মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

نکاح سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৮৬৯ টি

হাদীস নং: ১৬৮১১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب باندی کو آزاد کیا گیا اور اس کے ساتھ اس کے خاوند نے وطی کی، حالانکہ وہ خیار کے متعلق جانتی تھی تو اس کا خیار باقی نہیں رہے گا
(١٦٨١٢) حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ جب باندی کو آزاد کیا گیا اور اس کے ساتھ اس کے خاوند نے وطی کی، حالانکہ وہ خیار کے متعلق جانتی تھی تو یہ اس کی رضا کے قائم مقام ہے۔
(۱۶۸۱۲) حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَکٍ ، عَنْ جُوَِیبرٍ ، عَنِ الضَّحَّاکِ قَالَ إذَا وَطِئَہَا وَہِیَ تَعْلَمُ أَنَّ لَہَا الْخِیَارَ فَذَاکَ مِنْہَا رِضًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৮১২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب باندی کو آزاد کیا گیا اور اس کے ساتھ اس کے خاوند نے وطی کی، حالانکہ وہ خیار کے متعلق جانتی تھی تو اس کا خیار باقی نہیں رہے گا
(١٦٨١٣) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جب باندی کو آزاد کیا گیا اور اس کے ساتھ اس کے خاوند نے وطی کی، حالانکہ وہ خیار کے متعلق جانتی تھی تو اس کا خیار باقی نہیں رہے گا۔
(۱۶۸۱۳) حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ عَمْرٍو، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ: إذَا وَقَعَ عَلَیْہَا زَوْجُہَا وَقَدْ عَلِمَتْ أَنَّ لَہَا الْخِیَارَ فَلاَ خِیَارَ لَہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৮১৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص بیوی کے متعلق یہ دعویٰ کرے کہ اسے خیار کا علم تھا تو کیا بیوی سے قسم لی جائے گی ؟
(١٦٨١٤) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر بیوی کے خیار استعمال کرنے سے قبل خاوند نے اس سے جماع کیا تو بیوی سے قسم لی جائے گی کہ وہ خیار کے متعلق نہ جانتی تھی۔ پھر اگر وہ غلام کے نکاح میں تھی تو اسے اختیار دیا جائے گا۔
(۱۶۸۱۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ : إذَا غَشِیَہَا قَبْلَ أَنْ تَخْتَارَ اُسْتُحْلِفَت أَنَّہَا لَمْ تَعْلَمْ أَنَّ لَہَا الْخِیَارَ ثُمَّ خُیِّرَتْ إذَا کَانَتْ تَحْتَ عَبْدٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৮১৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص بیوی کے متعلق یہ دعویٰ کرے کہ اسے خیار کا علم تھا تو کیا بیوی سے قسم لی جائے گی ؟
(١٦٨١٥) حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم سے اس عورت کے بارے میں سوال کیا جس کی آزاد ی کے بعد اس کے خاوند نے اس سے جماع کیا، لیکن عورت کا کہنا یہ ہے کہ مجھے خیار کا علم نہیں تھا۔ تو انھوں نے فرمایا کہ اس عورت سے خیار کا علم نہ ہونے پر قسم لی جائے گی پھر اسے اختیار دیا جائے گا۔ میں نے یہی سوال حضرت حماد سے کیا تو انھوں نے فرمایا کہ یہ اس کی بیوی ہے اسے اختیار نہیں دیا جائے گا۔
(۱۶۸۱۵) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ الْحَکَمَ ، عَنْ رَجُلٍ کَانَتْ عِنْدَہُ امْرَأَۃٌ فَأُعْتِقَتْ فَغَشِیَہَا بَعْدَ الْعِتْقِ ، فَقَالَتْ : لَمْ أَشْعُرْ أَنَّ لِی خِیَارًا ، قَالَ : تُسْتَحْلَفُ أَنَّہَا لَمْ تَعْلَمْ أَنَّ لَہَا الْخِیَارَ ثُمَّ تُخَیَّرُ وَسَأَلْت حَمَّادًا، فَقَالَ : ہِیَ امْرَأَتُہُ وَلاَ تُخَیَّرُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৮১৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص بیوی کے متعلق یہ دعویٰ کرے کہ اسے خیار کا علم تھا تو کیا بیوی سے قسم لی جائے گی ؟
(١٦٨١٦) حضرت حماد فرماتے ہیں کہ اس سے اس بات پر قسم لی جائے گی کہ اسے خیار کا علم نہیں تھا۔
(۱۶۸۱۶) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَۃَ قَالَ: أَخْبَرَنِی الْہَیْثَمُ ، عَنْ حَمَّادٍ أَنَّہُ قَالَ: تُسْتَحْلَفُ أَنَّہَا لَمْ تَعْلَمْ أَنَّ لَہَا الْخِیَارَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৮১৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کیا مکاتبہ باندی 1 کو آزاد کے بعد اختیار ہوگا ؟
(١٦٨١٧) حضرت جابر بن زید فرماتے ہیں کہ مکاتبہ باندی کو آزاد ی کے بعد اختیار ہوگا۔

(مکاتبہ باندی سے مراد ایسی باندی جس کا مالک اس سے ایک مخصوص رقم کی وصولی کے بعد اسے آزاد کرنے کا معاہدہ کرلے۔ )
(۱۶۸۱۷) حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَکٍ ، عَنْ معمر عن رَجُلٍ ، عَنْ جَابِرٍ بْنِ زَیْدٍ قَالَ فِی الْمُکَاتَبَۃِ قَالَ : تُخَیَّرُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৮১৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کیا مکاتبہ باندی 1 کو آزاد کے بعد اختیار ہوگا ؟
(١٦٨١٨) حضرت عامر فرماتے ہیں کہ مکاتبہ باندی کو آزاد ی کے بعد اختیار ہوگا۔
(۱۶۸۱۸) حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَکٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ فِرَاسٍ ، عَنْ عَامِرٍ قَالَ : تُخَیَّرُ الْمُکَاتَبَۃُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৮১৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کیا مکاتبہ باندی 1 کو آزاد کے بعد اختیار ہوگا ؟
(١٦٨١٩) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر مکاتبہ باندی کی آزادی کے لیے اس کے خاوند نے اس کی مدد کی تو آزادی کے بعد اسے اختیار نہیں ہوگا۔
(۱۶۸۱۹) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ مَنْصُورٍ وَمُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : إذَا کَاتَبت المْرَأَۃ أَعَانَہَا زَوْجُہَا عَلَی مُکَاتَبَتِہَا ثُمَّ أُعْتِقَتْ فَلاَ خِیَارَ لَہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৮১৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کیا مکاتبہ باندی 1 کو آزاد کے بعد اختیار ہوگا ؟
(١٦٨٢٠) حضرت عامر فرماتے ہیں کہ مکاتبہ باندی کو آزادی کے بعد اختیار ہوگا خواہ اس کے خاوند نے اس کے ساتھ مکاتبت کی رقم ادا کرنے میں کوشش کی ہو۔
(۱۶۸۲۰) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَامِرٍ فِی الْمُکَاتَبَۃِ: تَسْعَی وَمَعَہَا زَوْجُہَا قَالَ: لَہَا الْخِیَارُ، وَإِنْ سَعَی مَعَہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৮২০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نہاریات 2 سے نکاح کرنے کا بیان
(١٦٨٢١) حضرت حسن اور حضرت عطاء کے نزدیک نہاریات سے نکاح کرنے میں کوئی حرج نہیں۔

(” نہاریات “ سے مراد ایسی عورتیں ہیں جن کے بارے میں خاوند یہ شرط لگائے کہ وہ صرف دن کے وقت ان سے ملے گا اور ان کی تقسیم کا حصہ صرف دن میں ہوگا۔ )
(۱۶۸۲۱) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ وَمَنْصُورٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَعَطَائٍ أَنَّہُمَا کَانَا لاَ یَرَیَانِ بَأْسًا بِتَزْوِیجِ النَّہَارِیَّاتِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৮২১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نہاریات 2 سے نکاح کرنے کا بیان
(١٦٨٢٢) حضرت حسن کے نزدیک نہاریات سے نکاح کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
(۱۶۸۲۲) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ نِکَاحَ النَّہَارِیَّاتِ وَکَانَ الْحَسَنُ لاَ یَرَی بہ بَأْسًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৮২২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نہاریات 2 سے نکاح کرنے کا بیان
(١٦٨٢٣) حضرت حماد کے نزدیک نہاریات سے نکاح کرنا مکروہ ہے۔
(۱۶۸۲۳) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ حَمَّادٍ أَنَّہُ کَرِہَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৮২৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی نکاح میں یہ شرط لگائے کہ عورت کو دن یا رات میں کوئی حصہ نہیں ملے گا
(١٦٨٢٤) حضرت حکم اور حضرت حماد سے سوال کیا گیا کہ ایک آدمی نکاح میں یہ شرط لگائے کہ عورت کو دن یا رات میں کوئی حصہ نہیں ملے گا۔ اور عورت اس پر راضی ہو تو کیا حکم ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ یہ شرط فاسد ہے۔
(۱۶۸۲۴) حَدَّثَنَا جَرِیرٍ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنِ الْحَکَمِ وَحَمَّادٍ فِی رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَۃً وَشَرَطَ لَہَا : مَا قَسَمْتُ لَکَ مِنْ لَیْلٍ ، أَوْ نَہَارٍ رَضِیتِ بِہِ ، قالا : ہَذَا شَرْطٌ فَاسِدٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৮২৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی نکاح میں یہ شرط لگائے کہ عورت کو دن یا رات میں کوئی حصہ نہیں ملے گا
(١٦٨٢٥) حضرت زہری اس شخص کے بارے میں جو نکاح میں یہ شرط لگائے کہ وہ اس کے پاس نہیں آئے گا اور اس پر صرف معلوم مقدار ہی خرچ کرے گا ، فرماتے ہیں کہ وہ صلح جس کا قرآن میں حکم ہے وہ تو ایک مرتبہ کے جماع کے بعد ہے۔ گویا ایسا کرنا مکروہ ہے۔
(۱۶۸۲۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ قَالَ : کَانَ یُسْأَلُ ، عَنِ الرَّجُلِ یَتَزَوَّجُ الْمَرْأَۃَ فَیَشْتَرِطُ عَلَیْہَا أَنْ لاَ یَأْتِیَہَا کَذَا وَکَذَا ، وَلاَ یُنْفِقُ عَلَیْہَا إلاَّ شَیْئًا مَعْلُومًا ، قَالَ : إنَّمَا الصُّلْحُ الَّذِی أَمَرَ اللَّہُ بِہِ بَعْدَ الدُّخُولِ ، فَکَانَ یَکْرَہُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৮২৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی نکاح میں یہ شرط لگائے کہ عورت کو دن یا رات میں کوئی حصہ نہیں ملے گا
(١٦٨٢٦) حضرت یونس سے نکاح میں لگائی جانے والی شرط کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے فرمایا کہ حضرت حسن تو اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے اگر وہ علانیہ ہو، جبکہ حضرت ابن سیرین ابتداء میں مکروہ خیال کرتے تھے اور اگر بعد میں لگائی جائے تو وہ بھی کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔
(۱۶۸۲۶) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ قَالَ : سُئِلَ یُونُسُ ، عَنِ الشَّرْطِ فِی النِّکَاحِ ، فَقَالَ : کَانَ الْحَسَنُ لاَ یَرَی بِہِ بَأْسًا إذَا کَانَتْ عَلاَنِیَۃً ، وَکَانَ ابْنُ سِیرِینَ یَکْرَہُ ابْتِدَائَہُ وَلاَ یَرَی بِہِ بَأْسًا بَعْدَ ذَلِکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৮২৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی نکاح میں یہ شرط لگائے کہ عورت کو دن یا رات میں کوئی حصہ نہیں ملے گا
(١٦٨٢٧) حضرت جابر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عامر سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جو اپنی بیویوں میں سے ایک کے ساتھ ایک دن اور دوسری کے ساتھ دو دن مقرر کرلے توا نہوں نے فرمایا کہ ایسا کرنا جائز ہے۔
(۱۶۸۲۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ قَالَ : سَأَلْتُہ عَنِ الرَّجُلِ تَکُونُ لَہُ امْرَأَۃٌ فَیَتَزَوَّجُ الْمَرْأَۃَ فَیَشْتَرِطُ لِہَذِہِ یَوْمًا وَلِہَذِہِ یَوْمَیْنِ ؟ قَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৮২৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر نکاح کو اس شرط کے ساتھ مشروط کیا جائے کہ اگر فلاں دن تک خاوند نے مہر دے دیا تو ٹھیک وگرنہ نکاح نہیں ہوگا
(١٦٨٢٨) حضرت ابن عباس (رض) سے سوال کیا گیا کہ اگر نکاح کو اس شرط کے ساتھ مشروط کیا جائے کہ اگر فلاں دن تک خاوند نے مہر دے دیا تو ٹھیک وگرنہ نکاح نہیں ہوگا۔ آپ نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۱۶۸۲۸) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلَ بْنِ عَیَّاشٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِی رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَۃً فَاشْتَرَطُوا عَلَیْہِ : إِنْ جِئْت بِمَہْرِہَا إلَی کَذَا وَکَذَا ، وَإِلاَّ فَلاَ نِکَاحَ بَیْنَنَا ، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : لاَ بَأْسَ بِذَلِکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৮২৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر نکاح کو اس شرط کے ساتھ مشروط کیا جائے کہ اگر فلاں دن تک خاوند نے مہر دے دیا تو ٹھیک وگرنہ نکاح نہیں ہوگا
(١٦٨٢٩) حضرت زہری فرماتے ہیں کہ ایسا کرنا جائز ہے۔ یہ عمل خلع کے حکم میں ہوگا۔ حضرت حسن فرمایا کرتے تھے کہ نکاح جائز ہے اور شرط باطل ہے۔
(۱۶۸۲۹) حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَکٍ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ قَالَ : ہُوَ جَائِزٌ وَکَأَنَّہُ جَعَلَہُ حَلِفًا ، وَکَانَ الْحَسَنُ یَقُولُ : قَدْ جَازَ النِّکَاحُ وَبَطَلَ الشَّرْطُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৮২৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر نکاح کو اس شرط کے ساتھ مشروط کیا جائے کہ اگر فلاں دن تک خاوند نے مہر دے دیا تو ٹھیک وگرنہ نکاح نہیں ہوگا
(١٦٨٣٠) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ نکاح میں طلاق کے علاوہ لگائی جانے والی ہر شرط کو نکاح ختم کردیتا ہے۔
(۱۶۸۳۰) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : کُلُّ شَرْطٍ فِی النِّکَاحِ فَالنِّکَاحُ یَہْدِمُہُ إلاَّ الطَّلاَقَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৮৩০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کسی خاص چیز کے عوض نکاح کرنے کا بیان
(١٦٨٣١) حضرت عمرو بن قیس کی دادی فرماتی ہیں کہ ان کے باپ نے ایک عورت سے میری خادمہ کے عوض شادی کی۔ میں یہ مقدمہ لے کر قاضی شریح کی عدالت میں گئی تو انھوں نے میرے لیے خادمہ کا اور اس عورت کے لیے خادمہ کی قیمت کا فیصلہ کیا۔
(۱۶۸۳۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ قَیْسٍ ، عَنْ جَدَّتِہِ أَنَّ أَبَاہَا تَزَوَّجَ امْرَأَۃً بِخَادِمٍ لَہَا فَخَاصَمَتْ أَبَاہَا إلَی شُرَیْحٍ فَقَضَی لَہَا بِالْخَادِمٍ وَقَضَی لِلْمَرْأَۃِ بِقِیمَۃِ الْخَادِمِ۔
tahqiq

তাহকীক: