মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭২ টি
হাদীস নং: ১৬০৫৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب کوئی عمرہ کر کے آئے تو اس کو کیا کہا جائے
(١٦٠٦٠) حضرت ابو قلابہ ایک شخص کو ملے جو عمرہ کر کے واپس آیا تھا، آپ نے فرمایا : آپ کا عمل قبول ہو، آپ کا عمل قبول ہو۔
(۱۶۰۶۰) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ خَالِدٍ ، أَنَّ أَبَا قِلاَبَۃَ ، لَقِیَ رَجُلاً قَدِمَ مِنَ الْعُمْرَۃِ ، فَقَالَ : بَرَّ الْعَمَلُ ، بَرَّ الْعَمَلُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬০৬০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب کوئی عمرہ کر کے آئے تو اس کو کیا کہا جائے
(١٦٠٦١) حضرت طلحہ حضرت حماد کو ملے اور فرمایا : آپ کا عمل (عمرہ) قبول ہو۔
(۱۶۰۶۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ مَالِکٍ ، قَالَ : لَقِیَ طَلْحَۃُ حَمَّادًا ، فَقَالَ : بَرَّ نُسُکُکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬০৬১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب کوئی حج کر کے آئے تو اس کو کیا کہا جائے
(١٦٠٦٢) حضرت ابن عمر نے ایک شخص کو دعا دی جب وہ حج کرے آیا کہ : اللہ تعالیٰ تیرے عمل کو قبول کرے، اور تیرے اجر کو بڑھائے اور تیرے نفقہ کا بہتر بدلہ تجھے عطا کرے۔
(۱۶۰۶۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَمَّنْ سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ یَقُولُ لِلْحَاجِّ إذَا قَدِمَ : تَقَبَّلَ اللَّہُ نُسُکَک ، وَأَعْظَمَ أَجْرَک ، وَأَخْلَفَ نَفَقَتَک۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬০৬২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ رکن یمانی اور مقام ابراہیم کے درمیان کون سی دعا مانگے
(١٦٠٦٣) حضرت عبداللہ بن السائب سے مروی ہے کہ میں نے حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو رکن یمانی اور حجر اسود کے درمیان یہ دعا کرتے ہوئے سنا کہ اے اللہ ہمیں دنیا اور آخرت میں بھلائی عطا فرما اور آگ کے عذاب سے بچا۔
(۱۶۰۶۳) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ عُبَیْدٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ السَّائِبِ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ بَیْنَ الرُّکْنِ وَالْحَجَرِ : {رَبَّنَا آتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَفِی الآخِرَۃِ حَسَنَۃً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ}۔ (ابوداؤد ۱۸۸۷۔ احمد ۳/۴۱۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬০৬৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ رکن یمانی اور مقام ابراہیم کے درمیان کون سی دعا مانگے
(١٦٠٦٤) حضرت ابن عباس رکن یمانی اور مقام ابراہیم کے درمیان یہ دعا کبھی نہیں چھوڑا کرتے تھے کہ اے میرے رب تو نے جو رزق مجھے عطا فرمایا ہے مجھے اس پر قناعت کی توفیق عطا فرما اور اس میں میرے لیے برکت پیدا فرما۔ جو کچھ بھی ضائع یا کم ہوجائے تو اس کا بہتر بدل عطا فرما۔
(۱۶۰۶۴) حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ، قَالَ: کَانَ مِنْ دُعَائِ ابْنِ عَبَّاسٍ الَّذِی لاَ یَدَعُ بَیْنَ الرُّکْنِ وَالْمَقَامِ أَنْ یَقُولَ: رَبِّ قَنِّعْنِی بِمَا رَزَقْتنِی ، وَبَارِکْ لی فِیہِ ، وَاخْلُفْ عَلَی کُلَّ غَائِبَۃٍ لِی بِخَیْرٍ۔
(ابن خزیمۃ ۲۷۲۸)
(ابن خزیمۃ ۲۷۲۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬০৬৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بیت اللہ کا غلاف کیا چیز ہوتی تھی ؟
(١٦٠٦٥) حضرت محمد بن اسحاق سے مروی ہے کہ مکہ کی ایک عمر رسیدہ خاتون فرماتی ہیں کہ جب حضرت ابن عفان کی شہادت ہوئی اس وقت میں چودہ سال کی لڑکی تھی، میں نے کعبہ کو اس حال میں دیکھا کہ اس پر کوئی چادر وغیرہ نہ تھی مگر جو لوگوں نے اس پر چڑھا دیا تھا، ایک سرخ رنگ کی چادر جو لوگوں نے اس پر ڈال دی تھی اور سفید کپڑا، اور اونی چادر اور کوئی ایسی چیز نہیں پہنائی گئی تھی جو خانہ کعبہ پر لٹکائی ہوئی ہو (یعنی غلاف بنایا گیا ہو) ۔ تحقیق میں نے بیت اللہ کو اس حال میں دیکھا کہ اس پر کوئی سونا، چاندی نہ تھا، حضرت محمد راوی فرماتے ہیں کہ حضرات شیخین کے دور میں خانہ کعبہ پر غلاف نہیں چڑھایا گیا تھا، بیشک حضرت عمر بن عبد العزیز نے مقری اور یمنی چادریں (غلاف) اس پر چڑھائیں۔
(۱۶۰۶۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَجُوزٍ مِنْ أَہْلِ مَکَّۃَ ، قَالَتْ : قدْ أُصِیبَ ابْنُ عَفَّانَ وَأَنَا ابْنَۃُ أَرْبَعَ عَشْرَۃَ سَنَۃً ، قَالَتْ : وَلَقَدْ رَأَیْت الْبَیْتَ ، وَمَا عَلَیْہِ کِسْوَۃٌ ، إِلاَّ مَا یَکْسُوہُ النَّاسُ الْکِسَائُ الأَحْمَر یُطْرَحُ عَلَیْہِ ، وَالثَّوْبُ الأَبْیَضُ ، وَالْکِسَائُ الصُّوفُ ، وَمَا کُسِیَ مِنْ شَیْئٍ عُلِّقَ عَلَیْہِ ، وَلَقَدْ رَأَیْتُہُ ، وَمَا عَلَیْہِ ذَہَبٌ ، وَلاَ فِضَّۃٌ ، قَالَ مُحَمَّدٌ : إنَّ الْبَیْتَ لَمْ یَکُنْ یُکْسَی عَلَی عَہْدِ أَبِی بَکْرٍ ، وَلاَ عُمَرَ ، وَإِنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِیزِ کَساہُ الْوَصَائِلَ وَالْقَبَاطِیَّ ، وَالْوَصَائِلُ ثِیَابٌ یَمَانِیَّۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬০৬৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بیت اللہ کا غلاف کیا چیز ہوتی تھی ؟
(١٦٠٦٦) حضرت ابن عمر جب خانہ کعبہ کو غلاف وغیرہ نہیں پہنایا جاتا تھا تو ابن عمر اپنی قربانی ک ے جانور کا کپڑا یا جل کو قربانی کرنے سے قبل اتار کر خانہ کعبہ کے خزانہ میں جمع کرا دیتے تھے تاکہ اس کو خانہ کعبہ پر چڑھا دیا جائے، پھر جب کعبہ پر غلاف چڑھایا جانے لگا تو آپ نے اس عمل کو ترک فرما دیا۔
(۱۶۰۶۶) حَدَّثَنَا سُرَیْجُ بْنُ النُّعْمَانِ ، قَالَ : حدَّثَنَا فُلَیْحٌ ، عَنْ نَافِعٍ ، قَالَ : کَانَ ابْنُ عُمَرَ یُجَلِّلُ بُدْنَہُ قَبْلَ أَنْ تُکْسَی الْکَعْبَۃُ الجَلَل وَالأَنْمَاطَ وَالْقَبَاطِیَّ ، ثُمَّ یَنْزِعُہَا قَبْلَ أَنْ یَنْحَرَہَا فَیُرْسِلُ بِہَا إلَی خَزَنَۃِ الْکَعْبَۃِ کِسْوَۃَ لِلْکَعْبَۃِ ، فَلَمَّا کُسِیَتِ الْکَعْبَۃُ تَرَکَ ذَلِکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬০৬৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بیت اللہ کا غلاف کیا چیز ہوتی تھی ؟
(١٦٠٦٧) حضرت لیث سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانے میں چمڑے اور ٹاٹ کا غلاف خانہ کعبہ پر چڑھایا جاتا تھا۔
(۱۶۰۶۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حَسَنٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، قَالَ : کَانَ کِسْوَۃُ الْکَعْبَۃِ عَلَی عَہْدِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ الأَنْطَاعَ وَالْمُسُوحَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬০৬৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ آدمی کو کس چیز کا حکم دیا جائے گا جب وہ حج نہ کر سکے
(١٦٠٦٨) حضرت ابراہیم سے مروی ہے کہ صحابہ کرام جب کسی مریض کے پاس آتے جس نے حج نہ کیا ہو تو اس کو اونٹ کی قربانی کا حکم فرماتے۔
(۱۶۰۶۸) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانُوا إذَا أَتَوُا الْمَرِیضَ لَمْ یَحُجَّ أَمَرُوہُ أَنْ یَنْحَرَ بَدَنَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬০৬৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ آدمی کو کس چیز کا حکم دیا جائے گا جب وہ حج نہ کر سکے
(١٦٠٦٩) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام اس بات کو پسند فرماتے تھے کہ جب حج نہ کرسکے تو قربانی کی وصیت کر دے۔
(۱۶۰۶۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانُوا یَسْتَحِبُّونَ إذَا لَمْ یَکُنْ حَجَّ أَنْ یُوصِیَ بِہَدْیٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬০৬৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ طواف کی دو رکعتوں میں کون سی سورت تلاوت کی جائے گی
(١٦٠٧٠) حضرت جابر سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے طواف کی دو رکعتوں میں سورة الکافرون اور سورة اخلاص تلاوت فرمائی۔
(۱۶۰۷۰) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَرَأَ فِی رَکْعَتَیِ الطَّوَافِ(قُلْ یَا أَیُّہَا الْکَافِرُونَ) وَ(قُلْ ہُوَ اللَّہُ أَحَدٌ) ۔ (ترمذی ۸۶۹۔ احمد ۳/۳۲۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬০৭০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ طواف کی دو رکعتوں میں کون سی سورت تلاوت کی جائے گی
(١٦٠٧١) حضرت یعقوب بن زید سے بھی یہی مروی ہے۔
(۱۶۰۷۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مُوسَی بْنِ عُبَیْدَۃَ ، عَنْ یَعْقُوبَ بْنِ زَیْدٍ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَرَأَ فِی رَکْعَتَیِ الطَّوَافِ (قُلْ یَا أَیُّہَا الْکَافِرُونَ) وَ(قُلْ ہُوَ اللَّہُ أَحَدٌ)۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬০৭১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم اگر بندر کا شکار کر لے
(١٦٠٧٢) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ محرم اگر بندر کو مار دے تو اس پر حکم لگایا جائے گا۔
(۱۶۰۷۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ عَطَائٍ فِی الْمُحْرِمِ یُصِیبُ الْقِرْدَ ، قَالَ : یُحْکَمُ عَلَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬০৭২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ مکہ مکرمہ میں کس جگہ سے داخل ہوا جائے گا ؟
(١٦٠٧٣) حضرت قاسم بن محمد سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مکہ مکرمہ میں ثنیۃ العلیا کی جانب سے داخل ہوئے۔
(۱۶۰۷۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ أَبِی زِیَادٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ دَخَلَ مَکَّۃَ مِنْ ثَنِیَّۃِ الْعُلْیَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬০৭৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ مکہ مکرمہ میں کس جگہ سے داخل ہوا جائے گا ؟
(١٦٠٧٤) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ اگر میں مکہ کی نچلی جانب سے مکہ میں داخل ہوں تو مجھے کوئی پروا نہیں (یعنی میں اس میں کوئی حرج محسوس نہیں کرتا) ۔
(۱۶۰۷۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : مَا أُبَالِی لَوْ دَخَلْت مِنْ أَسْفَلِ مَکَّۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬০৭৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ مکہ مکرمہ میں کس جگہ سے داخل ہوا جائے گا ؟
(١٦٠٧٥) حضرت ابن عمر سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مکہ مکرمہ میں اوپر والے پہاڑوں کی طرف سے داخل ہوئے اور نیچے والے پہاڑوں کی طرف سے واپس نکلے۔
(۱۶۰۷۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الْعُمَرِیِّ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یَدْخُلُ مِنَ الثَّنِیَّۃِ الْعُلْیَا وَیَخْرُجُ مِنَ الثَّنِیَّۃِ السُّفْلَی۔ (بخاری ۱۵۷۶۔ مسلم ۹۱۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬০৭৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ مکہ مکرمہ میں کس جگہ سے داخل ہوا جائے گا ؟
(١٦٠٧٦) حضرت ابن عمر سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب مدینہ منورہ سے نکلتے تو مسجد شجرہ (ذوالحلیفہ) کی طرف سے نکلتے، اور جب مدینہ منورہ میں داخل ہوتے تو مقام معرّس (آرام کرنے کی جگہ) سے داخل ہوتے، اور جب مکہ مکرمہ داخل ہوتے تو اوپر والے پہاڑوں کی طرف سے اور جب مکہ مکرمہ سے نکلتے تو نیچے والے پہاڑوں کی طرف سے نکلتے۔
(۱۶۰۷۶) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کان إذَا خَرَجَ خَرَجَ مِنْ طَرِیقٍ بِالشَّجَرَۃِ ، وَإِذَا دَخَلَ دَخَلَ مِنْ طَرِیقِ الْمُعَرَّسِ ، وَإِذَا دَخَلَ مَکَّۃَ دَخَلَ مِنَ الثَّنِیَّۃِ الْعُلْیَا ، وَإِذَا خَرَجَ خَرَجَ مِنَ الثَّنِیَّۃِ السُّفْلَی۔ (بخاری ۱۵۳۳۔ مسلم ۹۱۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬০৭৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ خانہ کعبہ کی عظمت کا بیان
(١٦٠٧٧) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ کعبہ کا نام بیت عتیق اس لیے رکھا گیا ہے کیونکہ اس کو جابروں سے آزاد کیا گیا ہے، پس کوئی جابر یہ نہیں کہہ سکتا کہ خانہ کعبہ میرا ہے۔
(۱۶۰۷۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ نَصْرِ بْنِ عَدِیٍّ ، قَالَ : سَمِعْتُ مُجَاہِدًا یَقُولُ : إنَّمَا سُمِّیَ الْبَیْتُ الْعَتِیقُ لأَنَّہُ أُعْتِقَ مِنَ الْجَبَابِرَۃِ ، فَلَیْسَ جَبَّارٌ یَدَّعِی أَنَّہُ لَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬০৭৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ خانہ کعبہ کی عظمت کا بیان
(١٦٠٧٨) حضرت عکرمہ اور حضرت عطائ اور حضرت طاؤس اللہ تعالیٰ کے ارشاد { فَاجْعَلْ اَفْئِدَۃً مِّنَ النَّاسِ تَھْوِیْ اِلَیْھِمْ } کے متعلق فرماتے ہیں کہ ان کے دل اس کی طرف پھیر دیئے گئے ہوں وہ اس کے پاس آتے ہوں۔
(۱۶۰۷۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، وَغُنْدَرٌ وَشُعْبَۃُ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، وَعَطَائٍ ، وَطَاوُوس : {فَاجْعَلْ أَفْئِدَۃً مِنَ النَّاسِ تَہْوِی إلَیْہِمْ} قَالُوا : تَہْوِی إلَیْہِ قُلُوبُہُمْ یَأْتُونَہُ یَعْنِی الْبَیْتَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬০৭৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ خانہ کعبہ کی عظمت کا بیان
(١٦٠٧٩) حضرت سعید بن جبیر اللہ تعالیٰ کے ارشاد { جَعَلَ اللّٰہُ الْکَعْبَۃَ الْبَیْتَ الْحَرَامَ قِیٰمًا لِّلنَّاسِ } کے متعلق فرماتے ہیں کہ ان کے دین و مذہب کی شدت کی وجہ سے۔
(۱۶۰۷۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ أَبِی الْہَیْثَمِ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ : {جَعَلَ اللَّہُ الْکَعْبَۃَ الْبَیْتَ الْحَرَامَ قِیَامًا لِلنَّاسِ} قَالَ : شِدَّۃً لِدِینِہِمْ۔
তাহকীক: