
(۱۶۹۱۷) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ قَالَ سئلَ یُونُسَ، عَنِ الرَّجُلِ یَشْتَرِی الأَمَۃَ فَیَسْتَبْرِئُہَا، یُصِیبُ مِنْہَا الْقُبْلَۃَ وَالْمُبَاشَرَۃَ؟ قَالَ ابْنُ سِیرِینَ : یُکْرَہُ أَنْ یُصِیبَ مِنْہَا مَا یَحْرُمُ عَلَیْہِ مِنْ غَیْرِہَا حَتَّی یَسْتَبْرِئَہَا ، وَیَذْکُرُ ، عَنِ الْحَسَنِ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بِالْقُبْلَۃِ بَأْسًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৯১৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ استبراء کے دوران مالک باندی کی شرمگاہ کے علاوہ کہیں سے تلذذ حاصل کرسکتا ہے یا نہیں ؟
(١٦٩١٨) حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے کوئی بہت چھوٹی باندی خریدی تو استبراء سے پہلے اسے چھونے میں کوئی حرج نہیں۔
(۱۶۹۱۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ الْمُبَارَکِ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ فِی الرَّجُلِ یَشْتَرِی الْجَارِیَۃَ الصَّغِیرَۃَ وَہِیَ أَصْغَرُ مِنْ ذَلِکَ قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یَمَسَّہَا قَبْلَ أَنْ یَسْتَبْرِئَہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৯১৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ استبراء کے دوران مالک باندی کی شرمگاہ کے علاوہ کہیں سے تلذذ حاصل کرسکتا ہے یا نہیں ؟
(١٦٩١٩) حضرت ایاس بن معاویہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے بہت چھوٹی باندی خریدی جس عمر کی باندیوں سے جماع نہیں کیا جاتا تو مالک استبراء کے بغیر اس سے جماع کرسکتا ہے۔
(۱۶۹۱۹) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حُبَابٍ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ إیَاسِ بْنِ مُعَاوِیَۃَ فِی رَجُلٍ اشْتَرَی جَارِیَۃً صَغِیرَۃً لاَ یُجَامَعُ مِثْلُہَا ؟ قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یَطَأَہَا وَلاَ یَسْتَبْرِئُہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৯১৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ استبراء کے دوران مالک باندی کی شرمگاہ کے علاوہ کہیں سے تلذذ حاصل کرسکتا ہے یا نہیں ؟
(١٦٩٢٠) حضرت قتادہ نے بوسہ لینے تک استبراء کو مکروہ قرار دیا ہے۔
(۱۶۹۲۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ أَنَّہُ کَرِہَ أَنْ یُقَبِّلَہَا حَتَّی یَسْتَبْرِئَہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৯২০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ استبراء کے دوران مالک باندی کی شرمگاہ کے علاوہ کہیں سے تلذذ حاصل کرسکتا ہے یا نہیں ؟
(١٦٩٢١) حضرت ایوب لخمی فرماتے ہیں کہ جلولاء کی جنگ میں ایک باندی حضرت ابن عمر (رض) کے حصہ میں آئی اس کی گردن چاندی کی صراحی جیسی تھی۔ انھوں نے اس کا بوسہ لیا۔
(۱۶۹۲۱) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حُبَابٍ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ زَیْدٍ ، عَنْ أَیُّوبَ اللَّخْمِیِّ قَالَ : وَقَعَتْ لابْنِ عُمَرَ جَارِیَۃٌ یَوْمَ جَلُولاَئَ فِی سَہْمِہِ ، کَأَنَّ فِی عُنُقِہَا إبْرِیقَ فِضَّۃٍ قَالَ : فَمَا مَلَکَ نَفْسَہُ أَنْ جَعَلَ یُقَبِّلُہَا وَالنَّاسُ یَنْظُرُونَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৯২১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ آقا کو چاہیے کہ باندی کو بیچنے سے پہلے اس کے رحم کے خالی ہونے کا یقین کرلے
(١٦٩٢٢) حضرت عبید اللہ بن عبید بن عمیر فرماتے ہیں کہ عبد الرحمن بن عوف نے ایک ایسی باندی کو بیچا جس سے وہ جماع کیا کرتے تھے۔ اور اس کے رحم کے خالی ہونے کا یقین نہ کیا۔ جس شخص نے اسے خریدا اس کے پاس حمل ظاہر ہوگیا۔ تو وہ مقدمہ لے کر حضرت عمر (رض) کی خدمت میں حاضر ہوا۔ حضرت عمر نے حضرت عبد الرحمن سے پوچھا کہ کیا تم اس سے جماع کیا کرتے تھے ؟ انھوں نے عرض کیا جی ہاں۔ حضرت عمر (رض) نے فرمایا کہ تم نے اس کے رحم کے خالی ہونے کا یقین کئے بغیر اسے بیچ دیا ؟ انھوں نے عرض کیا جی ہاں۔ حضرت عمر نے فرمایا کہ ایسا کرنا آپ کے شایانِ شان نہیں تھا۔ پھر انھوں نے قیافہ شناسوں کو بلایا اور انھوں نے بچے کو دیکھ کر بچہ ان کے حوالے کردیا۔
(۱۶۹۲۲) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ أَسْلَمَ الْمُنْقِرِیِّ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عُبَیْدِ بْنِ عُمَیْرٍ قَالَ : بَاعَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ جَارِیَۃً لَہُ کَانَ یَقَعُ عَلَیْہَا قَبْلَ أَنْ یَسْتَبْرِئَہَا فَظَہَرَ بِہَا حَمْلٌ عِنْدَ الَّذِی اشْتَرَاہَا فَخَاصَمَہُ إلَی عُمَرَ ، فَقَالَ عُمَرُ : کُنْت تَقَعُ عَلَیْہَا ؟ قَالَ : نَعَمْ ، قَالَ : فَبِعْتہَا قَبْلَ أَنْ تَسْتَبْرِئَہَا ؟ قَالَ : نَعَمْ ، قَالَ : مَا کُنْت لِذَلِکَ بِخَلِیقٍ ، فَدَعَا الْقَافَۃَ فَنَظَرُوا إلَیْہِ فَأَلْحَقُوہُ بِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৯২২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ آقا کو چاہیے کہ باندی کو بیچنے سے پہلے اس کے رحم کے خالی ہونے کا یقین کرلے
(١٦٩٢٣) حضرت حسن فرمایا کرتے تھے کہ جب باندی کو خریدے اور جب باندی کو بیچے استبراء کے لیے ایک مہینہ انتظار کرے۔
(۱۶۹۲۳) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ یَسْتَبْرِئُ الرَّجُلُ أَمَتَہُ إذَا بَاعَہَا بِحَیْضَۃٍ ، وَإِذَا اشْتَرَاہَا بِحَیْضَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৯২৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ آقا کو چاہیے کہ باندی کو بیچنے سے پہلے اس کے رحم کے خالی ہونے کا یقین کرلے
(١٦٩٢٤) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے ایسی عورت خریدی جسے حیض نہیں آتا تو اس کا استبراء تین ماہ تک ہوگا پھر اس کے جماع کے بعد اگر اسے بیچنا چاہے تو پھر تین ماہ تک استبراء کا انتظار کرے۔
(۱۶۹۲۴) حَدَّثَنَا مُعْتَمِر بن سلیمان ، عَنْ کَثِیرِ بْنِ نُبَاتَۃ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ قَالَ : إذَا اشْتَرَی الرَّجُلُ الْوَصِیفَۃَ فَلَمْ تَبْلُغِ الْحَیْضَ اسْتَبْرَأَہَا بِثَلاَثَۃِ أَشْہُرٍ فَإِذَا غَشِیَہَا فَأَرَادَ بَیْعَہَا فَلِیَسْتَبْرِئہَا أَیْضًا بِثَلاَثَۃِ أَشْہُرٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৯২৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ آقا کو چاہیے کہ باندی کو بیچنے سے پہلے اس کے رحم کے خالی ہونے کا یقین کرلے
(١٦٩٢٥) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جو باندی کو بیچنا چاہے وہ استبراء کرے۔
(۱۶۹۲۵) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : إذَا أَرَادَ أَنْ یَبِیعَہَا فَلِیَسْتَبْرِئہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৯২৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ آقا کو چاہیے کہ باندی کو بیچنے سے پہلے اس کے رحم کے خالی ہونے کا یقین کرلے
(١٦٩٢٦) حضرت ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ جس باندی سے وطی کی گئی پھر اسے بیچ دیا گیا ، یا تحفہ میں دے دیا گیا یا آزاد کردیا گیا تو ایک حیض تک حمل کے نہ ہونے کا یقین کیا جائے گا۔
(۱۶۹۲۶) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ فِی الأَمَۃِ الَّتِی تُوطَأُ : إذَا بِیعَتْ ، أَوْ وُہِبَتْ ، أَوْ أُعْتِقَتْ فَلْتُسْتَبْرَأْ بِحَیْضَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৯২৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت : { نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ }” تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں “ کا بیان
(١٦٩٢٧) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ یہود کہا کرتے تھے کہ جب آدمی عورت کے پیچھے کھڑا ہو کر آگے جماع کرے تو بچہ بھینگا ہوتا ہے۔ اس پر قرآن مجید کی آیت : { نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ } ” تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں “ نازل ہوئی۔
(۱۶۹۲۷) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ ابْنِ الْمُنْکَدِرِ سَمِعَ جَابِرًا یَقُولُ : کَانَتِ الْیَہُودُ تَقُولُ : إذَا أَتَی الرَّجُلُ امْرَأَتَہُ فِی قُبُلِہَا مِنْ دُبُرِہَا کَانَ الْوَلَدُ أَحْوَلَ فَنَزَلَتْ { نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ}۔ (بخاری ۴۵۲۸۔ ۱۰۵۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৯২৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت : { نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ }” تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں “ کا بیان
(١٦٩٢٨) حضرت ابن عباس (رض) قرآن مجید کی آیت : { نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ }” تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں “ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ جو عزل کرنا چاہے کرلے اور جو نہ کرنا چاہے نہ کرے۔
(۱۶۹۲۸) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ زَائِدَۃَ بْنِ عُمَیْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِی قَوْلِہِ : (نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ) قَالَ : مَنْ شَائَ أَنْ یَعْزِلَ فَلْیَعْزِلْ وَمَنْ شَائَ أَنْ لاَ یَعْزِلَ فَلاَ یَعْزِلْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৯২৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت : { نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ }” تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں “ کا بیان
(١٦٩٢٩) حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ آدمی جس طرح چاہے کھڑے ہو کر یابیٹھ کر اپنی بیوی سے جماع کرسکتا ہے البتہ لواطت نہیں کرسکتا۔
(۱۶۹۲۹) حَدَّثَنَا الثَّقَفِیُّ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ قَالَ : یَأْتِیہَا کَیْفَ شَائَ قَائِمٌ وَقَاعِدٌ وَعَلَی کُلِّ حَالٍ یَأْتِیہَا مَا لَمْ یَکُنْ فِی دُبُرِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৯২৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت : { نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ }” تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں “ کا بیان
(١٦٩٣٠) حضرت ابو صالح قرآن مجید کی آیت : { نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ فَأْتُوا حَرْثَکُمْ أَنَّی شِئْتُمْ } ” تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں، تم اپنی کھیتیوں میں جس طرح چاہو آؤ‘ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اگر تو چاہے تو لیٹ کر اگر چاہے تو پہلو کے بل اور اگر چاہے تو گھٹنوں کے بل اس سے جماع کرسکتا ہے۔
(۱۶۹۳۰) حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ أَبِی صَالِحٍ {نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ فَأْتُوا حَرْثَکُمْ أَنَّی شِئْتُمْ} قَالَ : إِنْ شِئْتَ فَأْتِہَا مُسْتَلْقِیَۃً ، وَإِنْ شِئْتَ فَمُتَحَرِّکَۃً ، وَإِنْ شِئْتَ فَبَارِکَۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৯৩০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت : { نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ }” تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں “ کا بیان
(١٦٩٣١) حضرت ابو رزین قرآن مجید کی آیت : { نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ فَأْتُوا حَرْثَکُمْ أَنَّی شِئْتُمْ } ” تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں، تم اپنی کھیتیوں میں جس طرح چاہو آؤ“ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ طہر کی طرف سے آؤ اور حیض کی طرف سے نہ آؤ۔
(۱۶۹۳۱) حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الزِّبْرِقَانِ ، عَنْ أَبِی رَزِینٍ ، قَالَ : سَمِعْتُہُ یَقُولُ : {فَأْتُوا حَرْثَکُمْ أَنَّی شِئْتُمْ} قَالَ : مِنْ قِبَلِ الطُّہْرِ وَلاَ تَأْتُوہُنَّ مِنْ قِبَلِ الْحَیْضِ۔
তাহকীক: