মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

لباس کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৬৯৯ টি

হাদীস নং: ২৫৬৩২
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انگوٹھی میں قرآن کی آیت نقش کروانے کے بارے میں
(٢٥٦٣٣) حضرت عبداللہ بن مختار سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن کو کہتے سُنا کہ اس بات میں کوئی حرج نہیں ہے کہ انگوٹھی میں پوری آیت نقش کی جائے۔
(۲۵۶۳۳) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ إِسْرَائِیلَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْمُخْتَارِ ، قَالَ : سَمِعْتُ الْحَسَنَ یَقُولُ : لاَ بَأْسَ أَنْ یُنْقَشَ فِی الْخَاتَمِ الآیَۃُ کُلُّہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৬৩৩
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انگوٹھی میں قرآن کی آیت نقش کروانے کے بارے میں
(٢٥٦٣٤) حضرت حریث، حضرت شعبی کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ انگوٹھی میں آیت نقش کرنے کو مکروہ سمجھتے تھے۔
(۲۵۶۳۴) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ ہَاشِمٍ ، عَنْ حُرَیْثٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ؛ أَنَّہُ کَرِہَ أَنْ تُنْقَشَ الآیَۃُ فِی الْخَاتَمِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৬৩৪
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چاندی کی انگوٹھی کے بارے میں
(٢٥٦٣٥) حضرت ابن عمر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے چاندی کی انگوٹھی بنوائی۔
(۲۵۶۳۵) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ بْنِ مُوسَی ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : اتَّخَذَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ خَاتَمًا مِنْ وَرِقٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৬৩৫
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چاندی کی انگوٹھی کے بارے میں
(٢٥٦٣٦) حضرت طاؤس سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی چاندی کی انگوٹھی تھی جو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہاتھ میں تھی۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” تمہاری بھی نظر ہے اور اس میں بھی عیب و نقصان ہے۔ تحقیق اس نے مجھے آج دشواری میں ڈال دیا ہے۔ “ چنانچہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو اتار دیا پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وہ ایک آدمی کو دے دی۔
(۲۵۶۳۶) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ حَبِیبٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، قَالَ : کَانَ لِرَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ خَاتَمٌ مِنْ فِضَّۃٍ فِی یَدِہِ ، فَقَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لَکُمْ نَظْرَۃٌ وَلِہَذَا نَظْرَۃٌ ، لَقَدْ عَنَانِی ہَذَا الْیَوْمَ ، فَنَزَعَہُ فَأَعْطَاہُ رَجُلاً۔ (ابن سعد ۴۷۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৬৩৬
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چاندی کی انگوٹھی کے بارے میں
(٢٥٦٣٧) حضرت انس سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی انگوٹھی میں چاندی تھی۔ اور اس کا نگینہ حبشی تھا۔
(۲۵۶۳۷) حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : کَانَ فِی خَاتَمِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِضَّۃٌ ، وَکَانَ فَصُّہُ حَبَشِیًّا۔ (بخاری ۵۸۶۸۔ مسلم ۶۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৬৩৭
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چاندی کی انگوٹھی کے بارے میں
(٢٥٦٣٨) حضرت ابن عمر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے چاندی کی ایک انگوٹھی بنوائی۔ پس وہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہاتھ میں رہی۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعد حضرت ابوبکر کے ہاتھ میں تھی پھر حضرت عمر کے ہاتھ میں رہی۔ پھر حضرت عثمان کے ہاتھ میں رہی ۔ یہاں تک کہ یہ آپ سے بئیر اریس میں گرگئی۔ اور اس کا نقش ” محمد رسول اللّٰہ “ تھا۔
(۲۵۶۳۸) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : اتَّخَذَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ خَاتَمًا مِنْ وَرِقٍ ، فَکَانَ فِی یَدِہِ ، ثُمَّ کَانَ فِی یَدِ أَبِی بَکْرٍ مِنْ بَعْدِہِ ، ثُمَّ کَانَ فِی یَدِ عُمَرَ ، ثُمَّ کَانَ فِی یَدِ عُثْمَانَ ، حَتَّی وَقَعَ مِنْہُ فِی بِئْرِ أَرِیسَ ، وَکَانَ نَقْشُہُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللہِ۔ (بخاری ۵۸۷۳۔ احمد ۲/۲۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৬৩৮
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لوہے کی انگوٹھی کے بارے میں
(٢٥٦٣٩) حضرت ابراہیم سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ مجھے اس آدمی نے بتایا جس نے خود حضرت عبداللہ پر لوہے کی انگوٹھی دیکھی تھی۔
(۲۵۶۳۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی مَنْ رَأَی عَلَی عَبْدِ اللہِ خَاتَمًا مِنْ حَدِیدٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৬৩৯
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لوہے کی انگوٹھی کے بارے میں
(٢٥٦٤٠) حضرت اعمش سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم پر لوہے کی انگوٹھی دیکھی۔
(۲۵۶۴۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی إِبْرَاہِیمَ خَاتَمَ حَدِیدٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৬৪০
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لوہے کی انگوٹھی کے بارے میں
(٢٥٦٤١) حضرت مکحول بیان کرتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی انگوٹھی لوہے کی تھی جس پر چاندی چڑھی ہوئی تھی۔
(۲۵۶۴۱) حَدَّثَنَا یَزِیدُ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَاشِدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مَکْحُولٌ ، قَالَ : کَانَ خَاتَمُ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حَدِیدًا مَلْوِیًّا ، عَلَیْہِ فِضَّۃٌ ، بَادی۔ (ابن سعد ۴۷۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৬৪১
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لوہے کی انگوٹھی کے بارے میں
(٢٥٦٤٢) حضرت ہشام سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت محمد سے لوہے کی انگوٹھی کے بارے میں سوال کیا گیا ؟ تو انھوں نے فرمایا : کوئی حرج نیں م۔ مگر اس کی بو کو ناپسند کیا جاتا ہے۔
(۲۵۶۴۲) حَدَّثَنَا یَزِیدُ ، عَنْ ہِشَامٍ ، قَالَ : سُئِلَ مُحَمَّدٌ عَنْ خَاتَمِ الْحَدِیدِ ؟ فَقَالَ : لاَ بَأْسَ ، إِلاَّ أَنْ یُکْرَہَ رِیحُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৬৪২
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لوہے کی انگوٹھی کے بارے میں
(٢٥٦٤٣) حضرت منصور سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم پر لوہے کی انگوٹھی دیکھی۔ کہتے ہیں : میں نے ان سے پوچھا تو انھوں نے کہا : حضرت عبداللہ کی انگوٹھی بھی لوہے کی تھی۔
(۲۵۶۴۳) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی إِبْرَاہِیمَ خَاتَمًا مِنْ حَدِیدٍ ، قَالَ : فَقُلْتُ لَہُ ، قَالَ : کَانَ خَاتَمُ عَبْدِ اللہِ مِنْ حَدِیدٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৬৪৩
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات لوہے کی انگوٹھی کو ناپسند کرتے ہیں
(٢٥٦٤٤) حضرت حکیم بن جابر سے روایت ہے کہ حضرت عمر نے ایک آدمی پر لوہے کی انگوٹھی دیکھی تو آپ نے اس کو ناپسند کیا۔
(۲۵۶۴۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ سُفْیَانَ، عَنْ طَارِقٍ، عَنْ حَکِیمِ بْنِ جَابِرٍ؛ أَنَّ عُمَرَ رَأَی عَلَی رَجُلٍ خَاتَمَ حَدِیدٍ فَکَرِہَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৬৪৪
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات لوہے کی انگوٹھی کو ناپسند کرتے ہیں
(٢٥٦٤٥) حضرت حکیم بن دیلم سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ضحاک کو کہتے سُنا۔ حضرت عطاء سے ایسی چاندی کی انگوٹھی کے بارے میں سوال کیا گیا جس کا نگینہ لوہے کا ہو ؟ تو انھوں نے اس کو ناپسند کیا۔
(۲۵۶۴۵) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ حَکِیمِ بْنِ الدَّیْلَمِ ، قَالَ : سَمِعْتُ الضَّحَّاکَ ، قَالَ : سُئِلَ عَطَائٌ عَنْ خَاتَمٍ مِنْ فِضَّۃٍ ، فَصُّہُ حَدِیدٌ ؟ فَکَرِہَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৬৪৫
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات سونے کی انگوٹھی کو ناپسند کرتے ہیں
(٢٥٦٤٦) حضرت ابو الکنود سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ یوم مہران کو دشمنوں کے بڑوں میں سے کوئی بڑا مارا گیا ۔ تو میں نے اس پر انگوٹھی دیکھی۔ چنانچہ میں نے اس کو پہن لیا۔ پھر اس کو حضرت ابن مسعود نے مجھ پر دیکھا تو اس کو لے لیا اور اس کو اپنی دونوں داڑھوں کے درمیان رکھ کر توڑ دیا پھر اس کو میری طرف پھینک دیا اور فرمایا : جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں سونے کی انگوٹھی سے منع فرمایا ہے۔
(۲۵۶۴۶) حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی زِیَادٍ ، عَنْ أَبِی سَعدٍ ، عَنْ أبِی الْکَنُودِ ، قَالَ : أُصِیبَ عَظِیمٌ مِنْ عُظَمَائِہِمْ یَوْمَ مَہْرَانَ ، فَأُصبتُ عَلَیْہِ خَاتَمًا فَلَبِسْتُہُ ، فَرَآہُ عَلَیَّ ابْنُ مَسْعُودٍ ،فَتَنَاوَلَہُ فَوَضَعَہُ بَیْنَ ضِرْسَیْنِ مِنْ أَضْرَاسِہِ فَکَسرہُ ، ثُمَّ رَمَی بِہِ إِلَیَّ ، ثُمَّ قَالَ : إِنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَہَانَا عَنْ خَاتَمِ الذَّہَبِ۔ (طیالسی ۳۸۶۔ احمد ۱/۳۷۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৬৪৬
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات سونے کی انگوٹھی کو ناپسند کرتے ہیں
(٢٥٦٤٧) حضرت ابن عمر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سونے کی انگوٹھی سے منع فرمایا۔
(۲۵۶۴۷) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنِ یَزِید ، عَنِ الْحَسَن بن سُہَیْلٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَن خَاتَمِ الذَّہَبِ۔ (احمد ۹۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৬৪৭
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات سونے کی انگوٹھی کو ناپسند کرتے ہیں
(٢٥٦٤٨) حضرت براء سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں سونے کی انگوٹھی بنانے سے منع کیا۔
(۲۵۶۴۸) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ أَبِی الشَّعْثَائِ ، عَنْ مُعَاوِیَۃَ بْنِ سُوَیْد ، عَنِ الْبَرَائِ، قَالَ : نَہَانَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنِ التَّخَتُّمِ بِالذَّہَبِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৬৪৮
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات سونے کی انگوٹھی کو ناپسند کرتے ہیں
(٢٥٦٤٩) ام المؤمنین حضرت عائشہ سے روایت ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ نجاشی نے جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف زیورات کا ہدیہ بھیجا جس میں سونے کی انگوٹھی تھی جس میں حبشی نگینہ تھا۔ چنانچہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس انگوٹھی کو لکڑی کے ساتھ پکڑا جبکہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس سے اعراض کر رہے تھے۔ یا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو اپنی انگلی سے پکڑا جبکہ آپ اس سے اعراض کر رہے تھے۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی نواسی امامہ بنت ابی العاص کو بلایا اور فرمایا : ” اے بیٹی ! اس کو پہن لو “ ۔
(۲۵۶۴۹) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ الزُّبَیْرِ ، عَنْ أَبِیْہِ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ الزُّبَیْرِ ، عَنْ عَائِشَۃَ أُمِّ الْمُؤْمِنِینَ ، قَالَتْ : أَہْدَی النَّجَاشِیُّ إِلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حلیۃ فِیہَا خَاتَمٌ مِنْ ذَہَبٍ فِیہِ فَصٌّ حَبَشِیٌّ ، فَأَخَذَہُ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِعُودٍ وَإِنَّہُ لَمُعْرِضٌ عَنْہُ ، أَوْ بِبَعْضِ أَصَابِعِہِ ، وَإِنَّہُ لَمُعْرِضٌ عَنْہُ ، ثُمَّ دَعَا ابْنَۃِ ابْنَتِہِ أُمَامَۃَ بِنْتِ أَبِی الْعَاصِ ، فَقَالَ : تَحَلِّی بِہَذَا یَا بُنَیَّۃُ۔ (ابوداؤد ۴۲۳۲۔ احمد ۶/۱۱۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৬৪৯
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات سونے کی انگوٹھی کو ناپسند کرتے ہیں
(٢٥٦٥٠) حضرت ابن عباس سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میری انگلی میں سونے کی انگوٹھی تھی۔ پس وہ حضرت عمربن خطاب نے لے لی۔ چنانچہ میں نے دیکھا کہ وہ اسی کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ تو میں نے اپنا ہاتھ لٹکا دیا اور انھوں نے وہ پکڑ لی پھر انھوں نے اس کو پھینک دیا ۔ پس میں نے ان سے اس ک ے بارے میں سوال بھی نہ کیا اور اسے تلاش بھی نہیں کیا۔
(۲۵۶۵۰) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنِ الأَجْلَحِ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ الأَصَمِّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : کَانَ فِی إِصْبَعِی خَاتَمٌ مِنْ ذَہَبٍ فَتَنَاوَلَہُ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ ، فَرَأَیْتُ أَنَّہُ إِنَّمَا یَنْظُرُ إِلَیْہِ ، فَأَرْخَیْتُ یَدَیَّ ، فَأَخَذَہُ فَخَذَفَ بِہِ ، فَلَمْ أَسْأَلْہُ عَنْہُ وَلَمْ أَطْلُبْہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৬৫০
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات سونے کی انگوٹھی کو ناپسند کرتے ہیں
(٢٥٦٥١) حضرت جعفر، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سونے کی انگوٹھی پہنی تھی کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لوگوں کے پاس باہر آئے تو لوگوں نے اس انگوٹھی کو دیکھنا شروع کردیا۔ پس آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنا دایاں ہاتھ اپنی خنصر انگلی پر رکھا۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے گھر کی طرف واپس چلے گئے اور اس کو پھینک دیا۔
(۲۵۶۵۱) حَدَّثَنَا حَاتِمٌ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَتَخَتَّمُ بِخَاتَمٍ مِنْ ذَہَبٍ ، فَخَرَجَ عَلَی النَّاسِ فَطَفِقُوا یَنْظُرُونَ إِلَیْہِ ، فَوَضَعَ یَدَہُ الْیُمْنَی عَلَی خِنْصَرِہِ ، ثُمَّ رَجَعَ إِلَی الْبَیْتِ فَرَمَی بِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৬৫১
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات سونے کی انگوٹھی کو ناپسند کرتے ہیں
(٢٥٦٥٢) حضرت عمر بن سعید کہتے ہیں کہ مجھے میری والدہ نے میرے والد کے حوالہ سے بیان کیا ۔ وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت ام سلمہ کے ہاں گیا۔ تب میں چھوٹا بچہ تھا اور میں نے سونے کی انگوٹھی پہن رکھی تھی۔ تو حضرت ام سلمہ نے فرمایا : اے لونڈی ! یہ انگوٹھی مجھے دینا۔ چنانچہ اس نے وہ انگوٹھی انھیں دی۔ انھوں نے فرمایا : یہ اس کے گھر والوں کے پاس لے جاؤ اور اس کے لیے چاندی کی انگوٹھی بناؤ۔ میں نے کہا۔ میرے گھر والوں کو اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ انھوں نے فرمایا : چلو تو اس کو صدقہ کردو اور اس کے لیے چاندی کی انگوٹھی بناؤ۔
(۲۵۶۵۲) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ سَعِیدِ بْنِ أَبِی حُسَیْنٍ ، قَالَ : أَخْبَرَتْنِی أُمِّی ، عَنْ أَبِی ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَی أُمِّ سَلَمَۃَ وَأَنَا غُلاَمٌ وَعَلَیَّ خَاتَمٌ مِنْ ذَہَبٍ ، فَقَالَتْ : یَا جَارِیَۃُ ، نَاوِلِینِیہِ ، فَنَاوَلَتْہَا إِیَّاہُ ، فَقَالَتْ: اذْہَبِی بِہِ إِلَی أَہْلِہِ وَاصْنَعِی خَاتَمًا مِنْ وَرِقٍ ، فَقُلْتُ : لاَ حَاجَۃَ لأَہْلِی فِیہِ ، قَالَتْ : فَتَصَدَّقِی بِہِ ، وَاصْنَعِی لَہُ خَاتَمًا مِنْ وَرِقٍ۔
tahqiq

তাহকীক: