মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
نکاح سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৮৬৯ টি
হাদীস নং: ১৬৮৭১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کے قائل ہیں کہ باندی سے عزل کیا جاسکتا ہے جبکہ آزاد عورت سے اجازت لی جائے گی
(١٦٨٧٢) حضرت ابراہیم تیمی اور حضرت عمرو بن مرہ فرماتے ہیں کہ باندی سے عزل کیا جاسکتا ہے جبکہ آزاد عورت سے اجازت لی جائے گی۔
(۱۶۸۷۲) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ، عَنْ إبْرَاہِیمَ التَّیْمِیِّ وَعَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ قَالاَ: یُعْزَلُ ، عَنِ الأَمَۃِ وَتُسْتَأْمَرُ الْحُرَّۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৮৭২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کے قائل ہیں کہ باندی سے عزل کیا جاسکتا ہے جبکہ آزاد عورت سے اجازت لی جائے گی
(١٦٨٧٣) حضرت ابراہیم سے بھی یونہی منقول ہے۔
(۱۶۸۷۳) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ مِثْلَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৮৭৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کے قائل ہیں کہ باندی سے عزل کیا جاسکتا ہے جبکہ آزاد عورت سے اجازت لی جائے گی
(١٦٨٧٤) حضرت محمد سے بھی یونہی منقول ہے۔
(۱۶۸۷۴) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ مِثْلَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৮৭৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کے قائل ہیں کہ باندی سے عزل کیا جاسکتا ہے جبکہ آزاد عورت سے اجازت لی جائے گی
(١٦٨٧٥) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ آزاد عورت کی اجازت کے بغیر اس سے عزل نہیں کیا جاسکتا۔
(۱۶۸۷۵) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ حُمَیْدٍ الأَعْرَجِ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ قَالَ : لاَ یُعْزَلُ ، عَنِ الْحُرَّۃِ إلاَّ بِإِذْنِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৮৭৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کے قائل ہیں کہ باندی سے عزل کیا جاسکتا ہے جبکہ آزاد عورت سے اجازت لی جائے گی
(١٦٨٧٦) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ آزاد عورت سے اجازت لی جائے گی اور باندی سے بلااجازت عزل کیا جائے گا۔
(۱۶۸۷۶) حَدَّثَنَا عبد الرحمن بْنُ مَہْدِیٍّ وَیَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ ہِشَامٍ الدَّسْتَوَائِیِّ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ ، عَنْ سَوَّارٍ الْکُوفِیِّ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ قَالَ : تُسْتَأْمَرُ الْحُرَّۃَ یُعْزَلُ ، عَنِ الأَمَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৮৭৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کے قائل ہیں کہ باندی سے عزل کیا جاسکتا ہے جبکہ آزاد عورت سے اجازت لی جائے گی
(١٦٨٧٧) حضرت جابر بن زید فرماتے ہیں کہ آزاد عورت کی اجازت کے بغیر اس سے عزل نہیں کیا جاسکتا۔
(۱۶۸۷۷) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ ہَمَّامٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَیْدٍ قَالَ : لاَ یُعْزَلُ ، عَنِ الْحُرَّۃِ إلاَّ بِإِذْنِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৮৭৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کے قائل ہیں کہ باندی سے عزل کیا جاسکتا ہے جبکہ آزاد عورت سے اجازت لی جائے گی
(١٦٨٧٨) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ آزاد عورت سے اجازت لی جائے گی جبکہ باندی سے اجازت نہیں لی جائے گی۔
(۱۶۸۷۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ طَلْحَۃَ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَعَنِ الرَّبِیعِ ، عَنِ الْحَسَنِ وَعَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی سُعَادَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ قَالُوا : تُسْتَأْمَرُ الْحُرَّۃُ وَلاَ تُسْتَأْمَرُ الأَمَۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৮৭৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کے قائل ہیں کہ باندی سے عزل کیا جاسکتا ہے جبکہ آزاد عورت سے اجازت لی جائے گی
(١٦٨٧٩) حضرت عبدالملک فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء سے سوال کیا گیا کہ کیا باندی سے عزل کیا جائے گا انھوں نے فرمایا کہ ہاں، البتہ آزادعورت سے اجازت طلب کی جائے گی۔
(۱۶۸۷۹) حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ قَالَ : سُئِلَ عَنِ الأَمَۃِ یُعَزَلُ عَنْہَا ، قَالَ : نَعَمْ ، وَأَمَّا الْحُرَّۃُ فَیَسْتَأْمِرُہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৮৭৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کے قائل ہیں کہ باندی سے عزل کیا جاسکتا ہے جبکہ آزاد عورت سے اجازت لی جائے گی
(١٦٨٨٠) حضرت طاوس باندی سے عزل کی اجازت دیتے تھے جبکہ آزاد کے بارے میں کچھ نہیں فرماتے تھے۔
(۱۶۸۸۰) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ زَمْعَۃَ ، عَنِ ابْنِ طَاوُوسٍ ، عَنْ أَبِیہِ أَنَّہُ کَانَ یَعْزِلُ ، عَنِ الأَمَۃِ وَلاَ یَقُولُ فِی الْحُرَّۃِ شَیْئًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৮৮০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ باندی کو خریدنے کے بعد حمل سے محفوظ ہونے کا یقین کرنا ضروری ہے
(١٦٨٨١) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص باندی خریدے تو اس کے حمل سے پاک ہونے کا یقین کرلینے تک اس کے قریب نہ جائے۔
(۱۶۸۸۱) حَدَّثَنَا عَبْدِ الْوَہَّابِ الثَّقَفِیِّ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ فِی الرَّجُلِ یَشْتَرِی الأَمَۃَ الْعَذْرَائَ قَالَ : لاَ یَقْرَبَنَّ مَا دُونَ رَحِمِہَا حَتَّی یَسْتَبْرِئَہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৮৮১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ باندی کو خریدنے کے بعد حمل سے محفوظ ہونے کا یقین کرنا ضروری ہے
(١٦٨٨٢) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص باندی خریدے تو اس کے رحم کے خالی ہونے کا یقین کرلے۔
(۱۶۸۸۲) حَدَّثَنَا إبْرَاہِیمُ بْنُ صَدَقَۃَ، عَنْ یُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ؛ فِی رَجُلٍ اشْتَرَی جَارِیَۃً عَذْرَائَ قَالَ: یَسْتَبْرِئُ رَحِمَہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৮৮২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ باندی کو خریدنے کے بعد حمل سے محفوظ ہونے کا یقین کرنا ضروری ہے
(١٦٨٨٣) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ باندی کے حمل سے پاک ہونے کا یقین کرلے خواہ وہ باکرہ ہی کیوں نہ ہو۔
(۱۶۸۸۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ رَبِیعٍ ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ : یَسْتَبْرِئُہَا ، وَإِنْ کَانَتْ بِکْرًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৮৮৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ باندی کو خریدنے کے بعد حمل سے محفوظ ہونے کا یقین کرنا ضروری ہے
(١٦٨٨٤) حضرت عکرمہ سے بھی یونہی منقول ہے۔
(۱۶۸۸۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ مُبَارَکٍ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ مِثْلَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৮৮৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ باندی کو خریدنے کے بعد حمل سے محفوظ ہونے کا یقین کرنا ضروری ہے
(١٦٨٨٥) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جو شخص باندی خریدے تو دو حیضوں تک اس کے حمل سے پاک ہونے کا یقین کرلے اور اگر اسے حیض نہ آتے ہوں تو پینتالیس دن تک انتظار کرے۔
(۱۶۸۸۵) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ فِی رَجُلٍ اشْتَرَی جَارِیَۃً بَیْنَ أَبَوَیْہَا عَذْرَائَ قَالَ : یَسْتَبْرِئُہَا بِحَیْضَتَیْنِ ، وَإِنْ لاَ تَحِیضُ فَبِخَمْسَۃٍ وَأَرْبَعِینَ یَوْمًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৮৮৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ باندی کو خریدنے کے بعد حمل سے محفوظ ہونے کا یقین کرنا ضروری ہے
(١٦٨٨٦) حضرت ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ جو پردہ نشین باندی خریدے اس کے حمل سے پاک ہونے کا یقین کرنا ضروری نہیں۔
(۱۶۸۸۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ، عَنْ سَعِیدٍ، عَنْ أَیُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: إنِ اشْتَرَی أَمَۃً عَذْرَائَ فَلاَ یَسْتَبْرِئُہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৮৮৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک ایک حیض سے باندی کے حمل سے پاک ہونے کا یقین ہوجائے گا
(١٦٨٨٧) حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت زہری سے کہا کہ کیا آپ نہیں جانتے کہ حضرت عمر، حضرت ابن مسعود اور حضرت عثمان بن عفان (رض) اپنی وفات تک اس بات کے قائل تھے کہ ایک حیض سے باندی کے حاملہ نہ ہونے کا پتہ چل جاتا ہے۔ جبکہ حضرت معاویہ (رض) دو حیض تک انتظار کے قائل تھے۔ حضرت زہری نے فرمایا کہ میں تمہیں ایک اور صاحب بتاتا ہوں اور وہ حضرت عبادہ بن صامت ہیں۔
(۱۶۸۸۷) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنِ الْعَوَّامِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ مَکْحُولٍ قَالَ : قُلْتُ لِلزُّہْرِیِّ : أَمَا عَلِمْت أن عُمَرَ حتی انْقَضَاء أَجَلِہِ ، وَابْنَ مَسْعُودٍ بِالْعِرَاقِ حتی انْقَضَاء أَجَلِہِ وَعُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ کَانُوا یَسْتَبْرِئُونَ الأَمَۃ بِحَیْضَۃٍ حَتَّی کَانَ مُعَاوِیَۃُ ، فَکَانَ یَقُولُ : حَیْضَتَانِ ، فَقَالَ الزُّہْرِیُّ : وَأَنَا أَزِیدُک عُبَادَۃَ بْنَ الصَّامِتِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৮৮৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک ایک حیض سے باندی کے حمل سے پاک ہونے کا یقین ہوجائے گا
(١٦٨٨٨) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ باندی کے حمل سے محفوظ ہونے کا ایک حیض سے پتہ چل جائے گا۔
(۱۶۸۸۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ سُفْیَانَ، عَنْ فِرَاسٍ، عَنِ الشَّعْبِیِّ، عَنْ عَلْقَمَۃَ، عَنْ عَبْدِ اللہِ قَالَ: تسْتَبْرَأُ الأَمَۃَ بِحَیْضَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৮৮৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک ایک حیض سے باندی کے حمل سے پاک ہونے کا یقین ہوجائے گا
(١٦٨٨٩) حضرت صلہ، قثم اور ناجیہ فرماتے ہیں کہ جس شخص نے کوئی باندی خریدی تو وہ اسے حیض آنے تک اس کے قریب نہ جائے۔
(۱۶۸۸۹) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ صِلَۃَ وَقُثَمٍ وَنَاجِیَۃَ قَالوا : أَیُّمَا رَجُلٍ اشتری جَارِیَۃً فَلاَ یَقْرَبْہَا حَتَّی تَحِیضَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৮৮৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک ایک حیض سے باندی کے حمل سے پاک ہونے کا یقین ہوجائے گا
(١٦٨٩٠) حضرت ابن عمر (رض) اس باندی کے بارے میں فرماتے ہیں جس سے اس کے مالک نے وطی کی ہو، کہ جب اسے بیچا جائے یا آزاد کیا جائے تو وہ ایک حیض کے ذریعے اپنے رحم کی پاکی کا یقین کرے گا۔
(۱۶۸۹۰) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عُبَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ فِی الأَمَۃِ الَّتِی تُوطَأُ قَالَ : إذَا بِیعَتْ ، أَوْ أُعْتِقَتْ فَلِتُسْتَبْرأ بِحَیْضَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৮৯০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک ایک حیض سے باندی کے حمل سے پاک ہونے کا یقین ہوجائے گا
(١٦٨٩١) حضرت مغیرہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے سوال کیا اگر آدمی نے کسی ایسی باندی کو خریدا جس کا کوئی خاوند ہو تو اس کا کیا حکم ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ ایک حیض سے اس کے رحم کے خالی ہونے کا یقین کرے گا۔
(۱۶۸۹۱) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : سَأَلْتُہ ، عَنْ رَجُلٍ اشْتَرَی جَارِیَۃً لَہَا زَوْجٌ ، قَالَ : یَسْتَبْرِئُ رَحِمَہَا بِحَیْضَۃٍ۔
তাহকীক: