মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
لباس کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৬৯৯ টি
হাদীস নং: ২৫৬৭২
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات بائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنتے تھے
(٢٥٦٧٣) حضرت جعفر، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ حضرت حسن اور حضرت حسین ۔ یہ دونوں اپنے بائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنا کرتے تھے۔
(۲۵۶۷۳) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ، عَنْ جَعْفَرٍ، عَنْ أَبِیہِ، قَالَ: کَانَ الْحَسَنُ وَالْحُسَیْنُ یَتَخَتَّمَانِ فِی یَسَارِہِمَا۔ (ترمذی ۱۷۴۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৬৭৩
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات بائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنتے تھے
(٢٥٦٧٤) حضرت جعفر، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے فرمایا : حضرت ابوبکر اور حضرت عمر اور حضرت عثمان اپنے بائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنا کرتے تھے۔
(۲۵۶۷۴) حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِیسَی ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ بِلاَلٍ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّ أَبَا بَکْرٍ ، وَعُمَرَ ، وَعُثْمَانَ تَخَتَّمُوا فِی یَسَارِہِمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৬৭৪
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات بائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنتے تھے
(٢٥٦٧٥) حضرت عبید اللہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم اور حضرت سالم کو اپنے بائیں ہاتھ میں انگوٹھی ڈالتے دیکھا۔
(۲۵۶۷۵) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، قَالَ : رَأَیْتُ الْقَاسِمَ ، وَسَالِمًا یَتَخَتَّمَانِ فِی یَسَارِہِمَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৬৭৫
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات بائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنتے تھے
(٢٥٦٧٦) حضرت اسماعیل سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں میں نے حضرت ابراہیم کے بائیں ہاتھ میں انگوٹھی دیکھی۔
(۲۵۶۷۶) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی إِبْرَاہِیمَ خَاتَمًا فِی یَسَارِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৬৭৬
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات بائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنتے تھے
(٢٥٦٧٧) حضرت نافع، حضرت ابن عمر کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ اپنے بائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنا کرتے تھے۔
(۲۵۶۷۷) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَتَخَتَّمُ فِی یَسَارِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৬৭৭
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات بائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنتے تھے
(٢٥٦٧٨) حضرت اعمش سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم کی انگوٹھی ان کے بائیں ہاتھ میں دیکھی۔
(۲۵۶۷۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، قَالَ : رَأَیْتُ خَاتَمَ إِبْرَاہِیمَ فِی یَسَارِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৬৭৮
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات بائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنتے تھے
(٢٥٦٧٩) حضرت ابن سیرین سے روایت ہے کہ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، حضرت ابوبکر ، حضرت عمر اور حضرت عثمان ۔۔۔یہ سب اپنے بائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنا کرتے تھے۔
(۲۵۶۷۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الصَّلْتِ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، وَأَبَا بَکْرٍ ، وَعُمَرَ ، وَعُثْمَانَ کَانُوا یَتَخَتَّمُونَ فِی شَمَائِلِہِمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৬৭৯
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات بائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنتے تھے
(٢٥٦٨٠) حضرت اسماعیل ازرق سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمرو بن حریث کی انگوٹھی ان کے بائیں ہاتھ میں دیکھی۔
(۲۵۶۸۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ الأَزْرَقِ ، قَالَ : رَأَیْتُ خَاتَمَ عَمْرِو بْنِ حُرَیْثٍ فِی یَسَارِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৬৮০
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہننے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٥٦٨١) حضرت جعفر بن عبداللہ بن جعفر سے روایت ہے کہ حضرت جعفر بن ابی طالب اپنے دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنا کرتے تھے۔
(۲۵۶۸۱) حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِیسَی ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ عبْدِ اللہِ بْنِ جَعْفَرٍ ؛ أَنَّ جَعْفَرِ بْنِ أَبِی طَالِبٍ تَخَتَّمَ فِی یَمِینِہِ۔ (ابن سعد ۳۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৬৮১
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہننے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٥٦٨٢) حضرت مختار بن سعد سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت محمد بن علی کو اپنے دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنتے دیکھا۔
(۲۵۶۸۲) حَدَّثَنَا مَعَنْ ، عَنِ الْمُخْتَارِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ مُحَمَّدَ بْنَ عَلِیٍّ یَتَخَتَّمُ فِی یَمِینِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৬৮২
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہننے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٥٦٨٣) حضرت صلت بن عبداللہ بن نوفل سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبداللہ بن عباس کو دیکھا۔ ان کی انگوٹھی ان کے دائیں ہاتھ میں تھی۔ اور میرا خیال ہے کہ انھوں نے یہ بات بھی ذکر کی تھی کہ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی اسی طرح پہنا کرتے تھے۔
(۲۵۶۸۳) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنِ الصَّلْتِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ نَوْفَلٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ وَخَاتَمُہُ فِی یَمِینِہِ ، وَلاَ أَحْسَبُ إِلاَ أَنَّہُ ذَکَرَ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَذَلِکَ کَانَ یَلْبَسُہُ۔
(ترمذی ۱۷۴۲۔ ابوداؤد ۴۲۲۶)
(ترمذی ۱۷۴۲۔ ابوداؤد ۴۲۲۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৬৮৩
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہننے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٥٦٨٤) حضرت عبداللہ بن جعفر سے روایت ہے کہ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنا کرتے تھے۔
(۲۵۶۸۴) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ الْفَضْلِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِیلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ جَعْفَرٍ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یَتَخَتَّمُ فِی یَمِینِہِ۔ (ابن ماجہ ۳۶۴۷۔ ابویعلی ۶۷۹۴)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৬৮৪
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہننے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٥٦٨٥) حضرت حماد بن سلمہ بیان کرتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ مجھے جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے مولی حضرت ابو رافع نے بتایا کہ حضرت عبداللہ بن جعفر اپنے دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنا کرتے تھے۔ اور ان کا گمان یہ تھا کہ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی اپنے دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنتے تھے۔
(۲۵۶۸۵) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی ابْنُ أَبِی رَافِعٍ مَوْلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ؛ أَنَّ عَبْدَ اللہِ بْنَ جَعْفَرٍ کَانَ یَتَخَتَّمُ فِی یَمِینِہِ ، وَزَعَم أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یَتَخَتَّمُ فِی یَمِینِہِ۔ (ترمذی ۱۷۴۴۔ احمد ۱/۲۰۵)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৬৮৫
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ سیاہ موزے کی اجازت دیتے اور اس کو پہنتے ہیں
(٢٥٦٨٦) حضرت ابن بریدہ، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نجاشی نے جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دو سیاہ رنگ کے سادہ موزے ہدیہ میں بھیجے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو پہنا۔
(۲۵۶۸۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا دَلْہَمُ بْنُ صَالِحٍ الْکِنْدِیُّ ، عَنْ حُجَیْرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ الْکِنْدِیِّ ، عَنِ ابْنِ بُرَیْدَۃَ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّ النَّجَاشِیَّ أَہْدَی إِلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ خُفَّیْنِ سَاذَجَیْنِ أَسْوَدَیْنِ ، فَلَبِسَہُمَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৬৮৬
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ سیاہ موزے کی اجازت دیتے اور اس کو پہنتے ہیں
(٢٥٦٨٧) حضرت عبداللہ بن عمر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ تم پر یہ سیاہ موزے لازم ہیں۔ پس تم ان کو پہنو۔ یہ اس لائق ہیں کہ تم ان پر مسح کرو۔
(۲۵۶۸۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سَوَادَۃُ بْنُ أَبِی الأَسْوَدِ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، قَالَ : عَلَیْکُمْ بِہَذِہِ الْخِفَافِ السُّودِ فَالْبَسُوہَا ، فَہُو أَجْدَرُ أَنْ تَمْسَحُوا عَلَیْہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৬৮৭
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مزین تلواروں کو استعمال کرنے کا حکم
(٢٥٦٨٨) حضرت عروہ بن عبداللہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو جعفر کو کہتے سُنا۔ حضرت عمر کی تلوار کا قبضہ چاندی کا تھا۔ (راوی کہتے ہیں) ۔ میں نے پوچھا۔۔۔ امیر الموٌمنین کی ؟ انھوں نے کہا۔ امیر المؤمنین کی۔
(۲۵۶۸۸) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ عُرْوَۃَ بن عَبْدِ اللہِ بْنِ قُشِیرٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا جَعْفَرٍ یَقُولُ : کَانَ قَائِمُ سَیْفِ عُمَرَ فِضَّۃً ، فَقُلْتُ : أَمِیرُ الْمُؤْمِنِینَ ؟ قَالَ : أَمِیرُ الْمُؤْمِنِینَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৬৮৮
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مزین تلواروں کو استعمال کرنے کا حکم
(٢٥٦٨٩) حضرت سعید بن ابی الحسن سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تلوار کا قبضہ چاندی کا تھا۔
(۲۵۶۸۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ہِشَامٌ الدَّسْتَوَائِیُّ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی الْحَسَنِ ، قَالَ : کَانَت قَبِیعَۃُ سَیْفِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مِنْ فِضَّۃٍ۔ (ترمذی ۱۶۹۱۔ ابوداؤد ۲۵۷۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৬৮৯
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مزین تلواروں کو استعمال کرنے کا حکم
(٢٥٦٩٠) حضرت ہشام بن زبیر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت زبیر کی تلوار پر چاندی کا زیور چڑھا ہوا تھا۔
(۲۵۶۹۰) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ قَالَ : کَانَ سَیْفُ الزُّبَیْرِ مُحَلًّی بِالْفِضَّۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৬৯০
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مزین تلواروں کو استعمال کرنے کا حکم
(٢٥٦٩١) حضرت عثمان بن حکیم بیان کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سہل بن حنیف کی تلوار میں سونے کا کیل دیکھا۔
(۲۵۶۹۱) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ، قَالَ: حدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ حَکِیمٍ، قَالَ: رَأَیْتُ فِی قَائِمِ سَیْفِ سَہْلِ بْنِ حُنَیْفٍ مِسْمَارَ ذَہَبٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৬৯১
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مزین تلواروں کو استعمال کرنے کا حکم
(٢٥٦٩٢) حضرت نافع سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر کی تلوار مُحلّٰی تھی۔ (راوی کہتے ہیں) میں نے نافع سے کہا۔ حضرت عمر نے اس کو مزین کیا تھا۔ نافع کہنے لگے ۔ میں نے حضرت ابن عمر کو وہ تلوار لٹکائے دیکھا۔
(۲۵۶۹۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ: حدَّثَنَا ابْنُ مِغْوَلٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، قَالَ: کَانَ سَیْفُ عُمَرَ مُحَلًّی ، فَقُلْتُ لَہُ : عُمَرُ حَلاَہُ؟ قَالَ : قَدْ رَأَیْتُ ابْنَ عُمَرَ یَتَقَلَّدُہُ۔
তাহকীক: