মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

لباس کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৬৯৯ টি

হাদীস নং: ২৫৭৭২
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دانتوں پر سونا چڑھانے کا بیان
(٢٥٧٧٣) حضرت طرفہ بن عرفجہ فرماتے ہیں کہ ان کے دادا کی ناک کلاب کی لڑائی میں ضائع ہوگئی تھی انھوں نے چاندی کی ناک بنوائی جو خراب ہوگئی تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں سونے کی ناک بنوانے کا حکم دیا۔
(۲۵۷۷۳) حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَکٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ حَیَّانَ ، قَالَ: حدَّثَنِی ابْنُ طَرَفَۃَ بْنِ عَرْفَجَۃَ ؛ بِأنَّ جَدَّہُ أُصِیبَ أَنْفُہُ یَوْمَ الْکُلاَبِ، فَاتَّخَذَ أَنْفًا مِنْ وَرِقٍ فَأَنْتَنَ عَلَیْہِ، فَأَمَرَہ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنْ یَتَّخِذَ أَنْفًا مِنْ ذَہَبٍ۔ (ابوداؤد ۴۲۲۹۔ ترمذی ۱۷۷۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৭৭৩
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دانتوں پر سونا چڑھانے کا بیان
(٢٥٧٧٤) حضرت حماد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ثابت بنانی کو دیکھا انھوں نے دانتوں پر سونا چڑھا رکھا تھا۔
(۲۵۷۷۴) حَدَّثَنَا یَزِیدُ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا حَمَّادٌ ، قَالَ : رَأَیْتُ ثَابِتًا الْبُنَانِیَّ مَشْدُودَ الأَسْنَانِ بِذَہَبٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৭৭৪
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک شہرت کے لیے لباس اختیار کرنا مکروہ ہے
(٢٥٧٧٥) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ جس شخص نے شہرت کی چادر یا شہرت کا کپڑا پہنا اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسے آگ کا لباس پہنائیں گے۔
(۲۵۷۷۵) حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ ، عَن لَیْثٍ ، عَنِ الْمُہَاجِرِ ، قَالَ : قَالَ ابْنُ عُمَرَ : مَنْ لَبِسَ رِدَائَ شُہْرَۃٍ ، أَوْ ثَوْبَ شُہْرَۃٍ أَلْبَسَہُ اللَّہُ نَارًا یَوْمَ الْقِیَامَۃِ۔ (ابوداؤد ۴۰۲۵۔ ابن ماجہ ۳۶۰۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৭৭৫
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک شہرت کے لیے لباس اختیار کرنا مکروہ ہے
(٢٥٧٧٦) حضرت حصین فرماتے ہیں کہ زبید یامی برنس (ایک خاص ٹوپی) پہنا کرتے تھے۔ میں نے حضرت ابراہیم کو اس کو معیوب کہتے سنا۔ میں نے ان سے کہا کہ اسلاف تو یہ پہنا کرتے تھے۔ انھوں نے فرمایا کہ اب اس کو پہننے والا کوئی نہ رہا ، اب اگر کوئی پہنے تو لوگ اس کی باتں ا کرتے ہیں اور اس کی طرف انگلیوں سے اشارہ کرتے ہیں۔
(۲۵۷۷۶) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنِ الْحُصَیْنِ ، قَالَ : کَانَ زُبَیْدٌ الْیَامِیُّ یَلْبَسُ بُرْنُسًا ، قَالَ : فَسَمِعْتُ إِبْرَاہِیمَ عَابَہُ عَلَیْہِ ، قَالَ : فَقُلْتُ لَہُ : إِنَّ النَّاسَ قَدْ کَانُوا یَلْبَسُونَہَا ، قَالَ : أَجَلْ ، وَلَکِنْ قَدْ فَنِیَ مَنْ کَانَ یَلْبَسُہَا ، فَإِنْ لَبِسَہَا أَحَدٌ الْیَوْمَ شَہَرُوہُ وَأَشَارُوا إِلَیْہِ بِالأَصَابِعِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৭৭৬
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک شہرت کے لیے لباس اختیار کرنا مکروہ ہے
(٢٥٧٧٧) حضرت ابو دردائ فرماتے ہیں کہ جو کسی مشہور سواری پر سوار ہو یا مشہور کپڑے پہنے تو جب تک اس پر رہے اللہ تعالیٰ اس سے اعراض فرمائیں گے ، خواہ وہ مالدار اور سخی شخص ہی کیوں نہ ہو۔
(۲۵۷۷۷) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ شَہْرٍ ، عَنْ أَبِی الدَّرْدَائِ ، قَالَ : مَنْ رَکِبَ مَشْہُورًا مِنَ الدَّوَابِّ ، أَوْ لَبِسَ مَشْہُورًا مِنَ الثِّیَابِ ، أَعْرَضَ اللَّہُ عَنْہُ مَا دَامَ عَلَیْہِ ، وَإِنْ کَانَ عَلَیْہِ کَرِیمًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৭৭৭
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک شہرت کے لیے لباس اختیار کرنا مکروہ ہے
(٢٥٧٧٨) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ جس نے شہرت کے لیے لباس پہنا اللہ تعالیٰ اسے ذلت کا لباس پہنائے گا۔
(۲۵۷۷۸) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَن مُہَاجِرٍ أَبِی الْحَسَنِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : مَنْ لَبِسَ شُہْرَۃً مِنَ الثِّیَابِ أَلْبَسَہُ اللَّہُ ذِلَّۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৭৭৮
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بچوں کے سروں پر کچھ بال بلا مونڈے چھوڑنے کا بیان
(٢٥٧٧٩) حضرت ابن عمر سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سرپر کچھ بال بلا مونڈے چھوڑنے سے منع فرمایا ہے۔
(۲۵۷۷۹) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ ، قَالَ : حدَّثَنَا شُعْبَۃُ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ دِینَارٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنِ الْقَزَعِ۔ (بخاری ۵۹۲۱۔ ابن ماجہ ۳۶۳۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৭৭৯
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بچوں کے سروں پر کچھ بال بلا مونڈے چھوڑنے کا بیان
(٢٥٧٨٠) حضرت عبداللہ بن حسن فرماتے ہیں کہ میری والدہ فاطمہ بنت حسین کچھ بال بلا مونڈے چھوڑنے سے منع فرماتی تھیں۔
(۲۵۷۸۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، وَابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : سَمِعْتُ أُمِّی فَاطِمَۃَ بِنْتَ الْحُسَیْنِ تَنْہَی عَنِ الْقَزَعِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৭৮০
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بچوں کے سروں پر کچھ بال بلا مونڈے چھوڑنے کا بیان
(٢٥٧٨١) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس بات سے منع فرمایا کہ بچوں کے سر کا کچھ حصہ مونڈا جائے اور کچھ چھوڑ دیا جائے۔
(۲۵۷۸۱) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ نَافِعٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنِ الْقَزَعِ ، وَالْقَزَعُ : أَنْ یُحْلَقَ مِنْ رَأْسِ الصَّبِیِّ مَوْضِعٌ وَیُتْرَکَ مَوْضِعٌ۔

(بخاری ۵۹۲۰۔ مسلم ۱۶۷۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৭৮১
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بچوں کے سروں پر کچھ بال بلا مونڈے چھوڑنے کا بیان
(٢٥٧٨٢) حضرت ابو سلام فرماتے ہیں کہ میں حضرت عائشہ کی خدمت میں حاضر ہوا ، میرے سر کا کچھ حصہ مونڈا ہوا تھا انھوں نے فرمایا کہ سارا سر مونڈو۔
(۲۵۷۸۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مُوسَی بْنِ عُبَیْدَۃَ ، عَنْ أَبِی سَلاَّمٍ ، قَالَ : دَخَلْتُ عَلَی عَائِشَۃَ وَفِی رَأْسِی قَزَعٌ ، فَأَمَرَتْ بِہِ فَجُزَّ ، أَوْ حُلِقَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৭৮২
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات انگوٹھی نہیں پہنا کرتے تھے
(٢٥٧٨٣) حضرت عبد الاعلیٰ بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن مسیب سے سوال کیا کہ ایک آدمی کی انگوٹھی میں پرندے کے سر جیسی کوئی تصویر ہے۔ اس کا کیا حکم ہے ؟ انھوں نے فرمایا : کہ اے میرے بھتیجے ! ہمیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے کسی صحابی کے انگوٹھی پہننے کا علم نہیں۔ نہ تو حضرت ابوبکر اور نہ حضرت عمر اور نہ فلاں اور فلاں۔ انھوں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے کئی صحابہ کا نام لیا۔ میں نے دوبارہ سوال کیا تو ان کے جواب سے یہی اندازہ ہوا کہ وہ اسے مکروہ خیال فرماتے ہیں۔
(۲۵۷۸۳) حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ عِیسَی ، عَنْ عَبْدِ الأَعْلَی بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِی فَرْوَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ ، قُلْتُ : رَجُلٌ فِی خَاتَمِہِ مِثْلُ رَأْسِ الطَّیْرِ ؟ فَقَالَ : یَا ابْنَ أَخِی ، مَا عَلِمْنَا أَحَدًا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ تَخَتَّمَ لاَ أَبُو بَکْرٍ ، وَلاَ عُمَرَ ، وَلاَ فُلاَنًا ، وَلاَ فُلاَنًا حَتَّی عَدَّ نَاسًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَأَعَدْتُ عَلَیْہِ مِرَارًا فَکَأَنَّہُ یَکْرَہُ الْخَاتَمَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৭৮৩
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات انگوٹھی نہیں پہنا کرتے تھے
(٢٥٧٨٤) حضرت عطاء ، حضرت طاؤس اور حضرت مجاہد انگوٹھی نہیں پہنا کرتے تھے۔
(۲۵۷۸۴) حَدَّثَنَا عَفَّانُ، قَالَ: حدَّثَنَا ہَمَّامُ، عَنْ لَیْثٍ، عَنْ عَطَائٍ، وَطَاوُوسٍ، وَمُجَاہِدٍ؛ أَنَّہُمْ کَانُوا لاَ یَتَخَتَّمُونَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৭৮৪
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات مردہ جانور کی کھال اور ہڈیوں سے کسی قسم کا فائدہ حاصل کرنے کے قائل نہ تھے
(٢٥٧٨٥) حضرت عبداللہ بن عکیم فرماتے ہیں کہ ہمارے پاس رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا خط آیا جس میں لکھا تھا کہ مردہ جانور کی کھال اور ہڈیوں سے فائدہ نہ اٹھاؤ۔
(۲۵۷۸۵) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی لَیْلَی، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُکَیْمٍ ، قَالَ: أَتَانَا کِتَابُ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : أَنْ لاَ تَنْتَفِعُوا مِنَ الْمَیْتَۃِ بِإِہَابٍ ، وَلاَ عَصَبٍ۔

(ابن ماجہ ۳۶۱۳۔ احمد ۴/۳۱۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৭৮৫
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات مردہ جانور کی کھال اور ہڈیوں سے کسی قسم کا فائدہ حاصل کرنے کے قائل نہ تھے
(٢٥٧٨٦) حضرت عبداللہ بن عکیم فرماتے ہیں کہ ہم جہینہ میں تھے کہ ہمارے پاس رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ایک خط آیاجس میں لکھا تھا کہ مردہ جانور کی کھال اور ہڈیوں سے فائدہ نہ اٹھاؤ۔
(۲۵۷۸۶) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُکَیْمٍ ، قَالَ : أَتَانَا کِتَابُ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ بِجُہَیْنَۃَ : لاَ تَنْتَفِعُوا مِنَ الْمَیْتَۃِ بِإِہَابٍ ، وَلاَ عَصَبٍ۔ (ترمذی ۱۷۲۹۔ ابن ماجہ ۳۶۱۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৭৮৬
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات مردہ جانور کی کھال اور ہڈیوں سے کسی قسم کا فائدہ حاصل کرنے کے قائل نہ تھے
(٢٥٧٨٧) حضرت عبداللہ بن عکیم فرماتے ہیں کہ میں نو عمر لڑکا تھا کہ ہمارے پاس رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا خط آیا جس میں لکھا تھا کہ مردہ جانور کی کھال اور ہڈیوں سے فائدہ نہ اٹھاؤ۔
(۲۵۷۸۷) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُکَیْمٍ ، قَالَ : أَتَانَا کِتَابُ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَأَنَا غُلاَمٌ : أَنْ لاَ تَنْتَفِعُوا بِإِہَابِ مَیْتَۃٍ ، وَلاَ عَصَبٍ۔

(ابوداؤد ۴۱۲۴۔ ابن ماجہ ۳۶۱۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৭৮৭
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خنزیر کے بالوں کو موزے میں استعمال کرنے کا حکم
(٢٥٧٨٨) حضرت شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے سوال کیا کہ کیا خنزیر کے بالوں کو کسی کام میں لایا جاسکتا ہے انھوں نے اسے ناپسند قرار دیا۔
(۲۵۷۸۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ الْحَکَمَ ، وَحَمَّادًا عَنْ شَعْرِ الْخِنْزِیرِ ، یُعْمَلُ بِہِ ؟ فَکَرِہَاہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৭৮৮
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خنزیر کے بالوں کو موزے میں استعمال کرنے کا حکم
(٢٥٧٨٩) حضرت ابو جعفر اور حضرت حسن نے خنزیر کے بالوں کو موزے میں لگانے کی اجازت دی ہے۔
(۲۵۷۸۹) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَبِی الْحَسَنِ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ (ح) وَعَنْ إِسْمَاعِیلَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّہُمَا رَخَّصَا فِی شَعْرِ الْخِنْزِیرِ یُخْرَزُ بِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৭৮৯
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خنزیر کے بالوں کو موزے میں استعمال کرنے کا حکم
(٢٥٧٩٠) حضرت ابن سیرین ایسا موزہ استعمال نہیں کرتے تھے جس میں خنزیر کا بال لگایا گیا ہو۔
(۲۵۷۹۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ جَرِیرِ بْنِ حَازِمٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَلْبَسُ خُفًّا خُرِزَ بِشَعْرِ خِنْزِیرٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৭৯০
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خنزیر کے بالوں کو موزے میں استعمال کرنے کا حکم
(٢٥٧٩١) واسط کے ایک بزرگ کہتے ہیں کہ میں نے ابو عیاض سے سوال کیا کہ کیا خنزیز کے بال کو جانور کے زخم پر رکھ سکتے ہیں انھوں نے اسے مکروہ قرار دیا۔
(۲۵۷۹۱) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ شَیْخٍ مِنْ أَہْلِ وَاسِطَ ، قَالَ : سَأَلْتُ أَبَا عِیَاضٍ عَنْ شَعْرِ الْخِنْزِیرِ ، یُوضَعُ عَلَی جُرْحِ الدَّابَّۃِ ؟ فَکَرِہَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৭৯১
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تشہد کی انگلی میں یا درمیانی انگلی میں انگوٹھی پہننے کا بیان
(٢٥٧٩٢) حضرت علی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں تشہد کی انگلی میں یا درمیانی انگلی میں انگوٹھی پہننے سے منع فرمایا ہے۔
(۲۵۷۹۲) حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِی بُرْدَۃَ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : نَہَانَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنْ نَتَخَتَّمَ فِی ہَذِہِ ، وَہَذِہِ ، یَعْنِی السَّبَّابَۃَ وَالْوُسْطَی۔ (مسلم ۶۴۔ ترمذی ۱۷۸۶)
tahqiq

তাহকীক: