মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
نکاح سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৮৬৯ টি
হাদীস নং: ১৬৬৫১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے زیادہ مہر پر نکاح کیا اور کروایا ہے
(١٦٦٥٢) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ عمرو بن حریث نے حضرت عدی بن حاتم کی بیٹی کے لیے پیام نکاح بھیجا۔ عدی نے مہر کے لیے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سنت کا مطالبہ کیا جو کہ چار سو اسی بنتے تھے۔ عمرو بن حریث نے اس مالیت کے عوض حضرت عدی کی بیٹی سے نکاح کرلیا۔
(۱۶۶۵۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبِی ہِلاَلٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ قَالَ : خَطَبَ عَمْرُو بْنُ حُرَیْثٍ إلَی عَدِیِّ بْنِ حَاتِمٍ ابْنَتَہُ فَأَبَی إلاَّ عَلَی حُکْمِہِ فَحَکَّمَ عَدِیٌّ سُنَّۃَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ثَمَانِینَ وَأَرْبَعَ مِئَۃٍ فَبَعَثَ إلَیْہِ عَمْرٌو بِعَشَرَۃِ آلاَفٍ ، فَقَالَ : جَہِّزْہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৬৫২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے زیادہ مہر پر نکاح کیا اور کروایا ہے
(١٦٦٥٣) حضرت حسن بن علی (رض) نے ایک عورت سے نکاح فرمایا، اور اس کے پاس سو باندیاں بھیجیں ہر باندی کے پاس ایک ہزار درہم تھے !
(۱۶۶۵۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ أَنَّ الْحَسَنَ بْنَ عَلِیٍّ تَزَوَّجَ امْرَأَۃً فَأَرْسَلَ إلَیْہَا مِئَۃَ جَارِیَۃٍ مَعَ کُلِّ جَارِیَۃٍ أَلْفُ دِرْہَمٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৬৫৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نکاح کے اعلانیہ ہونے کا بیان
(١٦٦٥٤) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک آدمی نے کسی عورت سے خفیہ طور پر شادی کی، وہ اس کے گھرآیا کرتا تھا۔ ایک مرتبہ عورت کے ایک پڑوسی نے آدمی کو اس کے گھر آتے دیکھ لیا تو اس پر تہمت لگا دی۔ یہ جھگڑا لے کر وہ حضرت عمر بن خطاب (رض) کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ تہمت لگانے والے پڑوسی نے کہا کہ اے امیر المؤمنین ! یہ شخص میری پڑوسن کے پاس آتا ہے اور مجھے ان کے نکاح کا کوئی علم نہیں ہے۔ حضرت عمر (رض) نے اس شخص کا بیان معلوم کیا تو اس نے کہا میں نے اس عورت سے خفیہ طور پر شادی کی ہے۔ حضرت عمر (رض) نے گواہوں کی بابت سوال کیا تو اس نے کہا عورت کے کچھ رشتہ دار اس نکاح کے گواہ ہیں۔ حضرت عمر (رض) نے تہمت لگانے والے پر حد تو جاری نہ کی البتہ ان سے فرمایا کہ نکاح کو اعلانیہ کیا کرو اور شرمگاہوں کو پاکدامن رکھو۔
(۱۶۶۵۴) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ أَنَّ رَجُلاً تَزَوَّجَ امْرَأَۃً فَأَسَرَّ ذَلِکَ ، فَکَانَ یَخْتَلِفُ إلَیْہَا فِی مَنْزِلِہَا فَرَآہُ جَارٌ لَہَا یَدْخُلُ عَلَیْہَا فَقَذَفَہُ بِہَا فَخَاصَمَہُ إلَی عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، فَقَالَ : یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ ، ہَذَا کَانَ یَدْخُلُ عَلَی جَارِیَۃٍ وَلاَ أَعْلَمُہُ تَزَوَّجَہَا ، فَقَالَ لَہُ : مَا تَقُولُ ؟ فَقَالَ : تَزَوَّجْت امْرَأَۃً عَلَی شَیْئٍ دُونٍ فَأَخْفَیْتُ ذَلِکَ ، قَالَ : فَمَنْ شَہِدَکُمْ ؟ قَالَ : أَشْہَدْت بَعْضَ أَہْلِہَا ، قَالَ : فَدَرَأَ الْحَدَّ ، عَنْ قَاذِفِہِ وَقَالَ: أَعْلِنُوا ہَذَا النِّکَاحَ وَحَصِّنُوا ہَذِہِ الْفُرُوجَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৬৫৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نکاح کے اعلانیہ ہونے کا بیان
(١٦٦٥٥) حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ میرے والد فرمایا کرتے تھے کہ خفیہ نکاح اچھا نہیں ہے۔
(۱۶۶۵۵) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَیْدٍ ، عَنْ ہِشَامٍ قَالَ کَانَ أَبِی یَقُولُ : لاَ یَصْلُحُ نِکَاحُ السِّرِّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৬৫৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نکاح کے اعلانیہ ہونے کا بیان
(١٦٦٥٦) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ اسلام میں خفیہ نکاح نہیں ہے۔
(۱۶۶۵۶) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حُبَابٍ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ قیس ، قَالَ : سَمِعْتُ نَافِعًا مَوْلَی ابْنِ عُمَرَ یَقُولُ : لَیْسَ فِی الإِسْلاَمِ نِکَاحُ السِّرِّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৬৫৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نکاح کے اعلانیہ ہونے کا بیان
(١٦٦٥٧) حضرت عبداللہ بن عتبہ فرماتے ہیں کہ بدترین نکاح خفیہ نکاح ہے۔
(۱۶۶۵۷) حَدَّثَنَا أَبُو نُعَیْمٍ، عَنْ سُفْیَانَ، عَنْ زِیَادِ بْنِ فَیَّاضٍ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُتْبَۃَ قَالَ، أَشَرُّ النِّکَاحِ نکاح السِّرُّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৬৫৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ شادی کے موقع پر ڈھول بجانے اور گانے کی اجازت
(١٦٦٥٨) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا گزر ایک شادی کے پاس سے ہوا تو آپ نے فرمایا کہ اگر یہاں کچھ لہو (گانا وغیرہ) ہوتا تو اچھا تھا۔
(۱۶۶۵۸) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عَطَائٍ قَالَ : مُرَّ عَلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِعَرُوسٍ ، فَقَالَ : لَوْ کَانَ مَعَ ہَذَا لَہْوٌ۔ (بخاری ۵۱۶۲۔ حاکم ۱۸۴)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৬৫৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ شادی کے موقع پر ڈھول بجانے اور گانے کی اجازت
(١٦٦٥٩) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ حضرت عمر (رض) جب کوئی گانے بجانے کی آواز سنتے تو اسے برا قرار دیتے اور اس کے بارے میں سوال کرتے ، اگر ان سے کہا جاتا کہ یہ شادی یا بچے کے ختنہ کی تقریب ہے تو آپ کچھ نہ کہتے۔
(۱۶۶۵۹) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ قَالَ : نُبِّئْت أَنَّ عُمَرَ کَانَ إذَا اسْتَمَعَ صَوْتًا أَنْکَرَہُ وَسَأَلَ عَنْہُ ، فَإِنْ قِیلَ عُرْسٌ ، أَوْ خِتَانٌ أَقَرَّہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৬৫৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ شادی کے موقع پر ڈھول بجانے اور گانے کی اجازت
(١٦٦٦٠) بنو سلمہ کے ایک شیخ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو قتادہ نے شادی کے موقع پر دف بجانے والی ایک لڑکی سے کہا کہ آگے بڑھ کر بجاؤ، آگے بڑھ کربجاؤ۔
(۱۶۶۶۰) حَدَّثَنَا وَکِیع بن الجراح ، عَنْ أُسَامَۃَ بْنِ زَیْدٍ ، عَنْ شَیْخٍ مِنْ بَنِی سَلِمَۃَ ، عَنْ أبی قَتَادَۃَ أَنَّہُ قَالَ لِجَارِیَۃٍ فِی عُرْسٍ تَضْرِبُ بِالدُّفِّ : ارْعَفِی ارْعَفِی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৬৬০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ شادی کے موقع پر ڈھول بجانے اور گانے کی اجازت
(١٦٦٦١) حضرت ابو سلمہ بن عبدالرحمن فرماتے ہیں کہ شادی کی رات میں ڈھول بجایا گیا اور حضرت عبد الرحمن بن عوف کے پاس گانا گایا گیا۔
(۱۶۶۶۱) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَائٍ ، عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ : لَقَدْ ضُرِبَ لَیْلَۃَ الملک بِالدُّفِّ وَغُنِّیَ عَلَی رَأْسِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৬৬১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ شادی کے موقع پر ڈھول بجانے اور گانے کی اجازت
(١٦٦٦٢) حضرت عامر بن سعد فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابو مسعود اور حضرت قرظہ بن کعب کی خدمت میں حاضر ہوا، ان کے پاس کچھ لڑکیاں بیٹھی گانا گا رہی تھیں۔ میں نے کہا کہ تم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اصحاب ہو کر ایسا کرتے ہو ؟ انھوں نے فرمایا کہ شادی کے موقع پر گانے وغیرہ کی اجازت دی گئی ہے۔
(۱۶۶۶۲) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ : دَخَلْتُ عَلَی أَبِی مَسْعُود وَقَرَظَۃَ بْنِ کَعْبٍ وَعِنْدَہُمَا جَوَارٍ یُغَنِّینَ ، فَقُلْتُ : أَتَفْعَلُونَ ہَذَا وَأَنْتُمْ أَصْحَابُ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ؟ قَالَ ، فَقَالَ : إنَّہُ رُخِّصَ لَنَا فِی اللَّہْوِ عِنْدَ الْعُرْسِ۔ (بیہقی ۲۸۹۔ طبرانی ۶۹۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৬৬২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ شادی کے موقع پر ڈھول بجانے اور گانے کی اجازت
(١٦٦٦٣) حضرت محمد بن حاطب فرماتے ہیں کہ حلال و حرام کے درمیان آواز یعنی دف بجانے کا فرق ہے۔
(۱۶۶۶۳) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ أَبِی بَلْجٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ حَاطِبٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَصْلُ مَا بَیْنَ الْحَلاَلِ وَالْحَرَامِ الصَّوْتُ یَعْنِی الضَّرْبَ بِالدُّفِّ۔ (ترمذی ۱۰۸۸۔ احمد ۳/۴۱۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৬৬৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ شادی کے موقع پر ڈھول بجانے اور گانے کی اجازت
(١٦٦٦٤) حضرت عامر بن سعد کہتے ہیں کہ میں حضرت ثابت بن ودیعہ اور حضرت قرظہ بن کعب کے ساتھ ایک شادی میں شریک تھا۔ میں نے گانے کی آواز سنی تو کہا کہ کیا آپ دونوں یہ آواز نہیں سن رہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ ہمیں شادی میں گانے کی اور میت پر بغیر آواز کے رونے کی اجازت دی گئی ہے۔
(۱۶۶۶۴) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا إِسْحَاقَ یُحَدِّثُ ، عَنْ عامر بن سعد أَنَّہُ قَالَ : کُنْتُ مَعَ ثَابِتِ بْنِ وَدِیعَۃَ وَقَرَظَۃَ بْنِ کَعْبٍ فِی عُرْسٍ فَسَمِعْت صَوْتَ غِنَائٍ ، فَقُلْتُ : أَلاَ تَسْمَعَانِ ؟ فَقَالاَ : إنَّہُ قَدْ رُخِّصَ لَنَا فِی الْغِنَائِ عِنْدَ الْعُرْسِ وَالْبُکَائِ عَلَی الْمَیِّتِ مِنْ غَیْرِ نِیَاحَۃٍ۔ (حاکم ۱۸۴۔ طیالسی ۱۲۲۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৬৬৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ شادی کے موقع پر ڈھول بجانے اور گانے کی اجازت
(١٦٦٦٥) حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ایک گھر میں شادی تھی۔ جب لوگ شادی کی تقریب سے فارغ ہوگئے اور محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے گھر واپس آئے تو عورتوں سے پوچھا کہ تمہارے دف کہاں ہیں۔
(۱۶۶۶۵) حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ قَالَ : حدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ قَالَ : کَانَ فِی آلِ مُحَمَّدٍ مِلاَکٌ فَلَمَّا أَنْ فَرَغُوا وَرَجَعَ مُحَمَّدٌ إلَی مَنْزِلِہِ قَالَ لَہُنَّ : فَأَیْنَ صفاقتکن قَالَ ابْنُ عَوْنٍ : یَعْنِیَ الدُّفَّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৬৬৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ شادی کے موقع پر ڈھول بجانے اور گانے کی اجازت
(١٦٦٦٦) ایک صاحب نقل کرتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) ایک شادی میں شریک ہوئے جس میں بانسریاں اور گانے کے آلات تھے، آپ بیٹھ گئے اور اس سے منع نہیں فرمایا۔
(۱۶۶۶۶) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِِ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ رَجُلٍ قَالَ : دَخَلَ ابْنُ مَسْعُودٍ عُرْسًا فِیہِ مَزَامِیرُ وَلَہْوٌ فَقَعَدَ وَلَمْ یَنْہَ عَنْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৬৬৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ شادی کے موقع پر ڈھول بجانے اور گانے کی اجازت
(١٦٦٦٧) حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) نے جب اپنے بیٹے کے ختنے کئے تو کھیل تماشا کرنے والوں کو بلایا اور انھیں تین یا چار دراہم عطا کئے۔
(۱۶۶۶۷) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ أَنَّہُ حین خَتَنَ بَنِیہِ فَدَعَا اللاَّعِبِینَ فَأَعْطَاہُمْ أَرْبَعَۃَ دَرَاہِمَ ، أَوْ قَالَ : ثَلاَثَۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৬৬৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک دف بجانا ناجائز ہے
(١٦٦٦٨) حضرت مغراء عمی فرماتے ہیں کہ حضرت شریح نے ایک مرتبہ دف کی آواز سنی تو فرمایا کہ فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں دف ہو۔
(۱۶۶۶۸) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ مَغْرَاء َ العمی ، عَنْ شُرَیْحٍ أَنَّہُ سَمِعَ صَوْتَ دُفٍّ ، فَقَالَ : الْمَلاَئِکَۃُ لاَ یَدْخُلُونَ بَیْتًا فِیہِ دُفٌّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৬৬৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک دف بجانا ناجائز ہے
(١٦٦٦٩) حضرت سوید فرماتے ہیں کہ فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں دف ہو۔
(۱۶۶۶۹) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، وَابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ مُسلِم ، قَالَ : قَالَ لِی خَیْثَمَۃُ : أما سَمِعْت سُوَیْدًا یَقُولُ : لاَ تَدْخُلُ الْمَلاَئِکَۃُ بَیْتًا فِیہِ دُفٌّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৬৬৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک دف بجانا ناجائز ہے
(١٦٦٧٠) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ (رض) لڑکیوں سے دف لے کر پھاڑ دیا کرتے تھے۔
(۱۶۶۷۰) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : کَانَ أَصْحَابُ عَبْدِ اللہِ یَسْتَقْبِلُونَ الْجَوَارِیَ فِی الأَزِفَّۃِ مَعَہُنَّ الدُّفُّ فَیَشُقُّونَہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৬৭০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک کسی شخص کی سابقہ بیوی اور اس کی ایسی بیٹی جو اس کے علاوہ کسی اور بیوی سے ہو، دونوں سے نکاح کرنا جائز ہے
(١٦٦٧١) حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن جعفر نے حضرت علی کی سابقہ بیوی اور ان کی اس بیٹی سے نکاح کیا جو اس بیوی کے علاوہ کسی اور بیوی سے تھی۔
حدثنا أبو عبد الرحمن بقی بن مخلد ، قَالَ : حدثنا أبو بکر قَالَ :
(۱۶۶۷۱) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنِ القاسم ، أَنَّ عَبْدَ اللہِ بْنَ جَعْفَرٍ جَمَعَ بَیْنَ ابْنَۃِ عَلِیٍّ وَامْرَأَتِہِ یَعْنِی مِنْ غَیْرِہَا۔
(۱۶۶۷۱) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنِ القاسم ، أَنَّ عَبْدَ اللہِ بْنَ جَعْفَرٍ جَمَعَ بَیْنَ ابْنَۃِ عَلِیٍّ وَامْرَأَتِہِ یَعْنِی مِنْ غَیْرِہَا۔
তাহকীক: