মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৯০০ টি

হাদীস নং: ৩২৪৩৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وہ فضیلتیں جو اللہ نے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو عطا فرمائی ہیں
(٣٢٤٣٦) حضرت حسین بن علی اللہ کے فرمان { وَیَتْلُوہُ شَاہِدٌ مِّنْہُ } کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہیں جو اللہ کی طرف سے گواہ ہیں۔
(۳۲۴۳۶) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ الْعَلاَفُ ، عَنْ حُسَینِ بْنِ عَلِیٍّ: فِی قَوْلِہِ: {وَیَتْلُوہُ شَاہِدٌ مِّنْہُ}، قَالَ : ہُوَ مُحَمَّدٌ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ شَاہِدٌ مِنَ اللہِ۔ (ابن جریر ۱۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৪৩৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وہ فضیلتیں جو اللہ نے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو عطا فرمائی ہیں
(٣٢٤٣٧) حضرت عمیر بن اسحاق فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور حضرت ابوبکر مدینہ کی طرف نکلے تو سراقہ بن مالک نے ان کا تعاقب کیا، جب اس نے ان دونوں کو دیکھا تو کہا کہ یہ قریش کے مفرور ہیں، میں قریش کو ان کے مفرورین پہنچاتا ہوں، چنانچہ اس نے اپنے گھوڑے کو ان پر کو دوایا تو اس کے گھوڑے کے پاؤں دھنس گئے، وہ کہنے لگا کہ اللہ سے دعا کیجیے کہ ان کو نکال دے، میں آپ کے قریب نہیں آؤں گا، چنانچہ وہ نکل گئے ، پھر اس نے ایسا ہی کیا، اور دو یا تین مرتبہ ایسا ہی ہوا، کہنے لگا ھلاک و برباد ہو، پھر کہنے لگا کیا آپ کو توشہ اور سواری کی ضرورت ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ ہم نہیں چاہتے ، اور ہمیں اس کی ضرورت نہیں، ہمیں اپنے آپ سے کافی ہوجائیں، اس نے کہا کہ میں تمہیں کافی ہوں۔
(۳۲۴۳۷) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ عُمَیْرِ بْنِ إِسْحَاقَ ، قَالَ : لَمَّا خَرَجَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَأَبُو بَکْرٍ إلَی الْمَدِینَۃِ ، تَبِعَہُمَا سُرَاقَۃُ بْنُ مَالِکٍ ، فَلَمَّا رَآہُمَا قَالَ : ہَذَانِ فَرُّ قُرَیْشٍ لَوْ رَدَدْت عَلَی قُرَیْشٍ فَرَّہَا ، قَالَ : فَطَفَّ فَرَسُہُ عَلَیْہِمَا ، قَالَ : فَسَاخَتِ الْفَرَسُ ، قَالَ : فَادْعُ اللَّہَ أَنْ یُخْرِجَہَا ، وَلاَ أَقْرَبُکُمَا ، قَالَ : فَخَرَجَتْ فَعَادَتْ حَتَّی فَعَلَ ذَلِکَ مَرَّتَیْنِ ، أَوْ ثَلاَثًا ، قَالَ : تَبًّا وتَعْسًا ، ثُمَّ قَالَ : ہَلْ لَک إلاَّ الزَّادُ وَالْحُمْلاَنِ ؟ قَالاَ : لاَ نُرِیدُ ، وَلاَ حَاجَۃَ لَنَا فِی ذَلِکَ ، أَغْنِ عَنَّا نَفْسَک ، قَالَ : کَفَیْتُکُمَا۔ (ابن سعد ۲۳۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৪৩৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وہ فضیلتیں جو اللہ نے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو عطا فرمائی ہیں
(٣٢٤٣٨) سعید بن جبیر روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابن عباس نے فرمایا کہ حضرت موسیٰ نے اپنے آپ سے سوال کیا { وَاخْتَارَ مُوسَی قَوْمَہُ سَبْعِینَ رَجُلاً ۔۔۔ مَکْتُوبًا عِنْدَہُمْ فِی التَّوْرَاۃِ وَالإِنْجِیلِ } وہ سوال محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے قبول کرلیا گیا۔
(۳۲۴۳۸) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : سَأَلَ مُوسَی رَبَّہُ مَسْأَلَۃً : {وَاخْتَارَ مُوسَی قَوْمَہُ سَبْعِینَ رَجُلاً} حَتَّی بَلَغَ {مَکْتُوبًا عِنْدَہُمْ فِی التَّوْرَاۃِ وَالإِنْجِیلِ} فَأُعْطِیَہَا مُحَمَّدٌ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔ (بزار ۲۲۱۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৪৩৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وہ فضیلتیں جو اللہ نے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو عطا فرمائی ہیں
(٣٢٤٣٩) حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ڈھال میں ایک مینڈھے کی تصویر بنی ہوئی تھی، آپ پر وہ شاق ہوئی ، چنانچہ صبح کو وہ ختم ہوگئی۔
(۳۲۴۳۹) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَزِیدَ بْنِ جَابِرٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ ، قَالَ : کَانَ فِی تُرْسِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَبْشٌ مُصَوَّرٌ فَشَقَّ ذَلِکَ عَلَیْہِ ، فَأَصْبَحَ وَقَدْ ذَہَبَ اللَّہُ بِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৪৩৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وہ فضیلتیں جو اللہ نے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو عطا فرمائی ہیں
(٣٢٤٤٠) حضرت سالم بن ابی الجعد فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے انبیاء کا ذکر کیا گیا، جب آپ کا ذکر ہوا تو آپ نے فرمایا یہ اللہ کا دوست ہے۔
(۳۲۴۴۰) حَدَّثَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ ہِشَامٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ عَمَّارٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِی الْجَعْدِ ، قَالَ : ذُکِرَتِ الأَنْبِیَائُ عِنْدَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَلَمَّا ذُکِرَ ہُو َقَالَ : ذَاکَ خَلِیلُ اللہِ۔ (مسلم ۱۸۵۵۔ احمد ۳۷۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৪৪০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وہ فضیلتیں جو اللہ نے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو عطا فرمائی ہیں
(٣٢٤٤١) حضرت انس بن مالک فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ میں قیامت کے دن سب سے زیادہ متبعین والا ہوں گا، اور میں ہی سب سے پہلے جنت کا دروازہ کھٹکھٹاؤں گا۔
(۳۲۴۴۱) حَدَّثَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ ہِشَامٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ المُخْتَارِ بْنِ فُلْفُلٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : أَنَا أَکْثَرُ الأَنْبِیَائِ تَبَعًا یَوْمَ الْقِیَامَۃِ ، وَأَنَا أَوَّلُ مَنْ یَقْرَعُ بَابَ الْجَنَّۃِ۔

(مسلم ۱۸۸۔ ابویعلی ۳۹۴۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৪৪১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وہ فضیلتیں جو اللہ نے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو عطا فرمائی ہیں
(٣٢٤٤٢) حضرت ابو صالح فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اے لوگو ! میں تحفہ کی ہوئی رحمت ہوں۔
(۳۲۴۴۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِی صَالِحٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : أیہَا النَّاسُ إنَّمَا أَنَا رَحْمَۃٌ مُہْدَاۃٌ۔ (ابن سعد ۱۹۲۔ دارمی ۱۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৪৪২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وہ فضیلتیں جو اللہ نے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو عطا فرمائی ہیں
(٣٢٤٤٣) حضرت ابی ّ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے عرض کیا یا رسول اللہ ! اگر میں اپنے تمام ذکر میں آپ پر درود بھیجتا رہوں تو کیسا ہے ؟ فرمایا کہ تب اللہ تمہاری دنیا وآخرت کے تمام اھم کاموں کے لیے کافی ہوجائیں گے۔
(۳۲۴۴۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِیلٍ ، عَنْ طُفَیْلِ بْنِ أُبَیٍّ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : قَالَ رَجُلٌ : یَا رَسُولَ اللہِ ، أَرَأَیْت إنْ جَعَلْتُ صَلاَتِی کُلَّہَا صَلاَۃً عَلَیْک ، قَالَ : إذنْ یَکْفِیک اللَّہُ مَا أَہَمَّکَ مِنْ أَمْرِ دُنْیَاک وَآخِرَتِک۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৪৪৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وہ فضیلتیں جو اللہ نے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو عطا فرمائی ہیں
(٣٢٤٤٤) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ مجھ پر درود بھیجو کیونکہ مجھ پر درود بھیجنا تمہاری پاکیزگی ہے، اور میرے لیے اللہ سے وسیلے کا سوال کرو، صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ ! وسیلہ کیا ہے ؟ فرمایا کہ جنت میں اعلیٰ درجہ ہے جس کو ایک ہی آدمی پاسکتا ہے ، مجھے امید ہے کہ وہ آدمی میں ہوں۔
(۳۲۴۴۴) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ کَعْبٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: صَلُّوا عَلَیَّ فَإِنَّ صَلاَۃً عَلَیَّ زَکَاۃٌ لَکُمْ ، وَسَلُوا اللَّہَ لِی الْوَسِیلَۃَ ، قَالُوا : وَمَا الْوَسِیلَۃُ یَا رَسُولَ اللہِ ؟ قَالَ : أَعْلَی دَرَجَۃٍ فِی الْجَنَّۃِ ، لاَ یَنَالُہَا إلاَّ رَجُلٌ وَاحِدٌ ، أَرْجُو أَنْ أَکُونَ أَنَا ہُوَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৪৪৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وہ فضیلتیں جو اللہ نے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو عطا فرمائی ہیں
(٣٢٤٤٥) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ جس نے مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجا اللہ اس پر دس مرتبہ رحمت بھیجیں گے۔
(۳۲۴۴۵) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَنْ صَلَّی عَلَیَّ صَلاَۃً وَاحِدَۃً صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ عَشْرَ صَلَوَاتٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৪৪৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وہ فضیلتیں جو اللہ نے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو عطا فرمائی ہیں
(٣٢٤٤٦) حضرت انس بن مالک فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ جس نے مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجا اللہ اس پر دس مرتبہ رحمت بھیجیں گے، اور اس کے دس گناہ معاف فرمائیں گے۔
(۳۲۴۴۶) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ یُونُسَ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ بُرَیْدِ بْنِ أَبِی مَرْیَمَ ، عْن أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَنْ صَلَّی عَلَیَّ صَلاَۃً وَاحِدَۃً صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ عَشْرَ صَلَوَاتٍ ، وَحَطَّ عَنْہُ عَشْرَ سَیِّئَاتٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৪৪৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وہ فضیلتیں جو اللہ نے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو عطا فرمائی ہیں
(٣٢٤٤٧) حضرت ابن مسعود فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ قیامت کے دن میرے سب سے زیادہ قریب وہ شخص ہوگا جو سب سے زیادہ مجھ پر درود بھیجتا ہوگا۔
(۳۲۴۴۷) حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُوسَی بْنُ یَعْقُوبَ الزَّمْعِیُّ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی عَبْدُ اللہِ بْنُ کَیْسَانَ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی عَبْدُ اللہِ بْنُ شَدَّادِ بْنِ الْہَادِ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إنَّ أَوْلَی النَّاسِ بِی یَوْمَ الْقِیَامَۃِ أَکْثَرُہُمْ عَلَیَّ صَلاَۃً۔ (ترمذی ۴۸۴۔ ابن حبان ۹۱۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৪৪৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وہ فضیلتیں جو اللہ نے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو عطا فرمائی ہیں
(٣٢٤٤٨) حضرت ابو طلحہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک دن تشریف لائے جبکہ آپ کے چہرے پر خوشی کے آثار دکھائی دیتے ہیں، آپ نے فرمایا کہ میرے پاس ایک فرشتہ آیا ، اور اس نے کہا اے محمد ! کیا آپ اس پر راضی نہیں ہیں کہ آپ کی امت میں سے جو بھی ایک مرتبہ آپ پر درود بھیجے میں اس پر دس مرتبہ رحمت بھیجوں، اور جو آپ پر ایک مرتبہ سلام بھیجے میں اس پر دس مرتبہ سلام بھیجوں، آپ نے فرمایا ، کیوں نہیں !
(۳۲۴۴۸) حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ حَمَّادٍ بْنِ سَلَمَۃ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ سُلَیْمَانَ مَوْلَی الْحَسَنِ بْنِ عَلِیٍّ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِی طَلْحَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ : أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ جَائَ ذَاتَ یَوْمٍ وَالسُّرُورُ فِی وَجْہِہِ، فَقَالُوا : یَا رَسُولَ اللہِ إنَّا لَنَرَی السُّرُورَ فِی وَجْہِکَ ؟ فَقَالَ : إِنَّہُ أَتَانِی الْمَلَکُ ، فَقَالَ : یَا مُحَمَّدُ أَمَا یُرْضِیک أنَّہُ لاَ یُصَلِّی عَلَیْک مِنْ أُمَّتِکَ أَحَدٌ إلاَّ صَلَّیْت عَلَیْہِ عَشْرًا ، وَلاَ یُسَلِّمُ عَلَیْک أَحَدٌ مِنْ أُمَّتِکَ إلاَّ سَلَّمْتُ عَلَیْہِ عَشْرًا ؟ قَالَ : بَلَی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৪৪৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وہ فضیلتیں جو اللہ نے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو عطا فرمائی ہیں
(٣٢٤٤٩) حضرت عبد الرحمن بن عوف فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ میں نے شکر کا سجدہ کیا اس نعمت پر جو اللہ نے مجھے میری امت کی جانب سے عطا فرمائی، کہ جس نے مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجا، اس کے لیے دس نیکیاں لکھی جائیں گی اور اس کے دس گناہ معاف کیے جائیں گے۔
(۳۲۴۴۹) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ، عَنْ مُوسَی بْنِ عُبَیْدَۃَ، قَالَ: حدَّثَنِی قَیْسُ بْنُ عَبْدِالرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی صَعْصَعَۃَ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ، عَن أَبِیہِ، عَنْ جَدِّہِ عَبْدِالرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ: أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: سَجَدْت شُکْرًا فِیمَا أَبْلاَنِی مِنْ أُمَّتِی : مَنْ صَلَّی عَلَیَّ صَلاَۃً کُتِبَتْ لَہُ عَشْرُ حَسَنَاتٍ ، وَحُطَّ عَنْہُ عَشْرُ سَیِّئَاتٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৪৪৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وہ فضیلتیں جو اللہ نے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو عطا فرمائی ہیں
(٣٢٤٥٠) حضرت عبداللہ بن عمر فرماتے ہیں کہ جس نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود بھیجا اس کے لیے دس نیکیاں لکھی جائیں گی اور اس کے دس گناہ معاف کیے جائیں گے ، اور اس کے دس درجات بلند کیے جائیں گے۔
(۳۲۴۵۰) حَدَّثَنَا ہشیم ، عن الْعَوَّامِ ، قَالَ : حدَّثَنِی رَجُلٌ مِنْ بَنِی أَسَدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، إِنَّہُ قَالَ : مَنْ صَلَّی عَلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کُتِبَتْ لَہُ عَشْرُ حَسَنَاتٍ وَحُطَّ عَنْہُ عَشْرُ سَیِّئَاتٍ وَرُفِعَ لَہُ عَشْرُ دَرَجَاتٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৪৫০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وہ فضیلتیں جو اللہ نے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو عطا فرمائی ہیں
(٣٢٤٥١) حضرت عامر بن ربیعہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ جس نے مجھ پر درود بھیجا ملائکہ اس کے لیے اس وقت تک دعائیں کرتے رہتے ہیں جب تک وہ مجھ پر درود بھیجتا رہتا ہے، لہٰذا بندہ چاہے تو کم درود بھیجے یا زیادہ بھیجے۔
(۳۲۴۵۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِیعَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَنْ صَلَّی عَلَیَّ لَمْ تَزَلَ الْمَلاَئِکَۃُ تُصَلِّی عَلَیْہِ مَا دَامَ یُصَلِّی عَلَی ، فَلْیُقِلَّ الْعَبْدُ مِنْ ذَلِکَ ، أَوْ یُکْثِر۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৪৫১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وہ فضیلتیں جو اللہ نے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو عطا فرمائی ہیں
(٣٢٤٥٢) حصین روایت کرے ہیں کہ یزید رقاشی نے فرمایا کہ ایک فرشتہ اس آدمی پر مقرر ہوتا ہے جو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود بھیجتا ہے، کہ اس کا درود نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تک پہنچائے کہ آپ کے فلاں امتی نے آپ پر درود بھیجا ہے۔
(۳۲۴۵۲) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا حُصَیْنٌ ، عَنْ یَزِیدَ الرَّقَاشِیِّ ، قَالَ : إنَّ مَلَکًا مُوَکَّلٌ بِمَنْ صَلَّی عَلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنْ یُبَلِّغَ عَنْہُ إلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، أَنَّ فُلاَنًا مِنْ أُمَّتِکَ صَلَّی عَلَیْک۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৪৫২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وہ فضیلتیں جو اللہ نے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو عطا فرمائی ہیں
(٣٢٤٥٣) حضرت جعفر کے والد فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ جس کے سامنے میرا ذکر کیا گیا اور وہ مجھ پر درود بھیجنا بھول گیا وہ قیامت کے دن جنت کے راستے سے بھٹک جائے گا۔
(۳۲۴۵۳) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَنْ ذُکِرْت عِنْدَہُ فَنَسِیَ الصَّلاَۃَ عَلَیَّ خَطِئَ طَرِیقَ الْجَنَّۃِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ۔ (ابن ماجہ ۹۰۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৪৫৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وہ فضیلتیں جو اللہ نے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو عطا فرمائی ہیں
(٣٢٤٥٤) بدر بن عثمان فرماتے ہیں کہ حضرت عکرمہ نے فرمایا کہ کوثر وہ بھلائی، نبوت اور اسلام ہے جو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو عطا کی گئی۔
(۳۲۴۵۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ بَدْرِ بْنِ عُثْمَانَ ، قَالَ : سَمِعْتُ عِکْرِمَۃَ ، قَالَ : الْکَوْثَرُ مَا أُعْطِیَہُ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مِنَ الْخَیْرِ وَالنُّبُوَّۃِ وَالإِسْلاَمِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৪৫৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وہ فضیلتیں جو اللہ نے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو عطا فرمائی ہیں
(٣٢٤٥٥) حضرت عطا، اللہ کے فرمان {إنَّا أَعْطَیْنَاک الْکَوْثَرَ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ کوثر جنت میں ایک حوض ہے جو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو عطا کیا گیا۔
(۳۲۴۵۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ فِطْرٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ {إنَّا أَعْطَیْنَاک الْکَوْثَرَ} ، قَالَ : حوْضٌ فِی الْجَنَّۃِ أُعْطِیہ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔
tahqiq

তাহকীক: