মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
لباس کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৬৯৯ টি
হাদীস নং: ২৫৪৯২
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لمبی (سائبان والی) ٹوپی پہننے کے بارے میں
(٢٥٤٩٣) حضرت ہشام بن عروہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن زبیر پر ایسی ٹوپی دیکھی جس کا سائبان تھا۔ یعنی لمبی ٹوپی۔
(۲۵۴۹۳) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی ابْنِ الزُّبَیْرِ قَلَنْسُوَۃً لَہَا رَفٌّ ، یَعْنِی بُرْطَلَۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৪৯৩
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بُرنس (لمبی ٹوپی) پہننے کے بارے میں
(٢٥٤٩٤) حضرت عیسیٰ بن طہمان سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس بن مالک پر برنس ٹوپی دیکھی۔
(۲۵۴۹۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عِیسَی بْنِ طَہْمَانَ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ بُرْنُسًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৪৯৪
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بُرنس (لمبی ٹوپی) پہننے کے بارے میں
(٢٥٤٩٥) حضرت اسماعیل سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت شریح پر بُرنس (لمبی ٹوپی) دیکھی۔
(۲۵۴۹۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی شُرَیْحٍ بُرْنُسًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৪৯৫
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بُرنس (لمبی ٹوپی) پہننے کے بارے میں
(٢٥٤٩٦) حضرت ابو شہاب سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر پر بُرنس (لمبی ٹوپی) دیکھی۔
(۲۵۴۹۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبِی شِہَابٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ بُرْنُسًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৪৯৬
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لومڑیوں (کی کھالوں سے بنے ملبوس) کو پہننے کے بیان میں
(٢٥٤٩٧) حضرت سعید بن جبیر، حضرت اشعث، اور حضرت حسن کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ دونوں فرماتے ہیں۔ تم لومڑیوں (سے تیار ملبوس) کو پہنو۔ لیکن اس میں نماز نہ پڑھو۔
(۲۵۴۹۷) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ حَبِیبٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ (ح) وَعَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالاَ : الْبَسِ الثَّعَالِبَ ، وَلاَ تُصَلِّ فِیہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৪৯৭
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لومڑیوں (کی کھالوں سے بنے ملبوس) کو پہننے کے بیان میں
(٢٥٤٩٨) حضرت ابو جعفر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت علی بن حسین کے پاس لومڑیوں کی کھال کا بنا لباس تھا۔
(۲۵۴۹۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ سَدیْرٍ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ ، قَالَ : کَانَ لِعَلِیِّ بْنِ حُسَیْنٍ سَبَنْجُونَۃُ ثَعَالِبَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৪৯৮
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لومڑیوں (کی کھالوں سے بنے ملبوس) کو پہننے کے بیان میں
(٢٥٤٩٩) حضرت اجلح سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ضحاک پر لومڑیوں (کی کھال سے بنا) ٹوپا دیکھا۔
(۲۵۴۹۹) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنِ الأَجْلَحِ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی الضَّحَّاکِ قَلَنْسُوَۃَ ثَعَالِبَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৪৯৯
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لومڑیوں (کی کھالوں سے بنے ملبوس) کو پہننے کے بیان میں
(٢٥٥٠٠) حضرت یزید سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم پر ایسی ٹوپی دیکھی جس کے کناروں میں لومڑیوں یا نیولے (کی کھال) کا کنارہ تھا۔
(۲۵۵۰۰) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ یَزِیدَ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی إِبْرَاہِیمَ قَلَنْسُوَۃً مَکْفُوفَۃً بِثَعَالِبَ ، أَوْ سُمُورٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫০০
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مہندی سے رنگنے کا بیان
(٢٥٥٠١) حضرت ابوہریرہ ، اس حدیث کو جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تک پہنچاتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” یہود و نصاریٰ ، رنگتے نہیں ر ہیں پس تم ان کی مخالفت کرو۔ “
(۲۵۵۰۱) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیینۃ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ؛ سَمِعَ أَبَا سَلَمَۃَ ، وَسُلَیْمَانَ بْنَ یَسَارٍ یُخْبِرَانِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، یَبْلُغُ بِہِ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، قَالَ: إِنَّ الْیَہُودَ وَالنَّصَارَی لاَ یَصْبِغُونَ فَخَالِفُوہُمْ۔ (مسلم ۸۰۔ ابن ماجہ ۳۶۲۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫০১
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مہندی سے رنگنے کا بیان
(٢٥٥٠٢) حضرت جابر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ فتح مکہ کے دن حضرت ابو قحافہ کو جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں لایا گیا ۔ اور ان کا سر گویا کہ ثغامہ بوٹی کی طرح خوب سفید تھا۔ تو آپ نے فرمایا : ” تم ان کو ان کی عورتوں میں سے کسی کے پاس لے جاؤ۔ پس وہ اس کو بدل دیں، اور ان کو سیاہ رنگ سے بچاؤ۔ “
(۲۵۵۰۲) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : جِیئَ بِأَبِی قُحَافَۃَ یَوْمَ الْفَتْحِ إلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَکَأَنَّ رَأْسَہُ ثَغَامَۃٌ فَقَالَ : اذْہَبُوا بِہِ إلَی بَعْضِ نِسَائِہِ فَلْیُغَیِّرُوہُ ، وَجَنِّبُوہُ السَّوَادَ۔
(مسلم ۱۶۶۳۔ ابوداؤد ۴۲۰۱)
(مسلم ۱۶۶۳۔ ابوداؤد ۴۲۰۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫০২
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مہندی سے رنگنے کا بیان
(٢٥٥٠٣) حضرت ابو ذر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” تم سفیدی کو جن چیزوں سے بدلتے ہو ۔ ان میں سے بہترین چیز، مہندی اور کتم بوٹی ہے۔ “
(۲۵۵۰۳) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنِ الأَجْلَحِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ بُرَیْدَۃَ ، عَنْ أَبِی الأَسْوَدِ الدُّؤَلِیِّ ، عَنْ أَبِی ذَرٍّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إنَّ أَحْسَنَ مَا غَیَّرْتُمْ بِہِ الشَّیْبَ الْحِنَّائُ وَالْکَتَمُ۔
(ترمذی ۱۷۵۳۔ احمد ۵/۱۵۰)
(ترمذی ۱۷۵۳۔ احمد ۵/۱۵۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫০৩
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مہندی سے رنگنے کا بیان
(٢٥٥٠٤) حضرت طاؤس ۔۔۔ یا ابن طاؤس ۔۔۔حضرت ابن عباس سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے فرمایا : جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس سے ایک آدمی گزرا جس نے مہندی کا خضاب کیا ہو اتھا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” یہ کس قدر اچھا ہے۔ “ پھر ایک دوسرا آدمی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس سے گزرا جس نے مہندی اور کتم کا خضاب کیا ہوا تھا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” یہ اس سے بہتر ہے۔ “ راوی کہتے ہیں۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس سے ایک اور شخص گزرا جس نے زرد رنگ سے خضاب کیا ہوا تھا ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” یہ اس سارے سے بہتر ہے۔ “۔۔۔حضرت طاؤس زرد رنگ کا خضاب کرتے تھے۔
(۲۵۵۰۴) حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَۃَ ، عَنْ حُمَیْدِ بْنِ وَہْبٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، أَوِ ابْنِ طَاوُوسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : مَرَّ عَلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ قَدْ خَضَّبَ بِالْحِنَّائِ فَقَالَ : مَا أَحْسَنَ ہَذَا ، ثُمَّ مَرَّ عَلَیْہِ آخَرُ قَدْ خَضَّبَ بِالْحِنَّائِ وَالْکَتَمِ فَقَالَ : ہَذَا أَحْسَنُ مِنْ ہَذَا ، قَالَ : ثُمَّ مَرَّ عَلَیْہِ آخَرُ خَضَّبَ بِصُفْرَۃٍ ، قَالَ : ہَذَا أَحْسَنُ مِنْ ہَذَا کُلِّہِ ، قَالَ : وَکَانَ طَاوُوسٌ یُصَفِّرُ۔
(ابوداؤد ۴۲۰۸۔ ابن سعد ۴۴۰)
(ابوداؤد ۴۲۰۸۔ ابن سعد ۴۴۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫০৪
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مہندی سے رنگنے کا بیان
(٢٥٥٠٥) حضرت ابو جعفر انصاری سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوبکر کو دیکھا کہ گویا ان کا سر اور ان کی داڑھی جھاؤ کے (درخت کے) انگارہ کی طرح تھیں۔
(۲۵۵۰۵) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ عُبَیْدٍ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ الأَنْصَارِیِّ ، قَالَ : رَأَیْتُ أَبَا بَکْرٍ لِکَأَنَّ رَأْسَہُ وَلِحْیَتَہُ کَأَنَّہُمَا جَمْرُ الْغَضَی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫০৫
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مہندی سے رنگنے کا بیان
(٢٥٥٠٦) حضرت حسن سے روایت ہے۔ کہ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” افضل چیز جس کے ذریعہ تم سفیدی کو بدلو۔ وہ مہندی اور کتم ہے۔ “
(۲۵۵۰۶) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ الأَشْعَث ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : قَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : أَفْضَلُ مَا غَیَّرْتُمْ بِہِ الشَّیْبَ الْحِنَّائُ وَالْکَتَمُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫০৬
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مہندی سے رنگنے کا بیان
(٢٥٥٠٧) حضرت شیبانی سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے ابن الحنفیہ کو دیکھا اور آپ کا سر اور آپ کی داڑھی سرخ تھے۔ آپ نے ان دونوں کو مہندی اور کتم سے خضاب کیا تھا۔
(۲۵۵۰۷) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، قَالَ : رَأَیْتُ ابْنَ الْحَنَفِیَّۃِ وَإِنَّ رَأْسَہُ وَلِحْیَتَہُ قَانِیَتَانِ قَدْ خَضَّبَہُمَا بِالْحِنَّائِ وَالْکَتَمِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫০৭
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مہندی سے رنگنے کا بیان
(٢٥٥٠٨) حضرت اسماعیل بن ابی خالد سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبداللہ بن ابی اوفی کو دیکھا۔ ان کی دو مینڈھیاں تھیں اور مہندی سے خضاب کی ہوئی تھیں۔
(۲۵۵۰۸) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَبْدَ اللہِ بْنَ أَبِی أَوْفَی لَہُ ظُفْرَانِ مَصْبُوغَانِ بِالْحِنَّائِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫০৮
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مہندی سے رنگنے کا بیان
(٢٥٥٠٩) حضرت اسماعیل سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس کو مہندی سے خضاب کرتے ہوئے دیکھا۔
(۲۵۵۰۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ ، قَالَ : رَأَیْتُ أَنَسًا یُخَضِّبُ بِالْحِنَّائِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫০৯
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مہندی سے رنگنے کا بیان
(٢٥٥١٠) حضرت یزید سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو جعفر سے کہا۔ کیا جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خضاب کیا تھا ؟ ابو جعفر نے کہا۔ یقیناً آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مہندی اور کتم میں سے کچھ لگایا تھا۔
(۲۵۵۱۰) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ یَزِیدَ ، قَالَ : قُلْتُ لأَبِی جَعْفَرٍ : ہَلْ خَضَّبَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ؟ قَالَ : قَدْ مَسَّ شَیْئًا مِنَ الْحِنَّائِ وَالْکَتَمِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫১০
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مہندی سے رنگنے کا بیان
(٢٥٥١١) حضرت عثمان ابن موھب سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت ام سلمہ کی خدمت میں حاضر ہوا تو انھوں نے مجھے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حنا اور کتم سے خضاب شدہ بالوں میں سے ایک بال نکال کر دکھایا۔
(۲۵۵۱۱) حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا سَلاَّمُ بْنُ أَبِی مُطِیعٍ ، عَنْ عثْمَانَ بْنِ مَوْہَبٍ ، قَالَ : دَخَلْتُ عَلَی أُمِّ سَلَمَۃَ فَأَخْرَجَتْ إلَیَّ شَعْرًا مِنْ شَعْرِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَخْضُوبًا بِالْحِنَّائِ وَالْکَتَمِ۔
(ابن ماجہ ۲۶۲۳۔ ابن سعد ۴۳۷)
(ابن ماجہ ۲۶۲۳۔ ابن سعد ۴۳۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫১১
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مہندی سے رنگنے کا بیان
(٢٥٥١٢) حضرت ابن نابل سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت طاؤس کو دیکھا انھوں نے مہندی سے خضاب کیا ہوا تھا۔
(۲۵۵۱۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ ابن نَابِل قَالَ : رَأَیت طَاووسًا یُخَضِّبُ بِالْحِنَّائِ۔
তাহকীক: