মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

نکاح سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৮৬৯ টি

হাদীস নং: ১৬৮৫১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عزل اور اس کی اجازت کا بیان
(١٦٨٥٢) حضرت ابو عمران نے ایک خاتون سے نقل کیا ہے کہ حضرت حسن بن علی عزل کیا کرتے تھے۔
(۱۶۸۵۲) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ أَبِی عِمْرَانَ ، قَالَ : سَمِعْتُ امْرَأَۃً تَقُولُ : کَانَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِیٍّ یَعْزِلُ عَنِّی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৮৫২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عزل اور اس کی اجازت کا بیان
(١٦٨٥٣) حضرت سعید عزل میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے اور فرماتے کہ وہ تمہاری کھیتی ہے چاہو تو پیاسا رکھو اور چاہو تو سیراب کرو۔
(۱۶۸۵۳) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ سَعِیدٍ سُئِلَ عَنِ الْعَزْلِ فَلَمْ یَرَ بِہِ بَأْسًا ، وَقَالَ : ہُوَ حَرْثُک إِنْ شِئْتَ أَعْطَشْتہ ، وَإِنْ شِئْتَ أَسْقَیْتہ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৮৫৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عزل اور اس کی اجازت کا بیان
(١٦٨٥٤) حضرت مسعود بن علی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عکرمہ سے سوال کیا کہ کیا میں اپنی باندی سے عزل کرسکتا ہوں ؟ انھوں نے فرمایا کہ وہ تمہاری کھیتی ہے چاہو تو پیاسا رکھو اور چاہو تو سیراب کرو۔
(۱۶۸۵۴) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ مَسْعُودِ بْنِ عَلِیٍّ قَالَ : قُلْتُ لِعِکْرِمَۃَ : أَعْزِلُ ، عَنْ جَارِیَۃٍ لِی ؟ قَالَ : ہُوَ حَرْثُک فَإِنْ شِئْتَ فَأَعْطِشْہُ ، وَإِنْ شِئْتَ فَأَرْوِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৮৫৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عزل اور اس کی اجازت کا بیان
(١٦٨٥٥) حضرت زبرقان سراج فرماتے ہیں کہ میں نے ابن معقل سے عزل کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ یہ عمل تو مجھ سے اور تجھ سے بہتر یعنی حضرت سعد نے بھی کیا ہے۔
(۱۶۸۵۵) حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الزِّبْرِقَانِ السَّرَّاجِ قَالَ : سَأَلْتُ ابْنَ مَعْقِلٍ ، عَنِ الْعَزْلِ ، فَقَالَ : قَدْ فَعَلَ ذَلِکَ مَنْ ہُوَ خَیْرٌ مِنِّی وَمِنْک سَعْدٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৮৫৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عزل اور اس کی اجازت کا بیان
(١٦٨٥٦) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ ہم عزل کرتے اور قرآن نازل ہوتا تھا لیکن ہمیں اس سے منع نہیں کیا گیا۔
(۱۶۸۵۶) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ ذَکْوَانَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : کُنَّا نَعْزِلُ وَالْقُرْآنُ یَنْزِلُ فَلاَ نُنْہَی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৮৫৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عزل اور اس کی اجازت کا بیان
(١٦٨٥٧) حضرت عمر کی ایک باندی روایت کرتی ہیں کہ وہ عزل کیا کرتے تھے۔
(۱۶۸۵۷) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بشر ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ عَوْنِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ أمہ ، عَنْ سُرِّیَّۃٍ لِعُمَرَ أَنَّہُ کَانَ یَعْزِلُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৮৫৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عزل اور اس کی اجازت کا بیان
(١٦٨٥٨) حضرت ابو سعید خدری (رض) فرماتے ہیں کہ میری یہ بیٹی جو جوان ہو کر پردے میں بیٹھی ہے، عزل کرنے کے باوجود پیدا ہوئی ہے۔
(۱۶۸۵۸) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بشر حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، عَنِ الْوَلِیدِ بْنِ أَبِی مَالِکٍ ، عَنْ قَزَعَۃَ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ قَالَ : إن ابْنَتِی ہَذِہِ الَّتِی فِی الْخِدْرِ مِنَ الْعَزْلِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৮৫৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عزل اور اس کی اجازت کا بیان
(١٦٨٥٩) حضرت جابر (رض) فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک آدمی حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کیا کہ میری ایک خادمہ ہے، جو میرے لیے پانی بھرتی ہے۔ میں اس سے عزل کرتا ہوں لیکن پھر بھی اس نے بچے کو جنم دیا ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ جس جان کے دنیا میں آنے کا اللہ نے فیصلہ کرلیا وہ آکر رہتی ہے۔
(۱۶۸۵۹) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِِ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : أَتَی النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ ، فَقَالَ : إنَّ لِی خَادِمًا تَسْتَقِی عَلَی نَاضِحٍ لِی وَأَنَا أَعْزِلُ عَنْہَا ، فَجَائَتْ بِوَلَدٍ ، فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَا قَدَّرَ اللَّہُ مِنْ نَفْسٍ أَنْ یَخْلُقَہَا إلاَّ وَہِیَ کَائِنَۃٌ۔ (مسلم ۶۴۔ ابن ماجہ ۸۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৮৫৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عزل اور اس کی اجازت کا بیان
(١٦٨٦٠) حضرت ابن عباس (رض) سے عزل کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے اپنی ایک باندی کو بلایا اور فرمایا کہ کیا کل میں نے تجھ سے عزل کیا تھا ؟
(۱۶۸۶۰) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بشر ، عَنْ مِسْعَرٍ قَالَ : أَخْبَرَنِی الْحَسَنُ بن سَعْدٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی مُلَیْکَۃَ أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ سُئِلَ عَنِ الْعَزْلِ فَدَعَا جَارِیَۃً لَہُ ، فَقَالَ : عَزَلْتُ عَنْکِ أَمْسِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৮৬০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عزل اور اس کی اجازت کا بیان
(١٦٨٦١) حضرت مصعب بن سعد فرماتے ہیں کہ حضرت سعد کو جب کبھی باندی کے حاملہ ہونے کی توقع ہوتی تو عزل کیا کرتے تھے۔
(۱۶۸۶۱) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بشر ، عَنْ مِسْعَرٍ قَالَ : حدَّثَنِی عَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ عُمَیْرٍ ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّ سَعْدًا کَانَ یَعْزِلُ ، عَنِ الأَمَۃِ إذَا خَشِیَ أَنْ تَحْمِلَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৮৬১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک عزل کی اجازت نہیں
(١٦٨٦٢) حضرت ابو بکر اور حضرت عمر (رض) عزل کو مکروہ قرار دیتے تھے اور اس کے بعد غسل کے وجوب کے قائل تھے۔
(۱۶۸۶۲) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ أَنَّ أَبَا بَکْرٍ وَعُمَرَ کَانَا یَکْرَہَانِ الْعَزْلَ وَیَأْمُرَانِ النَّاسَ بِالْغُسْلِ مِنْہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৮৬২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک عزل کی اجازت نہیں
(١٦٨٦٣) حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ کچھ مہاجرین حضرات عزل کو مکروہ قرار دیتے تھے ان میں دوسروں کے ساتھ حضرت عثمان بن عفان (رض) بھی تھے۔
(۱۶۸۶۳) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بن سلیمان ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ أَنَّ رِجَالاً مِنَ الْمُہَاجِرِینَ کَانُوا یَکْرَہُونَ الْعَزْلَ ، مِنْہُمْ فُلاَنٌ وَفُلاَنٌ وَعُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৮৬৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک عزل کی اجازت نہیں
(١٦٨٦٤) حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ عزل زندہ درگور کرنے کی ایک شکل ہے۔
(۱۶۸۶۴) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ زِرٍّ ، عَنْ عَلِیٍّ قَالَ : الْعَزْلُ الْوَأْدُ الْخَفِیُّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৮৬৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک عزل کی اجازت نہیں
(١٦٨٦٥) حضرت میمون بن مہران کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر (رض) نے اپنے بیٹے کے لیے ایک باندی خریدی۔ کچھ عرصہ بعد فرمایا کہ یہ حاملہ کیوں نہیں ہوتی ! شاید تم اس سے عزل کرتے ہو ؟ اگر مجھے پتہ چلا تو میں تمہیں ماروں گا۔
(۱۶۸۶۵) حَدَّثَنَا کَثِیرُ بْنُ ہِشَامٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ قَالَ : حدَّثَنَا مَیْمُونُ بْنُ مِہْرَانَ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ اشْتَرَی جَارِیَۃً لِبَعْضِ بَنِیہِ ، فَقَالَ : مَا لِی لاَ أَرَاہَا تَحْمِلُ ، لَعَلَّک تَعْزِلُ عَنْہَا لَوْ أَعْلَمُ ذَلِکَ لأَوْجَعْت ظَہْرَک۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৮৬৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک عزل کی اجازت نہیں
(١٦٨٦٦) حضرت ابو امامہ عزل کے بارے میں فرماتے ہیں کہ میں کسی مسلمان سے اس کی توقع نہیں رکھتا۔
(۱۶۸۶۶) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ خُمَیْرٍ ، عَنْ سُلَیْمِ بْنِ عَامِرٍ ، عَنْ أَبِی أُمَامَۃَ فِی الْعَزْلِ قَالَ : مَا کُنْت أَرَی۷أَنَّ مُسْلِمًا یصنعہ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৮৬৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک عزل کی اجازت نہیں
(١٦٨٦٧) حضرت سالم فرماتے ہیں کہ عزل زندہ درگور کرنے کی ایک شکل ہے۔
(۱۶۸۶۷) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَۃَ، عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ الْمَالِکِیِّ ، عَنْ سَالِمٍ فِی الْعَزْلِ ، قَالَ: ہِیَ الْمَوْؤُودَۃُ الْخَفِیَّۃُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৮৬৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک عزل کی اجازت نہیں
(١٦٨٦٨) حضرت اسود عزل کو مکروہ قرار دیتے تھے۔
(۱۶۸۶۸) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، عَنِ الأَسْوَدِ أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ الْعَزْلَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৮৬৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک عزل کی اجازت نہیں
(١٦٨٦٩) حضرت جریر (رض) فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک آدمی حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کیا کہ میں مشرکین سے صرف ایک باندی ہی بچا کے لاسکا ہوں اور میں اس سے عزل کرتا ہوں ۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اسے تقدیر یہاں لائی ہے۔
(۱۶۸۶۹) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ مِنْدلِ بْنِ عَلِیِّ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ أَبِی مُغِیرَۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِی الْہُذَیْلِ ، عَنْ جَرِیرٍ قَالَ : جَائَ رَجُلٌ إلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللہِ ، مَا خَلُصْت إلَیْک مِنَ الْمُشْرِکِینَ إلاَّ بِقَیْنَۃٍ ، وَأَنَا أَعْزِلُ عَنْہَا ، أُرِیدُ بِہَا السُّوقَ ، فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : جَائَہَا مَا قُدِّرَ۔ (طبرانی ۲۳۷۰۔ مسند ۱۶۱۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৮৬৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک عزل کی اجازت نہیں
(١٦٨٧٠) حضرت ابو سعید خدری (رض) فرماتے ہیں کہ بنو مصطلق کی عورتیں قیدی بن کر ہمارے ہاتھ لگیں۔ ہم ان سے جماع کرتے تھے اور عزل کرتے تھے۔ پھر ایک دن میں ایک باندی کے ساتھ بنو قینقاع کے بازار میں تھا کہ ایک یہودی میرے پاس سے گذرا اور بولا اے ابو سعید یہ باندی کیسی ! میں نے کہا میری باندی ہے اور میں اسے بیچنا چاہتا ہوں۔ اس نے پوچھا کہ کیا تم نے اس سے جماع کیا ہے ؟ میں نے کہا ہاں۔ اس نے کہا کہ تم اسے بیچنا چاہتے ہو حالانکہ ہوسکتا ہے کہ اس کے پیٹ میں تمہارا نطفہ موجود ہو۔ میں نے کہا کہ میں اس سے عز ل کیا کرتا تھا۔ اس نے کہا کہ یہ زندہ درگور کرنے کی ایک شکل ہے۔ میں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور سار ا واقعہ عرض کیا تو آپ نے فرمایا کہ یہود نے جھوٹ بولا یہود نے جھوٹ بولا۔
(۱۶۸۷۰) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إبْرَاہِیمَ التَّیْمِیِّ ، عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَأَبِی أُمَامَۃَ بْنِ سَہْلٍ عَنْہُمَا جَمِیعًا ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ قَالَ : لَمَّا أَصَبْنَا سَبْیَ بَنِی الْمُصْطَلِقِ اسْتَمْتَعْنَا من النساء وَعَزَلْنَا عَنْہُنَّ قَالَ ثم : إنی وَقفْت عَلَی جَارِیَۃٍ فِی سُوقِ بَنِی قَیْنُقَاعَ قَالَ : فَمَرَّ بِی رَجُلٌ مِنْ یَہُودَ ، فَقَالَ : مَا ہَذِہِ الْجَارِیَۃُ یَا أَبَا سَعِیدٍ ، قُلْتُ : جَارِیَۃٌ لِی أَبِیعُہَا ، قَالَ : ہَلْ کُنْت تُصِیبُہَا ؟ قَالَ ، قُلْتُ : نَعَمْ ، قَالَ : فَلَعَلَّک تَبِیعُہَا وَفِی بَطْنِہَا مِنْک سَخْلَۃٌ ؟ قَالَ : قُلْتُ : کُنْت أَعْزِلُ عَنْہَا ، قَالَ تِلْکَ الْمَوْؤُودَۃُ الصُّغْرَی ، قَالَ : فَجِئْت رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَذَکَرْت ذَلِکَ لَہُ ، فَقَالَ : کَذَبَتْ یَہُودُ کَذَبَتْ یَہُودُ۔ (نسائی ۹۰۸۴۔ طحاوی ۳۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৮৭০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک عزل کی اجازت نہیں
(١٦٨٧١) حضرت عبداللہ بن محیریز کہتے ہیں کہ میں اور حضرت ابو صرمہ مازنی حاضر ہوئے تو ہم نے حضرت ابو سعید خدری کو وہی بات بیان کرتے سنا جو ابو سلمہ اور ابو امامہ بیان کررہے تھے۔ کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ یہود نے جھوٹ بولا اور اس حدیث کے آخر میں یہ ہے کہ تم ایسا نہ کرو کیونکہ اللہ تعالیٰ نے قیامت تک پیدا ہونے والوں کی تقدیر کا فیصلہ کردیا ہے۔
(۱۶۸۷۱) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی بْنِ حَبَّانَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مُحَیْرِیزٍ قَالَ : دَخَلْت أَنَا ، وَأَبُو صرمۃ الْمَازِنِیُّ فَوَجَدْنَا أَبَا سَعِیدٍ یُحَدِّثُ کَمَا یُحَدِّثُ أَبُو سَلَمَۃَ ، وَأَبُو أُمَامَۃَ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : کَذَبَتْ یَہُودُ ، وَقَالَ فِی آخِرِ الْحَدِیثِ : وَمَا عَلَیْکُمْ أَنْ لاَ تَفْعَلُوا وَقَدْ قَدَّرَ اللَّہُ مَا ہُوَ خَالِقٌ مِنْ خَلْقِہِ إلَی یَوْمِ الْقِیَامَۃِ۔ (بخاری ۴۱۳۸۔ مسلم ۱۲۷)
tahqiq

তাহকীক: