মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

نکاح سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৮৬৯ টি

হাদীস নং: ১৬৬৯১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نکاح کے بعد عورت کو کچھ دیئے بغیر اس سے شرعی ملاقات کرنا کیسا ہے ؟
(١٦٦٩٢) حضرت رکین کے والد فرماتے ہیں کہ ہرم کے ایک بیٹے نے حضرت عمر (رض) کے زمانے میں لیلیٰ بنت عجماء سے شادی کی اور مہر کا کچھ حصہ دیئے بغیر اس سے شرعی ملاقات کی۔
(۱۶۶۹۲) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ ، عَنْ أَبِی مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنِ الرُّکَیْنِ ، عَنْ أَبِیہِ قَالَ : تَزَوَّجَ فُلاَنُ بْنُ ہَرِمٍ لَیْلَی بِنْتَ الْعَجْمَائِ فِی زَمَنِ عُمَرَ فَدَخَلَ بِہَا وَلَمْ یُعْطِہَا شَیْئًا مِنْ صَدَاقِہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৬৯২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نکاح کے بعد عورت کو کچھ دیئے بغیر اس سے شرعی ملاقات کرنا کیسا ہے ؟
(١٦٦٩٣) حضرت کریب بن ہشام جو کہ حضرت عبداللہ (رض) کے شاگردوں میں سے ہیں۔ انھوں نے ایک عورت سے چار ہزار درہم کے عوض نکاح کیا اور اسے مہر کا کچھ حصہ دیئے بغیر اس سے شرعی ملاقات فرمائی۔
(۱۶۶۹۳) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ کُرَیْبِ بْنِ ہِشَامٍ ، وَکَانَ مِنْ أَصْحَابِ عَبْدِ اللہِ أَنَّہُ زَوَّجَ امْرَأَۃً عَلَی أَرْبَعَۃِ آلاَفٍ ثُمَّ دَخَلَ بِہَا قَبْلَ أَنْ یُعْطِیَہَا شَیْئًا مِنْ صَدَاقِہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৬৯৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نکاح کے بعد عورت کو کچھ دیئے بغیر اس سے شرعی ملاقات کرنا کیسا ہے ؟
(١٦٦٩٤) حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ اس بارے میں مدینہ کے علماء کا اختلاف ہے بعض کے نزدیک ایسا کرنا جائز اور بعض کے نزدیک ناجائز ہے۔ البتہ آدمی جو بھی کرلے اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۱۶۶۹۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ قَالَ : اخْتَلَفَ فِیہِ أَہْلُ الْمَدِینَۃِ فَمِنْہُمْ مَنْ کَرِہَہُ وَمِنْہُمْ مَنْ رَخَّصَ فِیہِ وَأَیُّ ذَلِکَ فُعِلَ فَلاَ بَأْسَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৬৯৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نکاح کے بعد عورت کو کچھ دیئے بغیر اس سے شرعی ملاقات کرنا کیسا ہے ؟
(١٦٦٩٥) حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ جب عورت اس پر راضی ہو تو کوئی حرج نہیں۔
(۱۶۶۹۵) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنِ ابْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ قَالَ : إذَا کَانَتْ بِہِ رَاضِیَۃٌ لَمْ نَرَ بِذَلِکَ بَأْسًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৬৯৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نکاح کے بعد عورت کو کچھ دیئے بغیر اس سے شرعی ملاقات کرنا کیسا ہے ؟
(١٦٦٩٦) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۱۶۶۹۶) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৬৯৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مہر کا کچھ حصہ دیئے بغیر شرعی ملاقات نہیں کرسکتا
(١٦٦٩٧) حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ جب حضرت علی (رض) نے حضرت فاطمہ (رض) سے شرعی ملاقات کا ارادہ کیا تو حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ انھیں مہر کا کچھ حصہ ادا کردو۔
(۱۶۶۹۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ الْمُبَارَکِ ، عَنْ یَحْیَی ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ؛ أَنَّ عَلِیًّا لَمَّا أَرَادَ أَنْ یَبْنِیَ بِفَاطِمَۃَ قَالَ لَہُ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : قدِّمْ شَیْئًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৬৯৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مہر کا کچھ حصہ دیئے بغیر شرعی ملاقات نہیں کرسکتا
(١٦٦٩٨) حضرت ابو حمزہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں حضرت عبداللہ بن عباس (رض) کے پاس موجود تھا، ان سے ایک آدمی نے سوال کیا کہ ایک آدمی نے شادی کی ہے لیکن وہ اس کا مہر ادا کرنے سے عاجز آگیا ہے۔ اس کے لیے کیا حکم ہے ؟ حضرت ابن عباس (رض) نے فرمایا کہ اگر اور کچھ نہ ہو تو اسے اپنی جوتی ہی دے دو پھر اس کے ساتھ شرعی ملاقات کرو۔
(۱۶۶۹۸) حَدَّثَنَا ہُشَیْمُ ، عَنْ أَبِی حَمْزَۃَ قَالَ : شَہِدْت ابْنَ عَبَّاسٍ وَسَأَلَہُ رَجُلٌ أَنَّہُ تَزَوَّجَ امْرَأَۃً فَعَسِرَ ، عَنْ صَدَاقِہَا ، فَقَالَ لَہُ ابْنُ عَبَّاسٍ : إن لَمْ تَجِدْ إلاَّ نَعْلَک فَأَعْطِہَا إیَّاہَا ثُمَّ ادْخُلْ بِہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৬৯৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مہر کا کچھ حصہ دیئے بغیر شرعی ملاقات نہیں کرسکتا
(١٦٦٩٩) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ اسے شرعی ملاقات سے پہلے کچھ نہ کچھ ضرور دے خواہ ایک دوپٹہ ہی دے دے۔
(۱۶۶۹۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ خُصَیْفٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ قَالَ : یُعْطِیہَا وَلَوْ خِمَارًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৬৯৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مہر کا کچھ حصہ دیئے بغیر شرعی ملاقات نہیں کرسکتا
(١٦٧٠٠) حضرت ابن سیرین فرمایا کرتے تھے کہ اسے خواہ ایک کپڑا ہی دے پھر اس کے ساتھ شرعی ملاقات کرے۔
(۱۶۷۰۰) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ قَالَ : کَانَ یَقُولُ : یُلْقِی عَلَیْہَا وَلَوْ ثَوْبًا ثُمَّ یَدْخُلُ بِہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৭০০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مہر کا کچھ حصہ دیئے بغیر شرعی ملاقات نہیں کرسکتا
(١٦٧٠١) حضرت حسن اور حضرت ابراہیم نے اس بات کو مکروہ قرار دیا ہے کہ آدمی بیوی کو مہر کا کچھ حصہ دیئے بغیر اس سے شرعی ملاقات کرے۔
(۱۶۷۰۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ وَعَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ أَنَّہُمَا کَرِہَا أَنْ یَدْخُلَ بِہَا وَلَمْ یُعْطِہَا مِنْ صَدَاقِہَا شَیْئًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৭০১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مہر کا کچھ حصہ دیئے بغیر شرعی ملاقات نہیں کرسکتا
(١٦٧٠٢) حضرت ضحاک بن عثمان فرماتے ہیں کہ حضرت زہری سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا گیا جو شادی کے بعد عورت کا مہر دینے پر قدرت نہ رکھتا ہو کیا وہ بیوی سے جماع کرسکتا ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ سنت یہی رہی ہے کہ جب تک کوئی نہ کوئی چیز ادا نہ کردے شرعی ملاقات نہ کرے۔
(۱۶۷۰۲) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حُبَابٍ ، عَنِ الضَّحَّاکِ بْنِ عُثْمَانَ قَالَ : سُئِلَ الزُّہْرِیُّ ، عَنْ رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَۃً وَہُوَ مَلِیئٌ بِصَدَاقِہَا أَیَدْخُلُ بِہَا وَلَمْ یُعْطِہَا شَیْئًا ؟ قَالَ : مَضَتِ السُّنَّۃُ أَنْ لاَ یَدْخُلَ بِہَا حَتَّی یُعْطِیَہَا ولو شَیْئًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৭০২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مہر کا کچھ حصہ دیئے بغیر شرعی ملاقات نہیں کرسکتا
(١٦٧٠٣) حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ شرعی ملاقات سے پہلے کوئی چیز اسے ہدیہ میں دے دے۔
(۱۶۷۰۳) حَدَّثَنَا عَبدَۃ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ قَالَ : یُہْدِی شَیْئًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৭০৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مہر کا کچھ حصہ دیئے بغیر شرعی ملاقات نہیں کرسکتا
(١٦٧٠٤) حضرت ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ مسلمان کے لیے حلال نہیں کہ وہ اپنی بیوی کو کوئی تھوڑی یا زیادہ چیز دیئے بغیر اس سے شرعی ملاقات کرے۔
(۱۶۷۰۴) حَدَّثَنَا شبابۃ قَالَ : حدَّثَنَا ہِشَام بْنِ الغَاز ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : لاَ یَحِلُّ لِمُسْلِمٍ أَنْ یَدْخُلَ عَلَی امْرَأَۃٍ حَتَّی یَقْدُمَ إلیہا ما قَلَّ ، أَوْ کَثُرَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৭০৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مہر کا کچھ حصہ دیئے بغیر شرعی ملاقات نہیں کرسکتا
(١٦٧٠٥) حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت علی (رض) سے فرمایا کہ اپنی زوجہ کو اپنی حطمی چادر ہی دے دو ۔
(۱۶۷۰۵) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ لِعَلِیٍّ : أَعْطِہَا دِرْعَک الْحُطَمِیَّۃَ۔ (عبدالرزاق ۱۰۴۲۹۔ احمد ۱/۸۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৭০৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی نے کسی عورت سے شادی کی اور اس کے لیے اسی کے گھر میں رہنے کی شرط لگائی تو جن حضرات کے نزدیک اس شرط کو پورا کرنا ضروری ہے
(١٦٧٠٦) حضرت عبدالرحمن بن غنم فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) سے اس بارے میں سوال کیا گیا تو آپ نے فرمایا کہ یہ شرط اب عورت کا حق ہے۔ ایک آدمی نے کہا کہ پھر تو وہ ہمیں چھوڑ دیں گی۔ حضرت عمر (رض) نے فرمایا کہ حقوق کا معاملہ شرط لگانے کے وقت ہوتا ہے۔
(۱۶۷۰۶) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ یَزِیدَ بْنِ جَابِرٍ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ ، عَنْ عُمَرَ ، قَالَ : لَہَا شَرْطُہَا ، قَالَ رَجُلٌ : إذًا یُطَلِّقْنَنَا ، فَقَالَ عُمَرُ : إنَّ مَقَاطِعَ الْحُقُوقِ عِنْدَ الشَّرْطِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৭০৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی نے کسی عورت سے شادی کی اور اس کے لیے اسی کے گھر میں رہنے کی شرط لگائی تو جن حضرات کے نزدیک اس شرط کو پورا کرنا ضروری ہے
(١٦٧٠٧) حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں کہ شرط کا پورا ہونا عورت کا حق ہے۔
(۱۶۷۰۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنِ ابْنِ غَنْمٍ عن عمر ، قَالَ : لَہَا شَرْطُہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৭০৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی نے کسی عورت سے شادی کی اور اس کے لیے اسی کے گھر میں رہنے کی شرط لگائی تو جن حضرات کے نزدیک اس شرط کو پورا کرنا ضروری ہے
(١٦٧٠٨) حضرت عقبہ بن عامر (رض) فرماتے ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ ہر وہ شرط جس کے ذریعہ شرم گاہ کو حلال کیا جائے اس کا حق یہ ہے کہ اسے پورا کیا جائے۔
(۱۶۷۰۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِیدِ بْنِ جَعْفَرٍ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی حَبِیبٍ ، عَنْ أَبِی الْخَیْرِ ، عَنْ عُقْبَۃَ بْنِ عَامِرٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إنَّ أَحَقَّ الشَّرْط أَنْ یُوَفَّی بِہِ مَا اسْتَحْلَلْتُمْ بِہِ الْفُرُوجَ۔

(بخاری ۵۱۵۱۔ ابوداؤد ۲۱۳۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৭০৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی نے کسی عورت سے شادی کی اور اس کے لیے اسی کے گھر میں رہنے کی شرط لگائی تو جن حضرات کے نزدیک اس شرط کو پورا کرنا ضروری ہے
(١٦٧٠٩) حضرت ابو عبیدہ فرماتے ہیں کہ حضرت معاویہ نے اس بارے میں حضرت عمرو بن عاص (رض) سے سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ شرط کا پورا کرنا عورت کا حق ہے۔
(۱۶۷۰۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عَبْدِ الْکَرِیمِ ، عَنْ أَبِی عُبَیْدَۃَ أَنَّ مُعَاوِیَۃَ سَأَلَ عَنْہَا عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ ، فَقَالَ : لَہَا شَرْطُہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৭০৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی نے کسی عورت سے شادی کی اور اس کے لیے اسی کے گھر میں رہنے کی شرط لگائی تو جن حضرات کے نزدیک اس شرط کو پورا کرنا ضروری ہے
(١٦٧١٠) حضرت ابو شعثاء فرماتے ہیں کہ جب آدمی نے عورت کے لیے اس کے گھر کی شرط لگائی تو یہ ایک ایسی شرط ہے جس کے ذریعے اس کی شرمگاہ کو حلال کیا ہے۔
(۱۶۷۱۰) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ، عَنْ عَمْرِو ، عَنْ أَبِی الشَّعْثَائِ ، قَالَ: إذَا شَرَطَ لَہَا دَارَہَا فَہُوَ بِمَا یَسْتَحِلُّ مِنْ فَرْجِہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৭১০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی نے کسی عورت سے شادی کی اور اس کے لیے اسی کے گھر میں رہنے کی شرط لگائی تو جن حضرات کے نزدیک اس شرط کو پورا کرنا ضروری ہے
(١٦٧١١) حضرت ابو زناد فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک عورت حضرت عمر بن عبد العزیز کے پاس ایک مقدمہ لے کر آئی کہ اس کے خاوند نے نکاح کے وقت اس کو اسی کے گھر میں ٹھہرانے کی شرط لگائی تھی۔ اب وہ اس کو اس گھر سے نکالنا چاہتا ہے۔ حضرت عمر بن عبد العزیز نے فرمایا کہ عورت کا حق ہے کہ وہ اپنے گھر میں رہے خاوند اسے اس سے نکال نہیں سکتا۔ اور قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضے میں میری جان ہے کہ اگر تو نے احد پہاڑ کے برابر سونے کے عوض بھی عورت کی شرمگاہ کو حلال کیا ہوتا تو وہ بھی میں تجھ سے لے کر اسے دیتا۔
(۱۶۷۱۱) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَبِی حَیَّانَ قَالَ : حدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ أَنَّ امْرَأَۃً خَاصَمَتْ زَوْجَہَا إلَی عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ قَدْ شَرَطَ لَہَا دَارَہَا حِینَ تَزَوَّجَہَا فَأَرَادَ أَنْ یُخْرِجَہَا مِنْہَا فَقَضَی عُمَرُ أَنَّ لَہَا دَارَہَا ، لاَ یُخْرِجُہَا مِنْہَا وَقَالَ : وَالَّذِی نَفْسُ عُمَرَ بِیَدِہِ لَوِ اسْتَحْلَلْت فَرْجَہَا بِزِنَۃِ أُحُدٍ ذَہَبًا لأَخَذَتُ مَا بِہِ لَہَا۔
tahqiq

তাহকীক: