মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭২ টি
হাদীস নং: ১৬০৩৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا کپڑے کو بائیں مونڈھے پر ڈال کر اس کا سرا دائیں بغل کے نیچے سے نکال کر دونوں سروں کو سینہ پر لا کر باندھنا
(١٦٠٤٠) حضرت حکم اور حضرت حماد سے توشح کے متعلق روایت ہے کہ ان میں سے ایک اس کو ناپسند کرتے تھے اور دوسرے اس طرح کرنے میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔
(۱۶۰۴۰) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْن غِیَاثٍ ، عَنِ الْعَلاَئِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، عَنِ الْحَکَمِ وَحَمَّادٍ فِی الْمُحْرِمِ یَتَوَشَّحُ ، کَرِہَہُ أَحَدُہُمَا وَلَمْ یَرَ الآخَرُ بِہِ بَأْسًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬০৪০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم اگر طواف کے چھ چکر لگا لے
(١٦٠٤١) حضرت عطائ سے دریافت کیا گیا کہ اگر کوئی شخص طواف کے چھ چکر لگا لے اور دو رکعتیں ادا کرلے ؟ آپ نے فرمایا وہ ایک طواف اور کرے اور دو رکعتیں اور ادا کرے۔
(۱۶۰۴۱) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ طَافَ سِتًّا وَصَلَّی رَکْعَتَیْنِ ؟ قَالَ : یَطُوفُ طَوَافًا آخَرَ وَیُصَلِّی رَکْعَتَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬০৪১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم اگر طواف کے چھ چکر لگا لے
(١٦٠٤٢) حضرت حسن سے دریافت کیا گیا کہ اگر کوئی شخص طواف میں چھ چکر لگائے ؟ آپ نے فرمایا کہ وہ ایک طواف اور کرے۔
(۱۶۰۴۲) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ بِشْرِ بْنِ مَنْصُورٍ ، عَنْ شُعَیْبٍ ، قَالَ : سُئِلَ الْحَسَنُ ، عَنْ رَجُلٍ طَافَ سِتًّا ؟ قَالَ: یَطُوفُ طَوَافًا آخَرَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬০৪২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حجر اسود کا استیلام کرے تو کیا کہے
(١٦٠٤٣) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب حجر اسود کا استیلام کرو تو لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَاللَّہُ أَکْبَرُ کہو۔
(۱۶۰۴۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عُبَیْدٍ الْمُکْتِبِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إذَا اسْتَلَمْت الْحَجَرَ فَقُلْ : لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَاللَّہُ أَکْبَرُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬০৪৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حجر اسود کا استیلام کرے تو کیا کہے
(١٦٠٤٤) حضرت عمر جب حجر اسود کا استیلام فرماتے تو یوں فرماتے : آمَنْتُ بِاَللَّہِ وَکَفَرْتُ بِالطَّاغُوتِ ۔
(۱۶۰۴۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مُوسَی بْنُ عُبَیْدَۃَ ، عَنْ وَہْبِ بْنِ وَہْبٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، عَنْ عُمَرَ ، أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ إذَا اسْتَلَمَ : آمَنْتُ بِاَللَّہِ وَکَفَرْتُ بِالطَّاغُوتِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬০৪৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حجر اسود کا استیلام کرے تو کیا کہے
(١٦٠٤٥) حضرت علی جب حجر اسود کا استیلام فرماتے تو یہ دعا پڑھتے : اے اللہ ! میں تیری کتاب اور تیرے نبی کی سنت کی تصدیق و پیروی کرتا ہوں۔
(۱۶۰۴۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الْمَسْعُودِیِّ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، قَالَ : کَانَ عَلِیٌّ إذَا اسْتَلَمَ الْحَجَرَ یَقُولُ : اللَّہُمَّ تَصْدِیقًا بِکِتَابِکَ وَسُنَّۃِ نَبِیِّک۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬০৪৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حجر اسود کا استیلام کرے تو کیا کہے
(١٦٠٤٦) حضرت علی سے اسی طرح مروی ہے۔
(۱۶۰۴۶) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنِ الْمَسْعُودِیِّ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِیٍّ مِثْلَ حَدِیثِ وَکِیعٍ ، عَنِ الْمَسْعُودِیِّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬০৪৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حجر اسود کا استیلام کرے تو کیا کہے
(١٦٠٤٧) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ جب حجر اسود کا استیلام کرو تو ہاتھوں کو بوسہ دو اور بوسہ کے ساتھ آواز نہ نکالو۔
(۱۶۰۴۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَیْدٍ ، عَنْ کَثِیرِ بْنِ شِنْظِیرٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : إذَا اسْتَلَمْت الْحَجَرَ فَقَبِّلْ یَدَیْک ، وَلاَ تُصَوِّتْ بِالْقُبْلَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬০৪৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حج کے سفر میں اونٹ پر کجاوا رکھنا پالکی سے افضل ہے
(١٦٠٤٨) حضرت الاسود پسند فرماتے تھے کہ کجاوے کے نیچے کوئی اور چیز نہ ہو۔
(۱۶۰۴۸) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، عَنِ الأَسْوَدِ ، أَنَّہُ کَانَ یَسْتَحِبُّ أَنْ لاَ یَکُونَ تَحْتَ الْجَوَالِیقِین شَیْئٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬০৪৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حج کے سفر میں اونٹ پر کجاوا رکھنا پالکی سے افضل ہے
(١٦٠٤٩) حضرت خالد الاعور فرماتے ہیں کہ ذرہمدانی نے مجھ سے اس مسئلہ میں اختلاف کیا کہ آیا کجاوے پر حج کرنا افضل ہے یا کہ پالکی پر۔ ذرہمدانی کا دعویٰ تھا کہ کجاوے پر افضل ہے۔ حضرت ذر نے فرمایا کجاوہ، پھر میں نے حضرت ابراہیم سے دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا پالکی۔
(۱۶۰۴۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ خَالِدٍ الأَعْوَرِ ، قَالَ : خَالَفَنِی ذَرٌّ الْہَمْدَانِیُّ فِی الْحَجِّ عَلَی الْمَحْمِلِ وَالْقَتَبِ أَیُّہُمَا أَفْضَلُ ؟ قَالَ ذَرٌّ : الْمَحْمِلُ ، قَالَ : فَسَأَلْت إبْرَاہِیمَ ، فَقَالَ : الْقَتَبُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬০৪৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حج کے سفر میں اونٹ پر کجاوا رکھنا پالکی سے افضل ہے
(١٦٠٥٠) حضرت ابن عمر نے یمن والوں کی ایک جماعت دیکھی جن کے کجاوے چمڑے کے تھے، آپ نے فرمایا جو شخص نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھیوں کے مشابہہ جماعت دیکھنا چاہتا ہو وہ ان لوگوں کو دیکھ لے۔
(۱۶۰۵۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سَعِیدٍ الْقُرَشِیُّ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّہُ رَأَی رُفْقَۃً مِنْ أَہْلِ الْیَمَنِ ، رِحَالُہُمَ الأَدَم ، فَقَالَ : مَنْ أَحَبَّ أَنْ یَنْظُرَ إلَی أَشْبَہِ رُفْقَۃٍ بِأَصْحَابِ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَلْیَنْظُرْ إلَی ہَؤُلاَئِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬০৫০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حج کے سفر میں اونٹ پر کجاوا رکھنا پالکی سے افضل ہے
(١٦٠٥١) حضرت ابن عمر نے کجاوے پر بیٹھ کر حج فرمایا۔
(۱۶۰۵۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الْعُمَرِیُّ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّہُ کَانَ یَحُجُّ عَلَی رَحْلٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬০৫১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حج کے سفر میں اونٹ پر کجاوا رکھنا پالکی سے افضل ہے
(١٦٠٥٢) حضرت طاؤس فرماتے ہیں نیک لوگوں کا حج کجاوے پر ہوتا ہے۔
(۱۶۰۵۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ: حدَّثَنَا فُضَیْلُ بْنُ عِیَاضٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، قَالَ: حَجُّ الأَبْرَارِ عَلَی الرِّحَالِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬০৫২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حج کے سفر میں اونٹ پر کجاوا رکھنا پالکی سے افضل ہے
(١٦٠٥٣) حضرت انس بن مالک سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کجاوے اور سوتی کپڑے پر حج فرمایا جس کی قیمت چار درھم سے زائد نہ تھی، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اے اللہ ! میں ایسا کرنا چاہتا ہوں جس میں ریاء اور شہرت ودکھلاوا نہ ہو۔
(۱۶۰۵۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا رَبِیعٌ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبَانَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ، قَالَ : حَجَّ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَلَی رَحْلٍ وَقَطِیفَۃٍ تَسْوی ، أَوْ قَالَ : لاَ تَسْوی إِلاَّ أَرْبَعَۃِ دَرَاہِمَ ، ثُمَّ قَالَ : اللَّہُمَّ حَجَّۃٌ لاَ رِیَائَ فِیہَا ، وَلاَ سُمْعَۃَ۔ (ترمذی ۳۳۴۔ ابن ماجہ ۲۸۹۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬০৫৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حج کے سفر میں اونٹ پر کجاوا رکھنا پالکی سے افضل ہے
(١٦٠٥٤) حضرت عبداللہ بن حارث سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کجاوے پر حج فرمایا پس آپ ہل رہے تھے یا فرمایا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (ہاتھ پسلی پر رکھے ہوئے تھے) جھکے ہوئے تھے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اے اللہ ! میں حاضر ہوں، بیشک عیش و راحت آخرت کی راحت ہے۔
(۱۶۰۵۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی سِنَانٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْحَارِثِ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حَجَّ عَلَی رَحْلٍ فَاہْتَزَّ ، وَقَالَ : مَرَّۃً : فَاجْتَنَحَ ، فَقَالَ : لَبَّیْکَ إنَّ الْعَیْشَ عَیْشُ الآخِرَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬০৫৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حج کے سفر میں اونٹ پر کجاوا رکھنا پالکی سے افضل ہے
(١٦٠٥٥) حضرت محمد کجاوے پر بیٹھ کر حج کرنے کو ناپسند کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ بیشک لوگ پالکیوں اور زین پر بیٹھ کر حج کیا کرتے تھے۔
(۱۶۰۵۵) حَدَّثَنَا قُرَّۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : کَانَ یُکْرَہُ الْحَجُّ عَلَی الْمَحْمِلِ فَیَقُولُ : إنَّمَا کَانَ النَّاسُ یَحُجُّونَ عَلَی الأَقْتَابِ وَالرِّحَالِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬০৫৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حاجی طواف وداع کر لے تو کیا اس کے بعد کوئی دوسرا عمل کر سکتا ہے ؟
(١٦٠٥٦) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ جب طواف وداع کرلو تو جب تک مقام ابطح سے نکل نہ جاؤ کوئی اور عمل نہ کرو، جب مقام ابطح سے نکل جاؤ تو پھر کوئی حرج نہیں کہ وہاں ٹھہر جاؤ۔
(۱۶۰۵۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : إذَا وَدَّعَ فَلاَ یَعْمَلُ عَمَلاً حَتَّی یَخْرُجَ إلَی الأَبْطَحِ ، فَإِذَا خَرَجَ إلَی الأَبْطَحِ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یُقِیمَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬০৫৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حاجی طواف وداع کر لے تو کیا اس کے بعد کوئی دوسرا عمل کر سکتا ہے ؟
(١٦٠٥٧) حضرت عمر بن عبد العزیز نے طواف وداع کیا، پھر ایک قریشی شخص آپ کے پاس آیا اور آپ نے اس کی عیادت کی۔ آپ نے دوبارہ طواف وداع کیا۔
(۱۶۰۵۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ یَزِیدَ ، عَنِ الْوَلِیدِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِی مُغِیثٍ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِیزِ وَدَّعَ ، فَأَتَی رَجُلٌ مِنْ قُرَیْشٍ فَعَادَہُ ، فَأَعَادَ الْوَدَاعَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬০৫৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حاجی طواف وداع کر لے تو کیا اس کے بعد کوئی دوسرا عمل کر سکتا ہے ؟
(١٦٠٥٨) حضرت عمر بن عبد العزیز نے طواف کرنے کے بعد کوئی مکتوب لکھا پھر دوبارہ طواف وداع فرمایا۔
(۱۶۰۵۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ رَجُلٍ لَمْ یَکُنْ یُسَمِّیہِ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عبْدِ الْعَزِیزِ ، أَنَّہُ وَدَّعَ ، فَکَتَبَ کِتَابًا فَأَعَادَ الْوَدَاعَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬০৫৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حاجی طواف وداع کر لے تو کیا اس کے بعد کوئی دوسرا عمل کر سکتا ہے ؟
(١٦٠٥٩) حضرت حمید سے دریافت کیا گیا کہ حضرت حسن کی کیا رائے تھی اس کے بارے میں کہ آدمی طواف وداع کرلے ؟ آپ نے فرمایا وہ اس میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے کہ جب اس کے سامنے کوئی چیز پیش کی جائے اور وہ اس کو خرید لے۔
(۱۶۰۵۹) حَدَّثَنَا حَکَّامٌ الرَّازِیّ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَجُلاً سَأَلَ حُمَیْدًا مَا کَانَ قَوْلُ الْحَسَن ، أَوْ رَأَیُ الْحَسَن فِی الرَّجُلِ إذَا وَدَّعَ ؟ قَالَ : کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا إذَا عَرَضَ لَہُ الشَّیئُ أَنْ یَشْتَرِیَہُ۔
তাহকীক: