মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

نکاح سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৮৬৯ টি

হাদীস নং: ১৬৫৯১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ زانیہ باندی سے جماع کرنے کا بیان
(١٦٥٩٢) حضرت ابن عباس (رض) زانیہ باندی سے نکاح کرنے میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے اور فرماتے کہ یہ اس کے لیے پاکیزگی کا سبب ہوگا۔
(۱۶۵۹۲) حَدَّثَنَا حَفْص بن غیاث ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِی لبابۃ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا أَنْ یَطَأَ الرَّجُلُ أَمَتہ إذَا فَجَرَتْ ، وَیَرَی أَنَّ ذَلِکَ تَحْصِینٌ لَہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৫৯২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ زانیہ باندی سے جماع کرنے کا بیان
(١٦٥٩٣) حضرت سعید بن مسیب نے ایک زانیہ باندی سے جماع کیا۔
(۱۶۵۹۳) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، عَنْ أَبِیہِ أَنَّہُ وَطِیئَ جَارِیَۃً لَہُ بَعْدَ مَا فَجَرَتْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৫৯৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ زانیہ باندی سے جماع کرنے کا بیان
(١٦٥٩٤) حضرت شعبی سے سوال کیا گیا کہ کیا آدمی زانیہ باندی سے جماع کرسکتا ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ اسے اختیا رہے اگر چاہے تو اس سے جماع کرلے اور اگر چاہے تو اسے روکے رکھے۔
(۱۶۵۹۴) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ ہَاشِمٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنِ الشَّعْبِیِّ فِی الرَّجُلِ یَطَأُ أَمَتَہُ وَقَدْ زَنَتْ قَالَ : ہُوَ بِالْخِیَارِ إِنْ شَاء َ وَطِئَہَا ، وَإِنْ شَاء َ أَمْسَکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৫৯৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ زانیہ باندی سے جماع کرنے کا بیان
(١٦٥٩٥) حضرت عبداللہ (رض) ایسی باندی سے جماع کرنے کو مکروہ خیال کرتے تھے جس نے زنا کیا ہو۔
(۱۶۵۹۵) حَدَّثَنَا عَبدَۃ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ مُعَاوِیَۃَ بْنِ قُرَّۃَ قَالَ : کَانَ عَبْدُ اللہِ یَکْرَہُ أَمَتہ قَدْ زَنَتْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৫৯৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ زانیہ باندی سے جماع کرنے کا بیان
(١٦٥٩٦) حضرت حسن سے سوال کیا گیا کہ کیا آدمی اپنی زانیہ باندی سے جماع کرسکتا ہے ؟ انھوں نے فرمایا نہیں۔
(۱۶۵۹۶) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ ، عَنْ مُبَارَکٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : سَمِعْتُہُ وَسُئِلَ عَنِ الرَّجُلِ یَرَی أَمَتَہُ تَفْجُرُ أَیَطَؤُہَا ؟ قَالَ : لاَ وَلاَ کَرَامَۃَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৫৯৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو بدکاری کرتے دیکھے یاسنے تو کیا اس سے جماع کرسکتا ہے ؟
(١٦٥٩٧) حضرت حماد اور حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو بدکاری کرتے دیکھے تو اس سے بیوی اس پر حرام نہیں ہوگی۔
(۱۶۵۹۷) حَدَّثَنَا حَفْص بن غیاث ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ وَعَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالاَ : إذَا رَأَی الرَّجُلُ امْرَأَتَہُ تَفْجُرُ لَمْ یُحَرِّمْہَا ذَلِکَ عَلَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৫৯৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو بدکاری کرتے دیکھے یاسنے تو کیا اس سے جماع کرسکتا ہے ؟
(١٦٥٩٨) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو بدکاری کرتے دیکھے تو اس سے بیوی اس پر حرام نہیں ہوگی۔
(۱۶۵۹۸) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ قَالَ : حدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ حَازِمٍ ، عَنْ قَیْسِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ عَطَائٍ فِی الرَّجُلِ یری تَزْنِی امْرَأَتُہُ قَالَ : لاَ یُحَرِّمُہَا ذَلِکَ عَلَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৫৯৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو بدکاری کرتے دیکھے یاسنے تو کیا اس سے جماع کرسکتا ہے ؟
(١٦٥٩٩) حضرت سالم کے پاس ایک آدمی آیا اور اس نے کہا کہ میں نے اپنی بیوی کے ساتھ ایک آدمی کو دیکھا ہے۔ انھوں نے فرمایا کہ یہ دیکھنے کے بعد اب اس کے ساتھ تمہارا معاملہ درست کیسے رہ سکتا ہے ؟ حضرت سالم نے اس عورت کو مرد پر حرام قرار نہیں دیا۔
(۱۶۵۹۹) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ مَسْلَمَۃَ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، عَنْ سَالِمٍ قَالَ لَہُ رَجُلٌ : إنِّی رَأَیْت مَعَ امْرَأَتِی رَجُلاً ، قَالَ : تَطِیبُ نَفْسُک ، أَوْ کَیْفَ تَطِیبُ نَفْسُک أَنْ تُمْسِکَہَا وَقَدْ رَأَیْت مَا رَأَیْت وَلَمْ تَحْرُمْ عَلَیْک۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৫৯৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو بدکاری کرتے دیکھے یاسنے تو کیا اس سے جماع کرسکتا ہے ؟
(١٦٦٠٠) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو زنا کرتے دیکھے تو اس سے جماع کرنا مکروہ ہے۔
(۱۶۶۰۰) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی الرَّجُلِ یَرَی مِنِ امْرَأَتِہِ فَاحِشَۃً أَنَّہُ یَکْرَہُ أَنْ یُمْسِکَہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৬০০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو بدکاری کرتے دیکھے یاسنے تو کیا اس سے جماع کرسکتا ہے ؟
(١٦٦٠١) حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص اپنی بیوی کو زنا میں مبتلا دیکھے تو اس کے لیے اسے اپنے پاس رکھنا حلال نہیں اور جب کوئی عورت اپنے خاوند کو زنا میں مبتلا دیکھے تو اس کے لیے اس کے پاس رہنا حلال نہیں۔
(۱۶۶۰۱) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَزِیْدِ بْنِ جَابِرٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ قَالَ : إذَا أطَّلَعَ الرَّجُلُ عَلَی امْرَأَتِہِ أَنَّہَا تَفْجُرُ لَمْ یَحِلَّ لَہُ أَنْ یُمْسِکَہَا ، وَإِذَا فَجَرَ ہُوَ ، لَمْ یَحِلَّ لَہَا أَنْ تُقِیمَ مَعَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৬০১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو بدکاری کرتے دیکھے یاسنے تو کیا اس سے جماع کرسکتا ہے ؟
(١٦٦٠٢) حضرت عبداللہ بن شداد فرماتے ہیں کہ میں ایک مرتبہ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) کے ساتھ بئر زمزم کے پاس بیٹھا تھا۔ ان کے پاس ایک آدمی آیا اور اس نے کہا کہ اس نے اپنی بیوی کو بچہ ضائع کرنے پر مجبور کیا کیونکہ اس عورت کا کہنا تھا کہ اس نے بدکاری کی ہے۔ حضرت ابن عباس (رض) نے اس سے فرمایا کہ تم نے بہت برا کیا۔ کیونکہ اگر تم نے بھی اس جیسا کام کیا ہے جس کا وہ اپنے لیے اقرار کررہی ہے تو اسے اپنی بیوی بنا کر رکھو اور اگر تم نے ایسا کام نہیں کیا تو اس کا راستہ چھوڑ دو ۔
(۱۶۶۰۲) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ شَدَّادٍ قَالَ: کُنْتُ جَالِسًا مَعَ ابْنِ عَبَّاسٍ فِی زَمْزَمَ فَأَتَاہُ رَجُلٌ فَذَکَر لہ أَنَّہُ تَسَقَّط امْرَأَتَہُ فَزَعَمَتْ أَنَّہَا فَجَرَتْ ، فَقَالَ لَہُ ابْنُ عَبَّاسٍ : فَبِئْسَ مَا صَنَعْت إِنْ کُنْت فَعَلْت مِثْلَ الَّذِی أَقَرَّتْ بِہِ عَلَی نَفْسِہَا ، فَأَمْسِکَ علیک امْرَأَتَکَ، وَإِنْ کَانَتْ لَمْ تَفْعَلْ فَخَلِّ سَبِیلَہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৬০২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو بدکاری کرتے دیکھے یاسنے تو کیا اس سے جماع کرسکتا ہے ؟
(١٦٦٠٣) حضرت ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ جب تم میں سے کوئی شخص اپنی بیوی یا ام ولد باندی کو مبتلائے زنا دیکھے تو اس کے قریب نہ جائے۔
(۱۶۶۰۳) حَدَّثَنَا عَبدَۃ بن سلیمان ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ عَدِیِّ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ ، إذَا رَأَی أَحَدُکُمَ امْرَأَتَہُ ، أَوْ أُمَّ وَلَدِہِ عَلَی فَاحِشَۃٍ فَلاَ یَقْرَبْہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৬০৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو بدکاری کرتے دیکھے یاسنے تو کیا اس سے جماع کرسکتا ہے ؟
(١٦٦٠٤) حضرت سلمہ بن وہرام کہتے ہیں کہ میں حضرت طاوس کے پاس بیٹھا تھا، ایک آدمی نے ان سے کہا کہ میں نے ایک آدمی کو اپنی بیوی سے زنا کرتے دیکھا ہے۔ انھوں نے فرمایا کہ اگر تمہارا دل مانے تو اس عورت کو اپنے پاس رکھ لو حالانکہ تم سب دیکھ چکے ہیں اور تم زیادہ بہتر جانتے ہو۔
(۱۶۶۰۴) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، عَنْ زَمْعَۃَ ، عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ وَہْرَام قَالَ: کُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ طَاوُوسٍ ، فَقَالَ لَہُ رَجُلٌ: إنِّی وَجَدْت فِی مَجْلِسِی رَجُلاً ، فَقَالَ طَاوُوسٌ: إِنْ طَابَتْ نَفْسُک أَنْ تُمْسِکَہَا وَقَدْ رَأَیْت مَا رَأَیْت فَأَنْتَ أَعْلَمُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৬০৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو بدکاری کرتے دیکھے یاسنے تو کیا اس سے جماع کرسکتا ہے ؟
(١٦٦٠٥) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک آدمی نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کیا کہ میری ایک بیوی ہے جو مجھے سب لوگوں سے زیادہ محبوب ہے، وہ درست کردار کی حامل نہیں۔ اس کے بارے میں میرے لیے کیا حکم ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اس کو طلاق دے دو ۔ اس نے کہا میں اس کے بغیر رہ بھی نہیں سکتا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ پھر اس سے فائدہ اٹھاتے رہو۔
(۱۶۶۰۵) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ قَالَ : أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الْکَرِیمِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُبَیْدِ بْنِ عُمَیْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : جَاء َ رَجُلٌ إلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : إنَّ عِنْدِی امْرَأَۃً أَحَبُّ النَّاسِ إلَیَّ ، وَإِنَّہَا لاَ تَمْنَعُ یَدَ لاَمِسٍ ، قَالَ : طَلِّقْہَا قَالَ : لاَ أَصْبِرُ عَنْہَا ، قَالَ : فَاسْتَمْتِعْ بِہَا۔

(ابوداؤد ۲۰۴۲۔ بیہقی ۱۵۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৬০৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کی بہن (سالی) سے زنا کرے تو اس کی بیوی کا کیا حکم ہے ؟
(١٦٦٠٦) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ سالی سے زنا کرنے والا بڑے گناہ کا مرتکب ہے لیکن اس کی بیوی حرام نہیں ہوگی۔
(۱۶۶۰۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ قَیْسِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : جَاوَزَ حُرْمَتَیْنِ إلَی حُرْمَۃٍ وإن لَمْ تَحْرُمْ عَلَیْہِ امْرَأَتُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৬০৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کی بہن (سالی) سے زنا کرے تو اس کی بیوی کا کیا حکم ہے ؟
(١٦٦٠٧) حضرت زہری فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کی بہن (سالی) سے زناکرے تو اس کی بیوی حرام نہیں ہوگی کیونکہ حرام کسی حلال چیز کو حرام نہیں کرسکتا۔
(۱۶۶۰۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ قَالَ إذَا زَنَی الرَّجُلُ بِأُخْتِ امْرَأَتِہِ فَإِنَّہَا لاَ تَحْرُمُ عَلَیْہِ ، لاَ یُحَرِّمُ حَرَامٌ حَلاَلاً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৬০৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کی بہن (سالی) سے زنا کرے تو اس کی بیوی کا کیا حکم ہے ؟
(١٦٦٠٨) حضرت ابن أشوع سے اس بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے فرمایا کہ کوئی حرام چیز حلال کو حرام نہیں کرسکتی۔ میں نے تو یہ بات کہنے کی ہمت کی ہے حضرت ابراہیم اور حضرت شعبی یہ کہنے سے ڈرتے تھے۔۔
(۱۶۶۰۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثقفی ، عَنْ عُثْمَانَ الْبَتِّیِّ ، عَنِ ابْنِ أَشْوَعَ أَنَّہُ سُئِلَ عَنْہَا ، فَقَالَ لاَ یُحَرِّمُ الْحَرَامُ الْحَلاَلَ ، جَسَرْتُ عَلَیْہَا ، وَہَابَہَا إبْرَاہِیمُ وَالشَّعْبِیُّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৬০৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کی بہن (سالی) سے زنا کرے تو اس کی بیوی کا کیا حکم ہے ؟
(١٦٦٠٩) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اس صورت میں اس کی بیوی اس پر حرام ہوجائے گی۔
(۱۶۶۰۹) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ حَرُمَتْ عَلَیْہِ امْرَأَتُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৬০৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کی بہن (سالی) سے زنا کرے تو اس کی بیوی کا کیا حکم ہے ؟
(١٦٦١٠) حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ سالی کے ساتھ زنا کرنے کی صورت میں بیوی حرام تو نہیں ہوگی البتہ وہ اپنی بیوی سے اس وقت جماع نہیں کرسکتا جب تک وہ عورت عدت نہ گزار لے جس سے اس نے جماع کیا ہے۔
(۱۶۶۱۰) وَحَدَّثَنَا سَعِیدٌ قَالَ قَتَادَۃُ: لاَ یُحَرِّمُہَا ذَلِکَ عَلَیْہِ غَیْرَ أَنَّہُ لاَ یَغْشَی امْرَأَتَہُ حَتَّی تَنْقَضِیَ عِدَّۃُ الَّتِی بَنَی بِہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৬১০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کی بہن (سالی) سے زنا کرے تو اس کی بیوی کا کیا حکم ہے ؟
(١٦٦١١) حضرت جابر بن زید اور حضرت حسن فرماتے ہیں کہ سالی سے زنا کرنے کی صورت میں بیوی حرام ہوجائے گی۔
(۱۶۶۱۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی، عَنْ سَعِیدٍ، عَنْ قَتَادَۃَ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَیْدٍ، وَالْحَسَنِ أَنَّہُمَا قَالاَ: حرُمَتْ عَلَیْہِ امْرَأَتُہُ۔
tahqiq

তাহকীক: