মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৩৭২ টি

হাদীস নং: ১৬০৯৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات مکہ مکرمہ میں قید خانہ بنانے کو ناپسند کرتے ہیں
(١٦١٠٠) حضرت وکیع فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سفیان سے دریافت کیا کہ اگر کوئی شخص طواف واجب بھول جائے اور وہ طواف وداع کر کے چلا جائے ؟ حضرت سفیان نے فرمایا طواف صدر واجب ہے اس پر طواف صدر کے لیے دم لازم ہے، اور حضرت حسن بن صالح نے فرمایا نہیں کافی ہوگا، گویا کہ اس نے طواف ہی نہیں کیا، اور اگر قران کرنے والا عمرہ سے پہلے حج کے لیے طواف کرلے ؟ فرمایا جو طواف اس نے حج کے لیے کیا ہے وہ عمرہ کے لیے بنایا جائے گا، اور اس کے ذمہ حج کے لیے دوبارہ طواف کرنا لازم ہے، اور حضرت حسن بن صالح فرماتے ہیں کہ اس کے لیے کافی نہ ہوگا۔
(۱۶۱۰۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : سَأَلْتُ سُفْیَانَ ، عَنْ رَجُلٍ نَسِیَ أَنْ یَطُوفَ الطَّوَافَ الْوَاجِبَ فَطَافَ طَوَافَ الصَّدَرِ، ثُمَّ نَفَرَ ؟ فَقَالَ : سُفْیَانُ : طَوَافُ الصَّدَرِ ہُوَ الْوَاجِبُ ، وَعَلَیْہِ دمٌ لِطَوَافِ الصَّدْرِ ، وَقَالَ : الْحَسَنُ بْنُ صَالِحٍ: لاَ یُجْزِئُہُ ، کَأَنَّہُ لَمْ یَطُفْ ، وَفِی قَارِنٍ قَدِمَ فَطَافَ لِلْحَجِّ قَبلَ العُمْرَۃَ قَالَ : یُجْعَل الطَّوَافَ الذِی طَافَہ للحَج ہُوَ لِلْعُمْرَۃِ وَعَلَیْہِ طَوَافُ الْحَجِّ ، وَقَالَ : الْحَسَنُ بْنُ صَالِحٍ : لاَ یُجْزِئُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬১০০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات مکہ مکرمہ میں قید خانہ بنانے کو ناپسند کرتے ہیں
(١٦١٠١) حضرت سفیان فرماتے ہیں کہ جب اس سہو، تلبیہ اور تکبیر جمع ہوجائے تو ابتدا سہو سے کرے پھر تلبیہ اور پھر تکبیر کہے۔
(۱۶۱۰۱) سَمِعْتُ وَکِیعًا ، قَالَ : سَمِعْتُ سُفْیَانَ یَقُولُ : إذَا اجْتَمَعَ عَلَیْہِ السَّہْوُ وَالتَّلْبِیَۃُ وَالتَّکْبِیرُ یَبْدَأُ بِالسَّہْوِ ، ثُمَّ التَّلْبِیَۃِ ، ثُمَّ التَّکْبِیرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬১০১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ سندھی مرغی کا بیان
(١٦١٠٢) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ اگر سندھی مرغی کو مار دے تو اس پر ضمان آئے گی۔
(۱۶۱۰۲) حَدَّثَنَا حَفْصُ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، أَنَّہُ یَقُولُ : فِی الدَّجَاجَۃِ السَّنْدِیَّۃِ حُکُومَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬১০২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ غلام اگر حج تمتع کرے
(١٦١٠٣) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ غلام اگر تمتع کرے تو اس کا آقا اس کی طرف سے بکری ذبح کرے گا۔
(۱۶۱۰۳) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ فِی الْمَمْلُوکِ یَتَمَتَّعُ ، قَالَ : یَذْبَحُ عَنْہُ مَوْلاَہُ شَاۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬১০৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ مقام ابراہیم کے اردگرد طواف کرنا
(١٦١٠٤) حضرت لیث فرماتے ہیں کہ میں مقام ابراہیم کے اردگرد طواف کررہا تھا حضرت عطائ ‘ حضرت طاؤس اور حضرت مجاہد نے مجھے دیکھا اور مجھے منع فرما دیا۔
(۱۶۱۰۴) حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ ، عَنْ لَیْثٍ، قَالَ: رَآنِی عَطَائٌ، وَطَاوُوس وَمُجَاہِدٌ وَأَنَا أَطُوفُ حَوْلَ الْمَقَامِ فَنَہَوْنِی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬১০৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ڈوانا، دور کرنا
(١٦١٠٥) حضرت مالک بن دینار فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد کو دیکھا آپ کے ہاتھ میں کھجور کی ایک شاخ تھی اور آپ اس میں سے مکہ مکرمہ کے کبوتروں کو دور کر رہے تھے۔
(۱۶۱۰۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ مَالِکِ بْنِ دِینَارٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : رَأَیْتُہُ وَبِیَدِہِ سَعْفَۃٌ وَہُوَ یَطْرُدُ بِہَا حَمَامَ مَکَّۃَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬১০৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ڈوانا، دور کرنا
(١٦١٠٦) حضرت یونس بن مسمار فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطائ کو اسی طرح کرتے ہوئے دیکھا۔
(۱۶۱۰۶) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ یُونُسَ بْنِ مِسْمَارٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَطَائً فَذَکَرَ نَحْوَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬১০৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ شکار کو حرم میں لا کر ذبح کرنا
(١٦١٠٧) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ اگر شکار کر کے اس کو حدود حرم میں لا کر ذبح کیا جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۱۶۱۰۷) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عُبَیْدِ الْمُکْتِبِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ فِی الصَّیْدِ یُدْخَلُ بِہِ الْحَرَمَ فَیُذْبَحُ فِیہِ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬১০৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ حاجیوں کے نام لیلۃ القدر میں لکھ لیے جاتے ہیں
(١٦١٠٨) حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ بیت اللہ کا حج کرنے والوں کے نام اور ان کے آباؤ اجداد کے نام لیلۃ القدر میں لکھ لیے جاتے ہیں، پس ان میں سے نہ کسی کو چھوڑا جاتا ہے اور نہ ہی ان میں کسی کا اضافہ کیا جاتا ہے۔
(۱۶۱۰۸) حَدَّثَنَا الْمُحَارِبِیُّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سُوقَۃَ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، قَالَ : یُکْتَبُ حَاجُّ بَیْتِ اللہِ فِی لَیْلَۃِ الْقَدْرِ بِأَسْمَائِہِمْ وَأَسْمَائِ آبَائِہِمْ ، فَمَا یُغَادَرُ مِنْہُمْ أَحَدٌ ، وَلاَ یُزَادُ فِیہِمْ أَحَدٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬১০৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا جنبی ہونے کی حالت میں تلبیہ پڑھنا
(١٦١٠٩) حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ محرم جنبی ہونے کی حالت میں تلبیہ پڑھے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔
(۱۶۱۰۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یُلَبِّیَ الْجُنُبُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬১০৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا جنبی ہونے کی حالت میں تلبیہ پڑھنا
(١٦١١٠) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ ہر حال میں تلبیہ پڑھو۔
(۱۶۱۱۰) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ قَالَ : لَبِّ عَلَی کُلِّ حَالٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬১১০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ قربانی والی اونٹنی کا اگر دودھ نکلے تو اس کو ہدیہ کیا جائے گا
(١٦١١١) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ دودھ والی اونٹنی کے دودھ کو ہدیہ کردیا جائے گا۔
(۱۶۱۱۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ تُہْدَی الْبَدَنَۃُ ذَاتُ الدَّرِّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬১১১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم شکار کرنے کے بعد اس کے گوشت کو بھی کھا لے
(١٦١١٢) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ اس شکار کی جزاء اور جو گوشت اس نے کھایا اس کی قیمت بھی لازم ہوگئی، جب اس نے جزاء ادا کردینے کے بعد اس کا گوشت کھایا ہو۔
(۱۶۱۱۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : عَلَیْہِ الْجَزَائُ وَقِیمَۃُ مَا أَکَلَ إذَا أَعْطَی جَزَائً ، ثُمَّ أَکَلَ مِنْہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬১১২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی قرضہ مانگ کر حج کرے
(١٦١١٣) حضرت ابن ابی اوفی سے دریافت کیا گیا اگر کوئی شخص قرضہ طلب کر کے حج کرے تو یہ کیسا ہے ؟ آپ نے فرمایا کہ وہ اللہ سے رزق کی دعا کرے گا اور حج نہ کرے گا۔ (یعنی جب رزق میں برکت ہو اور اپنے پیسے ہوں تب حج کرے) ۔
(۱۶۱۱۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ طَارِقِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ أَبِی أَوْفَی یُسْأَلُ ، عَنِ الرَّجُلِ یَسْتَقْرِضُ وَیَحُجُّ ؟ قَالَ : یَسْتَرْزِقُ اللَّہَ ، وَلاَ یَحُجُّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬১১৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی قرضہ مانگ کر حج کرے
(١٦١١٤) حضرت محمد بن المنکدر نے قرضہ لے کر حج کیا، آپ سے دریافت کیا گیا کہ آپ نے قرضہ لے کر حج کیا ؟ آپ نے فرمایا حج کی ادائیگی کی وجہ سے دیون کی ادائیگی بہت جلد ہوجاتی ہے۔
(۱۶۱۱۴) حَدَّثَنَا مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سُوقَۃَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْکَدَرِ ، أَنَّہُ کَانَ یَسْتَقْرِضُ وَیَحُجُّ ، فَقِیلَ لَہُ : تَسْتَقْرِضُ وَتَحُجُّ ؟ فَقَالَ : إنَّ الْحَجَّ أَقْضَی لِلدَّیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬১১৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی قرضہ مانگ کر حج کرے
(١٦١١٥) حضرت محمد بن المنکدر فرماتے ہیں کہ حج کی ادائیگی کی وجہ سے دیون کی ادائیگی بہت جلد ہوجاتی ہے۔
(۱۶۱۱۵) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ ابْنِ سُوقَۃَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْکَدَرِ ، قَالَ : الْحَجُّ أَقْضَی لِلدَّیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬১১৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کے جسم میں زخم ہو (اور وہ اس پر خوشبو والی دوا لگا لے)
(١٦١١٦) حضرت حکم اور ہمارے اصحاب فرماتے ہیں کہ محرم کے جسم اور سر میں اگر زخم ہو اور وہ ان پر خوشبو دار دوا لگا لے تو اس پر دو کفارے ہیں، ایک کفارہ سر میں دوا لگانے کی وجہ سے لازم ہے اور ایک کفارہ جسم کی دوا کی وجہ سے۔
(۱۶۱۱۶) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، قَالَ : کَانَ الْحَکَمُ وَأَصْحَابُنَا یَقُولُونَ فِی الْمُحْرِمِ یَکُونُ بِہِ الْقُرُوحُ فِی جَسَدِہِ وَرَأْسِہِ فَیُدَاوِیہَا بِالطِّیبِ ؟ قَالُوا : فِیہِ کَفَّارَتَانِ ، کَفَّارَۃٌ فِی رَأْسِہِ وَکَفَّارَۃٌ فِی جَسَدِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬১১৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کے جسم میں زخم ہو (اور وہ اس پر خوشبو والی دوا لگا لے)
(١٦١١٧) حضرت حجاج فرماتے ہیں کہ اس پر ایک ہی کفارہ لازم ہے۔
(۱۶۱۱۷) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، قَالَ : عَلَیْہِ کَفَّارَۃٌ وَاحِدَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬১১৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا قباء پہننا
(١٦١١٨) حضرت علی ارشاد فرماتے ہیں کہ محرم کے کپڑے اگر تنگ ہوجائیں اور اس کے پاس قباء کے علاوہ کوئی اور کپڑا نہ ہو تو اس کو پلٹ دے، اس کے اوپر والے حصے نیچے کر دے اور اس کو پہن لے۔
(۱۶۱۱۸) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : قَالَ عَلِیٌّ مَنِ اضْطُرَّ إلَی ثَوْبٍ وَہُوَ مُحْرِمٌ ، فَلَمْ یَکُنْ لَہُ إِلاَّ قَبَاء فَلْیُنَکِّسْہُ ، یَجْعَلُ أَعْلاَہُ أَسْفَلَہُ ، ثُمَّ لِیَلْبِسْہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬১১৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا قباء پہننا
(١٦١١٩) حضرت عطائ اور حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ محرم اپنے کندھوں کو قباء میں داخل نہیں کرے گا اور اگر قباء کو اوڑھ لے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۱۶۱۱۹) حَدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِیدِ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، وَمُجَاہِدٍ ، قَالاَ : لاَ یُدْخِلُ الْمُحْرِمُ مَنْکِبَیْہِ فِی الْقَبَاء ، وَلاَ بَأْسَ أَنْ یَرْتَدِیَ بِہِ۔
tahqiq

তাহকীক: