মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

نکاح سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৮৬৯ টি

হাদীস নং: ১৬৫৭১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مجوسیہ باندی سے نکاح کرنا ممنوع ہے
(١٦٥٧٢) حضرت ربیع بن خثیم فرماتے ہیں کہ جب تمہیں کوئی مشرکہ باندی ملے تو اس سے تب تک جماع نہ کرو جب تک وہ اسلام قبول کرکے غسل نہ کرلے۔
(۱۶۵۷۲) حَدَّثَنَا شَاذَانُ قَالَ : حدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ بَکْرِ بْنِ مَاعِزٍ ، عَنْ رَبِیعِ بْنِ خُثَیْمٍ قَالَ : إذَا أَصَبْت الأَمَۃَ الْمُشْرِکَۃَ فَلاَ تَأْتِیہَا حَتَّی تُسْلِمَ وَتَغْتَسِلَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৫৭২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نصرانیہ اور یہودیہ باندی سے جماع کرنا جائز ہے یا نہیں ؟
(١٦٥٧٣) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب یہودی یا نصرانی عورتوں کو قیدی بنایا جائے تو انھیں اسلام کی دعوت دی جائے گی اور اسلام قبول کرنے پر اصرار کیا جائے گا۔ پھر وہ اسلام قبول کریں یا نہ کریں ان سے جماع کیا جاسکتا ہے اور ان سے خدمت بھی لی جاسکتی ہے۔
(۱۶۵۷۳) حَدَّثَنَا جَرِیر بن عبد لحمید ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : إذَا سُبِیَتِ الْیَہُودِیَّاتُ وَالنَّصْرَانِیَّات عُرِضَ عَلَیْہِنَّ الإِسْلاَمُ وَجُبِرْنَ عَلَیْہِ فَإِنْ أَسْلَمْنَ ، أَوْ لَمْ یُسْلِمْنَ وطِئْنَ وَاسْتُخْدِمْنَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৫৭৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نصرانیہ اور یہودیہ باندی سے جماع کرنا جائز ہے یا نہیں ؟
(١٦٥٧٤) حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ آدمی یہودی یاعیسائی باندی سے وطی کرسکتا ہے۔
(۱۶۵۷۴) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ بُرْدٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ فِی الرَّجُلِ إذَا کَانَتْ لَہُ وَلِیدَۃٌ یَہُودِیَّۃٌ ، أَوْ نَصْرَانِیَّۃٌ ، فَإِنَّہُ یَتَّطِؤُہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৫৭৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نصرانیہ اور یہودیہ باندی سے جماع کرنا جائز ہے یا نہیں ؟
(١٦٥٧٥) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ آدمی یہودی یاعیسائی باندی سے وطی کرسکتا ہے۔
(۱۶۵۷۵) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ وَرْدَانَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ الْیَہُودِیَّۃُ وَالنَّصْرَانِیَّۃُ یَتَّطئہما۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৫৭৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نصرانیہ اور یہودیہ باندی سے جماع کرنا جائز ہے یا نہیں ؟
(١٦٥٧٦) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جب آدمی کو کوئی مشرکہ باندی حاصل ہوتولا الہ الا اللہ کی گواہی دینے کی دعوت دے۔ اگر وہ انکار بھی کردے تب بھی وہ اس سے جماع کرسکتا ہے۔
(۱۶۵۷۶) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ قَالَ : إذَا أَصَابَ الرَّجُلُ الْجَارِیَۃَ الْمُشْرِکَۃَ فَلْیُقْرِرْہَا بِشَہَادَۃِ لاَ إلَہَ إلاَّ اللَّہُ فَإِنْ أَبَتْ أن تُقِرَّ لَمْ یَمْنَعْہُ ذَلِکَ أَنْ یَقَعَ عَلَیْہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৫৭৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نصرانیہ اور یہودیہ باندی سے جماع کرنا جائز ہے یا نہیں ؟
(١٦٥٧٧) حضرت عبداللہ مشرکہ باندی سے صحبت کو مکروہ قرار دیتے تھے۔
(۱۶۵۷۷) حَدَّثَنَا عَبدَۃ بن سلیمان، عَنْ سَعِیدٍ، عَنْ قَتَادَۃَ، عَنْ مُعَاوِیَۃَ بْنِ قُرَّۃَ قَالَ، کَانَ عَبْدُاللہِ یَکْرَہُ أَمَتَہُ مُشْرِکَۃ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৫৭৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نصرانیہ اور یہودیہ باندی سے جماع کرنا جائز ہے یا نہیں ؟
(١٦٥٧٨) حضرت زہری فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی کے پاس مشرکہ باندی ہو تو آدمی اس سے جماع کرسکتا ہے۔ اور اسے غسل پر مجبور کرسکتا ہے۔
(۱۶۵۷۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ قَالَ : إذَا کَانَتْ لَہُ أَمَۃٌ مِنْ أَہْلِ الْکِتَابِ فَلَہُ أَنْ یَغْشَاہَا إِنْ شَاء َ وَیُکْرِہَہَا عَلَی الْغُسْلِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৫৭৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نصرانیہ اور یہودیہ باندی سے جماع کرنا جائز ہے یا نہیں ؟
(١٦٥٧٩) حضرت ابن مسعود (رض) فرماتے ہیں کہ قیدی عورت سے آدمی اس وقت تک جماع نہ کرے جب تک وہ لا الہ الا اللہ کا اقرارکرکے اسلام قبول نہ کرلے۔
(۱۶۵۷۹) حَدَّثَنَا مُعْتَمِر بن سلیمان ، عَنْ نَاجِیَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ فِی الْمَسْبِیَّۃِ : لاَ یَطَؤُہَا حَتَّی تُہَلِّلَ وَتُسْلِمَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৫৭৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نصرانیہ اور یہودیہ باندی سے جماع کرنا جائز ہے یا نہیں ؟
(١٦٥٨٠) حضرت عمرو بن ہرم فرماتے ہیں کہ حضرت جابر بن زید سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی آدمی کسی قیدی باندی کو خرید لے تو کیا اس سے جماع کرسکتا ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ اس وقت تک جماع نہیں کرسکتا جب تک اسے نماز، غسلِ جنابت اور زیرناف بال صاف کرنا نہ سکھا دے۔
(۱۶۵۸۰) حَدَّثَنَا یَزِیدُ ، عَنْ حَبِیبٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ ہَرِمٍ قَالَ : سُئِلَ جَابِرُ بْنُ زَیْدٍ ، عَنِ الرَّجُلِ یَشْتَرِی الْجَارِیَۃَ مِنَ السَّبْیِ فَیَقَعُ عَلَیْہَا قَالَ : لاَ حَتَّی یُعَلِّمَہَا الصَّلاَۃَ وَالْغُسْلَ مِنَ الْجَنَابَۃِ وَحَلْقَ الْعَانَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৫৮০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نصرانیہ اور یہودیہ باندی سے جماع کرنا جائز ہے یا نہیں ؟
(١٦٥٨١) حضرت حسن بن محمد فرماتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہجر کے مجوسیوں کے بارے میں حکم دیتے ہوئے خط لکھا کہ انھیں اسلام کی دعوت دی جائے اور جو اسلام لے آئے اس کا اسلام قبول کرلیا جائے اور جو اسلام قبول نہ کرے اس پر جزیہ مقرر کردیا جائے۔ البتہ ان کی عورتوں سے نکاح نہیں کیا جائے گا اور ان کا ذبیحہ نہیں کھایا جائے گا۔
(۱۶۵۸۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ قَیْسِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ مُحَمَّدٍ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَتَبَ إلَی مَجُوسِ أَہْلِ ہَجَرَ یَعْرِضُ عَلَیْہِمَ الإِسْلاَمَ فَمَنْ أَسْلَمَ قَبِلَ مِنْہُ وَمَنْ لَمْ یُسْلِمْ ضَرَبَ عَلَیْہِ الْجِزْیَۃَ غَیْرَ نَاکِحِی نِسَائِہِمْ وَلاَ آکِلِی ذَبَائِحِہِمْ۔ (عبدالرزاق ۱۰۰۲۸۔ بیہقی ۲۸۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৫৮১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حرامیہ باندی سے جماع کرنے اور اس سے طلب اولاد کا حکم
(١٦٥٨٢) حضرت سعید بن مسیب نے حرامیہ باندی سے طلب اولاد کو مکروہ قرار دیا ہے۔
(۱۶۵۸۲) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنِ الْعَوَّامِ قَالَ ، أَخْبَرَنِی مَنْ سَمِعَ سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ یُکْرَہُ أَنْ یَطْلُبَ الرَّجُلُ الْوَلَدَ مِنَ الأَمَۃِ إذَا کَانَتْ وَلَدَ الزِّنَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৫৮২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حرامیہ باندی سے جماع کرنے اور اس سے طلب اولاد کا حکم
(١٦٥٨٣) حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ آدمی حرامیہ باندی سے جماع تو کرسکتا ہے لیکن اولاد حاصل کرنا درست نہیں۔
(۱۶۵۸۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ قَالَ : یَتَسَرَّی وَلَدَ الزِّنَا وَلاَ یَطْلُبُ وَلَدَہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৫৮৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حرامیہ باندی سے جماع کرنے اور اس سے طلب اولاد کا حکم
(١٦٥٨٤) حضرت ابو رواع فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر (رض) سے حرامیہ باندی کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ عورتیں بہت ہیں۔
(۱۶۵۸۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ أَبِی الرُّوَاعِ ، قَالَ : سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ ، عَنْ وَلَدِ الزِّنَا ، فَقَالَ : النِّسَائُ کَثِیرٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৫৮৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حرامیہ باندی سے جماع کرنے اور اس سے طلب اولاد کا حکم
(١٦٥٨٥) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حرامیہ باندی میں تصرف کرنا جائز ہے۔
(۱۶۵۸۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ الْمُہَاجِرِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ لاَ بَأْسَ أَنْ یَتَسَرَّاہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৫৮৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حرامیہ باندی سے جماع کرنے اور اس سے طلب اولاد کا حکم
(١٦٥٨٦) حضرت حسن حرامیہ باندی کے بارے میں فرماتے ہیں کہ وہ اس کا مال ہے اس سے جماع کرسکتا ہے۔
(۱۶۵۸۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی الرَّجُلِ یَکُونُ تَحْتَہُ الأَمَۃُ لِزِنْیَۃ قَالَ : ہِیَ کَعَرَضِ مَالِہِ یَتَّطِؤُہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৫৮৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حرامیہ باندی سے جماع کرنے اور اس سے طلب اولاد کا حکم
(١٦٥٨٧) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ حرامیہ باندی کو خریدنے اور اس سے جماع کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
(۱۶۵۸۷) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یَشْتَرِیَ الرَّجُلُ وَلَدَ الزِّنْیَۃِ یَتَسَرَّاہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৫৮৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حرامیہ باندی سے جماع کرنے اور اس سے طلب اولاد کا حکم
(١٦٥٨٨) حضرت سیار مولی معاویہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک آدمی نے کسی حرامیہ عورت سے شادی کا ارادہ کیا اور اس بارے میں ایک صحابی سے پوچھا۔ انھوں نے فرمایا کہ تم ایسا نہ کرو، اس سے شادی کرنے سے بہتر ہے کہ تم اس کی ماں سے شادی کرلو۔
(۱۶۵۸۸) حَدَّثَنَا مُعْتَمِر بن سلیمان ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ سَیّار مَوْلًی لِمُعَاوِیَۃَ قَالَ : أَرَادَ رَجُل أَنْ یَتَزَوَّجَ بِنْتَ زِنْیَۃٍ فَسَأَلَ عَنْ ذَلِکَ رَجُلاً مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : لاَ ، إذا أَتَزَوَّجَ أُمَّہَا أَحَبُّ إلَیَّ مِنْ أَنْ أَتَزَوَّجَہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৫৮৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حرامیہ باندی سے جماع کرنے اور اس سے طلب اولاد کا حکم
(١٦٥٨٩) حضرت محمد بن سیرین حرامیہ عورت سے شادی کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اس کے والدین کے گناہ کا وبال اس پر کیوں ہو۔
(۱۶۵۸۹) حَدَّثَنَا حُمَیْدٌ ، عَنْ حَسَنٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِیرِینَ فِی الرَّجُلِ یَتَسَرَّی وَلَدَ الزِّنَا قَالَ : وَمَا ذَنْبُہُ فِیمَا عَمِلَ أَبَوَاہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৫৮৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حرامیہ باندی سے جماع کرنے اور اس سے طلب اولاد کا حکم
(١٦٥٩٠) حضرت حکم فرماتے ہیں کہ اگر میرے پاس کوئی حرامیہ باندی ہو تو مجھے اس سے جماع کرنے میں کوئی عار نہیں۔
(۱۶۵۹۰) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ حَبِیبٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ الْحَکَمَ یَقُولُ : لَوْ کَانَتْ لِی جَارِیَۃُ وَلَدِ الزِّنَا لَمْ أُبَالِی أَنْ أَطَأَہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৫৯০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ زانیہ باندی سے جماع کرنے کا بیان
(١٦٥٩١) حضرت ابومعبد فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس (رض) نے ایک ایسی باندی سے جماع کیا جس کے بچے کا انکار کیا تھا۔
(۱۶۵۹۱) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمرو ، عَنْ أَبِی مَعْبَدٍ ؛ أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ وَطِیئَ جَارِیَۃً بَعْدَ مَا أَنْکَرَ وَلَدَہَا۔
tahqiq

তাহকীক: