মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

نکاح سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৮৬৯ টি

হাদীস নং: ১৬৭৯১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک خاوند آزاد ہو یا غلام، باندی کو آزاد ہونے کے بعد اختیار ہوگا
(١٦٧٩٢) حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ خاوند آزاد ہو یا غلام، باندی کو آزاد ہونے کے بعد اختیار ہوگا۔ خواہ اس کا خاوند قریشی ہی کیوں نہ ہو۔
(۱۶۷۹۲) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ ابْنِ طَاوُوسٍ ، عَنْ أَبِیہِ قَالَ : تُخَیَّرُ ، وَإِنْ کَانَتْ تَحْتَ رَجُلٍ مِنْ قُرَیْشٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৭৯২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک خاوند آزاد ہو یا غلام، باندی کو آزاد ہونے کے بعد اختیار ہوگا
(١٦٧٩٣) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ خاوند آزاد ہو یا غلام، باندی کو آزاد ہونے کے بعد اختیار ہوگا۔
(۱۶۷۹۳) حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَکٍ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ قَالَ : لَہَا الْخِیَارُ حُرًّا کَانَ زَوْجُہَا ، أَوْ عَبْدًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৭৯৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک خاوند آزاد ہو یا غلام، باندی کو آزاد ہونے کے بعد اختیار ہوگا
(١٦٧٩٤) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ خاوند آزاد ہو یا غلام، باندی کو آزاد ہونے کے بعد اختیار ہوگا۔
(۱۶۷۹۴) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ قَالَ : تُخَیَّرُ حُرًّا کَانَ زَوْجُہَا ، أَوْ عَبْدًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৭৯৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک خاوند آزاد ہو یا غلام، باندی کو آزاد ہونے کے بعد اختیار ہوگا
(١٦٧٩٥) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ خاوند آزاد ہو یا غلام، باندی کو آزاد ہونے کے بعد اختیار ہوگا۔ خواہ اس کا خاوند امیر المؤمنین ہی کیوں نہ ہو۔
(۱۶۷۹۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ ، عَنْ حَرْبِ بْنِ أَبِی الْعَالِیَۃِ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ قَالَ : لَہَا الْخِیَارُ ، وَإِنْ کَانَتْ تَحْتَ أَمِیرِ الْمُؤْمِنِینَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৭৯৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک خاوند آزاد ہو یا غلام، باندی کو آزاد ہونے کے بعد اختیار ہوگا
(١٦٧٩٦) حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ خاوند آزاد ہو یا غلام، باندی کو آزاد ہونے کے بعد اختیار ہوگا۔
(۱۶۷۹۶) حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَکٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنِ ابْنِ طَاوُوسٍ ، عَنْ أَبِیہِ وَعَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ قَالَ : لَہَا الْخِیَارُ عَلَی الْحُرِّ وَالْعَبْدِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৭৯৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک خاوند آزاد ہو یا غلام، باندی کو آزاد ہونے کے بعد اختیار ہوگا
(١٦٧٩٧) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر (رض) سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی باندی کسی غلام کی بیوی ہو اور وہ باندی آزاد ہوجائے تو اس کے لیے کیا حکم ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ جب تک خاوند نے بیوی کو چھوا نہ ہو اس وقت تک اسے خیار ہے۔
(۱۶۷۹۷) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ فِی الْمَمْلُوکَۃِ تَکُونُ تَحْتَ الْعَبْدِ فَتُعْتَقُ قَالَ : لَہَا الْخِیَارُ مَا لَمْ یَمَسَّہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৭৯৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک خاوند آزاد ہو یا غلام، باندی کو آزاد ہونے کے بعد اختیار ہوگا
(١٦٧٩٨) حضرت طاؤس سے سوال کیا گیا کہ اگر کسی باندی کو آزاد کیا گیا اور اس کا خاوند آزاد ہو تو کیا اسے خیار دیا جائے گا ؟ انھوں نے فرمایا کہ اس بارے میں مجھے علم نہیں البتہ اگر وہ کسی غلام کی بیوی ہو تو اسے اختیار دیا جائے گا۔
(۱۶۷۹۸) حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَکٍ ، عَنْ حَنْظَلَۃَ قَالَ سَمِعْت طَاوُوسًا وَسُئِلَ عَنِ الأَمَۃِ تُعْتَقُ وَلَہَا زَوْجٌ حُرٌّ تُخَیَّرُ ؟ فَقَالَ : لاَ عِلْمَ لِی ، وَلَکِنَّہَا إذَا کَانَتْ تَحْتَ عَبْدٍ خُیِّرَتْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৭৯৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک خاوند آزاد ہو یا غلام، باندی کو آزاد ہونے کے بعد اختیار ہوگا
(١٦٧٩٩) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ خاوند آزاد ہو یا غلام، باندی کو آزاد ہونے کے بعد اختیار ہوگا۔
(۱۶۷۹۹) حَدَّثَنَا عَبدَۃ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : تُخَیَّرُ حُرًّا کَانَ زَوْجُہَا ، أَوْ عَبْدًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৭৯৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ عورت کی آزادی کے بعد اگر خاوند نے اس سے جماع کر لیا تو اس کا اختیار ختم ہوجائے گا
(١٦٨٠٠) حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں کہ عورت کی آزادی کے بعد اگر خاوند نے اس سے جماع کرلیا تو اس کا اختیار ختم ہوجائے گا۔
(۱۶۸۰۰) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ، عَنْ عُمَرَ، قَالَ: إذَا أُعْتِقَتِ الأَمَۃُ فَلَہَا الْخِیَارُ مَا لَمْ یَطَأْہَا زَوْجُہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৮০০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ عورت کی آزادی کے بعد اگر خاوند نے اس سے جماع کر لیا تو اس کا اختیار ختم ہوجائے گا
(١٦٨٠١) حضرت ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ عورت کی آزادی کے بعد اگر خاوند نے اس سے جماع کرلیا تو اس کا اختیار ختم ہوجائے گا۔
(۱۶۸۰۱) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : إذَا قَرَبَہَا فَلاَ خِیَارَ لَہَا قَدْ أَقَرَّتْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৮০১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ عورت کی آزادی کے بعد اگر خاوند نے اس سے جماع کر لیا تو اس کا اختیار ختم ہوجائے گا
(١٦٨٠٢) حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ ام المومنین حضرت حفصہ نے ایک باندی کو آزاد کیا اور فرمایا کہ اگر تمہارے خاوند نے تم سے جماع کرلیا تو تمہارا اختیار ختم ہوجائے گا۔
(۱۶۸۰۲) حَدَّثَنَا عَبدَۃ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ أَنَّ حَفْصَۃَ زَوْجَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَعْتَقَتْ جَارِیَۃً لَہَا ، فَقَالَتْ : إِنْ وَطِئَک زَوْجُک فَلاَ خِیَارَ لَک۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৮০২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ عورت کی آزادی کے بعد اگر خاوند نے اس سے جماع کر لیا تو اس کا اختیار ختم ہوجائے گا
(١٦٨٠٣) حضرت سلیمان بن یسارفرماتے ہیں کہ عورت کی آزادی کے بعد اگر خاوند نے اس سے جماع کرلیا تو اس کا اختیار ختم ہوجائے گا۔
(۱۶۸۰۳) حَدَّثَنَا عَبدَۃ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ یَسَارٍ قَالَ : إذَا غَشِیَہَا زَوْجُہَا فَلاَ خِیَارَ لَہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৮০৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ عورت کی آزادی کے بعد اگر خاوند نے اس سے جماع کر لیا تو اس کا اختیار ختم ہوجائے گا
(١٦٨٠٤) حضرت ابو قلابہ اور حضرت نافع فرماتے ہیں کہ عورت کی آزادی کے بعد اگر خاوند نے اس سے جماع کرلیا تو اس کا اختیار ختم ہوجائے گا۔
(۱۶۸۰۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ ، وَنَافِعٍ قَالاَ : لَہَا الْخِیَارُ مَا لَمْ یَغْشَہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৮০৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ عورت کی آزادی کے بعد اگر خاوند نے اس سے جماع کر لیا تو اس کا اختیار ختم ہوجائے گا
(١٦٨٠٥) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں عورت کی آزادی کے بعد اگر خاوند نے اس سے جماع کرلیا تو اس کا اختیار ختم ہوجائے گا۔
(۱۶۸۰۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : إذَا أُعْتِقَتِ الأَمَۃُ فَلَہَا الْخِیَارُ مَا لَمْ یَطَأْہَا زَوْجُہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৮০৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر عورت کو خیار کے بارے میں علم نہ ہو تو کیا حکم ہے ؟
(١٦٨٠٦) حضرت حماد فرماتے ہیں کہ جب باندی کو آزاد کیا گیا اور اس کے ساتھ اس کے خاوند نے وطی کی، حالانکہ وہ خیار کے متعلق جانتی نہ تھی تو اس کا خیار باقی رہے گا۔ حضرت حسن بھی یہی فرمایا کرتے تھے۔
(۱۶۸۰۶) حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَکٍ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ حَمَّادٍ قَالَ : إذَا أُعْتِقَتِ الأَمَۃُ ثُمَّ وَطِئَہَا وَہِیَ لاَ تَعْلَمُ أَنَّ لَہَا الْخِیَارَ فَلَہَا الْخِیَارُ قَالَ : وَبَلَغَنِی ، عَنِ الْحَسَنِ أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ ذَلِکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৮০৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر عورت کو خیار کے بارے میں علم نہ ہو تو کیا حکم ہے ؟
(١٦٨٠٧) حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ جب باندی کو آزاد کیا گیا اور اس کے ساتھ اس کے خاوند نے وطی کی، حالانکہ وہ خیار کے متعلق جانتی نہ تھی تو اس کا خیار باقی رہے گا۔ اگر مجھے اختیار ہوتا تو میں ایسا کرنے والے مرد کو مارتا۔
(۱۶۸۰۷) حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَکٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ قَالَ : بَلَغَنِی ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ أَنَّہُ قَالَ : لَہَا الْخِیَارُ وَقَالَ : لَوْ کَانَ لِی عَلَیْہِ سُلْطَانٌ لَضَرَبْتہ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৮০৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر عورت کو خیار کے بارے میں علم نہ ہو تو کیا حکم ہے ؟
(١٦٨٠٨) حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں کہ جب باندی کو آزاد کیا گیا اور اس کے ساتھ اس کے خاوند نے وطی کی، حالانکہ وہ خیار کے متعلق جانتی نہ تھی تو اس کا خیار باقی رہے گا۔ خواہ سو مرتبہ جماع کرلے۔
(۱۶۸۰۸) حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَکٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ فِیمَا قُرِیئَ عَلَیْہِ قَالَ : وَقَالَ ابْنُ عُمَرَ : إِنْ أَصَابَہَا وَلاَ تَعْلَمُ فَلَہَا الْخِیَارُ إذَا عَلِمَتْ وَلَوْ أَصَابَہَا مِنْہَا مِئَۃَ مَرَّۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৮০৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر عورت کو خیار کے بارے میں علم نہ ہو تو کیا حکم ہے ؟
(١٦٨٠٩) حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے عرض کیا کہ جب باندی کو آزاد کیا گیا اور اس کے خاوند نے اس سے فورا جماع کرلیا تو کیا حکم ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ اس نے بہت برا کیا۔ میں نے کہا کہ کیا اس کو آزاد خاوند کی صورت میں اختیار ہوگا ؟ انھوں نے فرمایا نہیں۔
(۱۶۸۰۹) حَدَّثَنَا ابْنِ الْمُبَارَکِ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ قَالَ : قُلْتُ لِعَطَائٍ ، إذَا أُعْتِقَتِ الأَمَۃُ فَأَصَابَہَا مُبَادِرًا قَالَ : بِئْسَ مَا صَنَعَ ، قَالَ : قُلْتُ : لَہَا خِیَارٌ عَلَی الْحُرِّ ؟ قَالَ : لاَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৮০৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر عورت کو خیار کے بارے میں علم نہ ہو تو کیا حکم ہے ؟
(١٦٨١٠) حضرت حکم فرماتے ہیں کہ جب باندی کو آزاد کیا گیا اور اس کے ساتھ اس کے خاوند نے وطی کی، حالانکہ وہ خیار کے متعلق جانتی نہ تھی تو جب اسے معلوم ہو اس کا خیار باقی رہے گا۔
(۱۶۸۱۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ شعبۃ، عَنِ الْحَکَمِ قَالَ: إذَا وَطِئَہَا وَہِیَ لاَ تَعْلَمُ أَنَّ لَہَا الْخِیَارَ فَلَہَا الْخِیَارُ إذَا عَلِمَتْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৮১০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر عورت کو خیار کے بارے میں علم نہ ہو تو کیا حکم ہے ؟
(١٦٨١١) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب باندی کو آزاد کیا گیا اور اس کے ساتھ اس کے خاوند نے وطی کی، حالانکہ وہ خیار کے متعلق جانتی نہ تھی تو جب اسے معلوم ہو اس کا خیار باقی رہے گا۔
(۱۶۸۱۱) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ بَعْضِ أَصْحَابِ حَمَّادٍ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : إذَا وَقَعَ عَلَیْہَا وَلَمْ تَعْلَمْ أَنَّ لَہَا الْخِیَارَ فَلَہَا الْخِیَارُ إذَا عَلِمَتْ۔
tahqiq

তাহকীক: