মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

لباس کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৬৯৯ টি

হাদীস নং: ২৫৬৫২
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات سونے کی انگوٹھی کو ناپسند کرتے ہیں
(٢٥٦٥٣) حضرت علقمہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عبداللہ نے حضرت خباب کے ہاتھ میں سونے کی انگوٹھی دیکھی تو فرمایا ۔ کیا ابھی وقت نہیں آیا کہ اس کو پھینک دیا جائے ۔ حضرت خباب نے فرمایا : کیوں نہیں۔ اس کو تم اب کے بعد مجھ پر نہیں دیکھو گے۔
(۲۵۶۵۳) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عَلْقَمَۃَ ، قَالَ : رَأَی عَبْدُ اللہِ فِی یَدِ خَبَّابٍ خَاتَمًا مِنْ ذَہَبٍ ، فَقَالَ : أَمَا آنَ لِہَذَا أَنْ یُطْرَحَ بَعْدُ ؟ فَقَالَ : بَلَی ، لاَ تَرَاہُ عَلَیَّ بَعْدَہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৬৫৩
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات سونے کی انگوٹھی کو ناپسند کرتے ہیں
(٢٥٦٥٤) حضرت عوف بن مالک سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت عمر کے پاس آیا اور میرے ہاتھ میں سونے کی انگوٹھی تھی۔ تو حضرت عمر کے پاس جو لاٹھی تھی انھوں نے وہ میرے ہاتھ پر ماری ۔
(۲۵۶۵۴) حَدَّثَنَا عُبید اللہِ ، عَنْ أُسَامَۃَ ، عَنْ مَکْحُولٍ ، عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِکٍ ، قَالَ : أَتَیْتُ عُمَرَ وَفِی یَدِی خَاتَمٌ مِنْ ذَہَبٍ ، فَضَرَبَ یَدَیَّ بِعَصًا کَانَتْ مَعَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৬৫৪
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات سونے کی انگوٹھی کو ناپسند کرتے ہیں
(٢٥٦٥٥) حضرت عبد الملک سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر نے انصار کے ایک نوجوان پر سونے کی انگوٹھی دیکھی تو آپ نے اس کو کہا۔ تمہاری کوئی بہن نہیں ہے ؟ اس نے کہا۔ کیوں نہیں۔ آپ نے فرمایا : پھر تم یہ اس کو دے دو ۔
(۲۵۶۵۵) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، قَالَ : رَأَی سَعِیدُ بْنُ جُبَیْرٍ عَلَی شَابٍّ مِنَ الأَنْصَارِ خَاتَمًا مِنْ ذَہَبٍ ، فَقَالَ لَہُ : أَمَا لَکَ أُخْتٌ ؟ قَالَ : بَلَی ، قَالَ : فَأَعْطِہِ إِیَّاہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৬৫৫
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات سونے کی انگوٹھی کو ناپسند کرتے ہیں
(٢٥٦٥٦) حضرت مغیرہ، حضرت ابراہیم کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ سونے کی انگوٹھی کو ناپسند کرتے تھے۔
(۲۵۶۵۶) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ؛ أَنَّہُ کَرِہَ خَاتَمَ الذَّہَبِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৬৫৬
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات سونے کی انگوٹھی کو ناپسند کرتے ہیں
(٢٥٦٥٧) حضرت عقبہ بن وساج سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر سے سونے کے بارے میں سوال کیا ؟ انھوں نے فرمایا : ہم اس کو مردوں کے لیے ، ناپسند کرتے تھے۔
(۲۵۶۵۷) حَدَّثَنَا سَہْلُ بْنُ یُوسُفَ ، عَنْ حُمَیْدٍ ، عَنْ عُقْبَۃَ بْنِ وَسَّاجٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنِ الذَّہَبِ ؟ قَالَ : کُنَّا نَکْرَہُہُ لِلرِّجَالِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৬৫৭
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات سونے کی انگوٹھی کو ناپسند کرتے ہیں
(٢٥٦٥٨) حضرت وکیع، حضرت انس بن مالک کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ سونے کی انگوٹھی کو ناپسند کرتے تھے۔
(۲۵۶۵۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مَالِکٍ بْنِ أَنَسٍ ؛ أنَّہُ کَرِہَ خَاتَمَ الذَّہَبِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৬৫৮
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات سونے کی انگوٹھی کو ناپسند کرتے ہیں
(٢٥٦٥٩) حضرت ابن سیرین سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر نے ایک آدمی کے ہاتھ میں سونے کی انگوٹھی دیکھی تو آپ نے اس کو اس سے منع فرمایا۔
(۲۵۶۵۹) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ، قَالَ: رَأَی عُمَرُ فِی یَدِ رَجُلٍ خَاتَمًا مِنْ ذَہَبٍ، فَنَہَاہُ عَنْہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৬৫৯
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس کی اجازت دیتے ہیں
(٢٥٦٦٠) حضرت ابو اسحق سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت براء کے ہاتھ میں سونے کی انگوٹھی دیکھی۔
(۲۵۶۶۰) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی الْبَرَائِ خَاتَمًا مِنْ ذَہَبٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৬৬০
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس کی اجازت دیتے ہیں
(٢٥٦٦١) حضرت موسیٰ بن عبداللہ، اپنی والدہ سے ، حضرت حذیفہ کے بارے میں روایت کرتے ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ حضرت حذیفہ کے ہاتھ میں سونے کی انگوٹھی تھی اور اس میں یاقوت تھا۔
(۲۵۶۶۱) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ مُوسَی بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ یَزِیدَ ، عَنْ أُمِّہِ ، عَنْ حُذَیْفَۃَ ، قَالَتْ : کَانَ فِی یَدِہِ خَاتَمٌ مِنْ ذَہَبٍ فِیہِ یَاقُوتَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৬৬১
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس کی اجازت دیتے ہیں
(٢٥٦٦٢) حضرت مصعب بن سعد، حضرت سعد کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ سونے کی انگوٹھی پہنا کرتے تھے۔
(۲۵۶۶۲) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ الأَسَدِیُّ ، عَنْ إِسْرَائِیلَ ، عَنْ أَبِی حَصِینٍ ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ سَعْدٍ؛ أَنَّہُ کَانَ یَلْبَسُ خَاتَمًا مِنْ ذَہَبٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৬৬২
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس کی اجازت دیتے ہیں
(٢٥٦٦٣) حضرت محمد بن اسماعیل سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ مجھے اس آدمی نے بیان کیا جس نے حضرت طلحہ بن عبید اللہ اور حضرت سعد کو ۔۔۔ اسی طرح راوی نے چھ سات افراد کا ذکر کیا ۔۔۔خود دیکھا تھا کہ ان پر سونے کی انگوٹھیاں تھیں۔
(۲۵۶۶۳) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِیلَ ، قَالَ : حَدَّثَنِی مَنْ رَأَی طَلْحَۃَ بْنَ عُبَیْدِ اللہِ ، وَسَعْدًا ، وَذَکَرَ سِتَّۃً ، أَوْ سَبْعَۃً عَلَیْہِم خَوَاتِیمَ الذَّہَبِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৬৬৩
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس کی اجازت دیتے ہیں
(٢٥٦٦٤) حضرت ابراہیم تیمی سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ پہلے لوگ بچہ کے لیے سونے کی انگوٹھی کی اجازت دیتے تھے۔ پھر جب بچہ بڑا ہوجائے تو اس کو اتار دے ۔۔۔ یا فرمایا ۔۔۔ اس کو پھینک دے ۔
(۲۵۶۶۴) حَدَّثَنَا ہُِشَیمٌ ، عَنِ الْعَوَّامِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ التَّیْمِیِّ ، قَالَ : کَانُوا یُرَخِّصُونَ لِلْغُلاَمِ فِی خَاتَمِ الذَّہَبِ ، فَإِذَا کَبُرَ أَلْقَاہُ ، أَوْ قَالَ : طَرَحَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৬৬৪
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس کی اجازت دیتے ہیں
(٢٥٦٦٥) حضرت سماک سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر بن سمرہ پر سونے کی انگوٹھی دیکھی اور میں نے حضرت عکرمہ پر سونے کی انگوٹھی دیکھی۔
(۲۵۶۶۵) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ سِمَاکٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی جَابِرِ بْنِ سَمُرَۃَ خَاتَمًا مِنْ ذَہَبٍ ، وَرَأَیْتُ عَلَی عِکْرِمَۃَ خَاتَمَ ذَہَبٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৬৬৫
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس کی اجازت دیتے ہیں
(٢٥٦٦٦) حضرت ابو السفر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت براء پر سونے کی انگوٹھی دیکھی۔
(۲۵۶۶۶) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ مَالِکِ بْنِ مِغْوَلٍ ، عَنْ أَبِی السَّفَرِ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی الْبَرَائِ خَاتَمَ ذَہَبٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৬৬৬
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس کی اجازت دیتے ہیں
(٢٥٦٦٧) حضرت ثابت بن عبید سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبداللہ بن یزید پر سونے کی انگوٹھی دیکھی۔
(۲۵۶۶۷) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ عُبَیْدٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی عَبْدِ اللہِ بْنِ یَزِیدَ خَاتَمًا مِنْ ذَہَبٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৬৬৭
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس کی اجازت دیتے ہیں
(٢٥٦٦٨) حضرت حمزہ بن ابی اسید اور حضرت زبیر بن منذر بیان کرتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ جب حضرت ابو اسید فوت ہوئے تو ہم نے ان کے ہاتھ سے سونے کی انگوٹھی اتاری جبکہ وہ بدری تھے۔
(۲۵۶۶۸) حَدَّثَنَا ابْنُ دُکَیْنٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا ابْنُ الْغَسِیلِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَمْزَۃُ بْنُ أَبِی أُسَیْدَ ، وَالزُّبَیْرُ بْنُ الْمُنْذِرِ بْنِ أَبِی أُسَیْدَ ، قَالاَ : نَزَعْنَا مِنْ یَدِ أَبِی أُسَیْدٍ خَاتَمَ ذَہَبٍ حِینَ مَاتَ ، وَکَانَ بَدْرِیًّا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৬৬৮
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس کی اجازت دیتے ہیں
(٢٥٦٦٩) حضرت ابو القاسم ازدی سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس بن مالک سے سوال کیا۔ کیا میں سونے کی انگوٹھی بنا لوں ؟ انھوں نے فرمایا : ہاں۔ اور اگر تم چاہو تو چاندی سے بنا لو۔ تمہیں کوئی نقصان نہیں ہوگا لیکن تم سونے یا چاندی کے برتن میں کھانا نہ کھاؤ۔
(۲۵۶۶۹) حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ أَبِی الْقَاسِمِ الأَزْدِیِّ ، قَالَ : سَأَلْتُ أنَسَ بْنَ مَالِکٍ : أَتَخَتَّمُ بِخَاتَمٍ مِنْ ذَہَبٍ ؟ فَقَالَ : نَعَمْ ، وَإِنْ شِئْتَ مِنْ فِضَّۃٍ ، لاَ یَضُرُّکَ ، وَلَکِنْ لاَ تَطْعَمْ فِی إِنَائِ ذَہَبٍ ، وَلاَ فِضَّۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৬৬৯
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات نگینہ کو ہتھیلی کی طرف رکھتے ہیں
(٢٥٦٧٠) حضرت مغیرہ ، حضرت ابراہیم کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ اپنے نگینہ کو ہتھیلی کی طرف کرتے تھے۔
(۲۵۶۷۰) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانَ یَجْعَلُ فَصَّہُ مِمَّا یَلِی کَفَّہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৬৭০
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات نگینہ کو ہتھیلی کی طرف رکھتے ہیں
(٢٥٦٧١) حضرت ابن عمر سے روایت ہے کہ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نگینہ کو اپنی ہتھیلی کے اندر کی جانب کرتے تھے۔
(۲۵۶۷۱) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ بْنِ مُوسَی ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یَجْعَلُ فَصَّہُ مِمَّا یَلِی بَطْنَ کَفِّہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৬৭১
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات نگینہ کو ہتھیلی کی طرف رکھتے ہیں
(٢٥٦٧٢) حضرت ابن ابی الوراد سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عکرمہ جب بیت الخلاء جاتے تو اپنے نگینہ کو اپنی ہتھیلی کے اندر کی جانب کرلیتے۔
(۲۵۶۷۲) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ ابن أَبِی رَوَّادٍ ، قَالَ : کَانَ عِکْرِمَۃُ إِذَا دَخَلَ الْخَلاَئَ جَعَلَ فَصَّہُ مِمَّا یَلِی بَطْنَ کَفِّہِ۔
tahqiq

তাহকীক: