মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

لباس کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৬৯৯ টি

হাদীস নং: ২৫৫৫২
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ داڑھی کو زرد خضاب کرنے کے بارے میں
(٢٥٥٥٣) حضرت سعید بن ابی سعید سے روایت ہے کہ حضرت ابن جریج نے حضرت ابن عمر سے سوال کیا۔ کہا کہ میں آپ کو دیکھتا ہوں کہ آپ اپنی داڑھی پر ورس بوٹی کے ذریعہ زرد خضاب کرتے ہیں ؟ اس پر حضرت ابن عمر نے فرمایا : میرا اپنی داڑھی کو زرد خضاب کرنا تو (اس لیے ہے کہ) میں نے جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اپنی داڑھی مبارک پر زرد خضاب کرتے دیکھا ہے۔
(۲۵۵۵۳) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی سَعِیدٍ ؛ أَنَّ ابْنَ جُرَیْجٍ سَأَلَ ابْنَ عُمَرَ ، قَالَ : رَأَیْتُکَ تُصَفِّرُ لِحْیَتَکَ بِالْوَرْسِ ؟ فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ : أَمَّا تَصْفِیر لِحْیَتِی ، فَإِنِّی رَأَیْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یُصَفِّرُ لِحْیَتَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৫৫৩
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ داڑھی کو زرد خضاب کرنے کے بارے میں
(٢٥٥٥٤) حضرت عبد الملک بن عمیر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت مغیرہ ابن شعبہ کو زرد خضاب کرتے دیکھا اور میں نے حضرت جریر بن عبداللہ کو زردی اور زعفران کا خضاب کرتے دیکھا۔
(۲۵۵۵۴) حَدَّثَنَا الْمُحَارِبِیُّ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ عُمَیْرٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ الْمُغِیرَۃَ بْنَ شُعْبَۃَ یُخَضِّبُ بِالصُّفْرَۃِ ، وَرَأَیْتُ جَرِیرَ بْنَ عَبْدِ اللہِ یُخَضِّبُ بِالصُّفْرَۃِ وَالزَّعْفَرَانِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৫৫৪
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ داڑھی کو زرد خضاب کرنے کے بارے میں
(٢٥٥٥٥) حضرت حسن بن عبید اللہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت اسود اور حضرت ابن الاسود کو دیکھا۔ یہ دونوں اپنی داڑھیوں پر زرد خضاب کر رہے تھے۔
(۲۵۵۵۵) حَدَّثَنَا الْمُحَارِبِیُّ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَیْدِ اللہِ ، قَالَ : رَأَیْتُ الأَسْوَدَ ، وَابْن الأَسْوَدِ یُصَفِّرَانِ لِحَاہُمَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৫৫৫
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ داڑھی کو زرد خضاب کرنے کے بارے میں
(٢٥٥٥٦) حضرت مستمرم بن ریان، حضرت ابو الجوزاء کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ اپنی داڑھی کو زرد خضاب کیا کرتے تھے۔ اور حضرت ابو نضرہ اپنی داڑھی کو زرد خضاب کیا کرتے تھے۔
(۲۵۵۵۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنِ الْمُسْتَمِرِّ بْنِ الرَّیَّانِ ، عَنْ أَبِی الْجَوْزَائِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یُصَفِّرُ لِحْیَتَہُ ، وَأَنَّ أَبَا نَضْرَۃَ کَانَ یُصَفِّرُ لِحْیَتَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৫৫৬
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ داڑھی کو زرد خضاب کرنے کے بارے میں
(٢٥٥٥٧) حضرت عیسیٰ بن طہمان سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس کو اپنی داڑھی پر زرد خضاب کرتے دیکھا۔
(۲۵۵۵۷) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، عَنْ عِیسَی بْنِ طَہْمَانَ ، قَالَ : رَأَیْتُ أَنَسًا یُصَفِّرُ لِحْیَتَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৫৫৭
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ داڑھی کو زرد خضاب کرنے کے بارے میں
(٢٥٥٥٨) حضرت عاصم بن عمر بن قتادہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت جابر بن عبداللہ ہمارے پاس تشریف لائے۔ (جبکہ ان کی نظر خراب تھی) انھوں نے اپنی داڑھی اور سرپر زرد خضاب کیا ہوا تھا۔
(۲۵۵۵۸) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنِ ابْنِ الْغِسِّیلِ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ بْنِ قَتَادَۃَ ، قَالَ: أَتَانَا جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللہِ، وَقَدْ أُصِیبَ بَصَرُہُ ، مُصَفِّرًا لِحْیَتَہُ وَرَأْسَہُ بِالْوَرْسِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৫৫৮
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ داڑھی کو زرد خضاب کرنے کے بارے میں
(٢٥٥٥٩) حضرت ابن الغسیل بیان کرتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سہل بن سعد کو داڑھی پر زرد خضاب کیا ہوا دیکھا۔ آپ کی زلفیں بھی تھیں۔
(۲۵۵۵۹) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ ، قَالَ : حدَّثَنَا ابْنُ الْغِسِّیلِ ، قَالَ : رَأَیْتُ سَہْلَ بْنَ سَعْدٍ مُصَفِّرَ اللِّحْیَۃِ ، لَہُ جُمَیْمَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৫৫৯
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ داڑھی کو زرد خضاب کرنے کے بارے میں
(٢٥٥٦٠) حضرت سماک سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر بن سمرہ کو اپنی داڑھی پر زرد خضاب کرتے دیکھا۔
(۲۵۵۶۰) حَدَّثَنَا عَبَیْد اللہِ ، عَنْ سِمَاکٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ جَابِرَ بْنَ سَمُرَۃَ یُصَفِّرُ لِحْیَتَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৫৬০
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات داڑھی کو سفید ہی رہنے دیتے تھے اور خضاب نہیں کرتے تھے
(٢٥٥٦١) حضرت عتی تمیمی سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد کو سفید سر اور سفید داڑھی والا دیکھا۔
(۲۵۵۶۱) حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عُتَیٍّ التَّمِیمِیِّ ، قَالَ : رَأَیْتُ أَبیَّ أَبْیَضَ الرَّأْسِ وَاللِّحْیَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৫৬১
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات داڑھی کو سفید ہی رہنے دیتے تھے اور خضاب نہیں کرتے تھے
(٢٥٥٦٢) حضرت شعبی سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی کو سفید سر اور سفید داڑھی والا دیکھا۔ آپ کی داڑھی نے آپ کے شانوں کو بھرا ہوا تھا۔
(۲۵۵۶۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلِیًّا أَبْیَضَ الرَّأْسِ وَاللِّحْیَۃِ ، قَدْ مَلأَتْ مَا بَیْنَ مَنْکِبَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৫৬২
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات داڑھی کو سفید ہی رہنے دیتے تھے اور خضاب نہیں کرتے تھے
(٢٥٥٦٣) حضرت احنف بن قیس بیان کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ میں مدینہ منورہ آیا اور مسجد نبوی میں داخل ہوا ۔ پس میں نماز پڑھ رہا تھا کہ اس دوران ایک گندمی رنگ کا لمبا سا آدمی داخل ہوا جس کی داڑھی اور سر کے بال سفید تھے۔ اس نے حلق کیا ہوا تھا اور اس کا بعض بعض کے مشابہ تھا۔ پھر میں باہر آیا اور اس کے پیچھے چل پڑا ۔ میں نے پوچھا۔ یہ کون ہے ؟ لوگوں نے کہا۔ ابو ذر ۔
(۲۵۵۶۳) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ صَالِحُ بْنُ رُسْتُمَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ ہِلاَلٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِی الأَحْنَفُ بْنُ قَیْسٍ ، قَالَ : قَدِمْتُ الْمَدِینَۃَ فَدَخَلْتُ مَسْجِدَہَا ، فَبَیْنَا أَنَا أُصَلِّی إِذْ دَخَلَ رَجُلٌ طَوِیلٌ آدَمَ ، أَبْیَضَ اللِّحْیَۃِ وَالرَّأْسُ مَحْلُوقٌ یُشْبِہُ بَعْضُہُ بَعْضًا ، فَخَرَجْتُ فَاتَّبَعْتہ ، قُلْتُ : مَنْ ہَذَا ؟ قَالُوا : أَبُو ذَرٍّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৫৬৩
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات داڑھی کو سفید ہی رہنے دیتے تھے اور خضاب نہیں کرتے تھے
(٢٥٥٦٤) حضرت مستمر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر بن زید کو سفید داڑھی کی حالت میں دیکھا۔
(۲۵۵۶۴) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنِ الْمُسْتَمِرِّ ، قَالَ : رَأَیْتُ جَابِرَ بْنَ زَیْدٍ أَبْیَضَ اللِّحْیَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৫৬৪
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات داڑھی کو سفید ہی رہنے دیتے تھے اور خضاب نہیں کرتے تھے
(٢٥٥٦٥) حضرت فطر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد کو سر اور داڑھی میں شدید سفیدی کی حالت میں دیکھا اور میں نے حضرت سعید بن جبیر کو سفید داڑھی والا دیکھا۔
(۲۵۵۶۵) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ ، عَنْ فِطْرٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ مُجَاہِدًا شَدِیدَ بَیَاضِ الرَّأْسِ وَاللِّحْیَۃِ ، وَرَأَیْتُ سَعِیدَ بْنَ جُبَیْرٍ أَبْیَضَ اللِّحْیَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৫৬৫
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات داڑھی کو سفید ہی رہنے دیتے تھے اور خضاب نہیں کرتے تھے
(٢٥٥٦٦) حضرت ابو اسحق سے روایت ہے۔ یہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی کو سر اور داڑھی میں سفیدی کی حالت میں اور اصلع (سر کے اگلے یا بیچ کے بال گرے ہوئے) دیکھا۔
(۲۵۵۶۶) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلِیًّا أَصْلَعَ ، أَبْیَضَ الرَّأْسِ وَاللِّحْیَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৫৬৬
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات داڑھی کو سفید ہی رہنے دیتے تھے اور خضاب نہیں کرتے تھے
(٢٥٥٦٧) حضرت سدیر بن صیرفی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی کو سر اور داڑھی میں سفیدی کے ساتھ دیکھا۔
(۲۵۵۶۷) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنِ سَدِیر بْنِ الصَّیْرَفِیِّ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلِیًّا أَبْیَضَ الرَّأْسِ وَاللِّحْیَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৫৬৭
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات داڑھی کو سفید ہی رہنے دیتے تھے اور خضاب نہیں کرتے تھے
(٢٥٥٦٨) حضرت عبد العزیز بن ابی سلیمان سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سائب بن یزید کو سفید سر اور سفید داڑھی والا دیکھا۔
(۲۵۵۶۸) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ أَبِی سُلَیْمَانَ أَبِی مَوْدُودٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ السَّائِبَ بْنَ یَزِیدَ أَبْیَضَ الرَّأْسِ وَاللِّحْیَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৫৬৮
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات داڑھی کو سفید ہی رہنے دیتے تھے اور خضاب نہیں کرتے تھے
(٢٥٥٦٩) حضرت خالد بن ابی عثمان سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر کو سفید داڑھی والا دیکھا اور میں نے حضرت طاؤس کو سفید داڑھی والا دیکھا۔
(۲۵۵۶۹) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِی عُثْمَانَ ، قَالَ : رَأَیْتُ سَعِیدَ بْنَ جُبَیْرٍ أَبْیَضَ اللِّحْیَۃِ ، وَرَأَیْتُ طَاوُوسًا أَبْیَضَ اللِّحْیَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৫৬৯
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات داڑھی کو سفید ہی رہنے دیتے تھے اور خضاب نہیں کرتے تھے
(٢٥٥٧٠) حضرت جریر، حضرت عبداللہ بن بسرکے بارے میں روایت کرتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ ہم آپ کے پاس حاضر ہوئے۔ جبکہ ہم بچے تھے۔ ہمیں معلوم نہیں تھا کہ ہم ان سے کس چیز کا سوال کریں۔ چنانچہ میں نے آپ سے کہا۔ یا ہم میں سے کسی نے آپ سے کہا۔ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نوجوان تھے یا بوڑھے ؟ انھوں نے جواب دیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے نچلے ہونٹ اور ٹھوڑی کے درمیان کے بالوں میں چند بال سفید تھے۔
(۲۵۵۷۰) حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ حَرِیزٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ بُسْرٍ السُّلَمِیِّ ، قَالَ : أَتَیْنَاہُ وَنَحْنُ غِلْمَانٌ ، فَلَمْ نَدْرِ عَنْ أَیِّ شَیْئٍ نَسْأَلُہُ ، فَقُلْتُ لَہُ ، أَوْ قَالَ لَہُ بَعْضُنَا : رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ شَابًّا ، أَوْ شَیْخًا ؟ قَالَ : کَانَ فِی عَنْفَقَتِہِ شَعَرَاتٌ بِیضٌ۔ (بخاری ۳۵۴۶۔ احمد ۱۸۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৫৭০
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات داڑھی کو سفید ہی رہنے دیتے تھے اور خضاب نہیں کرتے تھے
(٢٥٥٧١) حضرت ابو جحیفہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اس جگہ ۔۔۔ یعنی نچلے ہونٹ اور ٹھوڑی کے درمیان ۔۔۔میں کچھ سفیدی دیکھی۔
(۲۵۵۷۱) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ زُہَیْرٍ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِی جُحَیْفَۃَ ، قَالَ : رَأَیْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ہَذِہِ مِنْہُ بَیْضَائَ ، یَعْنِی عَنْفَقَتَہُ۔ (مسلم ۱۸۲۲۔ ابن ماجہ ۳۶۲۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৫৭১
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بڑے بال اور زلفیں رکھنے کے بارے میں
(٢٥٥٧٢) حضرت سدی سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حسین بن علی کو دیکھا اور ان کی زلفیں ان کے عمامہ سے باہر آرہی تھیں۔
(۲۵۵۷۲) حَدَّثَنَا الْمُطَّلِبُ بْنُ زِیَادٍ، عَنِ السُّدِّیِّ، قَالَ: رَأَیْتُ الْحُسَیْنَ بْنَ عَلِیٍّ وَجُمَّتُہُ خَارِجَۃٌ مِنْ تَحْتِ عِمَامَتِہِ۔
tahqiq

তাহকীক: