মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

نکاح سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৮৬৯ টি

হাদীস নং: ১৬৫৫১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر آدمی کسی عورت سے شادی کرے اور پھر اسے کوڑھ یا پھلبہری ہونے کا پتہ چلے ، اور وہ اس سے دخول کرلے تو کیا حکم ہے ؟
(١٦٥٥٢) حضرت جابر بن زید فرماتے ہیں کہ چار عورتوں سے نہ نکاح جائز ہے نہ باندی ہونے کی صورت میں انھیں خریدنا درست ہے : پھلبہری کا شکار، پاگل، کوڑھی ، رحم یا شرمگاہ کی بیماری کا شکار عورت۔
(۱۶۵۵۲) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَیْدٍ قَالَ : أَرْبَعٌ لاَ یَجُوزُنَ فِی بَیْعٍ وَلاَ نِکَاحٍ : الْبَرْصَائُ وَالْمَجْنُونَۃُ وَالْمَجْذُومَۃُ وَذَاتُ الْقَرَنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৫৫২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر آدمی کسی عورت سے شادی کرے اور پھر اسے کوڑھ یا پھلبہری ہونے کا پتہ چلے ، اور وہ اس سے دخول کرلے تو کیا حکم ہے ؟
(١٦٥٥٣) حضرت خالد فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے کسی عورت سے شادی کی، پھر اس میں کوئی عیب معلوم ہوا۔ تو اس بارے میں اس نے حضرت عمر بن عبدالعزیز کو خط لکھا۔ انھوں نے جواب میں فرمایا کہ اس عورت کو اپنے پاس ہی رکھو۔
(۱۶۵۵۳) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ خَالِدٍ أَنَّ رَجُلاً تَزَوَّجَ امْرَأَۃً فَدَخَلَ بِہَا ثُمَّ وَجَدَ بِہَا عَیْبًا فَکَتَبَ إلَی عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ فِی ذَلِکَ ، فَکَتَبَ أَنَّہُ قَدْ اتَّمَنَہُمْ عَلَی مَا ہُوَ أَعْظَمُ مِنْ ذَلِکَ فَأَجَازَہَا عَلَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৫৫৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر آدمی کسی عورت سے شادی کرے اور پھر اسے کوڑھ یا پھلبہری ہونے کا پتہ چلے ، اور وہ اس سے دخول کرلے تو کیا حکم ہے ؟
(١٦٥٥٤) حضرت یونس فرماتے ہیں کہ حضرت حسن سے سوال کیا گیا کہ اگر آدمی کسی عورت سے شادی کرے اور اس سے دخول بھی کرلے، پھر بعد میں کوئی بیماری ظاہر ہو تو کیا حکم ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ اس کی ذمہ داری مرد پر ہوگی۔
(۱۶۵۵۴) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ سُئِلَ عَنِ الرَّجُلِ یَتَزَوَّجُ الْمَرْأَۃَ فَیَدْخُلُ بِہَا فَیَظْہَرُ عَلَیْہَا دَائٌ أَنَّہُ کَانَ یُوجِبُہَا عَلَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৫৫৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر آدمی کسی عورت سے شادی کرے اور پھر اسے کوڑھ یا پھلبہری ہونے کا پتہ چلے ، اور وہ اس سے دخول کرلے تو کیا حکم ہے ؟
(١٦٥٥٥) حضرت عمر بن عبد العزیز فرماتے ہیں کہ مرد کے لیے صرف رشتے داری کی امانت ہے۔
(۱۶۵۵۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ سُفْیَانَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَیْمُونٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِالْعَزِیزِ قَالَ: لَیْسَ لَہُ إلاَّ أَمَانَۃُ أَصْہَارِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৫৫৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر آدمی کسی عورت سے شادی کرے اور پھر اسے کوڑھ یا پھلبہری ہونے کا پتہ چلے ، اور وہ اس سے دخول کرلے تو کیا حکم ہے ؟
(١٦٥٥٦) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ کسی عیب کی وجہ سے آزادعورت کو واپس نہیں کیا جاسکتا۔
(۱۶۵۵۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : الْحُرَّۃُ لاَ تُرَدُّ مِنْ عَیْبٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৫৫৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر آدمی کسی عورت سے شادی کرے اور پھر اسے کوڑھ یا پھلبہری ہونے کا پتہ چلے ، اور وہ اس سے دخول کرلے تو کیا حکم ہے ؟
(١٦٥٥٧) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت شریح پھلبہری کا شکار عورت کا عوض مرد کو دلایا کرتے تھے۔
(۱۶۵۵۷) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ شُرَیْحٍ أَنَّہُ کَانَ یُعَوِّضُ الْبَرْصَاء َ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৫৫৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر آدمی کسی عورت سے شادی کرے اور پھر اسے کوڑھ یا پھلبہری ہونے کا پتہ چلے ، اور وہ اس سے دخول کرلے تو کیا حکم ہے ؟
(١٦٥٥٨) حضرت مکحول اور حضرت زہری فرماتے ہیں کہ اگر آدمی نے کسی عورت سے شادی کی، پھر اس میں پاگل پن، کوڑھ، پھلبہری یا رحم کی بیماری ظاہر ہوئی تو اس عورت کو واپس کیا جائے گا اور اسے عاجل یا آجل مہر ملے گا جس سے آدمی نے اس کی شرمگاہ کو حلال کیا۔ اس مہر کی ذمہ داری اس شخص پر ہوگی جس نے مرد کو رشتہ کرنے پر ابھارا۔
(۱۶۵۵۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ بُرْدٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ وَالزُّہْرِیِّ قَالاَ : فِی رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَۃً فَدَخَلَ فَرَأَی بِہَا جُنُونًا ، أَوْ جُذَامًا ، أَوْ بَرَصًا ، أَوْ عَفَلاً : إنَّہَا تُرَدُّ مِنْ ہَذَا وَلَہَا الصَّدَاقُ الَّذِی اسْتَحَلَّ بِہِ فَرْجَہَا الْعَاجِلُ وَالآجِلُ وَصَدَاقُہَ عَلَی مَنْ غَرَّہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৫৫৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر آدمی کسی عورت سے شادی کرے اور پھر اسے کوڑھ یا پھلبہری ہونے کا پتہ چلے ، اور وہ اس سے دخول کرلے تو کیا حکم ہے ؟
(١٦٥٥٩) حضرت کعب بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک غفاریہ عورت سے شادی کی، جب آپ ان سے ہم بستری فرمانے لگے تو اس کے جسم پر پھلبہری کے نشان دیکھے، آپ نے ان سے فرمایا کہ اپنے کپڑے سیدھے کرلو اور اپنے گھرواپس چلی جاؤ۔
(۱۶۵۵۹) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ جَمِیلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ کَعْبٍ ، أَوْ کَعْبِ بْنِ عَبْدِ اللہِ قَالَ : تَزَوَّجَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ امْرَأَۃً مِنْ غِفَارٍ فَقَعَدَ مِنْہَا مَقْعَدَ الرَّجُلِ مِنَ الْمَرْأَۃِ فَأَبْصَرَ بِکَشْحِہَا بَرَصًا فَقَامَ عَنْہَا ، فَقَالَ : سَوِّی عَلَیْک ثِیَابَک وَارْجِعِی إلَی بَیْتِک۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৫৫৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر آدمی کسی عورت سے شادی کرے اور پھر اسے کوڑھ یا پھلبہری ہونے کا پتہ چلے ، اور وہ اس سے دخول کرلے تو کیا حکم ہے ؟
(١٦٥٦٠) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ آزادعورت کو عیب کی وجہ سے واپس نہیں کیا جائے گا۔
(۱۶۵۶۰) حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ زُہَیْرٍ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، عَن عَبْدِ اللہِ قَالَ : لاَ تُرَدُّ الْحُرَّۃُ مِنْ عَیْبٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৫৬০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ شادی کے بعد اگر مرد میں کوڑھ، پھلبہری یا کوئی جسمانی عیب معلوم ہو تو عورت کے لیے کیا حکم ہے ؟
(١٦٥٦١) حضرت زہری فرماتے ہیں کہ اگر شادی کے بعد اگر مرد میں کوڑھ، پھلبہری یا کوئی جسمانی عیب معلوم ہو تو عورت کے لیے اختیار ہے کہ چاہے تو اس کے ساتھ رہے اور چاہے تو علیحدگی اختیار کرلے۔
(۱۶۵۶۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ أَنَّہُ قَالَ : إذَا تَزَوَّجَ الرَّجُلُ الْمَرْأَۃَ وَبِالرَّجُلِ عَیْبٌ لَمْ تَعْلَمْ بِہِ ، جُنُونٌ ، أَوْ جُذَامٌ ، أَوْ بَرَصٌ خُیِّرَتْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৫৬১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ شادی کے بعد اگر مرد میں کوڑھ، پھلبہری یا کوئی جسمانی عیب معلوم ہو تو عورت کے لیے کیا حکم ہے ؟
(١٦٥٦٢) حضرت حکم فرماتے ہیں کہ اگر شادی کے بعد مرد میں پھلبہری کا مرض معلوم ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں اور اگر کوڑھ نکلے تو عورت کے لیے اختیار ہے کہ چاہے تو اس کے ساتھ رہے اور چاہے تو علیحدگی اختیار کرلے۔
(۱۶۵۶۲) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَکَمِ أَنَّہُ قَالَ فِی الرَّجُلِ یَتَزَوَّجُ الْمَرْأَۃَ وَبِہِ الْبَرَصُ قَالَ : کَانَ لاَ یَرَاہُ مِنَ الرَّجُلِ شَیْئًا ، وَأَمَّا الْجُذَامُ فَإِنْ شَاء َتْ أَقَرَّتْ مَعَہُ ، وَإِنْ شَاء َتْ فَارَقَتْہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৫৬২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ شادی کے بعد اگر مرد میں کوڑھ، پھلبہری یا کوئی جسمانی عیب معلوم ہو تو عورت کے لیے کیا حکم ہے ؟
(١٦٥٦٣) حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ اگر شادی کے بعد مرد میں جنون یا کوئی اور بیماری ظاہر ہو تو عورت کے لیے اختیار ہے کہ چاہے تو اسی مرد کے ساتھ رہے اور چاہے تو علیحدگی اختیار کرلے۔ حضرت ابو ہاشم فرماتے ہیں کہ یہ عورت اس مرد کی بیوی ہے وہ چاہے تو اسے رکھے اور چاہے تو طلاق دے دے۔
(۱۶۵۶۳) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَزِیدَ ، عَنْ أَبِی الْعَلاَئِ وَہُوَ أَیُّوبُ ، عَنْ قَتَادَۃَ فِی رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَۃً وَبِہِ جُنُونٌ ، أَوْ دَائٌ عُضَالٌ لاَ تعْلَمُ بِہِ قَالَ : ہِیَ بِالْخِیَارِ إذَا عَلِمَتْ وَقَالَ أَبُو ہَاشِمٍ : ہِیَ امْرَأَتُہُ إِنْ شَاء َ أَمْسَکَ ، وَإِنْ شَاء َ طَلَّقَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৫৬৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مجوسیہ باندی سے نکاح کرنا ممنوع ہے
(١٦٥٦٤) حضرت موسیٰ بن ابی عائشہ فرماتے ہیں کہ میں نے مرہ سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص مجوسیہ باندی کو خریدے یا قیدی بنا کر لائے تو اس کے اسلام قبول کرنے سے پہلے اس سے وطی کرسکتا ہے۔ انھوں نے فرمایا کہ ایسا کرنا درست نہیں۔ میں نے سعید بن جبیر سے سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ اگر وہ ایسا کرتا ہے تو یہ اس مجوسیہ سے بہتر نہیں ہے۔
(۱۶۵۶۴) حَدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِیدِ ، عَنْ مُوسَی بْنِ أَبِی عَائِشَۃَ قَالَ : سَأَلْتُ مُرَّۃَ ، عَنِ الرَّجُلِ یَشْتَرِی ، أَوْ یَسْبِی الْجَارِیَۃَ الْمَجُوسِیَّۃَ ثُمَّ یَقَعُ عَلَیْہَا قَبْلَ أَنْ تَعْلَمَ الإِسْلاَمَ قَالَ لاَ یَصْلُحُ ، وَسَأَلْت سَعِیدَ بْنَ جُبَیْرٍ ، فَقَالَ : مَا ہُوَ بِأَخْیَرَ مِنْہَا إذَا فَعَلَ ذَلِکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৫৬৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مجوسیہ باندی سے نکاح کرنا ممنوع ہے
(١٦٥٦٥) حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ مجوسیہ لڑکی کے مسلمان ہونے سے پہلے اس سے نکاح نہیں ہوسکتا۔
(۱۶۵۶۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی، عَنْ بُرْدٍ، عَنْ مَکْحُولٍ قَالَ: إذَا کَانَتْ وَلِیدَۃً مَجُوسِیَّۃً، فَإِنَّہُ لاَ یَنْکِحُہَا حَتَّی تُسْلِمَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৫৬৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مجوسیہ باندی سے نکاح کرنا ممنوع ہے
(١٦٥٦٦) حضرت زہری فرماتے ہیں کہ جب تک مجوسیہ لا الہ الا اللہ کا اقرار نہ کرے مسلمان مرد اس کے قریب نہیں جاسکتا۔ جب وہ اقرار کرلے تو مسلمان ہے۔
(۱۶۵۶۶) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنِ الأَوْزَاعِیِّ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ قَالَ سَمِعْتُہُ یَقُولُ : لاَ تَقْرَبِ الْمَجُوسِیَّۃَ حَتَّی تَقُولَ لاَ إلَہَ إلاَّ اللَّہُ ، فَإِذَا قَالَتْ ذَلِکَ فَہُوَ مِنْہَا إسْلاَمٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৫৬৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مجوسیہ باندی سے نکاح کرنا ممنوع ہے
(١٦٥٦٧) حضرت ابو سلمہ فرماتے ہیں کہ مجوسیہ کے اسلام قبول کرنے سے پہلے مسلمان اس کے قریب نہیں جاسکتا۔
(۱۶۵۶۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شَرِیکٍ ، عَنْ سِمَاکٍ ، عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ فِی الْمَجُوسِیَّۃِ قَالَ : لاَ تَقْرَبْہَا مَتَی تُسْلِمُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৫৬৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مجوسیہ باندی سے نکاح کرنا ممنوع ہے
(١٦٥٦٨) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ مجوسیہ سے وطی کرنا درست نہیں۔
(۱۶۵۶۸) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ وَرْدَانَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی الْمَجُوسِیَّۃِ تَکُونُ عِنْدَ الرَّجُلِ قَالَ : لاَ یَطَؤُہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৫৬৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مجوسیہ باندی سے نکاح کرنا ممنوع ہے
(١٦٥٦٩) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب مجوسی اور بت پرست عورتیں قیدی بنائی جائیں تو انھیں اسلام کی دعوت دی جائے گی اور اسلام قبول کرنے پر اصرار کیا جائے گا۔ اگر وہ اسلام قبول کرلیں تو ان سے وطی کرنا بھی درست اور خدمت لینا بھی درست۔ اگر اسلام قبول نہ کریں تو ان سے وطی تو نہیں کی جائے گی البتہ خدمت لی جاسکتی ہے۔
(۱۶۵۶۹) حَدَّثَنَا جَرِیر بن عبد لحمید ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : إذَا سُبِیَتِ الْمَجُوسِیَّاتُ وَعَبَدَۃُ الأَوْثَانِ عُرِضَ عَلَیْہِنَّ الإِسْلاَمُ وجبرن فَإِنْ أَسْلَمْنَ وُطِئْنَ وَاسْتُخْدِمْنَ ، وَإِنْ أَبَیْنَ أَنْ یُسْلِمْنَ اسْتُخْدِمْنَ وَلَمْ یُوطَئْنَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৫৬৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مجوسیہ باندی سے نکاح کرنا ممنوع ہے
(١٦٥٧٠) حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ مجوسیہ باندی خرید کر اس میں تصرف کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
(۱۶۵۷۰) حَدَّثَنَا الثَّقَفِیُّ ، عَنْ مُثَنَّی ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یَشْتَرِیَ الرَّجُلُ الْجَارِیَۃَ الْمَجُوسِیَّۃَ فَیَتَسَرَّاہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৫৭০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مجوسیہ باندی سے نکاح کرنا ممنوع ہے
(١٦٥٧١) حضرت مثنیٰ فرماتے ہیں کہ حضرت عطائ، حضرت طاوس اور حضرت عمرو بن دینار کے نزدیک مجوسیہ باندی میں تصرف کرنا جائز ہے جبکہ حضرت سعید بن مسیب اسے مکروہ خیال فرماتے ہیں۔
(۱۶۵۷۱) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ ، عَنْ مُثَنَّی قَالَ : کَانَ عَطَائٌ وَطَاوُسٌ وَعَمْرُو بْنُ دِینَارٍ لاَ یَرَوْنَ بَأْسًا أَنْ یَتَسَرَّی الرَّجُلُ الْمَجُوسِیَّۃَ وَکَرِہَہُ سَعِیدُ بْنُ الْمُسَیِّبِ۔
tahqiq

তাহকীক: