মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

نکاح سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৮৬৯ টি

হাদীস নং: ১৬৮৩১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کسی خاص چیز کے عوض نکاح کرنے کا بیان
(١٦٨٣٢) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے عورت سے اس بات کے عوض شادی کی کہ وہ اس عورت کے باپ کو آزاد کرے گا اور وہ اس کی آزادی پر قادر نہ ہوسکا تو اس پر اس کے باپ کی قیمت لازم ہوگی۔
(۱۶۸۳۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ فِی رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَۃً عَلَی أَنْ یُعْتِقَ أَبَاہَا فَلَمْ یَقْدِرْ عَلَیْہِ ، قَالَ : عَلَیْہِ قِیمَۃُ الأَبِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৮৩২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کسی خاص چیز کے عوض نکاح کرنے کا بیان
(١٦٨٣٣) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے عورت سے اس شرط پر شادی کی کہ وہ اسے حج کرائے گا تو یہ جائز ہے۔
(۱۶۸۳۳) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ فِی الرَّجُلِ یَتَزَوَّجُ المرأۃ عَلَی أَنْ یُحِجَّہَا قَالَ ہُوَ جائز۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৮৩৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کسی خاص چیز کے عوض نکاح کرنے کا بیان
(١٦٨٣٤) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے عورت سے اس بات کے عوض شادی کی کہ وہ اس عورت کے باپ کو آزاد کرے گا اور وہ اس کی آزادی پر قادر نہ ہوسکا تو اس پر اس کے باپ کی قیمت لازم ہوگی۔
(۱۶۸۳۴) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ أَبِی خَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ فِی الرَّجُلِ یَتَزَوَّجُ امْرَأَۃً عَلَی أَنَّ صَدَاقَہَا عِتْقُ أَبِیہَا فَلَمْ یُبَعْہُ قَالَ : لَہَا قِیمَۃُ الأَبِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৮৩৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کسی خاص چیز کے عوض نکاح کرنے کا بیان
(١٦٨٣٥) حضرت حماد فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے عورت سے اس شرط پر شادی کی کہ وہ اسے حج کرائے گا لیکن اسے دخول سے پہلے طلاق دے دی تو اس پر حج کے خرچے کا نصف لازم ہوگا۔
(۱۶۸۳۵) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ حَمَّادٍ فِی رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَۃً عَلَی أَنْ یُحِجَّہَا ثُمَّ طَلَّقَہَا قَبْلَ أَنْ یَدْخُلَ بِہَا قَالَ : لَہَا نِصْفُ أَدْنَی مَا یَحُجُّ بِہِ إنْسَانٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৮৩৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی دوسرے کا نکاح کرادے اور دلہا بعد میں انکار کرے تو مہر کی کیا صورت ہوگی ؟
(١٦٨٣٦) حضرت زہری فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے دوسرے کی طرف سے نکاح کا پیغام بھجوایا اور نکاح کرادیا، جبکہ بعد میں دول ہے نے انکار کردیا تو عورت کا حق نکاح کرانے والے پر ثابت ہوگا اور نصف مہر دینا پڑے گا۔
(۱۶۸۳۶) حَدَّثَنَا ، عَنْ عَبْدِ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ قَالَ : إذَا خَطَبَ الرَّجُلُ عَلَی الرَّجُلِ فَزَوَّجَہُ فَأَنْکَرَ عَلَیْہِ الآخَرُ فَحَقُّہَا ثَابِتٌ عَلَی ہَذَا نِصْفُ الصَّدَاقِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৮৩৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی دوسرے کا نکاح کرادے اور دلہا بعد میں انکار کرے تو مہر کی کیا صورت ہوگی ؟
(١٦٨٣٧) حضرت عامر فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے اپنے باپ یا مولی کو خط لکھا کہ اس کی شادی کرادے۔ انھوں نے شادی کرادی، لیکن اس نے انکار کردیا تو اس بارے میں حضرت شعبی فرماتے تھے کہ اگر خاوند نکاح کو باقی رکھے تو ٹھیک ورنہ اس نکاح کی کوئی حیثیت نہیں۔ اور شرعی ملاقات سے پہلے کسی پر مہر بھی واجب نہیں ہوگا۔
(۱۶۸۳۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ فِی رَجُلٍ کَتَبَ إلَی أَبِیہِ ، أَوْ إلَی مَوْلاَہُ أَنْ یُزَوِّجَہُ فَزَوَّجَہُ فَجَائَ فَأَنْکَرَ عَلَیْہِ قَالَ الشَّعْبِیُّ : إِنْ أَجَازَ الزَّوْجُ النِّکَاحَ فَہُوَ جَائِزٌ ، وَإِنْ لَمْ یُجِزْہُ فَلَیْسَ بِشَیْئٍ وَلَیْسَ عَلَی وَاحِدٍ مِنْہُمَا صَدَاقٌ إِنْ لَمْ یَکُنْ دَخَلَ بِہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৮৩৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی دوسرے کا نکاح کرادے اور دلہا بعد میں انکار کرے تو مہر کی کیا صورت ہوگی ؟
(١٦٨٣٨) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنے باپ کا نکاح کرادیا حالانکہ باپ موجود نہیں تھا ، پھر اگر باپ راضی نہ ہوا تو مہر بیٹے پر لازم ہوگا اور اگر باپ نے بیٹے کا نکاح کرایا اور بیٹا راضی نہ ہوا تو مہر باپ پر لازم ہوگا۔
(۱۶۸۳۸) حَدَّثَنَا الضَّحَّاکُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ فِی رَجُلٍ زَوَّجَ أَبَاہُ وَہُوَ غَائِبٌ فَلَمْ یَرْضَ الأَبُ قَالَ : الصَّدَاقُ عَلَی الابْنِ فَإِنْ زَوَّجَ الأَبُ الابْنَ فَلَمْ یَرْضَ الابْنُ فَالصَّدَاقُ عَلَی الأَبِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৮৩৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عزل اور اس کی اجازت کا بیان
(١٦٨٣٩) حضرت جابر (رض) فرماتے ہیں کہ ہم عزل کیا کرتے تھے اور قرآن نازل ہورہا تھا یعنی اس کی ممانعت نہیں آئی۔

( ! عزل سے مراد جماع کے دوران انزال کے وقت آلہ تناسل کو شرمگاہ سے باہر نکال کر انزال کرنا۔ )
(۱۶۸۳۹) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : کُنَّا نَعْزِلُ وَالْقُرْآنُ یَنْزِلُ۔(بخاری ۵۲۰۷۔ مسلم ۱۳۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৮৩৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عزل اور اس کی اجازت کا بیان
(١٦٨٤٠) حضرت خارجہ بن زید فرماتے ہیں کہ حضرت زید اپنی ایک باندی سے عزل کیا کرتے تھے۔
(۱۶۸۴۰) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ أَبِی الزِّنَادِ ، عَنْ خَارِجَۃَ بْنِ زَیْدٍ أَنَّ زَیْدًا کَانَ یَعْزِلُ عَنْ جَارِیَۃٍ لَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৮৪০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عزل اور اس کی اجازت کا بیان
(١٦٨٤١) حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت زید اور حضرت سعد عزل کیا کرتے تھے۔
(۱۶۸۴۱) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ؛ أَنَّ زَیْدًا وَسَعْدًا کَانَا یَعْزِلاَنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৮৪১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عزل اور اس کی اجازت کا بیان
(١٦٨٤٢) حضرت عمرو فرماتے ہیں کہ حضرت اسماعیل شیبانی کا نکاح حضرت رافع بن خدیج کی بیوی سے ہوا۔ انھوں نے اسماعیل شیبانی کو بتایا کہ رافع بن خدیج عزل کیا کرتے تھے۔
(۱۶۸۴۲) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ إسْمَاعِیلَ الشَّیْبَانِیِّ أَنَّہُ خَلَفَ عَلَی امْرَأَۃِ رَافِعِ بْنِ خَدِیجٍ فَأَخْبَرَتْہُ أَنَّہُ کَانَ یَعْزِلُ ، أَوْ تَعْزِلُ مِنْ قُرُوحٍ بِہَا کَی لاَ تَغْتَسِلَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৮৪২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عزل اور اس کی اجازت کا بیان
(١٦٨٤٣) حضرت ابن عباس (رض) قرآن مجید کی آیت { نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ } کے بارے میں فرماتے ہیں کہ جو عزل کرنا چاہے کرلے اور جو نہ کرنا چاہے نہ کرے۔
(۱۶۸۴۳) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ زَائِدَۃَ بن عُمَیْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِی قَوْلِہِ : {نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ} قَالَ : مَنْ شَائَ أَنْ یَعْزِلَ فَلْیَعْزِلْ وَمَنْ شَائَ أَنْ لاَ یَعْزِلَ فَلاَ یَعْزِلْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৮৪৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عزل اور اس کی اجازت کا بیان
(١٦٨٤٤) حضرت یحییٰ بن عباد فرماتے ہیں کہ حضرت خباب اپنی باندیوں سے عزل کیا کرتے تھے۔
(۱۶۸۴۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ التَّیْمِیِّ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ عَبَّادٍ أَنَّ خَبَّابًا کَانَ یَعْزِلُ ، عَنْ سَرَارِیہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৮৪৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عزل اور اس کی اجازت کا بیان
(١٦٨٤٥) حضرت عامر بن سعد فرماتے ہیں کہ حضرت سعد عزل کیا کرتے تھے۔
(۱۶۸۴۵) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ ابْنِ سَعدٍ - یَعْنِی عَامِرًا - أَنَّ سَعْدًا کَانَ یَعْزِلُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৮৪৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عزل اور اس کی اجازت کا بیان
(١٦٨٤٦) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ عزل کے بارے میں صحابہ کرام کا اختلاف ہے۔ حضرت زید اور حضرت انس بن مالک عزل کیا کرتے تھے۔
(۱۶۸۴۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی الْعَزْلِ : اخْتَلَفَ فِیہِ أَصْحَابُ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : فَکَانَ زَیْدٌ وَأَنَسُ بْنُ مَالِکٍ یَعْزِلاَنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৮৪৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عزل اور اس کی اجازت کا بیان
(١٦٨٤٧) حضرت ابو سلمہ فرماتے ہیں کہ حضرت زید اور حضرت سعد عزل کیا کرتے تھے۔
(۱۶۸۴۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ مُبَارَکٍ ، عَنْ یَحْیَی ، عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ أَنَّ زَیْدًا وَسَعْدًا کَانَا یَعْزِلاَنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৮৪৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عزل اور اس کی اجازت کا بیان
(١٦٨٤٨) حضرت عبد الرحمن بن افلح فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو ایوب (رض) کی ام ولد باندی سے شادی کی۔ اس نے مجھے بتایا کہ حضرت ابوایوب عزل کیا کرتے تھے۔ اور مجھے حضرت زید بن ثابت کی ام ولد باندی نے بھی بتایا کہ وہ بھی عزل کیا کرتے تھے۔ حضرت سالم عائشہ بنت سعد کے حوالے سے بیان کرتے ہیں کہ حضرت سعد اپنی ام ولد باندیوں سے عزل کیا کرتے تھے۔
(۱۶۸۴۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الضَّحَّاکِ بن عُثْمَانَ ، عَنْ سَالِمٍ أَبِی النَّضْرِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَفْلَحَ قَالَ : نَکَحْت أُمَّ وَلَدِ أَبِی أَیُّوبَ فَأَخْبَرَتْنِی أَنَّ أَبَا أَیُّوبَ کَانَ یَعْزِلُ وَأَخْبَرَتْنِی أُمُّ وَلَدِ زَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ أَنَّہُ کَانَ یَعْزِلُ عَنْہَا وَقَالَ سَالِمٌ ، عَنْ عَائِشَۃَ ابْنَۃِ سَعْدٍ إِنَّ سَعْدًا کَانَ یَعْزِلُ ، عَنْ أُمَّہَاتِ أَوْلاَدِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৮৪৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عزل اور اس کی اجازت کا بیان
(١٦٨٤٩) حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ انصار صحابہ عزل کرنے میں کوئی برائی نہ سمجھتے تھے اور حضرت زید، حضرت ابو ایوب اور حضرت ابی اس کے قائل تھے۔
(۱۶۸۴۹) حَدَّثَنَا عَبْدَۃ بن سلیمان ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ قَالَ : کَانَتِ الأَنْصَارُ لاَ یَرَوْنَ بَأْسًا بِالْعَزْلِ ، وَکَانَ مِمَّنْ یَقُولُ ذَلِکَ زَیْدٌ ، وَأَبُو أَیُّوبَ وَأُبَیُّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৮৪৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عزل اور اس کی اجازت کا بیان
(١٦٨٥٠) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ اور حضرت عبداللہ (رض) کے شاگرد عزل کیا کرتے تھے۔
(۱۶۸۵۰) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ أَنَّ عَلْقَمَۃَ وَأَصْحَابَ عَبْدِ اللہِ کَانُوا یَعْزِلُونَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৮৫০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عزل اور اس کی اجازت کا بیان
(١٦٨٥١) حضرت جعفر فرماتے ہیں کہ حضرت علی بن حسین عزل کرتے تھے اور اس آیت کو دلیل کے طور پر پیش فرماتے { وَإِذْ أَخَذَ رَبُّک مِنْ بَنِی آدَمَ مِنْ ظُہُورِہِمْ ذُرِّیَّاتِہِمْ }۔
(۱۶۸۵۱) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِیہِ عَلِیِّ بْنِ حُسَیْنٍ أَنَّہُ کَانَ یَعْزِلُ وَیَتَأَوَّلُ ہَذِہِ الآیَۃَ : {وَإِذْ أَخَذَ رَبُّک مِنْ بَنِی آدَمَ مِنْ ظُہُورِہِمْ ذُرِّیَّاتِہِمْ}۔
tahqiq

তাহকীক: