মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৩৭২ টি

হাদীস নং: ১৬০৭৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ خانہ کعبہ کی عظمت کا بیان
(١٦٠٨٠) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ کعبہ کا نام کعبہ اس لیے رکھا گیا ہے کیونکہ مربع ہے، بدنہ کو بدنہ اس لیے کہتے ہیں کیونکہ یہ موٹے ہوتے ہیں۔
(۱۶۰۸۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : إنَّمَا سُمِّیَتِ الْکَعْبَۃُ لأَنَّہَا مُرَبَّعَۃٌ ، وَإِنَّمَا سُمِّیَتِ الْبُدْنُ مِنْ أَجْلِ السَّمَّانَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬০৮০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ خانہ کعبہ کی عظمت کا بیان
(١٦٠٨١) حضرت سعید بن جبیر اللہ تعالیٰ کے ارشاد { وَ اِذْ جَعَلْنَا الْبَیْتَ مَثَابَۃً لِّلنَّاسِ } کے متعلق فرماتے ہیں کہ لوگ حج کے لیے آتے ہیں پھر وہ دوبارہ اس کا اعادہ کرتے ہیں (باربار حج کرتے ہیں) ۔
(۱۶۰۸۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سفیان ، عَنْ غَالِبٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ : {وَإِذْ جَعَلْنَا الْبَیْتَ مَثَابَۃً لِلنَّاسِ} قَالَ: یَحُجُّونَ ، ثُمَّ یَعُودُونَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬০৮১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ خانہ کعبہ کی عظمت کا بیان
(١٦٠٨٢) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ لوگ حج کے لیے آتے ہیں لیکن وہاں اپنا کوئی مقصد اور مطلب پورا نہیں کرتے۔
(۱۶۰۸۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مَالِکِ بْنِ مِغْوَلٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : یَحُجُّونَہُ ، وَلاَ یَقْضُونَ مِنْہُ وَطَرًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬০৮২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ خانہ کعبہ کی عظمت کا بیان
(١٦٠٨٣) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ اگر یہ نہ کہا ہوتا کہ { فَاجْعَلْ اَفْئِدَۃً مِّنَ النَّاسِ } تو فارس وروم والوں کا اس پر اژدہام ہوجاتا۔
(۱۶۰۸۳) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : لَوْلا أَنَّہُ قَالَ : {فَاجْعَلْ أَفْئِدَۃً مِنَ النَّاسِ} لاَزْدَحَمَتْ عَلَیْہِ فَارِسٌ وَالرُومٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬০৮৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایام تشریق کا نام ایام تشریق کیوں رکھا گیا ؟
(١٦٠٨٤) حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ ایام تشریق نام اس لیے رکھا گیا کیونکہ اس دن میں قربانی کا گوشت دھوپ میں رکھ کر خشک کرتے تھے۔
(۱۶۰۸۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ ، قَالَ : إنَّمَا سُمِّیَتْ أَیَّامَ التَّشْرِیقِ إنَّہُمْ کَانُوا یَتَشَرَّقُونَ فِی الشَّمْسِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬০৮৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ طواف کرنا افضل ہے یا عمرہ کرنا ؟
(١٦٠٨٥) حضرت اسلم المنقری فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطائ سے کہا : کیا میں مدینہ جاؤں تاکہ میں حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے میقات سے عمرہ کے لیے احرام باندھوں ؟ آپ نے فرمایا بیت اللہ کا طواف کرنا میرے نزدیک مدینہ منورہ کی طرف سفر کرنے سے افضل ہے۔
(۱۶۰۸۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَسْلَمَ الْمُنْقِرِیِّ ، قَالَ : قُلْتُ لِعَطَائٍ : أَخْرُجُ إلَی الْمَدِینَۃِ أُہِلُّ بِعُمْرَۃٍ مِنْ مِیقَاتِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ؟ قَالَ : طَوَافُک بِالْبَیْتِ أَحَبُّ إلَیَّ مِنْ سَفَرِکَ إلَی الْمَدِینَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬০৮৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ طواف کرنا افضل ہے یا عمرہ کرنا ؟
(١٦٠٨٦) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ میرے نزدیک بیت اللہ کا طواف کرنا مدینہ منورہ کا سفر کرنے سے زیادہ پسندیدہ ہے۔
(۱۶۰۸۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ ذَرٍّ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : طَوَافُک بِالْبَیْتِ أَحَبُّ إلَیَّ مِنْ سَفَرِکَ إلَی الْمَدِینَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬০৮৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ طواف کرنا افضل ہے یا عمرہ کرنا ؟
(١٦٠٨٧) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ طواف کرنا عمرہ کے لیے نکلنے سے زیادہ میرے نزدیک پسندیدہ ہے۔
(۱۶۰۸۷) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ: الطَّوَافُ بِالْبَیْتِ أَحَبُّ إلَیَّ مِنَ الْخُرُوجِ إلَی الْعُمْرَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬০৮৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ تمتع کا نام تمتع کیوں رکھا گیا ؟
(١٦٠٨٨) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ اس کا تمتع اس لیے رکھا گیا کیونکہ لوگ اس میں عورتوں اور کپڑوں سے فائدہ حاصل کرتے ہیں۔
(۱۶۰۸۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : إنَّمَا سُمِّیَتِ الْمُتْعَۃَ لأَنَّہُمْ کَانُوا یَتَمَتَّعُونَ مِنَ النِّسَائِ وَالثِّیَابِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬০৮৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ تمتع کا نام تمتع کیوں رکھا گیا ؟
(١٦٠٨٩) حضرت عبداللہ بن عثمان ایک شخص سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے شیبہ کو دیکھا کہ غلاف کعبہ کا جو کپڑا نیچے گرگیا ہے اس کو اٹھا کر فقراء میں تقسیم کررہا ہے، حضرت سفیان نے فرمایا : فقراء سے خریدنے میں کوئی حرج نہیں ہے جب دینا ہی ان کو ہو۔
(۱۶۰۸۹) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، قَالَ: حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُثْمَانَ ، عَنْ رَجُلٍ ، قَالَ: رَأَیْتُ شَیْبَۃَ یَأْخُذُ مَا وَقَعَ مِنْ کِسْوَۃِ الْکَعْبَۃِ فَیَضَعُہَا فِی الْفُقَرَائِ ، قَالَ سُفْیَانُ : لاَ بَأْسَ بِشِرَائِہَا مِنَ الْفُقَرَائِ إذَا أَعْطَاہُمْ إیَّاہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬০৮৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات ایام تشریق میں غسل کرنے کو پسند کرتے ہیں
(١٦٠٩٠) حضرت حکم بن عتیبہ فرماتے ہیں کہ ایام تشریق میں جب مسجد کی طرف جائے یا جمرات کی طرف جائے تو غسل کرنا مستحب ہے۔
(۱۶۰۹۰) حَدَّثَنَا شَاذَانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنِ الْحَکَمِ بْنِ عُتَیْبَۃَ ، قَالَ : کَانَ یُسْتَحَبُّ أو یستحب الْغُسْلُ أَیَّامَ التَّشْرِیقِ إذَا رَاحَ إلَی الْمَسْجِدِ ، أَوْ إلَی الْجِمَارِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬০৯০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ مسلمان حج کرنے کے بعد مرتد ہو جائے پھر دوبارہ توبہ کر لے
(١٦٠٩١) حضرت سفیان سے دریافت کیا گیا کہ کوئی شخص مسلمان ہونے کے بعد حج کرے پھر وہ مرتد ہوجائے پھر دوبارہ اسلام قبول کرلے اور اس پر حج واجب ہوجائے تو کیا اس کے لیے پہلا حج کافی ہوجائے گا ؟ آپ نے فرمایا جب وہ مرتد ہوا تو اس کے کفر نے پہلے والے سارے کام منہدم کردیئے، اس پر دوبارہ حج لازم ہے اور اس کو شمار نہیں کیا جائے گا۔
(۱۶۰۹۱) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، قَالَ : سَمِعْتُ سُفْیَانَ سُئِلَ عَمَّنْ أَسْلَمَ فَحَجَّ ، ثُمَّ ارْتَدَّ ، ثُمَّ رَجَعَ إلَی الإِسْلاَمِ وَجَبَ عَلَیْہِ الْحَجُّ أَمْ تُجْزِئُہُ تِلْکَ الْحَجَّۃُ ؟ قَالَ : إذَا ارْتَدَّ ہَدَمَ الْکُفْرُ کُلَّ شَیْئٍ کَانَ قَبْلَہُ ، فَعَلَیْہِ أَنْ یَحُجَّ ، وَلاَ یَعْتَدَّ بِذَلِکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬০৯১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جھول کس رنگ کا ہو ؟
(١٦٠٩٢) حضرت عطائ یا حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ جس مرضی رنگ کی چاہو جھول ڈال لو۔
(۱۶۰۹۲) حَدَّثَنَا ابْنُ یَمَانٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَسْوَدِ ، وَعَطَائٍ ، وَطَاوُوس ، قَالَ : جَلِّلْ أَیَّ لَوْنٍ شِئْت۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬০৯২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جھول کس رنگ کا ہو ؟
(١٦٠٩٣) حضرت ابن عمر نے سفید اونی رنگ کی جھول ڈالی۔
(۱۶۰۹۳) حَدَّثَنَا ابْنُ یَمَانٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ أُمَیَّۃَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّہُ جَلَّلَ بِنَمَطٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬০৯৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جھول کس رنگ کا ہو ؟
(١٦٠٩٤) حضرت ابن عمر نے عوالی کجاوں میں سے اپنے اونٹ پر کجاوا ڈالا۔
(۱۶۰۹۴) حَدَّثَنَا أَزْہَرُ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّہُ کَانَ یُجَلِّلُ بَدْنَہُ تِلْکَ الْجِلاَلِ الْعَوَالِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬০৯৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جھول کس رنگ کا ہو ؟
(١٦٠٩٥) حضرت عبد الرحمن بن عوف نے منقش چادر کی جھول ڈالی۔
(۱۶۰۹۵) حَدَّثَنَا ابْنُ یَمَانٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، أنَّ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ : جَلَّلَ بِالْحِبَر۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬০৯৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا چھپکلی کو مارنا
(١٦٠٩٦) حضرت طاؤس سے دریافت کیا گیا کہ محرم کالے کیڑوں اور چھپکلی کو مار سکتا ہے ؟ آپ نے فرمایا کہ کوئی حرج نہیں (اگر مار دے) ۔
(۱۶۰۹۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ نَافِعٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ الْحَسَنَ بْنَ مُسْلِمٍ سَأَلَ طَاوُوسًا ، عَنِ الْجُعَلِ وَالْوَزَغِ یَقْتُلُہُ الْمُحْرِمُ ؟ قَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬০৯৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا چھپکلی کو مارنا
(١٦٠٩٧) حضرت عطائ سے دریافت کیا گیا کہ محرم چھپکلی کو مار سکتا ہے ؟ آپ نے فرمایا اگر آپ کو تکلیف پہنچائے تو مارنے میں کوئی حرج نہیں۔
(۱۶۰۹۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ إبْرَاہِیمَ، قَالَ: سَأَلْتُ عَطَائً، عَنِ الْوَزَغِ یُقْتَلُ فِی الْحَرَمِ؟ فَقَالَ: إذَا آذَاک فَلاَ بَأْسَ بِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬০৯৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا چھپکلی کو مارنا
(١٦٠٩٨) حضرت ابن عمر ارشاد فرماتے ہیں کہ خواہ تم حِلْ میں ہو یا حرم میں چھپکلی کو مار دو (جہاں نظر آئے) ۔
(۱۶۰۹۸) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : اُقْتُلُوا الْوَزَغَ فِی الْحِلِّ وَالْحَرَمِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬০৯৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات مکہ مکرمہ میں قید خانہ بنانے کو ناپسند کرتے ہیں
(١٦٠٩٩) حضرت طاؤس ناپسند فرماتے ہیں کہ مکہ مکرمہ میں قید خانہ بنایا جائے، فرماتے ہیں کہ مناسب نہیں ہے دار رحمت میں تکلیف و عذاب والا گھر بنایا جائے۔
(۱۶۰۹۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شِبْلِ بْنِ عَبَّادٍ ، عَنْ قَیْسِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، أَنَّہُ کَرِہَ السِّجْنَ بِمَکَّۃَ ، قَالَ : لاَ یَنْبَغِی لِبَیْتِ عَذَابٍ أَنْ یَکُونَ فِی بَیْتِ رَحْمَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক: