মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৩৭২ টি

হাদীস নং: ১৬০১৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم اگر ازار نہ پائے
(١٦٠٢٠) حضرت ابن عمر سے مروی ہے کہ ایک شخص نے حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دریافت کیا کہ محرم کون سے کپڑے پہن سکتا ہے ؟ یا کون سے کپڑے نہیں پہنے گا ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : موزے نہیں پہنے گا اور نہ ہی شلوار، ہاں اگر جوتے نہ پائے، پس جو جوتے نہ پائے وہ موزے پہن لے اور ان کو ٹخنوں سے نیچے کاٹ لے۔
(۱۶۰۲۰) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ رَجُلاً سَأَلَ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَا یَلْبَسُ الْمُحْرِمُ مِنَ الثِّیَابِ ، أَوْ مَا یَتْرُکُ الْمُحْرِمُ ؟ فَقَالَ : لاَ یَلْبَسُ الْخُفَّیْنِ ، وَلاَ السَّرَاوِیلَ ، إِلاَّ أَنْ لاَ یَجِدَ نَعْلَیْنِ ، فَمَنْ لَمْ یَجِدْ نَعْلَیْنِ فَلْیَلْبَسِ الْخُفَّیْنِ وَلْیَقْطَعْہُمَا أَسْفَلَ مِنَ الْکَعْبَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬০২০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم اگر ازار نہ پائے
(١٦٠٢١) حضرت جابر سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو محرم جوتے نہ پائے وہ موزے پہن لے، اور جو ازار نہ پائے، وہ شلوار پہن لے۔
(۱۶۰۲۱) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا زُہَیْرٌ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَنْ لَمْ یَجِدْ نَعْلَیْنِ فَلْیَلْبَسِ الْخُفَّیْنِ ، وَمَنْ لَمْ یَجِدْ إزَارًا فَلْیَلْبَسِ السَّرَاوِیلَ۔

(مسلم ۸۳۶۔ احمد ۳/۳۲۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬০২১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم اگر ازار نہ پائے
(١٦٠٢٢) حضرت عمیر بن الاسود فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر سے دریافت کیا کہ محرم موزے استعمال کرے اس کے متعلق آپ کیا فرماتے ہیں ؟ آپ نے فرمایا جس کے پاس جوتے نہ ہوں موزے اس کے لیے جوتے کی جگہ ہیں۔
(۱۶۰۲۲) حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ مُعَاوِیَۃَ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ یُونُسَ بْنِ سَیْفٍ ، عَنْ عُمَیْرِ بْنِ الأَسْوَدِ ، قَالَ : سَأَلْتُ عُمَرَ ، قُلْتُ : مَا تَقُولُ فِی الْخُفَّیْنِ لِلْمُحْرِمِ ، فَقَالَ : ہُمَا نَعْلاَ مَنْ لاَ نَعْلَ لَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬০২২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم اگر ازار نہ پائے
(١٦٠٢٣) حضرت علی ارشاد فرماتے ہیں کہ محرم کے پاس اگر جوتے نہ ہوں تو موزے پہن لے اور اگر ازار نہ ہو تو شلوار پہن لے۔
(۱۶۰۲۳) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ عَلِیٍّ فِی الْمُحْرِمِ إذَا لَمْ یَجِدْ نَعْلَیْنِ لَبِسَ خُفَّیْنِ ، وَإِذَا لَمْ یَجِدْ إزَارًا لَبِسَ سَرَاوِیلَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬০২৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم اگر ازار نہ پائے
(١٦٠٢٤) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ محرم کے پاس اگر ازار نہ ہو تو وہ شلوار پہن لے، اور اگر جوتے نہ ہوں تو موزے پہن لے۔
(۱۶۰۲۴) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : إذَا لَمْ یَجِدِ الْمُحْرِمُ إزَارًا فَلْیَلْبَسْ سَرَاوِیلَ وَإِذَا لَمْ یَجِدْ نَعْلَیْنِ فَلْیَلْبَسِ الْخُفَّیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬০২৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم اگر ازار نہ پائے
(١٦٠٢٥) حضرت بکر فرماتے ہیں کہ محرم کے پاس اگر ازار نہ ہو تو وہ شلوار پہن لے۔
(۱۶۰۲۵) حَدَّثَنَا حدَّثَنَا سَہْلُ بْنُ یُوسُفَ ، عَنْ حُمَید ، عَنْ بَکر قَالَ : إذَا لَمْ یَجِدَ الْمُحْرِمُ إزَارًا فَلْیَلْبَسْ سَرَاوِیلَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬০২৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم اگر ازار نہ پائے
(١٦٠٢٦) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ کوئی حرج نہیں اگر محرم کے پاس ازار نہ ہو تو وہ شلوار پہن لے اور اگر جوتے نہ ہوں تو وہ موزے پہن لے۔
(۱۶۰۲۶) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ ، قَالَ ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یَلْبَسَ الْمُحْرِمُ سَرَاوِیلَ إذَا لَمْ یَجِدْ إزَارًا ، وَلاَ بَأْسَ أَنْ یَلْبَسَ خُفَّیْنِ إذَا لَمْ یَجِدْ نَعْلَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬০২৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حج کو فسخ کرنا، کیا حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایسا فرمایا ہے ؟
(١٦٠٢٧) حضرت جابر سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جب میں کسی کام کے لیے چلتا ہوں تو پھر اس سے منہ نہیں پھیرتا، میں نے ھدی کو نہیں ہانکا تھا میں نے اس کو عمرہ بنادیا ہے، پس تم میں سے جن کے پاس ھدی نہ ہو وہ حلال ہوجائیں اور اس کو عمرہ بنالیں، حضرت سراقہ کھڑے ہوئے اور عرض کیا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! یہ صرف اسی سال کے لیے ہے یا ہمیشہ کے لیے ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی ایک انگلیاں ایک دوسری میں داخل فرمائی اور فرمایا، عمرہ کو حج میں داخل کردیا گیا ہے۔ نہیں، بلکہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے۔
(۱۶۰۲۷) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : إنِّی لَوِ اسْتَقْبَلْت مِنْ أَمْرِی مَا اسْتَدْبَرْت ، لَمْ أَسُقِ الْہَدْیَ وَجَعَلْتہَا عُمْرَۃً ، فَمَنْ کَانَ مِنْکُمْ لَیْسَ مَعَہُ ہَدْیٌ فَلْیُحِلَّ ، وَلْیَجْعَلْہَا عُمْرَۃً فَقَامَ سُرَاقَۃُ ، فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللہِ ألِعَامِنَا ہَذَا ، أَوْ لأَبَدٍ ؟ فَشَبَّکَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَصَابِعَہُ وَاحِدَۃً فِی الأُخْرَی ، وَقَالَ : دَخَلَتِ الْعُمْرَۃُ فِی الْحَجِّ لاَ بَلْ لأَبَدٍ أَبَدٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬০২৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حج کو فسخ کرنا، کیا حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایسا فرمایا ہے ؟
(١٦٠٢٨) حضرت ابن عباس سے مروی ہے کہ لوگ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ حج کے لیے آئے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حکم فرمایا کہ اس کو عمرہ بنادو، پھر فرمایا : میں جب کسی کام کا ارادہ کرتا ہوں تو پھر اس سے پھرتا نہیں ہوں، لیکن عمرہ کو حج میں داخل کردیا گیا ہے قیامت تک کے لیے، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی انگلیاں ایک دوسری میں داخل فرمائیں۔
(۱۶۰۲۸) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ یَزِیدَ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : جَائَ النَّاسُ مَعَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حُجَّاجًا فَأَمَرَہُمْ فَجَعَلُوہَا عُمْرَۃً ثُمَّ قَالَ : لَوْ أَنِّی اسْتَقْبَلْتُ مِنْ أَمْرِی مَا اسْتَدْبَرْتُ مَا فَعَلْتُ ذلک وَلَکِنْ دَخَلَتِ الْعُمْرَۃُ فِی الْحَجِّ إِلَی یَوْمِ الْقِیَامَۃِ ، ثُمَّ شَبَّکَ بَیْنَ أَصَابِعَہُ۔ (ابوداؤد ۱۷۸۹۔ ترمذی ۹۳۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬০২৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حج کو فسخ کرنا، کیا حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایسا فرمایا ہے ؟
(١٦٠٢٩) حضرت ابن عمر سے مروی ہے کہ بیشک حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حج کے لیے احرام باندھا اور ہم لوگوں نے بھی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ احرام باندھا، جب ہم لوگ آگے بڑھے تو حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جن کے پاس ھدی کا جانور نہ ہو وہ حلال ہوجائے، اور حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ھدی کا جانور تھا اس لیے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حلال نہ ہوئے۔
(۱۶۰۲۹) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ حُمَیْدٌ ، عَنْ بَکْرٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : إِنَّمَا أَہَلَّ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِالْحَجِّ وَأَہْلَلْنَا مَعَہُ ، فَلَمَّا قَدِمناَ قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَنْ لَمْ یَکُنْ مَعَہ ہَدْیٌ فَلْیُحِلَّ وَکَانَ مَعَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ہَدْیٌ فَلَمْ یَحِلَّ۔ (بخاری ۴۳۵۴۔ مسلم ۱۸۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬০২৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حج کو فسخ کرنا، کیا حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایسا فرمایا ہے ؟
(١٦٠٣٠) حضرت عائشہ سے مروی ہے کہ ہم لوگ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ حج کے مہینے میں، حج کے دنوں میں حج کا احرام باندھ کر نکلے، جب ہم لوگ مقام سرف میں پہنچے تو حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے صحابہ سے فرمایا : جن کے پاس ھدی کا جانور نہیں ہے تو ان کے لیے یہ زیادہ پسندیدہ ہے کہ وہ حج سے عمرہ کے لیے حلال ہوجائیں، پس ان کو چاہیے کہ وہ ایسا کریں۔
(۱۶۰۳۰) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ أَفْلَحَ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مُہِلِّینَ بِالْحَجِّ فِی أَشْہُرِ الْحَجِّ وَأَیَّامِ الْحَجِّ ، حَتَّی قَدِمْنَا سَرِفَ ، فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لأَصْحَابِہِ : مَنْ لَمْ یَکُنْ مِنْکُمْ سَاقَ ہَدْیًا فَأَحَبَّ أَنْ یُہِلَّ مِنْ حَجِّہِ بِعُمْرَۃٍ فَلْیَفْعَلْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬০৩০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حج کو فسخ کرنا، کیا حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایسا فرمایا ہے ؟
(١٦٠٣١) حضرت ابن عباس سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : یہ عمرہ ہے ہم نے اس سے فائدہ اٹھایا ہے، پس جن کے پاس ھدی کا جانور نہ ہو وہ حلال ہوجائیں (عمرہ کی طرف) بیشک قیامت تک عمرہ کو حج میں داخل کردیا گیا ہے۔
(۱۶۰۳۱) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، أَنَّہُ قَالَ : ہَذِہِ عُمْرَۃٌ اسْتَمْتَعْنَا بِہَا ، فَمَنْ لَمْ یَکُنْ مَعَہُ ہَدْیٌ فَلْیَحِلَّ الْحِلَّ کُلَّہُ ، فَقَدْ دَخَلَتِ الْعُمْرَۃُ فِی الْحَجِّ إلَی یَوْمِ الْقِیَامَۃِ۔ (مسلم ۲۰۳۔ ابوداؤد ۱۷۸۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬০৩১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حج کو فسخ کرنا، کیا حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایسا فرمایا ہے ؟
(١٦٠٣٢) حضرت ابو ذر فرماتے ہیں کہ حج تمتع کرنا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ کے لیے خاص تھا۔
(۱۶۰۳۲) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ التَّیْمِیِّ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ أَبِی ذَرٍّ ، قَالَ : کَانَتِ الْمُتْعَۃُ فِی الْحَجِّ لأَصْحَابِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ خَاصَّۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬০৩২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حج کو فسخ کرنا، کیا حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایسا فرمایا ہے ؟
(١٦٠٣٣) حضرت ابو ذر فرماتے ہیں کہ کسی شخص کے لیے یہ نہیں ہے کہ وہ حج کے لیے احرام باندھنے کے بعد اس کو عمرہ میں تبدیل کر دے، سوائے ان لوگوں کے جو حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھے۔
(۱۶۰۳۳) حَدَّثَنَا أبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنِ الْمُرَقِّعِ ، عَنْ أَبِی ذَرٍّ قَالَ لَیْسَ لأَحَدٍ أَنْ یُہِلَّ بِالْحَجِّ ثُمَّ یَجْعَلُہَا عُمْرَۃً إلا لِلرَّکْبِ الَّذِینَ کَانُوا مَعَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬০৩৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حج کو فسخ کرنا، کیا حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایسا فرمایا ہے ؟
(١٦٠٣٤) حضرت ابن زبیر نے ارشاد فرمایا : صرف حج کیا کرو، اور اپنے عمال کے قول کو چھوڑدو، یہ بات جب حضرت ابن عباس تک پہنچی تو آپ نے ارشاد فرمایا : اے وہ شخص جس کے دل اور آنکھوں کو اللہ تعالیٰ نے اندھا کردیا ہے، کیا تو نے اپنی والدہ سے دریافت نہیں کیا ؟ پس انھوں نے والدہ سے دریافت کیا تو انھوں نے فرمایا کہ ہم لوگ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ حج کے لیے نکلے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں حکم دیا، پس ہم سب لوگ حلال ہوگئے ، یہاں تک کہ مردوں اور عورتوں کے درمیان آگ کا دھواں بلند ہوگیا۔
(۱۶۰۳۴) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ یَزِیدَ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : قَالَ ابْنُ الزُّبَیْرِ : أَفْرِدُوا الْحَجَّ وَدَعُوا قَوْلَ أَعْمَاکُمْ ہَذَا ، فَبَلَغَ ذَلِکَ ابْنَ عَبَّاسٍ ، فَقَالَ : إنَّ الَّذِی عَمَی اللَّہُ قَلْبَہُ وَعَیْنَیْہِ لأَنْتَ ، أَلاَ تَسْأَلُ أُمَّکَ فَسَأَلَہَا ، فَقَالَتْ: قَدِمْنَا مَعَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حُجَّاجًا فَأَمَرَنَا فَأَحْلَلْنَا الْحَلاَلَ کُلَّہُ حَتَّی تَسَطَّعَتِ الْمَجَامِرُ بَیْنَ الرِّجَالِ وَالنِّسَائِ۔ (احمد ۶/۳۴۴۔ طبرانی ۲۴۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬০৩৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حرم کے کبوتروں کو شکار کرنا
(١٦٠٣٥) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ حرم کے کبوتر جب حرم سے نکل جائیں تو پھر اگر چاہو تو شکار کرسکتے ہو۔
(۱۶۰۳۵) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : حدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ فِی حَمَامِ الْحَرَامِ : إذَا خَرَجْنَ مِنَ الْحَرَمِ فَصِدْہُنَّ إِنْ شِئْت۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬০৩৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حرم کے کبوتروں کو شکار کرنا
(١٦٠٣٦) حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ حرم کے کبوتر جب حرم سے باہر نکل جائیں تو ان کو شکار کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
(۱۶۰۳۶) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا بِصَیْدِ حَمَامِ الْحَرَمِ إذَا خَرَجْنَ مِنَ الْحَرَمِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬০৩৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص طواف میں آٹھ چکر لگا لے
(١٦٠٣٧) حضرت عطائ اور حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص طواف میں آٹھ چکر لگا لے اور اس کو دو رکعتیں ادا کرنے سے قبل ہی یاد آجائے تو وہ ایک طواف اور کرے جس میں چھ چکر لگائے اور اس کے بعد پھر چار رکعتیں ادا کرے اور اگر اس کو دو رکعتیں ادا کرنے کے بعد یاد آئے تو پھر طواف کے چھ چکر اور لگائے اور دو رکعتیں اور ادا کرے اور اگر چاہے تو ان کو شمار نہ کرے۔
(۱۶۰۳۷) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، وَطَاوُوس ، قَالاَ فِی الرَّجُلِ طَافَ ، ثَمَانیَۃَ أَشْوَاطٍ ، قَالَ : إِنْ ذَکَرَہَا قَبْلَ أَنْ یُصَلِّیَ رَکْعَتَیْنِ طَافَ سِتَّۃَ أَطْوَافٍ ، وَصَلَّی أَرْبَعَ رَکَعَاتٍ ، وَإِنْ ذَکَرَ بَعْدَ مَا یُصَلِّی رَکْعَتَیْنِ ، طَافَ سِتَّۃَ أَطْوَافٍ ، ثُمَّ صَلَّی رَکْعَتَیْنِ ، وَإِنْ شَائَ لَمْ یَعُتَدْ بِذَلِکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬০৩৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص طواف میں آٹھ چکر لگا لے
(١٦٠٣٨) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر طواف کے آٹھ چکر لگا لیے جائیں تو (بھی) دو رکعتیں ادا کی جائیں گی۔
(۱۶۰۳۸) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : إذَا طَافَ بِالْبَیْتِ ، ثَمَانیَۃَ أَشْوَاطٍ صَلَّی رَکْعَتَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬০৩৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کھجور میں اگر مکھی ہو
(١٦٠٣٩) حضرت سعید بن جبیر سے دریافت کیا گیا محرم کے لیے کھجور کھانا کیسا ہے ؟ آپ نے دریافت فرمایا اس میں کون سی حرج والی بات ہے ؟ فرمایا اس میں مکھی ہے، آپ نے فرمایا کھجور کو کھالو اور مکھی کو مت کھاؤ۔
(۱۶۰۳۹) حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِی إسْمَاعِیلَ السُّلَمِیِّ ، قَالَ : سُئِلَ سَعِیدُ بْنُ جُبَیْرٍ ، عَنِ التَمْرِ لِلْمُحْرِمِ ، فَقَالَ : وَمَا بَأْسُہُ ؟ قَالَ فِیہِ الدواب ، قَالَ : فَکُلِ التَّمْر ، وَلاَ تَأْکُلِ الدَّوَابَّ۔
tahqiq

তাহকীক: