মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
لباس کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৬৯৯ টি
হাদীস নং: ২৫৭৩২
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بال جوڑنے والی اور بال جڑوانے والی کے بارے میں
(٢٥٧٣٣) حضرت عبداللہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے گدائی کرنے والی اور گدائی کروانے والی پر ، بال جوڑنے والی اور بال جڑوانے والی پر لعنت فرمائی ہے۔
(۲۵۷۳۳) حَدَّثَنَا أَبُو نُعَیْمٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی قَیْسٍ ، عَنْ ہُزَیْلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : لَعَنَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ الْوَاشِمَۃَ وَالْمَوْشُومَۃَ ، وَالْوَاصِلَۃَ وَالْمَوْصُولَۃَ۔ (ترمذی ۱۱۲۰۔ احمد ۱/۴۴۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৭৩৩
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بال جوڑنے والی اور بال جڑوانے والی کے بارے میں
(٢٥٧٣٤) حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے گدائی کرنے والی اور گدائی کروانے والی پر ، بال جوڑنے والی اور بال جڑوانے والی پر لعنت فرمائی ہے۔
(۲۵۷۳۴) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، عَنْ أَبِی أُسَامَۃَ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَعَنَ الْوَاشِمَۃَ وَالْمُسْتَوْشِمَۃ ، وَالْوَاصِلَۃَ وَالْمَوْصُولَۃَ۔ (احمد ۱/۲۵۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৭৩৪
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بال جوڑنے والی اور بال جڑوانے والی کے بارے میں
(٢٥٧٣٥) حضرت علی سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے گدائی کرنے والی اور گدائی کروانے والی پر لعنت فرمائی۔
(۲۵۷۳۵) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُجَالِدٌ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنِ ابْنِ عَبْدِ اللہِ ، عَنْ عَلِیٍّ ؛ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَعَنَ الْوَاشِمَۃَ وَالْمَوْشُومَۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৭৩৫
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بال جوڑنے والی اور بال جڑوانے والی کے بارے میں
(٢٥٧٣٦) حضرت فاطمہ بنت علی بن ابی طالب سے روایت ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بالوں کے ساتھ بال جوڑنے والی پر لعنت فرمائی۔
(۲۵۷۳۶) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ رَزِینٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ فَاطِمَۃَ بِنْتَ عَلِیِّ بْنِ أَبِی طَالِبٍ تَقُولُ : لَعَنَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَاصِلَۃَ الشَّعْرِ بِالشَّعْرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৭৩৬
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بال جوڑنے والی اور بال جڑوانے والی کے بارے میں
(٢٥٧٣٧) حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ انصار کی ایک لڑکی کی شادی ہوئی اور وہ بیمار ہوگئی۔ جس سے اس کے بال جھڑ گئے۔ لوگوں نے اس کے بال لگوانا چاہے تو جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس کے بارے میں سوال کیا ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بال جوڑنے والی اور بال جڑوانے والی پر لعنت فرمائی۔
(۲۵۷۳۷) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی بُکَیْرٍ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، قَالَ : سَمِعْتُ الْحَسَنَ بْنَ مُسْلِمٍ یُحَدِّثُ عَنْ صَفِیَّۃَ بِنْتِ شَیْبَۃَ ، عَنْ عَائِشَۃَ ؛ أَنَّ جَارِیَۃً مِنَ الأَنْصَارِ تَزَوَّجَتْ ، وَأَنَّہَا مَرِضَتْ فَتَمَرَّطَ شَعْرُہَا ، فَأَرَادُوا أَنْ یَصِلُوہُ ، فَسَأَلُوا رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِکَ ؟ فَلَعَنَ الْوَاصِلَۃَ وَالْمُسْتَوْصِلَۃ۔
(مسلم ۱۶۷۷۔ احمد ۶/۱۱۱)
(مسلم ۱۶۷۷۔ احمد ۶/۱۱۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৭৩৭
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بال جوڑنے والی اور بال جڑوانے والی کے بارے میں
(٢٥٧٣٨) حضرت سعید بن مسیب سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت معاویہ مدینہ میں تشریف لائے تو آپ نے ہمیں خطبہ ارشاد فرمایا اور بالوں کا ایک گچھا نکالا اور فرمایا : میرے خیال کے مطابق یہ کام صرف کسی یہودی نے کیا ہے۔ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس کی خبر پہنچی تھی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے س کو جھوٹ قرار دیا تھا۔
(۲۵۷۳۸) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : قدِمَ مُعَاوِیَۃُ الْمَدِینَۃَ ، فَخَطَبَنَا وَأَخْرَجَ کُبَّۃً مِنْ شَعْرٍ ، فَقَالَ : مَا کُنْتُ أَرَی أَنَّ أَحَدًا یَفْعَلُہُ إِلاَّ الْیَہُودَ ، إِنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بَلَغَہُ فَسَمَّاہُ الزُّورَ۔ (بخاری ۳۴۸۸۔ مسلم ۱۶۸۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৭৩৮
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بال جوڑنے والی اور بال جڑوانے والی کے بارے میں
(٢٥٧٣٩) حضرت عثمان بن غیاث، حضرت عکرمہ کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ اس جوڑے کو ناپسند کرتے تھے، جو عورتیں، اپنے سروں میں بناتی ہیں۔
(۲۵۷۳۹) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ غِیَاثٍ، عَنْ عِکْرِمَۃَ؛ أَنَّہُ کَرِہَ الْعِقْصَۃَ الَّتِی تَجْعَلُہَا النِّسَائُ فِی رُؤُوسِہِنَّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৭৩৯
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بال جوڑنے والی اور بال جڑوانے والی کے بارے میں
(٢٥٧٤٠) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے۔ کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” اللہ تعالیٰ نے بال جوڑنے والی اور بال جڑوانے والی، گدائی کرنے والی اور گدائی کروانے والی پر لعنت فرمائی ہے۔ “
(۲۵۷۴۰) حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا فُلَیْحٌ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ؛ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : لَعَنَ اللَّہُ الْوَاصِلَۃَ وَالْمُسْتَوْصِلَۃ ،وَالْوَاشِمَۃَ وَالْمُسْتَوْشِمَۃ۔
(احمد ۲/۳۳۹)
(احمد ۲/۳۳۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৭৪০
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بال جوڑنے والی اور بال جڑوانے والی کے بارے میں
(٢٥٧٤١) حضرت ابراہیم سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ اس جوڑے میں کوئی حرج نہیں ہے جو اوپر رکھا جاتا ہے۔
(۲۵۷۴۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِالْعَقْصَۃِ تُوضَعُ وَضْعًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৭৪১
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بال جوڑنے والی اور بال جڑوانے والی کے بارے میں
(٢٥٧٤٢) حضرت بہیّہ، حضرت عائشہ کے بارے میں روایت کرتی ہیں کہ وہ بالوں میں (بال) جوڑنے سے منع کرتی تھیں۔
(۲۵۷۴۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبِی عَقِیلٍ ، عَنْ بُہَیَّۃَ ، عَنْ عَائِشَۃَ ؛ أَنَّہَا نَہَتْ عَنِ الْوَصْلِ فِی الشَّعْرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৭৪২
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بال جوڑنے والی اور بال جڑوانے والی کے بارے میں
(٢٥٧٤٣) حضرت ابن عباس سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ اگر اون کے ذریعہ جوڑا جائے تو پھر اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔
(۲۵۷۴۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبِی حَنِیفَۃَ ، عَنِ الْہَیْثُمَّ ، عَنْ أَبی ثَوْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِالْوِصَالِ إِذَا کَانَ صُوفًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৭৪৩
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سرخ بچھونوں اور سرخ زینوں پر سوار ہونا
(٢٥٧٤٤) حضرت عمرو سے روایت ہے۔ کہ انھوں نے حضرت ابن عمر کو زین پر قصرانی جھالر والی چادر دیکھی۔
(۲۵۷۴۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو ؛ رَأَی عَلَی رَحْلِ ابْنِ عُمَرَ قَطِیفَۃً قَیْصَرَانِیَّۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৭৪৪
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سرخ بچھونوں اور سرخ زینوں پر سوار ہونا
(٢٥٧٤٥) حضرت سعید بن مسیب سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لعنت کی۔۔۔ یا بُرا کہا ۔۔۔ہر سرخ زین کو۔
(۲۵۷۴۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ ، عَن سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : لَعَنَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، أَوْ قَبَّحَ اللَّہُ ، کُلَّ رَحْلٍ أَُحَیْمِرَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৭৪৫
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سرخ بچھونوں اور سرخ زینوں پر سوار ہونا
(٢٥٧٤٦) حضرت حذیفہ سے روایت ہے کہ حضرت عمر نے ایک عورت کو دیکھا کہ اس کی زین پر سرخ ریشمی تار والا کپڑا تھا۔ راوی کہتے ہیں۔ چنانچہ آپ نے مجھے اس کا کاٹنے کا حکم دیا۔ راوی کہتے ہیں۔ میں نے عرض کیا۔ یہ لکڑی ہے۔ تو پھر آپ نے اس کو چھوڑ دیا۔
(۲۵۷۴۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ وَاصِلٍ ، عَنِ الْمَعْرُورِ ، عَنْ حُذَیْفَۃَ ؛ أَنَّ عُمَرَ رَأَی امْرَأَۃً عَلَی رَحْلِہَا سُیور حُمْر ، قَالَ : فَأَمَرَنِی أَنْ أَقْطَعَہَا ، قَالَ : فَقُلْتُ : إِنَّہَا خَشَبٌ ، فَتَرَکَہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৭৪৬
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سرخ بچھونوں اور سرخ زینوں پر سوار ہونا
(٢٥٧٤٧) حضرت ابن سیرین سے روایت ہے کہ حضرت ابن مسعود نے ایک جانور مستعار منگوایا۔ پس وہ آپ کے پاس لایا گیا تو اس پر سرخ رنگ کا سائبان تھا ۔ آپ نے اس کو اتارا پھر اس سواری پر سوار ہوئے۔
(۲۵۷۴۷) حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَکٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ؛ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ اسْتَعَارَ دَابَّۃً ، فَأُتِیَ بِہَا عَلَیْہَا صُفَّۃُ أُرْجُوَانٍ ، فَنَزَعَہَا ثُمَّ رَکِبَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৭৪৭
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سرخ بچھونوں اور سرخ زینوں پر سوار ہونا
(٢٥٧٤٨) حضرت ابن سیرین سے روایت ہے کہ حضرت اشعری کے پاس ایک جانور لایا گیا جس پر سرخ رنگ کا سائبان تھا۔ چنانچہ آپ نے حکم دیا اور وہ اتار دیا گیا۔
(۲۵۷۴۸) حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَکٍ ، عَنْ ہَارُونَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ؛ أَنَّ الأَشْعَرِیَّ أُتِیَ بِدَابَّۃٍ عَلَیْہَا صُفَّۃُ أُرْجُوَانٍ ، فَأَمَرَ أَنْ تُنْزَعَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৭৪৮
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سرخ بچھونوں اور سرخ زینوں پر سوار ہونا
(٢٥٧٤٩) حضرت رافع بن خدیج سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہمراہ باہر نکلے ۔ پس آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمارے کجاوے دیکھے ہمارے اونٹوں پر ایسی چادریں تھیں جن میں سرخ اون کے دھاگے تھے۔ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” خبردار میں دیکھ رہا ہوں کہ یہ سرخی تمہارے اوپر چڑھ رہی ہے۔ “ چنانچہ ہم آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بات کی وجہ سے جلدی سے کھڑے ہوگئے ۔ یہاں تک کہ ہم میں سے بعض کے اونٹ بدک گئے۔ راوی کہتے ہیں۔ پس ہم نے چادروں کو پکڑا اور اتار دیا۔
(۲۵۷۴۹) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنِ الْوَلِیدِ بْنِ کَثِیرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرو بْنِ عَطَائٍ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِی حَارِثَۃَ ، عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِیجٍ ، قَالَ : خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَرَأَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَوَاحِلَنَا وَعَلَی إِبِلِنَا أَکْسِیَۃً فِیہَا خُیُوطُ عِہْنٍ حُمْرٌ ، فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : أَلاَ أَرَی ہَذِہِ الْحُمْرَۃَ قَدْ عَلَتْکُمْ ؟ فَقُمْنَا سِرَاعًا لِقَوْلِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، حَتَّی نَفَرَ بَعْضُ إِبِلِنَا، قَالَ : فَأَخَذْنَا الأَکْسِیَۃَ فَنَزَعْنَاہَا مِنْہَا۔ (ابوداؤد ۴۰۶۷۔ احمد ۳/۴۶۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৭৪৯
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سرخ بچھونوں اور سرخ زینوں پر سوار ہونا
(٢٥٧٥٠) حضرت علی سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سونے کی انگوٹھی اور سرخ بچھونے سے منع فرمایا۔
(۲۵۷۵۰) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَص ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ ہُبَیْرَۃَ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنْ خَاتَمِ الذَّہَبِ ، وَعَنِ الْمِیثَرَۃِ ، یَعْنِی الْحَمْرَائَ۔ (ترمذی ۲۸۰۸۔ ابوداؤد ۴۰۴۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৭৫০
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سرخ بچھونوں اور سرخ زینوں پر سوار ہونا
(٢٥٧٥١) حضرت یعقوب بن عتبہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سائب بن اخت تمر کو سرخ بچھونے پر سوار دیکھا۔
(۲۵۷۵۱) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ حُصَیْنٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا الْمَاجِشُونُ عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ عَبْدِ اللہِ ، عَنْ یَعْقُوبَ بْنِ عُتْبَۃَ بْنِ الْمُغِیرَۃِ بْنِ الأَخْنَسِ ، قَالَ : رَأَیْتُ السَّائِبَ ابْنَ أُخْتِ نَمِرٍ یَرْکَبُ بِالْمِیثَرَۃِ الْحَمْرَائِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৭৫১
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چیتوں (کی کھالوں) پر سوار ہونے کے بارے میں
(٢٥٧٥٢) حضرت عامر حجری سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابی حضرت ابو ریحانہ کو کہتے سُنا کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، چیتوں (کی کھالوں) پر سوار ہونے سے منع کیا کرتے تھے۔
(۲۵۷۵۲) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ : حدَّثَنِی یَحْیَی بْنُ أَیُّوبَ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی عَیَّاشُ بْنُ عَبَّاسٍ الْحِمْیَرِیُّ ، عَنْ أَبِی الْحُصَیْنِ الْحَجْرِیِّ الْہَیْثُم ، عَنْ عَامِرٍ الْحَجْرِیِّ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا رَیْحَانَۃَ صَاحِبَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَنْہَی عَنْ رُکُوبِ النُّمُورِ۔
তাহকীক: