মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
لباس کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৬৯৯ টি
হাদীস নং: ২৫৫৭২
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بڑے بال اور زلفیں رکھنے کے بارے میں
(٢٥٥٧٣) حضرت مجاہد سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت ام ہانی فرماتی ہیں۔ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مکہ میں اس حالت میں داخل ہوئے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی چار مینڈھیاں تھیں۔
(۲۵۵۷۳) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : قَالَتْ أُمُّ ہَانِئٍ : دَخَلَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَکَّۃَ وَلَہُ أَرْبَعُ غَدَائِرَ ، تَعْنِی ضَفَائِرَ۔ (ترمذی ۱۷۸۱۔ ابوداؤد ۴۱۸۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫৭৩
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بڑے بال اور زلفیں رکھنے کے بارے میں
(٢٥٥٧٤) حضرت ہشام سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر اور حضرت جابر کو دیکھا اور ان میں سے ہر ایک کی زلفیں تھیں۔
(۲۵۵۷۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ہِشَامٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ ابْنَ عُمَرَ ، وَجَابِرًا ، وَلِکُلِّ وَاحِدٍ مِنْہُمَا جُمَّۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫৭৪
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بڑے بال اور زلفیں رکھنے کے بارے میں
(٢٥٥٧٥) حضرت ہبیرہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عبداللہ کے بال تھے اور وہ ان کو اپنے کانوں پر رکھتے تھے۔
(۲۵۵۷۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ ہُبَیْرَۃَ ، قَالَ : کَانَ لِعَبْدِ اللہِ شَعْرٌ یَضَعُہُ عَلَی أُذُنَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫৭৫
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بڑے بال اور زلفیں رکھنے کے بارے میں
(٢٥٥٧٦) حضرت افلح بیان کرتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم کی زلفیں دیکھیں ہیں۔
(۲۵۵۷۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَفْلَحُ ، قَالَ : رَأَیْتُ لِلْقَاسِمِ جُمَّۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫৭৬
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بڑے بال اور زلفیں رکھنے کے بارے میں
(٢٥٥٧٧) حضرت عطاء سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عبید بن عمر کی دو چوٹیاں تھیں۔
(۲۵۵۷۷) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : کَانَ لِعُبَیْدِ بْنِ عُمَیْرٍ خُصْلَتَانِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫৭৭
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بڑے بال اور زلفیں رکھنے کے بارے میں
(٢٥٥٧٨) حضرت یحییٰ بن عبداللہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت قتادہ سے مزاح کیا۔ فرمایا : ” میں ضرور بالضرور تمہاری زلفیں کاٹ دوں گا۔ “ حضرت ابو قتادہ نے فرمایا : آپ کے لیے ان کی جگہ ایک قیدی ہے۔ پھر اس کے بعد آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے فرمایا : ” ان کا خیال کرو۔ “ چنانچہ حضرت قتادہ اس کے بعد زلفوں کے لیے خاص خوشبو بنایا کرتے تھے۔
(۲۵۵۷۸) حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِی قَتَادَۃَ ، قَالَ : مَازَحَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَبَا قَتَادَۃَ ، قَالَ : لأََجُزَّنَّ جُمَّتَکَ ، قَالَ : لَکَ مَکَانَہَا أَسِیرٌ ، فَقَالَ لَہُ بَعْدَ ذَلِکَ : أَکْرِمْہَا ، فَکَانَ یَتَّخِذُ لَہَا بَعْدَ ذَلِکَ السَّکَّ۔ (طبرانی ۶۷۵)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫৭৮
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بڑے بال اور زلفیں رکھنے کے بارے میں
(٢٥٥٧٩) حضرت حسن بن زید، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت حسن بن علی کے سر میں بالوں کی لِٹ تیت اور حضرت حسین بن علی نے ان کو اس لِٹ کے ذریعہ کھینچا ۔ یہاں تک کہ ان کا خون نکل گیا یا آپ نے ان کو زخمی کردیا۔
(۲۵۵۷۹) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ زَیْدٍ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّہُ کَانَ فِی رَأْسِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِیٍّ ذُؤَابَۃٌ ، وَأَنَّ الْحُسَیْنَ بْنِ عَلِیٍّ جَبَذَہُ بِہَا حَتَّی أَدْمَاہُ ، أَوْ أَقْرَحَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫৭৯
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بڑے بال اور زلفیں رکھنے کے بارے میں
(٢٥٥٨٠) حضرت عبید اللہ بن مغیرہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ مجھے اس آدمی نے یہ بات بیان کی۔ جس میں میں متہم نہیں سمجھتا کہ اس نے حضرت معیقیب کو دیکھا کہ انھوں نے اپنے سامنے کے بالوں کو اپنی آنکھوں کے آگے چھوڑا ہوا تھا۔ اور انھوں نے حضرت سعد بن مالک کو بھی اسی طرح دیکھا تھا۔
(۲۵۵۸۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ الْمُغِیرَۃِ بْنِ مُعَیْقِیبٍ ، قَالَ : وَکَانَ تَفَقَّہ ، قَالَ : حَدَّثَنِی مَنْ لاَ أَتَّہِمُ مِنْ أَہْلِی أَنَّہُ رَأَی مُعَیْقِیبًا مُرْسِلاً نَاصِیَتَہُ بَیْنَ عَیْنَیْہِ ، وَرَأَی سَعْدَ بْنَ مَالِکٍ کَذَلِکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫৮০
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بڑے بال اور زلفیں رکھنے کے بارے میں
(٢٥٥٨١) حضرت ابن عباس سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ اہل کتاب اپنے بالوں کا سدل کیا کرتے تھے اور مشرکین اپنے سروں میں مانگ نکالا کرتے تھے۔ جن کاموں میں جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کوئی حکم نہیں دیا جاتا تھا۔ ان کاموں میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اہل کتاب کی موافقت کو پسند کرتے تھے۔ راوی کہتے ہیں۔ چنانچہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے سامنے والے بالوں کو سدل یعنی کھلا چھوڑا پھر اس کے بعد آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مانگ نکالی۔
(۲۵۵۸۱) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ سَعْدٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ : کَانَ أَہْلُ الْکِتَابِ یَسْدُلُونَ أَشْعَارَہُمْ ، وَکَانَ الْمُشْرِکُونَ یُفَرِّقُونَ رُؤُوسَہُمْ ، وَکَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یُحِبُّ مُوَافَقَۃَ أَہْلِ الْکِتَابِ فِیمَا لَمْ یُؤْمَرْ بِہِ ، قَالَ : فَسَدَلَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَاصِیَتَہُ ، ثُمَّ فَرَقَ بَعْدُ۔ (بخاری ۳۵۵۸۔ مسلم ۹۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫৮১
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بڑے بال اور زلفیں رکھنے کے بارے میں
(٢٥٥٨٢) حضرت عائشہ سے روایت ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ میں جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سر کے اوپر کے حصہ کے پیچھے سے مانگ نکالتی تھی پھر میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے کے بالوں کو چھوڑ دیا کرتی تھی۔
(۲۵۵۸۲) حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ عَبَّادٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : کُنْتُ أَفْرُقُ خَلْفَ یَافُوخِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، ثُمَّ أسْدُلُ نَاصِیَتَہُ۔
(ابوداؤد ۴۱۸۶۔ ابن ماجہ ۳۶۳۳)
(ابوداؤد ۴۱۸۶۔ ابن ماجہ ۳۶۳۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫৮২
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بڑے بال اور زلفیں رکھنے کے بارے میں
(٢٥٥٨٣) حضرت انس سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بال مبارک آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے کانوں اور مونڈھوں کے درمیان کنگھی کیے ہوتے تھے۔
(۲۵۵۸۳) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا جَرِیرُ بْنُ حَازِمٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : کَانَ شَعْرُ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ شَعْرَاً رَجِلاً بَیْنَ أُذُنَیْہِ وَمَنْکِبَیْہِ۔ (بخاری ۵۹۰۵۔ مسلم ۱۸۱۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫৮৩
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بڑے بال اور زلفیں رکھنے کے بارے میں
(٢٥٥٨٤) حضرت براء سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے سرخ جوڑے میں جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے بڑھ کر کوئی جمیل نہیں دیکھا۔
(۲۵۵۸۴) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الْبَرَائِ ، قَالَ : مَا رَأَیْتُ أَجْمَلَ مِنْ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مُتَرَجِّلاً فِی حُلَّۃٍ حَمْرَائَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫৮৪
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بڑے بال اور زلفیں رکھنے کے بارے میں
(٢٥٥٨٥) حضرت ابو رمثہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں۔ میں آیا اور میں نے بیت اللہ کے سایہ میں ایک آدمی کو بیٹھے دیکھا۔ میرے والد نے کہا تم جانتے ہو، یہ کون ہے ؟ یہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہیں۔ پس جب ہم آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس پہنچے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بڑے بالوں والی ایک ہستی تھے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر زعفران کی زردی کا اثر تھا اور دو سبز کپڑے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر تھے۔
(۲۵۵۸۵) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ صَالِحٍ ، قَالَ : حدَّثَنِی إِیَادُ بْنُ لَقِیطٍ ، عَنْ أَبِی رِمْثَۃَ ، قَالَ : أَقْبَلْتُ فَرَأَیْتُ رَجُلاً جَالِسًا فِی ظِلِّ الْکَعْبَۃِ ، فَقَالَ أَبِی : تَدْرِی مَنْ ہَذَا ؟ ہَذَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَلَمَّا انْتَہَیْنَا إِلَیْہِ إِذَا رَجُلٌ ذُو وَفْرَۃٍ ، وَبِہِ رَدْعٌ ، عَلَیْہِ ثَوْبَانِ أَخْضَرَانِ۔ (احمد ۴/۱۶۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫৮৫
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بڑے بال اور زلفیں رکھنے کے بارے میں
(٢٥٥٨٦) حضرت عبد الواحد بن ایمن سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں۔ میں نے حضرت ابن زبیر کو دیکھا جبکہ ان کی زلفیں گردن تک تھیں اور وہ مانگ نکالے ہوئے تھے۔
(۲۵۵۸۶) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ ، عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ بْنِ أَیْمَنَ ، قَالَ : رَأَیْتُ ابْنَ الزُّبَیْرِ وَلَہُ جُمَّۃٌ إِلَی الْعَنَقِ ، وَکَانَ یَفْرُقُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫৮৬
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بڑے بال اور زلفیں رکھنے کے بارے میں
(٢٥٥٨٧) حضرت عبد الواحد بن ایمن سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں۔ میں نے حضرت عبید بن عمیر اور حضرت ابن الحنفیہ کو دیکھا۔ ان دونوں میں سے ہر ایک کی زلفیں تھیں۔
(۲۵۵۸۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ بْنِ أَیْمَنَ ، قَالَ : رَأَیْتُ عُبَیْدَ بْنَ عُمَیْرٍ ، وَابْنَ الْحَنَفِیَّۃِ لِکُلِّ وَاحِدٍ مِنْہُمَا جُمَّۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫৮৭
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بڑے بال اور زلفیں رکھنے کے بارے میں
(٢٥٥٨٨) حضرت حبیب سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس کو دیکھا اور آپ کی زلفیں تھیں۔
(۲۵۵۸۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ فِطْرٍ ، عَنْ حَبِیبٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ وَلَہُ جُمَّۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫৮৮
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بڑے بال اور زلفیں رکھنے کے بارے میں
(٢٥٥٨٩) حضرت راشد بن سعد سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مانگ نکالنے کا حکم دیا اور مانگ کے بغیر چھوڑنے سے منع کیا۔
(۲۵۵۸۹) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَحْوَص بْنِ حَکِیمٍ ، عَنْ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ : أَمَرَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِالْفَرْقِ ، وَنَہَی عَنِ السَّکِینَۃ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫৮৯
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بڑے بال اور زلفیں رکھنے کے بارے میں
(٢٥٥٩٠) حضرت ہبیرہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم حضرت علی کے پاس بیٹھے ہوئے تھے۔ حضرت علی نے اپنے بیٹے کو بلایا جس کو عثمان کہا جاتا تھا۔ پس ایک نوجوان آیا جس کے بڑے بڑے بال تھے۔
(۲۵۵۹۰) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ ، عَنْ فِطْرٍ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ ہُبَیْرَۃَ ، قَالَ : کُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ عَلِیٍّ فَدَعَا ابْنًا لَہُ ، یُقَالَ لَہُ : عُثْمَانُ ، فَجَائَ غُلاَمٌ لَہُ ذُؤَابَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫৯০
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بڑے بال اور زلفیں رکھنے کے بارے میں
(٢٥٥٩١) حضرت رضی بن ابی عقیل ، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم حضرت ابن الحنفیہ کے دروازے پر کھڑے تھے کہ ان کا ایک زلفوں والا بیٹا باہر آیا۔
(۲۵۵۹۱) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ رَضِیِّ بْنِ أَبِی عَقِیلٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : کُنَّا عَلَی بَابِ ابْنِ الْحَنَفِیَّۃِ ، فَخَرَجَ ابْنٌ لَہُ ذُؤَابَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫৯১
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بڑے بال اور زلفیں رکھنے کے بارے میں
(٢٥٥٩٢) حضرت عبد الرحمن بن قاسم سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” یقیناً حسین ۔۔۔یا ۔۔۔ جمیل بال اللہ تعالیٰ کے لباس میں سے ہیں۔ پس تم ان کی عزت کرو۔ “ راوی کہتے ہیں۔ یہ حضرت ان بالوں کو صاف کرنے کو ناپسند کرتے تھے۔ حضرت زہیرکا گمان تو یہ ہے کہ یہ ضائع کرنا ہے۔
(۲۵۵۹۲) حدَّثَنَا مَالِکٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا زُہَیْرٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عُمَارَۃُ بْنُ غَزِیَّۃَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ ، قَالَ زُہَیْرٌ : یُرَی عُمَارَۃُ ، أَنَّہُ عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إِنَّ الشَّعَرَ الْحَسَنَ ، أَوِ الْجَمِیلَ مِنْ کِسْوَۃِ اللہِ ، فَأَکْرِمُوہُ ، قَالَ : وَکَانَ یَکْرَہُ إِزَالَتَہُ ، زَعَمَ زُہَیْرٌ أَنَّہُ التَّضْییْعُ۔
তাহকীক: