মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
لباس کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৬৯৯ টি
হাদীস নং: ২৫৪৫২
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سیاہ عماموں کے بارے میں
(٢٥٤٥٣) حضرت عمرو بن مروان، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے حضرت علی پر سیاہ رنگ عمامہ دیکھا ۔ آپ نے اس کا کنارہ اپنے پیچھے گرایا ہوا تھا۔
(۲۵۴۵۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبُو الْعَنْبَسِ عَمْرُو بْنُ مَرْوَانَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی عَلِیٍّ عِمَامَۃً سَوْدَائَ ، قَدْ أَرْخَی طَرَفَہَا مِنْ خَلْفِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৪৫৩
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سیاہ عماموں کے بارے میں
(٢٥٤٥٤) حضرت حسن سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا عمامہ مبارک سیاہ رنگ کا تھا۔
(۲۵۴۵۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ أَبِی الْفَضْلِ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : کَانَتْ عِمَامَۃُ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ سَوْدَائَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৪৫৪
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سیاہ عماموں کے بارے میں
(٢٥٤٥٥) حضرت سلمہ بن وردان سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس پر بغیر ٹوپی کے سیاہ عمامہ دیکھا۔ آپ نے اس کو پیچھے لٹکایا ہو اتھا۔
(۲۵۴۵۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ وَرْدَانَ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی أَنَسٍ عِمَامَۃً سَوْدَائَ عَلَی غَیْرِ قَلَنْسُوَۃٍ ، قَدْ أَرْخَاہَا مِنْ خَلْفِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৪৫৫
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سیاہ عماموں کے بارے میں
(٢٥٤٥٦) حضرت عاصم بن محمد، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن زبیر کو دیکھا کہ آپ نے سیاہ رنگ کا عمامہ باندھا ہو اتھا۔ اور اس کو ایک ہاتھ کی مقدار اپنے پیچھے چھوڑا ہوا تھا۔
(۲۵۴۵۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَاصِمُ بن مُحَمَّد ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : رَأَیْتُ ابْنَ الزُّبَیْرِ اعْتَمَّ بِعِمَامَۃٍ سَوْدَائَ ، قَدْ أَرْخَاہَا مِنْ خَلْفِہِ نَحْوًا مِنْ ذِرَاعٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৪৫৬
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سیاہ عماموں کے بارے میں
(٢٥٤٥٧) حضرت عثمان بن ابن ہند سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو عبیدہ پر سیاہ رنگ کا عمامہ دیکھا۔
(۲۵۴۵۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِی ہِنْدٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی أَبِی عُبَیْدۃ عِمَامَۃً سَوْدَائَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৪৫৭
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سیاہ عماموں کے بارے میں
(٢٥٤٥٨) حضرت ملحان بن ثروان سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمار پر سیاہ رنگ کا عمامہ دیکھا۔
(۲۵۴۵۸) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ سِمَاکٍ ، عَنْ مِلْحَانَ بْنِ ثَرْوَانَ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی عَمَّارٍ عِمَامَۃً سَوْدَائَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৪৫৮
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سیاہ عماموں کے بارے میں
(٢٥٤٥٩) حضرت ابو عمر دینار سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن پر سیاہ رنگ کا عمامہ دیکھا۔
(۲۵۴۵۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا دِینَارُ أَبُو عُمَر ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی الْحَسَنِ عِمَامَۃً سَوْدَائَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৪৫৯
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سیاہ عماموں کے بارے میں
(٢٥٤٦٠) حضرت جابر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ مجھے اس آدمی نے یہ بات بتائی ہے جس نے (خود) حضرت علی کو سیاہ رنگ کا عمامہ باندھے ہوئے دیکھا۔ آپ نے وہ عمامہ اپنے آگے اور اپنے پیچھے لٹکایا ہوا تھا۔
(۲۵۴۶۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی مَنْ رَأَی عَلِیًّا قَدِ اعْتَمَّ بِعِمَامَۃٍ سَوْدَائَ ، قَدْ أَرْخَاہَا مِنْ بَیْنِ یَدَیْہِ وَمِنْ خَلْفِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৪৬০
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سیاہ عماموں کے بارے میں
(٢٥٤٦١) حضرت ابو صخرہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد الرحمن بن یزید پر سیاہ رنگ کی پٹی دیکھی۔
(۲۵۴۶۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مَالِکُ بْنُ مِغْوَلٍ ، عَنْ أَبِی صَخْرَۃَ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَزِیدَ عِصَابَۃً سَوْدَائَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৪৬১
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سیاہ عماموں کے بارے میں
(٢٥٤٦٢) حضرت سعید بن جبیر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جس دن فرعون غرق ہوا اس دن حضرت جبرائیل کی پگڑی سیاہ رنگ کی تھی۔
(۲۵۴۶۲) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ یَعْقُوبَ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : کَانَتْ عِمَامَۃُ جِبْرِیلَ یَوْمَ غَرِقَ فِرْعَوْنُ سَوْدَائَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৪৬২
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سیاہ عماموں کے بارے میں
(٢٥٤٦٣) حضرت عبد الواحد بن ایمن سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن الحنفیہ پر سیاہ عمامہ دیکھا۔
(۲۵۴۶۳) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ بْنِ أَیْمَنَ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی ابْنِ الْحَنَفِیَّۃِ عِمَامَۃً سَوْدَائَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৪৬৩
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سیاہ عماموں کے بارے میں
(٢٥٤٦٤) حضرت زیاد سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ایک شیخ تشریف لائے جن کو سالم کہا جاتا تھا۔ انھوں نے کہا میں نے حضرت ابو الدرداء پر سیاہ رنگ کا عمامہ دیکھا ہے۔
(۲۵۴۶۴) حَدَّثَنَا الْبَکْرَاوِیُّ ، عَنْ أَبِی عِیسَی ، عَنْ أَبِیہِ زِیَادٍ ، قَالَ : قَدِمَ شَیْخٌ ، یُقَالَ لَہُ : سَالِمٌ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی أَبِی الدَّرْدَائِ عِمَامَۃً سَوْدَائَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৪৬৪
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سیاہ عماموں کے بارے میں
(٢٥٤٦٥) حضرت اسماعیل بن ابی خالد سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت اسود پر سیاہ رنگ کا عمامہ دیکھا۔
(۲۵۴۶۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا إِسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی الأَسْوَدِ عِمَامَۃً سَوْدَائَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৪৬৫
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سیاہ عماموں کے بارے میں
(٢٥٤٦٦) حضرت ابن عمر سے روایت ہے کہ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مکہ میں یوم الفتح کو داخل ہوئے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر سیاہ رنگ کا کپڑا تھا۔
(۲۵۴۶۶) حَدَّثَنَا عُبَیْد اللہِ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مُوسَی بْنُ عُبَیْدَۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ دِینَارٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ دَخَلَ مَکَّۃَ یَوْمَ الْفَتْحِ وَعَلَیْہِ شِقۃ سَوْدَائَ۔ (ابن ماجہ ۳۵۸۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৪৬৬
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سیاہ عماموں کے بارے میں
(٢٥٤٦٧) حضرت حزن خثعمی سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرات برائ پر سیاہ رنگ کا عمامہ دیکھا۔
(۲۵۴۶۷) حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا شَرِیکٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَزَنٌ الْخَثْعَمِیُّ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی الْبَرَائِ عِمَامَۃً سَوْدَائَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৪৬৭
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سیاہ عماموں کے بارے میں
(٢٥٤٦٨) حضرت عطاء سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد الرحمن بن عوف پر سیاہ رنگ کا عمامہ دیکھا۔
(۲۵۴۶۸) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ الأَسَدِیُّ ، عَنْ شَرِیکٍ ، عَنْ مُخَارِقٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ عِمَامَۃً سَوْدَائَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৪৬৮
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سیاہ عماموں کے بارے میں
(٢٥٤٦٩) حضرت حسین بن یونس سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت واثلہ پر سیاہ رنگ کا عمامہ دیکھا۔
(۲۵۴۶۹) حَدَّثَنَا مَعَنٌ ، عَنْ حُسَیْنِ بْنِ یُونُسَ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی وَاثِلَۃَ عِمَامَۃً سَوْدَائَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৪৬৯
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سیاہ عماموں کے بارے میں
(٢٥٤٧٠) حضرت ابو رزین سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت حسن بن علی نے ہمیں جمعہ کے دن خطبہ دیا اور آپ پر سیاہ رنگ کا عمامہ تھا۔
(۲۵۴۷۰) حَدَّثَنَا شَاذَانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِی رَزِینٍ ، قَالَ : خَطَبَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیٍّ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ وَعَلَیْہِ عِمَامَۃٌ سَوْدَائُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৪৭০
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سیاہ عماموں کے بارے میں
(٢٥٤٧١) حضرت سلیمان بن مغیرہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو نضرہ کو دیکھا اور ان پر سیاہ عمامہ تھا۔
(۲۵۴۷۱) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ الْمُغِیرَۃِ ، قَالَ : رَأَیْتُ أَبَا نَضْرَۃَ وَعَلَیْہِ عِمَامَۃٌ سَوْدَائُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৪৭১
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سفید عمامہ پہننے کے بارے میں
(٢٥٤٧٢) حضرت حسن بن صالح ، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے فرمایا : میں نے حضرت شعبی پر سفید رنگ کا عمامہ دیکھا تو انھوں نے اس کے کنارے کو لٹکایا ہوا تھا اور (ویسے ہی) چھوڑا نہیں تھا۔
(۲۵۴۷۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی الشَّعْبِیِّ عِمَامَۃً بَیْضَائَ ، قَدْ أَرْخَی طَرَفَہَا وَلَمْ یُرْسِلْہُ۔
তাহকীক: