মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭২ টি
হাদীস নং: ১৫৯৯৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب کوئی شخص مسجد حرام میں داخل ہو تو کیا کہے ؟
(١٦٠٠٠) حضرت عمر جب بیت اللہ میں داخل ہوتے تو یہ دعا پڑھتے : یا اللہ تو سلامتی والا ہے اور تیری ہی طرف سے سلامتی ہے پس ہم کو سلامتی کے ساتھ زندہ رکھ۔
(۱۶۰۰۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الْعُمَرِیِّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، أَنَّ عُمَرَ لَمَّا دَخَلَ الْبَیْتَ ، قَالَ : اللَّہُمَّ أَنْتَ السَّلاَمُ ، وَمِنْک السَّلاَمُ ، فَحَیِّنَا رَبَّنَا بِالسَّلاَمِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬০০০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب کوئی شخص مسجد حرام میں داخل ہو تو کیا کہے ؟
(١٦٠٠١) حضرت سعید بن المسیب جب مسجد حرام میں داخل ہوتے اور ان کی نظر بیت اللہ پر پڑتی تو یہ دعا فرماتے : یا اللہ تو سلامتی والا ہے اور تیری ہی طرف سے سلامتی ہے پس ہم کو سلامتی کے ساتھ زندہ رکھ۔
(۱۶۰۰۱) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، أَنَّہُ کَانَ إذَا دَخَلَ مَسْجِدَ الْکَعْبَۃِ وَنَظَرَ إلَی الْبَیْتِ ، قَالَ : اللَّہُمَّ أَنْتَ السَّلاَمُ وَمِنْک السَّلاَمُ فَحَیِّنَا رَبَّنَا بِالسَّلاَمِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬০০১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات پیدل چل کرحج کرنے کو پسند فرماتے ہیں
(١٦٠٠٢) حضرت ابن عباس ارشاد فرماتے ہیں کہ یہ مجھ میں ایک کمزوری اور کمی ہوگی اگر میں پیدل حج کرنے سے قبل مرجاؤں۔
(۱۶۰۰۲) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ حُمَیْدِ بْنِ صَخْرٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّہُ قَالَ : إنِّہَا لَحَوْجَائُ فِی نَفْسِی أَنْ أَمُوتَ قَبْلَ أَنْ أَحُجَّ مَاشِیًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬০০২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات پیدل چل کرحج کرنے کو پسند فرماتے ہیں
(١٦٠٠٣) حضرت مجاہد سے مروی ہے کہ حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل نے پیدل چل کر حج فرمایا۔
(۱۶۰۰۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، أَنَّ إبْرَاہِیمَ وَإِسْمَاعِیلَ حَجَّا وَہُمَا مَاشِیَانِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬০০৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات پیدل چل کرحج کرنے کو پسند فرماتے ہیں
(١٦٠٠٤) حضرت جعفر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت حسین بن علی نے چل کر حج کیا اور اونٹ ان کے پہلو میں چل رہا تھا، حضرت حفص فرماتے ہیں کہ میرا خیال ہے کہ دس مرتبہ فرمایا۔
(۱۶۰۰۴) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : حجَّ الْحُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ مَاشِیًا وَنَجَائِبُہُ تُقَادُ إلَی جَنْبِہِ ، قَالَ حَفْصٌ : أَحْسَبُہُ ، قَالَ : عَشْرًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬০০৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات پیدل چل کرحج کرنے کو پسند فرماتے ہیں
(١٦٠٠٥) حضرت عثمان بن حکیم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت نافع بن جبیر کو دیکھا آپ نے تمام مناسک حج پیدل چل کر کیے اور عرفات میں قیام بھی پیدل چل کر فرمایا۔
(۱۶۰۰۵) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ حَکِیمٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ نَافِعَ بْنَ جُبَیْرٍ یَقْضِی مَنَاسِکَہُ عَلَی رِجْلَیْہِ وَیُعَرِّفُ عَلَی رِجْلَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬০০৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات پیدل چل کرحج کرنے کو پسند فرماتے ہیں
(١٦٠٠٦) حضرت اسماعیل بن عبد الملک فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر کے ساتھ پیدل چل کر حج کیا۔
(۱۶۰۰۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِکِ ، قَالَ : حجَجْت مَعَ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ مَاشِیًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬০০৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات پیدل چل کرحج کرنے کو پسند فرماتے ہیں
(١٦٠٠٧) حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت نافع سے دریافت کیا، کیا حضرت ابن عمر نے پیدل حج کیا ہے ؟ آپ نے فرمایا نہیں۔
(۱۶۰۰۷) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ نَافِعًا حَجَّ ابْنُ عُمَرَ مَاشِیًا ؟ قَالَ : لاَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬০০৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم پہلی بار شکار کرے تو اس پر فیصلہ (حکم) لگایا جائے گا
(١٦٠٠٨) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ محرم جب بھی بھول کر شکار کرے اس پر حکم لگایا جائے گا۔
(۱۶۰۰۸) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : کُلُّ مَا أَصَابَ الْمُحْرِمُ الصَّیْدَ نَاسِیًا حُکِمَ عَلَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬০০৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم پہلی بار شکار کرے تو اس پر فیصلہ (حکم) لگایا جائے گا
(١٦٠٠٩) حضرت حسن سے بھی اسی طرح مروی ہے۔
(۱۶۰۰۹) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : کُلَّمَا أَصَابَ الْمُحْرِمُ الصَّیْدَ حُکِمَ عَلَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬০০৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم پہلی بار شکار کرے تو اس پر فیصلہ (حکم) لگایا جائے گا
(١٦٠١٠) حضرت شریح سے ایک شخص نے دریافت کیا کہ میں نے حالت احرام میں شکار کرلیا ہے ؟ حضرت شریح نے اس سے فرمایا کیا تو نے اس سے پہلے بھی شکار کیا ہے ؟ اس نے عرض کیا نہیں، آپ نے فرمایا کہ اگر تو نے پہلے بھی ایسا کیا ہوتا تو میں تجھے اللہ تعالیٰ کے سپرد کردیتا یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ تجھ سے انتقام لیتا، ارشاد باری تعالیٰ ہے { وَ اللّٰہُ عَزِیْزٌ ذُوانْتِقَامٍ }، حضرت داؤد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر سے اس کا ذکر کیا آپ نے فرمایا کہ کیا اس کو چھوڑ دیں گے ! اس پر حکم لگایا جائے گا۔
(۱۶۰۱۰) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ شُرَیْحٍ ، قَالَ : سَأَلَہُ رَجُلٌ ، فَقَالَ : إنِّی أَصَبْتُ صَیْدًا وَأَنَا مُحْرِمٌ ، فَقَالَ لَہُ شُرَیْحٌ : ہَلْ کُنْت أَصَبْت قَبْلَہُ ؟ قَالَ : لاَ قَالَ : لَوْ کُنْت فَعَلْت وَکَّلْتُک إلَی اللہِ تَعَالَی حَتَّی یَنْتَقِمَ مِنْک {وَاللَّہُ عَزِیزٌ ذُو انْتِقَامٍ} قَالَ دَاوُد : فَذَکَرْت ذَلِکَ لِسَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، فَقَالَ : أَفَیَخْلُعُ یَحْکُمُ عَلَیْہِ ؟۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬০১০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم پہلی بار شکار کرے تو اس پر فیصلہ (حکم) لگایا جائے گا
(١٦٠١١) حضرت ابن عباس ارشاد فرماتے ہیں کہ محرم اگر ایک بار شکار کرلے تو اس پر حکم لگایا جائے گا اور اگر وہ دوبارہ ایسا کرے تو اس پر حکم نہیں لگایا جائے گا، پھر آپ نے قرآن پاک کی آیت تلاوت فرمائی : { وَ مَنْ عَادَ فَیَنْتَقِمُ اللّٰہُ مِنْہُ }۔
(۱۶۰۱۱) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : إذَا أَصَابَ مَرَّۃً حُکِمَ عَلَیْہِ ، ثُمَّ إِنْ عَادَ لَمْ یُحْکَمْ عَلَیْہِ ، ثُمَّ قَرَأَ : (وَمَنْ عَادَ فَیَنْتَقِمُ اللَّہُ مِنْہُ)۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬০১১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو شخص حج وعمرہ کا ایک ساتھ احرام باندھے تو وہ کس سے ابتدا کرے ؟
(١٦٠١٢) حضرت یحییٰ بن ابو اسحاق سے مروی ہے کہ حضرت انس ارشاد فرماتے ہیں کہ انھوں نے سنا رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس طرح تلبیہ پڑھ رہے تھے کہ لبیک بعمرۃ وحج، (عمرہ کو پہلے ذکر فرمایا) ۔
(۱۶۰۱۲) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّہُ سَمِعَ النبی صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یُلَبِّی ، یَقُولُ : لَبَّیْکَ بِعُمْرَۃٍ وَحَجٍّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬০১২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو شخص حج وعمرہ کا ایک ساتھ احرام باندھے تو وہ کس سے ابتدا کرے ؟
(١٦٠١٣) حضرت حریث بن سلیم فرماتے ہیں کہ میں نے سنا حضرت علی نے حج وعمرہ کے لیے ایک ساتھ تلبیہ پڑھا اور عمرہ سے ابتدا فرمائی، حضرت عثمان نے آپ سے فرمایا کہ آپ ان لوگوں میں سے ہیں جن کی طرف دیکھا جاتا ہے (جن کے عمل کو حجت سمجھا جاتا ہے) حضرت علی نے ان سے فرمایا کہ آپ بھی انہی میں سے ہیں جن کی طرف دیکھا جاتا ہے۔
(۱۶۰۱۳) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ بکیر بْنِ عَطَائٍ ، عَنْ حُرَیْثِ بْنِ سُلَیْمٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَلِیًّا لَبَّی بِالْحَجِّ وَالْعُمْرَۃِ ، فَبَدأَ بِالْعُمْرَۃِ ، فَقَالَ لَہُ عُثْمَانَ : إنَّک مِمَّنْ یُنْظَرُ إلَیْہِ ، فَقَالَ لَہُ عَلِی: وَأَنتَ مِمَّن یُنْظَر إِلِیہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬০১৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو شخص حج وعمرہ کا ایک ساتھ احرام باندھے تو وہ کس سے ابتدا کرے ؟
(١٦٠١٤) حضرت یحییٰ بن ابو اسحاق سے مروی ہے کہ حضرت انس ارشاد فرماتے ہیں کہ انھوں نے سنا رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس طرح تلبیہ پڑھ رہے تھے کہ لَبَّیْکَ بِعُمْرَۃٍ وَحَجٍّ (عمرہ کو پہلے ذکر فرمایا) ۔
(۱۶۰۱۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ، عَنْ حُمَیْدٍ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّہُ سَمِعَ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ: لَبَّیْکَ بِعُمْرَۃٍ وَحَجَّۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬০১৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو شخص حج وعمرہ کا ایک ساتھ احرام باندھے تو وہ کس سے ابتدا کرے ؟
(١٦٠١٥) حضرت منصور فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم اور حضرت مجاہد سے دریافت کیا کہ آدمی اگر حج وعمرہ کے لیے ایک ساتھ تلبیہ پڑھے ؟ حضرت مجاہد نے فرمایا کہ وہ عمرہ سے ابتدا کرے، اور حضرت ابراہیم نے فرمایا اس کی نیت اس کے لیے کافی ہوجائے گی۔
(۱۶۰۱۵) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ إبْرَاہِیمَ وَمُجَاہِدًا ، عَنِ الرَّجُلِ یُلَبِّی بِالْحَجِّ وَالْعُمْرَۃِ ، فَقَالَ : مُجَاہِدٌ : یَبْدَأُ بِالْعُمْرَۃِ ، وَقَالَ : إبْرَاہِیمُ : تُجْزِئُہُ النِّیَّۃُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬০১৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا ناک میں دوائی ڈالنا
(١٦٠١٦) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ محرم اگر ناک میں دوائی ڈالے گا تو اس پر فدیہ لازم ہے۔
(۱۶۰۱۶) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : إذَا اسْتَعَطَ الرَّجُلُ بِالْبَنَفْسَجِ فَعَلَیْہِ الْفِدْیَۃُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬০১৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم اگر ازار نہ پائے
(١٦٠١٧) حضرت ابن عباس سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : محرم اگر ازار نہ پائے تو شلوار پہن لے، اور اگر جوتے نہ ہوں تو موزے پہن لے۔
(۱۶۰۱۷) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَیْدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ خَطَبَ ، فَقَالَ : إذَا لَمْ یَجِدِ الْمُحْرِمُ إزَارًا فَلْیَلْبَسْ سَرَاوِیلَ ، وَإِذَا لَمْ یَجِدْ نَعْلَیْنِ فَلْیَلْبَسِ الْخُفَّیْنِ۔
(مسلم ۸۳۵۔ بخاری ۱۷۴۰)
(مسلم ۸۳۵۔ بخاری ۱۷۴۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬০১৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم اگر ازار نہ پائے
(١٦٠١٨) حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اسی طرح مروی ہے۔
(۱۶۰۱۸) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَیْدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِہِ ، أَوْ نَحْوِہِ۔ (مسلم ۸۳۵۔ احمد ۱/۲۲۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬০১৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم اگر ازار نہ پائے
(١٦٠١٩) حضرت ابن عباس سے اسی طرح مروی ہے۔
(۱۶۰۱۹) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنِ عَمْرٍو ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَیْدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ النبی صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُہُ۔ (مسلم ۸۲۵۔ ترمذی ۸۳۴)
তাহকীক: