মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

لباس کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৬৯৯ টি

হাদীস নং: ২৫৪৭২
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سفید عمامہ پہننے کے بارے میں
(٢٥٤٧٣) حضرت اسماعیل بن عبد الملک بیان کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر پر سفید عمامہ دیکھا۔
(۲۵۴۷۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِکِ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ عِمَامَۃً بَیْضَائَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৪৭৩
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خز (ریشم اور اون سے کپڑا) کا عمامہ
(٢٥٤٧٤) حضرت اسمائیل بن ابی خالد سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت احنف کو خچر پر رکے ہوئے دیکھا اور میں نے ان پر خز کا عمامہ دیکھا۔
(۲۵۴۷۴) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ الأَحْنَفَ وَاقِفًا عَلَی بَغْلَۃٍ ، وَرَأَیْتُ عَلَیْہِ عِمَامَۃَ خَزٍّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৪৭৪
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خز (ریشم اور اون سے کپڑا) کا عمامہ
(٢٥٤٧٥) حضرت عبد السلام بن شداد سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس بن مالک پر خز کا عمامہ دیکھا۔
(۲۵۴۷۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عَبْدِ السَّلاَمِ بْنِ شَدَّادٍ أَبِی طَالُوتَ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ عِمَامَۃَ خَزٍّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৪৭৫
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خز (ریشم اور اون سے کپڑا) کا عمامہ
(٢٥٤٧٦) حضرت ابن عون کی روایت بھی ہے۔
(۲۵۴۷۶) حَدَّثَنَا عَبَّادٌ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৪৭৬
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دو کندھوں کے درمیان عمامہ کو لٹکانے کا باکن
(٢٥٤٧٧) حضرت نافع سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر عمامہ باندھا کرتے تھے اور اس کو اپنے کندھوں کے درمیان لٹکاتے تھے۔

حضرت عبیداللہ کہتے ہیں۔ ہمیں ہمارے مشائخ نے بتایا کہ انھوں نے جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ کو دیکھا کہ وہ عمامہ پہنا کرتے تھے اور اس کو اپنے کندھوں کے درمیان لٹکاتے تھے۔
(۲۵۴۷۷) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ: کَانَ ابْنُ عُمَرَ یَعْتَمُّ، وَیُرْخِیہَا بَیْنَ کَتِفَیْہِ۔

قَالَ عُبَیْدُاللہِ: أَخْبَرَنَا أَشْیَاخُنَا أَنَّہُمْ رَأَوْا أَصْحَابَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَعْتَمُّونَ وَیُرْخُونَہَا بَیْنَ أَکْتَافِہِمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৪৭৭
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوکندھوں کے درمیان عمامہ کو لٹکانے کا باکن
(٢٥٤٧٨) حضرت ہشام سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن زبیر کو عمامہ باندھے ہوئے دیکھا کہ انھوں نے عمامہ کے کنارے اپنے سامنے لٹکائے ہوئے تھے۔
(۲۵۴۷۸) حَدَّثَنَا عَبْدَۃ ، عَنْ ہِشَامٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ ابْنَ الزُّبَیْرِ مُعْتَمًّا ، قَدْ أَرْخَی طَرَفَیِ الْعِمَامَۃِ بَیْنَ یَدَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৪৭৮
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوکندھوں کے درمیان عمامہ کو لٹکانے کا باکن
(٢٥٤٧٩) حضرت عمروبن مروان، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی پر عمامہ دیکھا کہ انھوں نے اس کے کنارے کو لٹکایا ہوا تھا۔
(۲۵۴۷۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبِی الْعَنْبَسِ عَمْرِو بْنِ مَرْوَانَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی عَلِیٍّ رضی اللَّہُ عَنْہُ عِمَامَۃً قَدْ أَرْخَی طَرَفَہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৪৭৯
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوکندھوں کے درمیان عمامہ کو لٹکانے کا باکن
(٢٥٤٨٠) حضرت سلمہ بن وردان سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس پر ایک عمامہ دیکھا۔ آپ نے اس کو اپنے پیچھے سے لٹکایا ہوا تھا۔
(۲۵۴۸۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ وَرْدَانَ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی أَنَسٍ عِمَامَۃً قَدْ أَرْخَاہَا مِنْ خَلْفِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৪৮০
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوکندھوں کے درمیان عمامہ کو لٹکانے کا باکن
(٢٥٤٨١) حضرت جعفر بن عمرو، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ گویا میں جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھ رہا ہوں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر سیاہ رنگ کا عمامہ ہے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کے دو کناروں کو اپنے کندھوں کے درمیان لٹکایا ہوا ہے۔
(۲۵۴۸۱) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ مُسَاوِرٍ ، قَالَ : حدَّثَنِی جَعْفَرُ بْنُ عَمْرِو بْنِ حُرَیْثٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : کَأَنِّی أَنْظُرُ إِلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَعَلَیْہِ عِمَامَۃٌ سَوْدَائُ ، قَدْ أَرْخَی طَرَفَیْہَا بَیْنَ کَتِفَیْہِ۔

(مسلم ۴۵۳۔ ابوداؤد ۴۰۷۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৪৮১
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوکندھوں کے درمیان عمامہ کو لٹکانے کا باکن
(٢٥٤٨٢) حضرت محمد بن قیس سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر کو عمامہ باندھے ہوئے دیکھا۔ انھوں نے عمامہ کو اپنے آگے اور اپنے پیچھے لٹکایا ہوا تھا۔ مجھے یہ بات معلوم نہیں کہ ان دونوں میں سے لمبا حصہ کون سا تھا۔
(۲۵۴۸۲) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ قَیْسٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ ابْنَ عُمَرَ مُعْتَمًّا قَدْ أَرْخَی الْعِمَامَۃَ مِنْ بَیْنِ یَدَیْہِ وَمِنْ خَلْفِہِ ، وَلاَ أَدْرِی أَیّہمَا أَطْوَلُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৪৮২
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوکندھوں کے درمیان عمامہ کو لٹکانے کا باکن
(٢٥٤٨٣) حضرت اوزاعی، حضرت مکحول کے بارے میں روایت کرتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ میں نے انھیں عمامہ باندھتے ہوئے دیکھا۔ وہ عمامہ کے کنارے کو لٹکاتے نہ تھے۔
(۲۵۴۸۳) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنِ الأَوزَعی ، عَن مَکْحُول ، قَالَ : رَأَیْتُہ یَعتَمُّ وَلاَ یَرخِی طَرْفَ العمَامَۃ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৪৮৩
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوکندھوں کے درمیان عمامہ کو لٹکانے کا باکن
(٢٥٤٨٤) حضرت اسماعیل سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت شریح پر عمامہ دیکھا تھا۔ انھوں نے اپنے پیچھے عمامہ کو لٹکایا ہوا تھا۔
(۲۵۴۸۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی شُرَیْحٍ عِمَامَۃً قَدْ أَرْخَاہَا مِنْ خَلْفِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৪৮৪
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوکندھوں کے درمیان عمامہ کو لٹکانے کا باکن
(٢٥٤٨٥) حضرت عبید اللہ بن عمر حضرت سالم اور حضرت قاسم کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ یہ دونوں حضرات ، اپنے عماموں کو اپنے کندھوں کے درمیان لٹکاتے تھے۔
(۲۵۴۸۵) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ سَالِمٍ ، وَالْقَاسِمِ ؛ کَانَا یُرْخِیَانِ عَمَائِمَہُمْ بَیْنَ أَکْتَافِہِمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৪৮৫
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوکندھوں کے درمیان عمامہ کو لٹکانے کا باکن
(٢٥٤٨٦) حضرت سلیمان بن مغیرہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو نضرہ کو سیاہ عمامہ باندھتے دیکھا۔ انھوں نے عمامہ اپنی گردن کے نیچے سے لٹکایا۔
(۲۵۴۸۶) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ الْمُغِیرَۃِ ، قَالَ : رَأَیْتُ أَبَا نَضْرَۃَ یَعْتَمُّ بِعِمَامَۃٍ سَوْدَائَ قَدْ أَرْخَاہَا مِنْ تَحْت عنقِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৪৮৬
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوکندھوں کے درمیان عمامہ کو لٹکانے کا باکن
(٢٥٤٨٧) حضرت سلیمان سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن کو سیاہ رنگ عمامہ پہنتے دیکھا۔ انھوں نے اس کے کنارہ کو اپنے پیچھے لٹکایا۔
(۲۵۴۸۷) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ ، عَنْ سُلَیْمَانَ ، قَالَ : رَأَیْتُ الْحَسَنَ یَعْتَمُّ بِعِمَامَۃٍ سَوْدَائَ قَدْ أَرْخَی طَرَفَہَا خَلْفَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৪৮৭
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات ایک بل کے ساتھ عمامہ باندھتے تھے
(٢٥٤٨٨) حضرت اسماعیل بن ابی خالد سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت شریح کو ایک بل کے ساتھ عمامہ باندھتے دیکھا۔
(۲۵۴۸۸) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ شُرَیْحًا یَعْتَمُّ بِکَوْرٍ وَاحِدٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৪৮৮
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات ایک بل کے ساتھ عمامہ باندھتے تھے
(٢٥٤٨٩) حضرت سلیمان بن ابی عبداللہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے مہاجرین اولین سفید ، سیاہ ، سرخ، سبز اور زرد رنگ کے سوتی عمامے باندھتے پایا ہے۔ ان میں سے کوئی اپنے سر پر عمامہ رکھتا۔ پھر اس کے اوپر ٹوپی رکھتا پھر عمامہ کو یوں ۔۔۔ یعنی اس کے بل پر ۔۔۔گھماتا ۔ اس کو اپنی ٹھوڑی کے نیچے سے نہیں نکالتا تھا۔
(۲۵۴۸۹) حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ حَازِمٍ ، عَنْ یَعْلَی بْنِ حَکِیمٍ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ أَبِی عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : أَدْرَکْتُ الْمُہَاجِرِینَ الأَوَّلِینَ یَعْتَمُّونَ بِعَمَائِمَ کَرَابِیسَ سُودٍ ، وَبِیضٍ ، وَحُمْرٍ ، وَخُضْرٍ ، وَصُفْرٍ ، یَضَعُ أَحَدُہُم الْعِمَامَۃَ عَلَی رَأْسِہِ ، وَیَضَعُ الْقَلَنْسُوَۃَ فَوْقَہَا ، ثُمَّ یُدِیرُ الْعِمَامَۃَ ہَکَذَا ، یَعْنِی عَلَی کَوْرِہِ ، لاَ یُخْرِجُہَا مِنْ تَحْتِ ذَقَنِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৪৮৯
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات ایک بل کے ساتھ عمامہ باندھتے تھے
(٢٥٤٩٠) حضرت ثابت بن عبید سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت زید بن ثابت کو دیکھا۔ ان پر ازار، چادر اور عمامہ تھا۔
(۲۵۴۹۰) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ عُبَیْدٍ، قَالَ: رَأَیْتُ زَیْدَ بْنَ ثَابِتٍ وَعَلَیْہِ إِزَارٌ، وَرِدَائٌ، وَعِمَامَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৪৯০
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات ایک بل کے ساتھ عمامہ باندھتے تھے
(٢٥٤٩١) حضرت ابن طاؤس ، حضرت اسامہ بن زید کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ اس بات کو ناپسند سمجھتے تھے ۔ کہ عمامہ کا کچھ حصہ اپنی ڈاڑھی اور ٹھوڑی کے نیچے کیے بغیر عمامہ کو باندھا جائے۔
(۲۵۴۹۱) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ ابْنِ طَاوُوسٍ ، عَنْ أُسَامَۃَ بن زید ؛ کَانَ یَکْرَہُ أَنْ یَعْتَمَّ إِلاَّ أَنْ یَجْعَلَ تَحْتَ لِحْیَتِہِ وَحَلْقِہِ مِنَ الْعِمَامَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৪৯১
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لمبی (سائبان والی) ٹوپی پہننے کے بارے میں
(٢٥٤٩٢) حضرت زید بن جبیر سے روایت ہے۔ کہ میں نے حضرت عبداللہ بن زبیر پر لمبی (سائبان والی) ٹوپی دیکھی۔
(۲۵۴۹۲) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ جُبَیْرٍ ؛ رَأَیْتُ عَلَی عَبْدِ اللہِ بْنِ الزُّبَیْرِ بُرْطَلَۃً۔
tahqiq

তাহকীক: