মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
لباس کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৬৯৯ টি
হাদীস নং: ২৫৫৩২
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ سیاہ خضاب کو ناپسند کرتے ہیں
(٢٥٥٣٣) حضرت ابو رباح، حضرت مجاہد کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ سیاہ خضاب کو ناپسند سمجھتے تھے اور فرماتے تھے۔ یہ خضاب سب سے پہلے فرعون نے کیا تھا۔
(۲۵۵۳۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی رَبَاحٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، أَنَّہُ کَرِہَ الْخِضَابَ بِالسَّوَادِ وَقَالَ : أَوَّلُ مَنْ خَضَّبَ بِہِ فِرْعَوْنُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫৩৩
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ سیاہ خضاب کو ناپسند کرتے ہیں
(٢٥٥٣٤) حضرت قیس بن مسلم، حضرت مجاہد کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ سیاہ خضاب کرنے کو ناپسند سمجھتے تھے۔
(۲۵۵۳۴) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ قَیْسِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، أَنَّہُ کَرِہَ الْخِضَابَ بِالسَّوَادِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫৩৪
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ سیاہ خضاب کو ناپسند کرتے ہیں
(٢٥٥٣٥) حضرت برد، حضرت مکحول کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ وسمہ کے ساتھ خضاب کرنے کو ناپسند کرتے تھے اور کہتے تھے کہ حضرت ابوبکر نے مہندی اور کتم کا خضاب کیا۔
(۲۵۵۳۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ بُرْدٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ ، أَنَّہُ کَرِہَ الْخِضَابَ بِالْوَسْمَۃِ وَقَالَ : خَضَّبَ أَبُو بَکْرٍ بِالْحِنَّائِ وَالْکَتَمِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫৩৫
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ سیاہ خضاب کو ناپسند کرتے ہیں
(٢٥٥٣٦) حضرت صاعد بن مسلم سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت شعبی سے وسمہ کے ساتھ خضاب کرنے کے بارے میں سوال کیا گیا ؟ تو انھوں نے اس کو ناپسند کیا۔
(۲۵۵۳۶) حَدَّثَنَا عَبِیْدَۃُ ، عَنْ صَاعِد بْنِ مُسْلِمٍ ، قَالَ : سُئِلَ الشَّعْبِیُّ ، عَنِ الْخِضَابِ بِالْوَسْمَۃِ فَکَرِہَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫৩৬
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ سیاہ خضاب کو ناپسند کرتے ہیں
(٢٥٥٣٧) حضرت یزید بن عبد الرحمن سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوہریرہ سے سوال کیا ۔ کہ وسمہ کے ساتھ خضاب کرنے میں آپ کی رائے کیا ہے ؟ تو انھوں نے فرمایا : اس کے ذریعہ خضاب کرنے والا جنت کی بُو بھی نہ پائے گا۔
(۲۵۵۳۷) حَدَّثَنَا مُلاَزِمُ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ مُوسَی بْنِ نَجْدَۃَ ، عَنْ جَدِّہِ زَیْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ: سَأَلْتُ أَبَا ہُرَیْرَۃَ: مَا تَرَی فِی الْخِضَابِ بِالْوَسْمَۃِ ؟ فَقَالَ : لاَ یَجِدُ الْمُخْتَضِبُ بِہَا رِیحَ الْجَنَّۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫৩৭
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ سیاہ خضاب کو ناپسند کرتے ہیں
(٢٥٥٣٨) حضرت ایوب سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جببر کو سُنا ۔ جبکہ ان سے وسمہ کے ذریعہ خضاب کرنے کے بارے میں سوال کیا گیا ؟ انھوں نے فرمایا۔ کہ اللہ تعالیٰ بندے کے چہرہ پر نور (کا لباس) پہناتے ہیں اور بندہ پھر اس نور کو سیاہی سے بجھاتا ہے۔
(۲۵۵۳۸) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ ، عَنْ أَیُّوبَ ، قَالَ : سَمِعْتُ سَعِیدَ بْنَ جُبَیْرٍ وَسُئِلَ ، عَنِ الْخِضَابِ بِالْوَسْمَۃِ فَکَرِہَہُ فَقَالَ : یَکْسُو اللَّہُ الْعَبْدَ فِی وَجْہِہِ النُّورَ ، ثُمَّ یُطْفِئُہُ بِالسَّوَادِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫৩৮
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ سیاہ خضاب کو ناپسند کرتے ہیں
(٢٥٥٣٩) حضرت عبد الملک، حضرت عطاء سے ، و سمہ کے ذریعہ خضاب کرنے کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا : یہ من گھڑت چیز ہے۔
(۲۵۵۳۹) حَدَّثَنَا ابْنُ یَمَانٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ فِی الْخِضَابِ بِالْوَسْمَۃِ فَقَالَ : ہُوَ مُحْدَثٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫৩৯
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ داڑھی کو زرد خضاب کرنے کے بارے میں
(٢٥٥٤٠) حضرت عبد الرحمن بن سعد سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عثمان بن عفان کو مقام زوراء میں عمارت بناتے ہوئے بھورے رنگ کے خچر پر دیکھا ۔ آپ کی داڑھی کو زرد خضاب کیا ہوا تھا۔
(۲۵۵۴۰) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ وَہُوَ یَبْنِی الزَّوْرَائَ عَلَی بَغْلَۃٍ شَہْبَائَ مُصَفِّرًا لِحْیَتَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫৪০
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ داڑھی کو زرد خضاب کرنے کے بارے میں
(٢٥٥٤١) حضرت سعید مدنی سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت ابوہریرہ کے ہمراہ ایک جنازہ میں تھا۔ اور آپ کی داڑھی زرد تھی۔
(۲۵۵۴۱) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ الْعَیْزَارِ ، عَنْ سَعِیدٍ الْمُدَنِیّ ، قَالَ : کُنْتُ مَعَ أَبِی ہُرَیْرَۃَ فِی جِنَازَۃٍ وَکَانَ مُصَفِّرًا لِلحْیَۃ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫৪১
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ داڑھی کو زرد خضاب کرنے کے بارے میں
(٢٥٥٤٢) حضرت سواد بن حنظلہ بیان کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی کو زرد داڑھی والا دیکھا۔
(۲۵۵۴۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ہِلاَلٍ ، قَالَ : حدَّثَنِی سَوَادَۃُ بْنُ حَنْظَلَۃَ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلِیًّا أَصْفَرَ اللِّحْیَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫৪২
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ داڑھی کو زرد خضاب کرنے کے بارے میں
(٢٥٥٤٣) حضرت اعمش سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت زید بن وہب کو اپنی داڑھی زرد کرتے دیکھا۔
(۲۵۵۴۳) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، قَالَ : رَأَیْتُ زَیْدَ بْنَ وَہْبٍ یُصَفِّرُ لِحْیَتَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫৪৩
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ داڑھی کو زرد خضاب کرنے کے بارے میں
(٢٥٥٤٤) حضرت عطاء سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس اور حضرت ابن عمر دونوں کو اپنی داڑھیاں زرد کرتے دیکھا۔
(۲۵۵۴۴) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ ، وَابْنَ عُمَرَ یُصَفِّرَانِ لِحَاہُمَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫৪৪
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ داڑھی کو زرد خضاب کرنے کے بارے میں
(٢٥٥٤٥) حضرت نافع، حضرت ابن عمر کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ اپنی داڑھی کو زرد خضاب کرتے تھے۔
(۲۵۵۴۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الْعُمَرِیِّ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّہُ کَانَ یُصَفِّرُ لِحْیَتَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫৪৫
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ داڑھی کو زرد خضاب کرنے کے بارے میں
(٢٥٥٤٦) حضرت ابو غالب سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو امامہ کو زرد خضاب کرتے دیکھا۔
(۲۵۵۴۶) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ أَبِی غَالِبٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ أَبَا أُمَامَۃَ یُصَفِّرُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫৪৬
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ داڑھی کو زرد خضاب کرنے کے بارے میں
(٢٥٥٤٧) حضرت جریر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبداللہ بن بسر کو اپنی داڑھی اور سر پر زرد خضاب کرتے دیکھا۔
(۲۵۵۴۷) حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ جَرِیرٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَبْدَ اللہِ بْنَ بُسْرٍ یُصَفِّرُ لِحْیَتَہُ وَرَأْسَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫৪৭
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ داڑھی کو زرد خضاب کرنے کے بارے میں
(٢٥٥٤٨) حضرت یزید مولی سلمہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سلمہ کو اپنی داڑھی کو زرد خضاب کرتے دیکھا۔
(۲۵۵۴۸) حَدَّثَنَا أبُو خَالِدٍ ، عَنْ یَزِیدَ مَوْلَی سَلَمَۃَ ، قَالَ : رَأَیْتُ سَلَمَۃَ یُصَفِّرُ لِحْیَتَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫৪৮
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ داڑھی کو زرد خضاب کرنے کے بارے میں
(٢٥٥٤٩) حضرت اسماعیل سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت قیس کو اپنی داڑھی پر زرد خضاب کرتے دیکھا اور میں نے حضرت شبیل کو اپنی داڑھی پر زرد خضاب کرتے دیکھا۔ اور یہ مشائخ میں سے تھے۔
(۲۵۵۴۹) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ ، قَالَ : رَأَیْتُ قَیْسًا یُصَفِّرُ لِحْیَتَہُ ، وَرَأَیْت شُبَیْلَ بْنَ عَوْفٍ یُصَفِّرُ لِحْیَتَہُ ، وَکَانَ مِنْ أَہْلِ الطَّیَالِسَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫৪৯
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ داڑھی کو زرد خضاب کرنے کے بارے میں
(٢٥٥٥٠) حضرت خالد بن دینار سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس اور حضرت ابو العالیہ اور حضرت ابو سوار کو اپنی داڑھیوں کو زرد خضاب کرتے دیکھا۔
(۲۵۵۵۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ دِینَارٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ أَنَسًا وَأَبَا الْعَالِیَۃِ وَأَبَا السِّوَارِ یُصَفِّرُونَ لِحَاہُمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫৫০
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ داڑھی کو زرد خضاب کرنے کے بارے میں
(٢٥٥٥١) حضرت فطر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو وائل ، حضرت قاسم اور حضرت عطاء کو اپنی داڑھیوں کو زرد خضاب کرتے دیکھا۔
(۲۵۵۵۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ فِطْرٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ أَبَا وَائِلَ وَالْقَاسِمَ ، وَعَطَائً یُصَفِّرُونَ لِحَاہُمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫৫১
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ داڑھی کو زرد خضاب کرنے کے بارے میں
(٢٥٥٥٢) حضرت داؤد ابو الیمان سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبداللہ بن ابی اوفیٰ کو اپنی داڑھی پر زرد خضاب کرتے دیکھا۔
(۲۵۵۵۲) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ دَاوُدَ أَبِی الْیَمَانِ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَبْدَ اللہِ بْنَ أَبِی أَوْفَی یُصَفِّرُ لِحْیَتَہُ۔
তাহকীক: