মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
نکاح سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৮৬৯ টি
হাদীস নং: ১৬৮৯১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک ایک حیض سے باندی کے حمل سے پاک ہونے کا یقین ہوجائے گا
(١٦٨٩٢) حضرت ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ جو شخص باندی خریدے وہ اس وقت تک اس کے پاس نہ جائے جب تک ایک حیض کے ذریعے اس کے رحم کے خالی ہونے کا یقین نہ کرلے۔
(۱۶۸۹۲) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطِیَّۃَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : مَنِ اشْتَرَی جَارِیَۃً فَلاَ یَقْرَبْہَا حَتَّی یَسْتَبْرِئہَا بِحَیْضَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৮৯২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک ایک حیض سے باندی کے حمل سے پاک ہونے کا یقین ہوجائے گا
(١٦٨٩٣) حضرت ابراہیم بھی ایک حیض کو کافی سمجھتے تھے۔
(۱۶۸۹۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حَسَنِ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : بِحَیْضَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৮৯৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک ایک حیض سے باندی کے حمل سے پاک ہونے کا یقین ہوجائے گا
(١٦٨٩٤) حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ ایک حیض تک رحم کے خالی ہونے کا یقین کرے گا۔
(۱۶۸۹۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شَرِیکٍ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِیٍّ قَالَ : تُسْتَبْرَأ الأَمَۃَ بِحَیْضَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৮৯৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک ایک حیض سے باندی کے حمل سے پاک ہونے کا یقین ہوجائے گا
(١٦٨٩٥) حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ جب باندی خریدی گئی تو ایک حیض تک اس کے پاک ہونے کا یقین کیا جائے گا۔
(۱۶۸۹۵) حَدَّثَنَا حَاتِمٌ بن وردان، عَنْ بُرد، عَنْ مَکْحُولٍ قَالَ: إذا اشْتَرَیْت الأَمَۃَ قَالَ: یَسْتَبْرِئُہَا بِحَیْضَۃٍ وَاحِدَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৮৯৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک ایک حیض سے باندی کے حمل سے پاک ہونے کا یقین ہوجائے گا
(١٦٨٩٦) حضرت عطا اور حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ باندی کے حمل سے خالی ہونے کا یقین ایک حیض تک کیا جائے گا۔
(۱۶۸۹۶) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عَطَائٍ وَطَاوُسٍ قَالاَ : تُسْتَبْرَأ الأَمَۃَ بِحَیْضَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৮৯৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک ایک حیض سے باندی کے حمل سے پاک ہونے کا یقین ہوجائے گا
(١٦٨٩٧) حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں کہ جو شخص باندی خریدے وہ ایک حیض تک اس کے حمل سے خالی ہونے کا انتظار کرے۔
(۱۶۸۹۷) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ : مَنِ اشْتَرَی جَارِیَۃً فَلِیَسْتَبْرِئہَا بِحَیْضَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৮৯৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر خریدی ہوئی باندی حائضہ ہو تو کیا حکم ہے ؟
(١٦٨٩٨) حضرت حسن فرمایا کرتے تھے کہ اگر حائضہ باندی کو خریدا تو مزید ایک حیض تک اس کے حمل سے خالی ہونے کا انتظار کرے۔
(۱۶۸۹۸) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٍ، عَنْ یُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ: إذَا اشْتَرَاہَا وَہِیَ حَائِضٌ فَلِیَسْتَبْرِئہَا بِحَیْضَۃٍ أُخْرَی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৮৯৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر خریدی ہوئی باندی حائضہ ہو تو کیا حکم ہے ؟
(١٦٨٩٩) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر چاہے تو اسی حیض کو کافی سمجھ سکتا ہے۔
(۱۶۸۹۹) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : إِنْ شَائَ اجْتَزَأَ بِہَذِہِ الْحَیْضَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৮৯৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر باندی کو کسی عورت سے خریدا تو کیا حمل سے خالی ہونے کا یقین کیا جائے گا ؟
(١٦٩٠٠) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر باندی کو کسی عورت سے خریدا تب بھی اس کے حیض کے ذریعے حمل سے خالی ہونے کا یقین کیا جائے گا۔
(۱۶۹۰۰) حَدَّثَنَا ہِشَامٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : إذَا اشْتَرَاہَا مِنَ امْرَأَۃٍ فَلِیَسْتَبْرِئہَا بِحَیْضَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৯০০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر باندی کو کسی عورت سے خریدا تو کیا حمل سے خالی ہونے کا یقین کیا جائے گا ؟
(١٦٩٠١) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر باندی کو کسی عورت سے خریدا تب بھی حمل سے خالی ہونے کا یقین کیا جائے گا۔
(۱۶۹۰۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ قَالَ : إذَا اشْتَرَاہَا مِنَ امْرَأَۃٍ اسْتَبْرَأَہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৯০১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر باندی کو خریدا اور وہ حائضہ نہ ہوئی تو کیا حکم ہے ؟
(١٦٩٠٢) حضرت ابو قلابہ اور حضرت ابن سیرین اس باندی کے بارے میں فرماتے ہیں جو خریدی جانے کے بعد حائضہ نہ ہو کہ حمل سے خالی ہونے کے لیے کم ازکم تین مہینے تک انتظار کیا جائے گا۔
(۱۶۹۰۲) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ ، وَابْنِ سِیرِینَ فِی الرَّجُلِ یستبرء الأَمَۃَ الَّتِی لَمْ تَحِضْ قَال : کَانَا لاَ یَرَیَانِ أَنَّ ذَلِکَ یَتَبَیَّنُ فِی أَقَلَّ مِنْ ثَلاَثَۃِ أَشْہُرٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৯০২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر باندی کو خریدا اور وہ حائضہ نہ ہوئی تو کیا حکم ہے ؟
(١٦٩٠٣) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ تین مہینے تک اس کے حمل سے خالی ہونے کا انتظار کیا جائے گا۔
(۱۶۹۰۳) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ یَستَبرئہا بِثَلاَثَۃِ أَشْہُرٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৯০৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر باندی کو خریدا اور وہ حائضہ نہ ہوئی تو کیا حکم ہے ؟
(١٦٩٠٤) حضرت عطاء اور حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ اگر ایک حیض سے اس کا حمل سے خالی ہونا معلوم ہوجائے تو ٹھیک ورنہ تین حیض تک انتظار کیا جائے گا۔
(۱۶۹۰۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ، عَنْ لَیث، عَنْ عَطَائٍ وَطَاوُسٍ قَالاَ: تُسْتَبْرَأ بِحَیْضَۃٍ، وَإِنْ کَانَتْ لاَ تَحِیضُ فَثَلاَثَۃُ أَشْہُرٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৯০৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر باندی کو خریدا اور وہ حائضہ نہ ہوئی تو کیا حکم ہے ؟
(١٦٩٠٥) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ تین ماہ تک انتظار کیا جائے گا۔
(۱۶۹۰۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ ثَلاَثَۃُ أَشْہُرٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৯০৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر باندی کو خریدا اور وہ حائضہ نہ ہوئی تو کیا حکم ہے ؟
(١٦٩٠٦) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ تین ماہ تک انتظار کیا جائے گا۔
(۱۶۹۰۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ وَسُفْیَانَ ، عَنْ عَبْدِ الْکَرِیمِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ قَالَ : بِثَلاَثَۃِ أَشْہُرٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৯০৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر باندی کو خریدا اور وہ حائضہ نہ ہوئی تو کیا حکم ہے ؟
(١٦٩٠٧) حضرت عمر بن عبد العزیز فرماتے ہیں کہ تین ماہ تک انتظار کیا جائے گا۔
(۱۶۹۰۷) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ بن سلیمان ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ صَدَقَۃَ بْنِ یَسَارٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ قَالَ: ثَلاَثَۃُ أَشْہُرٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৯০৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ وہ عورت جسے حیض نہ آتا ہو اس کا استبراء جن حضرات کے نزدیک ڈیڑھ مہینہ ہوگا
(١٦٩٠٨) حضرت ابو قلابہ فرماتے ہیں کہ جس باندی کو حیض نہ آتا ہو تو اس کا استبراء پینتالیس دن ہے۔
(۱۶۹۰۸) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ حُمَیْدٍ ، عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ فِی اسْتِبْرَائِ الأَمَۃِ الَّتِی لَمْ تَحِضْ : خَمْسَۃٌ وَأَرْبَعُونَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৯০৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ وہ عورت جسے حیض نہ آتا ہو اس کا استبراء جن حضرات کے نزدیک ڈیڑھ مہینہ ہوگا
(١٦٩٠٩) حضرت حکم فرماتے ہیں کہ جس باندی کو حیض نہ آتا ہو تو اس کا استبراء ڈیڑھ ماہ ہے۔
(۱۶۹۰۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ قَالَ شَہْرٌ وَنِصْفٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৯০৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ وہ عورت جسے حیض نہ آتا ہو اس کا استبراء جن حضرات کے نزدیک ڈیڑھ مہینہ ہوگا
(١٦٩١٠) حضرت عامر فرماتے ہیں کہ جس باندی کو حیض نہ آتا ہو تو اس کا استبراء ڈیڑھ ماہ ہے۔
(۱۶۹۱۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ قَالَ شَہْرٌ وَنِصْف۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৯১০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ وہ عورت جسے حیض نہ آتا ہو اس کا استبراء جن حضرات کے نزدیک ڈیڑھ مہینہ ہوگا
(١٦٩١١) حضرت قتادہ اور حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جس باندی کو حیض نہ آتا ہو تو اس کا استبراء پینتالیس دن ہے۔
(۱۶۹۱۱) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنِ النُّعْمَانِ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، وَعَطَائٍ قَالاَ : تُسْتَبْرَأ الْجَارِیَۃَ الَّتِی لَمْ تَحِضْ بِخَمْسَۃٍ وَأَرْبَعِینَ یَوْمًا۔
তাহকীক: