মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
لباس کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৬৯৯ টি
হাদীস নং: ২৫৫১২
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مہندی سے رنگنے کا بیان
(٢٥٥١٣) حضرت قیس بن ابی حازم سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابوبکر ہمارے پاس آتے تھے درآنحالیکہ ان کی داڑھی عرفج (ایک پودا جو نرم زمین میں اگتا ہے) کے شعلہ کی طرح ہوتی تھی۔ مہندی اور کتم لگانے کی وجہ سے۔
(۲۵۵۱۳) حَدَّثَنَا ابْنُ فَضْلٍ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنْ مُغِیرَۃَ بْنِ شُبَیْلٍ ، عَنْ قَیْسِ بْنِ أَبِی حَازِمٍ ، قَالَ : کَانَ أَبُو بَکْرٍ یَخْرُجُ إلَیْنَا ، وَکَأَنَّ لِحْیَتَہُ ضِرَامُ عَرْفَجٍ مِنَ الْحِنَّائِ وَالْکَتَمِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫১৩
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مہندی سے رنگنے کا بیان
(٢٥٥١٤) حضرت عامر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت علی نے ایک مرتبہ صرف خضاب لگایا تھا۔
(۲۵۵۱۴) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ سُلَیْمَانَ الْمُقْعَد ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : إنَّمَا خَضَّبَ عَلِیٌّ مَرَّۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫১৪
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مہندی سے رنگنے کا بیان
(٢٥٥١٥) حضرت اسماعیل بیان کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس بن مالک اور حضرت عبداللہ بن ابی اوفی کو دیکھا ان کا خضاب سرخ تھا۔
(۲۵۵۱۵) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا إسْمَاعِیلُ ، قَالَ : رَأَیْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ ، وَعَبْدَ اللہِ بْنَ أَبِی أَوْفَی وَخِضَابُہُمَا أَحْمَرَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫১৫
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مہندی سے رنگنے کا بیان
(٢٥٥١٦) حضرت عیزار بن حریث سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت حسین بن علی ، مہندی اور کتم کا خضاب کیا کرتے تھے۔
(۲۵۵۱۶) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الْعَیْزَارِ بْنِ حُرَیْثٍ ، قَالَ : کَانَ الْحُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ یُخَضِّبُ بِالْحِنَّائِ وَالْکَتَمِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫১৬
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مہندی سے رنگنے کا بیان
(٢٥٥١٧) حضرت عثمان بن حکیم سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے ابو عبیدہ بن عبداللہ بن زمعہ کے گھر والوں کے پاس جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے مہندی سے خضاب کیے ہوئے چند بالوں کی زیارت کی۔
(۲۵۵۱۷) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ حَکِیمٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ عِنْدَ آلِ أَبِی عُبَیْدَۃَ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ زَمْعَۃَ شَعَرَاتٍ مِنْ شَعْرِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَصْبُوغًا بِالْحِنَّائِ۔ (ابن سعد ۴۳۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫১৭
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مہندی سے رنگنے کا بیان
(٢٥٥١٨) حضرت ابو سلمہ بن عبد الرحمن بن عوف سے روایت ہے کہ حضرت عبد الرحمن بن اسود بن عبد یغوث ۔۔۔یہ ان کا ہم مجلس تھا۔۔۔سفید سر اور سفید داڑھی والے تھے۔ پس وہ ایک دن ان کے پاس آئے اور انھوں نے داڑھی کو سرخ کیا ہوا تھا۔ اس پر لوگوں نے ان سے کہا۔ یہ اچھا ہے۔ تو انھوں نے کہا۔ میری والدہ حضرت عائشہ نے آج رات میرے پاس اپنی لونڈی کو بھیجا اور انھوں نے مجھے قسم دے کر کہا کہ میں ضرور بالضرور خضاب کروں۔ اور مجھے یہ بات بھی بتائی کہ حضرت ابوبکر بھی خضاب کیا کرتے تھے۔
(۲۵۵۱۸) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ أَخْبَرَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ ، عَن أَبِی سَلَمَۃَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَن بْنِ الأَسْوَدِ بْنِ عَبْدِ یَغُوثَ وَکَانَ جَلِیسًا لَہُمْ وَکَانَ أَبْیَضَ الرَّأْسِ وَاللِّحْیَۃِ ، فَغَدَا عَلَیْہِمْ ذَاتَ یَوْمٍ وَقَدْ حَمَّرَہَا فَقَالَ لَہُ : الْقَوْمُ : ہَذَا أَحْسَنُ ، فَقَالَ : إنَّ أُمِّی عَائِشَۃَ أَرْسَلَتْ إلَیَّ الْبَارِحَۃَ جَارِیَتَہَا فَأَقْسَمَتْ عَلَیَّ لاَصْبُغَنَّ ، وَأَخْبَرَتْنِی ، أَنَّ أَبَا بَکْرٍ کَانَ یَصْبُغُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫১৮
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مہندی سے رنگنے کا بیان
(٢٥٥١٩) حضرت عکرمہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے ثمود کو دیکھا ۔ پس میں نے دیکھا ان کی داڑھیاں خضاب شدہ تھیں۔
(۲۵۵۱۹) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ، قَالَ: أَخْبَرَنَا حَسَنٌ، عَنْ سِمَاکٍ، عَنْ عِکْرِمَۃَ، قَالَ: رَأَیْتُ، ثُمُودَ فَرَأَیْتُ مُخَضَّبَۃً لِحَاہُمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫১৯
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ سیاہ خضاب کرنے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٥٥٢٠) حضرت خباب کے آزاد کردہ غلام حضرت قیس سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت حسن اور حضرت حسین کے پاس گیا۔ وہ دونوں سیاہ خضاب کر رہے تھے۔
(۲۵۵۲۰) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ رُفَیْعٍ ، عَنْ قَیْسٍ مَوْلَی خَبَّابٍ ، قَالَ : دَخَلْتُ عَلَی الْحَسَنِ وَالْحُسَیْنِ وَہُمَا یُخَضِّبَانِ بِالسَّوَادِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫২০
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ سیاہ خضاب کرنے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٥٥٢١) حضرت عمرو بن عثمان سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ مں ب نے حضرت طلحہ کو وسمہ (ایک بوٹی جو خالص سیاہ رنگ کے لیے استعمال ہوتی ہے) کے ساتھ خضاب کرتے دیکھا۔
(۲۵۵۲۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ ، قَالَ : رَأَیْتُ مُوسَی بْنَ طَلْحَۃَ یَخْتَضِبُ بِالْوَسْمَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫২১
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ سیاہ خضاب کرنے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٥٥٢٢) حضرت عبید اللہ بن عبد الرحمن سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر کو سیاہ خضاب کرتے دیکھا۔
(۲۵۵۲۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عُبَبْداللہِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَوْہَبٍ، قَالَ: رَأَیْتُ نَافِعَ بْنَ جُبَیْرٍ یَخْتَضِبُ بِالسَّوَادِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫২২
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ سیاہ خضاب کرنے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٥٥٢٣) حضرت یونس، حضرت حسن کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ سیاہ خضاب کرنے میں کوئی حرج نہیں دیکھتے تھے۔
(۲۵۵۲۳) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ یُونس ، عَنِ الحَسن أَنَّہ کَان لاَ یَرَی بَأْسًا بِالخِضَاب بِالسَّوَادِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫২৩
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ سیاہ خضاب کرنے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٥٥٢٤) حضرت ابن عون سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ لوگ حضرت محمد سے سیاہ خضاب کے بارے میں سوال کرتے تھے ؟ تو وہ کہتے تھے۔ میرے علم کے مطابق اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۲۵۵۲۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : کَانُوا یَسْأَلُونَ مُحَمَّدًا ، عَنِ الْخِضَابِ بِالسَّوَادِ فَقَالَ : لاَ أَعْلَمُ بِہِ بَأْسًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫২৪
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ سیاہ خضاب کرنے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٥٥٢٥) حضرت سعد بن ابراہیم، حضرت ابو سلمہ کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ سیاہ خضاب کیا کرتے تھے۔
(۲۵۵۲۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، وَابْنُ مَہْدِیٍّ، عَنْ سُفْیَانَ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ، عَن أَبِی سَلَمَۃَ، أَنَّہُ کَانَ یُخَضِّبُ بِالسَّوَادِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫২৫
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ سیاہ خضاب کرنے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٥٥٢٦) حضرت ابراہیم سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں۔ وسمہ لگانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ یہ تو ایک ترکاری ہے۔
(۲۵۵۲۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِالْوَسْمَۃِ ، إنَّمَا ہِیَ بَقْلَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫২৬
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ سیاہ خضاب کرنے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٥٥٢٧) حضرت عبد الاعلیٰ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن الحنفیہ سے وسمہ کا خضاب کرنے کے بارے میں سوال کیا ؟ تو انھوں نے جواب دیا ۔ یہ توہم اہل بیت کا خضاب ہے۔
(۲۵۵۲۷) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ عَبْدِ الأَعْلَی ، قَالَ : سَأَلْتُ ابْنَ الْحَنَفِیَّۃِ ، عَنِ الْخِضَابِ بِالْوَسْمَۃِ فَقَالَ : ہِیَ خِضَابُنَا أَہْلَ الْبَیْتِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫২৭
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ سیاہ خضاب کرنے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٥٥٢٨) حضرت محمد بن اسحاق سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابو جعفر دو تہائی مہندی اور ایک تہائی وسمہ (ملا کر) خضاب کیا کرتے تھے۔
(۲۵۵۲۸) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، قَالَ : کَانَ أَبُو جَعْفَرٍ یَخْتَضِبُ بِثُلُثَیْ حِنَّائٍ وَثُلُثِ وَسْمَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫২৮
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ سیاہ خضاب کرنے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٥٥٢٩) حضرت ابو عشانہ معافری بیان کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عقبہ بن عامر کو سیاہ خضاب لگائے دیکھا اور وہ کہا کرتے تھے۔ ہم اس کے اوپر کو سیاہ کرتے ہیں لیکن اس کی جڑیں (سیاہ ہونے سے) انکار کرتی ہیں۔
(۲۵۵۲۹) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ ، قَالَ : حدَّثَنَا لَیْثُ بْنُ سَعْدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو عُشَانَۃَ الْمَعَافِرِیُّ ، قَالَ : رَأَیْتُ عُقْبَۃَ بْنَ عَامِرٍ یُخَضِّبُ بِالسَّوَادِ وَیَقُولُ : نُسَوِّدُ أَعْلاَہَا وَتَأْبَی أُصُولُہَا۔ (ابن سعد ۳۴۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫২৯
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ سیاہ خضاب کرنے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٥٥٣٠) حضرت یزید بن ابی حبیب سے روایت ہے کہ حضرت ابو الخیر نے ان کو حضرت عقبہ بن عامر کے بارے میں بیان کیا ۔ کہ وہ اپنے مالوں کو اس درخت کے ذریعہ جس کو صبیب کہا جاتا ہے۔ خوب سیاہ خضاب کرتے تھے۔
(۲۵۵۳۰) حَدَّثَنَا الْمُقْرِئ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی أَیُّوبَ، قَالَ: حَدَّثَنِی یَزِیدَ بْنِ أَبِی حَبِیبٍ، أَنَّ أَبَا الخَیر حَدَّثَہُ، عَنْ عُقْبَۃَ بْنِ عَامِرٍ أَنَّہُ کَانَ یَصبغ شعر رَأسہ بِشَجرۃ یُقَال لہَا : الصَبِیب کَأَشَد السواد۔ (بخاری ۱۶۶۔ مسلم ۲۵)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫৩০
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ سیاہ خضاب کرنے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٥٥٣١) حضرت عبد الاعلیٰ ، حضرت ابن الحنفیہ کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ وسمہ کے ذریعہ خضاب کیا کرتے تھے۔
(۲۵۵۳۱) حَدَّثَنَا ابْنُ یَمَانٍ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ صَالِحٍ، عَنْ عَبْدِ الأَعْلَی، عَنِ ابْنِ الْحَنَفِیَّۃِ، قَالَ: کَانَ یَخْتَضِبُ بِالْوَسْمَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫৩১
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ سیاہ خضاب کو ناپسند کرتے ہیں
(٢٥٥٣٢) حضرت عبد الملک سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عطاء سے وسمہ کے ذریعہ خضاب کرنے کے بارے میں سوال کیا گیا ؟ تو انھوں نے فرمایا : یہ چیز لوگوں کی ایجاد کردہ چیزوں میں سے ہے۔ میں نے جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ کی ایک جماعت کو دیکھا ہے۔ لیکن میں نے ان میں سے کسی ایک کو بھی وسمہ کے ساتھ خضاب کرتے نہیں دیکھا۔ وہ لوگ صرف مہندی ، کتم اور زرد رنگ سے خضاب کرتے تھے۔
(۲۵۵۳۲) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، قَالَ : سُئِلَ عَطَائٌ ، عَنِ الْخِضَابِ بِالْوَسْمَۃِ فَقَالَ : ہُوَ مِمَّا أَحْدَثَ النَّاسُ ، قَدْ رَأَیْت نَفَرًا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَمَا رَأَیْت أَحَدًا مِنْہُمْ یَخْتَضِبُ بِالْوَسْمَۃِ ، مَا کَانُوا یُخَضِّبُونَ إلاَّ بِالْحِنَّائِ وَالْکَتَمِ وَہَذِہِ الصُّفْرَۃِ۔
তাহকীক: