মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
نکاح سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৮৬৯ টি
হাদীস নং: ১৬৭৭১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نامرد کی بیوی کے مہر کی کیا صورت ہوگی ؟
(١٦٧٧٢) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ نامرد پر پورا مہر لازم ہوگا۔
(۱۶۷۷۲) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : عَلَیْہِ الصَّدَاقَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৭৭২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نامرد کی بیوی کے مہر کی کیا صورت ہوگی ؟
(١٦٧٧٣) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ نامرد پر پورا مہر لازم ہوگا۔
(۱۶۷۷۳) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ قَالَ : لَہَا الْمَہْرُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৭৭৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نامرد کی بیوی کے مہر کی کیا صورت ہوگی ؟
(١٦٧٧٤) حضرت سعید بن مسیب اور حضرت حسن فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے نامرد کو ایک سال کی مہلت دینے کو کہا اور پھر اگر وہ جماع پر قادر ہوجائے تو ٹھیک ورنہ دونوں کے درمیان جدائی کرادی جائے گی۔ اور عورت کو پورا مہر ملے گا۔
(۱۶۷۷۴) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، وَالْحَسَنِ قَالاَ : أَجَّلَہُ عُمَرُ سَنَۃً فَإِنْ وَصَلَ ، وَإِلاَّ فُرِّقَ بَیْنَہُمَا وَلَہَا الصَّدَاقُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৭৭৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نامرد کی بیوی کے مہر کی کیا صورت ہوگی ؟
(١٦٧٧٥) حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ نامرد کی عورت کو پورا مہر ملے گا۔
(۱۶۷۷۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ قَالَ : لَہَا الصَّدَاقُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৭৭৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نامرد کی بیوی کے مہر کی کیا صورت ہوگی ؟
(١٦٧٧٦) حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ عورت کو پورا مہر ملے گا۔
(۱۶۷۷۶) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ قَالَ : لَہَا الصَّدَاقُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৭৭৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نامرد کی بیوی کے مہر کی کیا صورت ہوگی ؟
(١٦٧٧٧) حضرت طاوس فرماتے ہیں نامرد کی بیوی کو آدھا مہر ملے گا۔
(۱۶۷۷۷) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ زَمْعَۃَ ، عَنِ ابْنِ طَاوُوسٍ ، عَنْ أَبِیہِ قَالَ : لَہَا نِصْفُ صَدَاقٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৭৭৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر نامرد ایک مرتبہ جماع کرنے کے بعد اس پر قادر نہ رہے تو کیا حکم ہے ؟
(١٦٧٧٨) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جب آدمی نے ایک مرتبہ جماع کرلیا تو دونوں کے درمیان جدائی نہیں کرائی جائے گی۔
(۱۶۷۷۸) حَدَّثَنَا عبد اللہ بْنِ إدْرِیسَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ إذَا وَصَلَ إلَیْہَا مَرَّۃً لَمْ یُفَرَّقْ بَیْنَہُمَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৭৭৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر نامرد ایک مرتبہ جماع کرنے کے بعد اس پر قادر نہ رہے تو کیا حکم ہے ؟
(١٦٧٧٩) حضرت زہری فرماتے ہیں کہ جب آدمی ایک مرتبہ جماع پر قدرت پالے تو وہ ہمیشہ کے لیے اس کی بیوی ہے۔
(۱۶۷۷۹) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ قَالَ : إذَا قَدَرَ عَلَیْہَا مَرَّۃً فَہِیَ امْرَأَتُہُ أَبَدًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৭৭৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر نامرد ایک مرتبہ جماع کرنے کے بعد اس پر قادر نہ رہے تو کیا حکم ہے ؟
(١٦٧٨٠) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جب وہ ایک مرتبہ جماع کرلے تو عورت کو کلام اور خصومت کا حق نہیں۔
(۱۶۷۸۰) حَدَّثَنَا عُمَرُ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ قَالَ : إذَا أَصَابَہَا مَرَّۃً فَلاَ کَلاَمَ لَہَا وَلاَ خُصُومَۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৭৮০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر نامرد ایک مرتبہ جماع کرنے کے بعد اس پر قادر نہ رہے تو کیا حکم ہے ؟
(١٦٧٨١) حضرت عمرو بن دینار فرماتے ہیں کہ ہم ہمیشہ سے یہ سنتے آئے ہیں کہ جب وہ ایک مرتبہ جماع کرلے تو عورت کو کلام اور خصومت کا حق نہیں۔
(۱۶۷۸۱) حَدَّثَنَا عُمَرُ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ قَالَ : مَا زِلْنَا نَسْمَعُ أَنَّہُ إذَا أَصَابَہَا مَرَّۃً فَلاَ کَلاَمَ لَہَا وَلاَ خُصُومَۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৭৮১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر نامرد ایک مرتبہ جماع کرنے کے بعد اس پر قادر نہ رہے تو کیا حکم ہے ؟
(١٦٧٨٢) حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ جب وہ ایک مرتبہ جماع کرلے تو عورت کو کلام اور خصومت کا حق نہیں۔
(۱۶۷۸۲) حَدَّثَنَا عُمَرُ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ، عَنِ ابْنِ طَاوُوسٍ، عَنْ أَبِیہِ قَالَ: إذَا أَصَابَہَا مَرَّۃً فَلاَ کَلاَمَ لَہَا وَلاَ خُصُومَۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৭৮২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر نامرد ایک مرتبہ جماع کرنے کے بعد اس پر قادر نہ رہے تو کیا حکم ہے ؟
(١٦٧٨٣) حضرت قتادہ اور حضرت ابو ہاشم فرماتے ہیں کہ اگر شادی کے بعد خاوند ایک مرتبہ وطی کرلے اور دوبارہ اس پر قدرت نہ رکھے تو اس کے بعد عورت کے لیے اختیار نہیں ہے۔
(۱۶۷۸۳) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَزِیدَ ، عَنْ أَبِی الْعَلاَئِ ، عَنْ قَتَادَۃَ وَأَبِی ہَاشِمٍ قَالاَ : إِنْ تَزَوَّجَہَا ثُمَّ وَطِئَہَا مَرَّۃً ثُمَّ لَمْ یَسْتَطِعْ أَنْ یَغْشَاہَا ، فَإِنَّہُ لاَ خِیَارَ لَہَا بَعْدَ تِلْکَ الْمَرَّۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৭৮৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر نامرد ایک مرتبہ جماع کرنے کے بعد اس پر قادر نہ رہے تو کیا حکم ہے ؟
(١٦٧٨٤) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر شادی کے بعد خاوند ایک مرتبہ وطی کرلے اور دوبارہ اس پر قدرت نہ رکھے تو اس کے بعد عورت کے لیے اختیار نہیں ہے۔
(۱۶۷۸۴) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَزِیدَ ، عَنْ عُبَیْدَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : إذَا وَطِئَہَا مَرَّۃً فَلَیْسَ لَہَا خِیَارٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৭৮৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ فاسق سے شادی کرانے کا بیان
(١٦٧٨٥) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ جس نے کسی لڑکی کی شادی فاسق سے کرائی اس نے قطع رحمی کی۔
(۱۶۷۸۵) حَدَّثَنَا حَکَّام الرَّازِیّ، عَنْ خَلِیلِ بْنِ زُرَارَۃَ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنِ الشَّعْبِیِّ قَالَ: مَنْ زَوَّجَ فَاسِقًا فَقَدْ قَطَعَ رَحِمَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৭৮৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ وہ باندی جسے آزاد کردیا جائے اور اس کا خاوند کوئی آزاد ہو تو کیا حکم ہے ؟
(١٦٧٨٦) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ آزاد ہونے والی عورت کے لیے خاوند کے آزاد ہونے کی صورت میں اختیار نہیں ہے۔
(۱۶۷۸۶) حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَکٍ، عَنْ سَعِیدٍ، عَنْ قَتَادَۃَ، عَنِ ابْنِ الْمُسَیَّبِ وَسُلَیْمَان بْنِ یَسَارٍ ، وَالْحَسَنِ ، وَعِکْرِمَۃَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : لاَ خِیَارَ لَہَا عَلَی الْحُرِّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৭৮৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ وہ باندی جسے آزاد کردیا جائے اور اس کا خاوند کوئی آزاد ہو تو کیا حکم ہے ؟
(١٦٧٨٧) حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے سوال کیا کہ آزاد ہونے والی عورت کے لیے خاوند کے آزاد ہونے کی صورت میں اختیا رہے یا نہیں ؟ انھوں نے فرمایا نہیں۔
(۱۶۷۸۷) حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَکٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ قَالَ : قُلْتُ لَہُ : لَہَا خِیَارٌ عَلَی الْحُرِّ ؟ قَالَ : لاَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৭৮৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ وہ باندی جسے آزاد کردیا جائے اور اس کا خاوند کوئی آزاد ہو تو کیا حکم ہے ؟
(١٦٧٨٨) حضرت ابو قلابہ فرماتے ہیں کہ آزاد ہونے والی عورت کے لیے خاوند کے آزاد ہونے کی صورت میں اختیار نہیں ہے البتہ خاوند کے غلام ہونے کی صورت میں اختیار ہے۔
(۱۶۷۸۸) حَدَّثَنَا الثَّقَفِیُّ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ قَالَ : لَیْسَ لَہَا خِیَارٌ مِنَ الْحُرِّ وَلَہَا خِیَارٌ مِنَ الْعَبْدِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৭৮৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ وہ باندی جسے آزاد کردیا جائے اور اس کا خاوند کوئی آزاد ہو تو کیا حکم ہے ؟
(١٦٧٨٩) حضرت حسن فرمایا کرتے تھے کہ آزاد ہونے والی عورت کے لیے خاوند کے آزاد ہونے کی صورت میں اختیار نہیں ہے
(۱۶۷۸۹) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : لاَ خِیَارَ لِلأَمَۃِ إذَا أُعْتِقَتْ وَزَوْجُہَا حُرٌّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৭৮৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ وہ باندی جسے آزاد کردیا جائے اور اس کا خاوند کوئی آزاد ہو تو کیا حکم ہے ؟
(١٦٧٩٠) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ صفیہ بنت ابی عبید کا ایک غلام تھا۔ انھوں نے اس کی شادی اپنی ایک باکرہ باندی سے کرادی۔ وہ باندی اپنے خاوند کو پسند نہیں کرتی تھی اور آزاد ہونا چاہتی تھی۔ صفیہ بنت ابی عبید کو اندیشہ تھا کہ اگر انھوں نے باندی کو آزاد کیا تو وہ اپنے خاوند سے علیحدہ ہوجائے گی۔ پس انھوں نے پہلے غلام کو آزاد کردیا اور پھر بعد میں باندی کو آزاد کیا۔
(۱۶۷۹۰) حَدَّثَنَا عبد اللہ بْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ نَافِعٍ أَنَّ صَفِیَّۃَ بِنْتَ أَبِی عُبَیْدٍ کَانَ لَہَا عَبْدٌ فَزَوَّجَتْہُ جَارِیَۃً لہا بِکْرًا فَکَانَتْ تَکْرَہُ زَوْجَہَا وَکَانَتْ تُرِیدُ عِتْقَہَا فَخَافَت أَنْ تُعْتِقَ الْوَلِیدَۃَ فَتُفَارِقَ زَوْجَہَا فَأَعْتَقَتِ الْعَبْدَ حَتَّی إذَا أُثْبِتَ الْعَتِیقُ أَعْتَقَتِ الْوَلِیدَۃَ بَعْدَ ذَلِکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৭৯০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک خاوند آزاد ہو یا غلام، باندی کو آزاد ہونے کے بعد اختیار ہوگا
(١٦٧٩١) حضرت اسود فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ (رض) نے حضرت بریرہ (رض) کو خریدا اور پھر انھیں آزاد کردیا۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت بریرہ (رض) کو نکاح کے باقی رکھنے یا ختم کرنے کا اختیار دیا حالانکہ ان کے خاوند آزاد تھے۔
(۱۶۷۹۱) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ الأَعْمَشِِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، عَنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ عَائِشَۃَ أَنَّہَا اشْتَرَتْ بَرِیرَۃَ فَأَعْتَقَتْہَا فَخَیَّرَہَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، وَکَانَ لَہَا زَوْجٌ حُرٌّ۔ (بخاری ۶۷۵۱۔ ابوداؤد ۲۲۲۸)
তাহকীক: