মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৯০০ টি

হাদীস নং: ৩৩০৫৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو قریش کی فضیلت میں ذکر کی گئیں
(٣٣٠٥٦) حضرت ابو موسیٰ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک دروازے پر کھڑے ہوئے جہاں قریش کا گروہ تھا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیشک یہ خلافت کا معاملہ قریش میں ہی ہوگا۔
(۳۳۰۵۶) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عَوْفٍ ، عَنْ زِیَادِ بْنِ مِخْرَاقٍ ، عَنْ أَبِی کِنَانَۃَ ، عَنْ أَبِی مُوسَی ، قَالَ : قامَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَلَی بَابٍ فِیہِ نَفَرٌ مِنْ قُرَیْشٍ ، فَقَالَ : إنَّ ہَذَا الأَمْرَ فِی قُرَیْشٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩০৫৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو قریش کی فضیلت میں ذکر کی گئیں
(٣٣٠٥٧) حضرت ابو مسعود (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قریش سے فرمایا : بیشک یہ خلافت کا معاملہ تمہارے درمیان ہی ہوگا اور تم ہی نگران ہو گے۔
(۳۳۰۵۷) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ حَبِیبِ بْنِ أَبِی ثَابِتٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُتْبَۃَ ، عَنْ أَبِی مَسْعُودٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لِقُرَیْشٍ : إنَّ ہَذَا الأَمْرَ فِیکُمْ وَأَنْتُمْ وُلاَتُہُ۔ (طبرانی ۷۲۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩০৫৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو قریش کی فضیلت میں ذکر کی گئیں
(٣٣٠٥٨) حضرت ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : خلافت کا معاملہ قریش میں رہے گا جب تک دو ولوگ بھی باقی ہوں۔ حضرت عاصم (رض) نے اپنی حدیث میں بیان کیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی دو انگلیوں کو حرکت بھی دی۔
(۳۳۰۵۸) حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ زَیْدٍ ، قَالَ سَمِعْت أَبِی یَقُولُ سَمِعْت ابْنَ عُمَرَ یَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لاَ یَزَالُ ہَذَا الأَمْرُ فِی قُرَیْشٍ مَا بَقِیَ مِنَ النَّاسِ اثْنَانِ۔

قَالَ عَاصِمٌ فِی حَدِیثِہِ : وَحَرَّکَ إصْبَعَیْہِ۔ (بخاری ۳۵۰۱۔ احمد ۲۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩০৫৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو قریش کی فضیلت میں ذکر کی گئیں
(٣٣٠٥٩) حضرت سعد (رض) فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو شخص قریش کی اہانت کا ارادہ کرتا ہے تو اللہ اسے ذلیل کردیتے ہیں۔
(۳۳۰۵۹) حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ لَیْثِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ الْہَادِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ کَیْسَانَ ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِی سُفْیَانَ ، عَنْ یُوسُفَ بْنِ أَبِی عَقِیلٍ ، عَنْ سَعْدٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : مَنْ یُرِدْ ہَوَانَ قُرَیْشٍ یُہِنْہُ اللَّہُ۔ (ترمذی ۳۹۰۵۔ احمد ۱۷۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩০৫৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو قریش کی فضیلت میں ذکر کی گئیں
(٣٣٠٦٠) حضرت ابو صادق (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت علی (رض) نے ارشاد فرمایا : قریش عرب کے سردار ہیں۔ ان کے نیک لوگ نیکو کاروں کے سردار ہیں، اور ان کے فاسق و فاجر لوگ فساق و فجار کے سردار ہیں۔
(۳۳۰۶۰) حَدَّثَنَا قَبِیصَۃُ بْنُ عُقْبَۃَ ، عَنْ سُفْیَانَ عَنِ الْحَارِثِ بْنِ حَصِیرَۃَ ، عَنْ أَبِی صَادِقٍ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : قرَیْشٌ أَئِمَّۃُ الْعَرَبِ ، أَبْرَارُہَا أَئِمَّۃُ أَبْرَارِہَا ، وَفُجَّارُہَا أَئِمَّۃِ فُجَّارِہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩০৬০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو قریش کی فضیلت میں ذکر کی گئیں
(٣٣٠٦١) حضرت ربیعہ بن ناجد (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت علی (رض) نے ارشاد فرمایا : بیشک قریش عرب کے سردار ہیں۔ اور ان کے نیک لوگ نیکوکاروں کے سردار ہیں۔ اور ان کے بد لوگ بدکاروں کے سردار ہیں۔ اور ہر ایک کا حق ہوتا ہے۔ پس تم ہر حق دار کو اس کا حق ادا کرو۔
(۳۳۰۶۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْمُغِیرَۃِ الثَّقَفِیِّ ، عَنْ أَبِی صَادِقٍ ، عَنْ رَبِیعَۃَ بْنِ نَاجِدٍ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : إنَّ قُرَیْشًا ہُمْ أَئِمَّۃُ الْعَرَبِ أَبْرَارُہَا أَئِمَّۃُ أَبْرَارِہَا ، وَفُجَّارُہَا أَئِمَّۃُ فُجَّارِہَا ، وَلِکُلٍّ حَقٌّ فَأَدُّوا إلَی کُلِّ ذِی حَقٍّ حَقَّہُ۔ (بزار ۷۵۹۔ حاکم ۷۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩০৬১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو قریش کی فضیلت میں ذکر کی گئیں
(٣٣٠٦٢) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : خلافت قریش میں ہوگی۔ اور قضاء انصار میں ہوگی۔ اور اذان کا شعبہ حبشہ میں ہوگا اور جلدی یمن میں ہوگی۔
(۳۳۰۶۲) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ : حدَّثَنِی مُعَاوِیَۃُ بْنُ صَالِحٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِی أَبُو مَرْیَمَ ، قَالَ سَمِعْت أَبَا ہُرَیْرَۃَ یَقُولُ : إنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : الْمُلْکُ فِی قُرَیْشٍ ، وَالْقَضَائُ فِی الأَنْصَارِ ، وَالأَذَانُ فِی الْحَبَشَۃِ وَالسُّرْعَۃُ فِی الْیَمَنِ۔ (احمد ۳۶۴۔ ترمذی ۳۹۳۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩০৬২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو قریش کی فضیلت میں ذکر کی گئیں
(٣٣٠٦٣) حضرت عبید بن عمیر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قریش کے لیے یوں دعا فرمائی۔ اے اللہ ! جیسے تو نے پہلے لوگوں کو عذاب چکھایا ایسے ہی تو ان کے آخری لوگوں کو اپنی نعمت اور عطاء چکھا دے۔
(۳۳۰۶۳) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ بْنُ سَوَّارٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا شُعْبَۃُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ عُبَیْدَ بْنَ عُمَیْرٍ یَقُولُ : دَعَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لِقُرَیْشٍ ، فَقَالَ : اللَّہُمَّ کَمَا أَذَقْت أَوَّلَہُمْ عَذَابًا فَأَذِقْ آخِرَہُمْ نَوَالاً۔

(احمد ۲۴۲۔ ترمذی ۳۹۰۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩০৬৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو قریش کی فضیلت میں ذکر کی گئیں
(٣٣٠٦٤) حضرت ابو صادق (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت علی (رض) نے ارشاد فرمایا : ائمہ قریش میں سے ہوں گے۔
(۳۳۰۶۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا إبْرَاہِیمُ بْنُ یزید ، قَالَ : حَدَّثَنِی عَمِّی أَبُو صَادِقٍ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : الأَئِمَّۃُ مِنْ قُرَیْشٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩০৬৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو قریش کی فضیلت میں ذکر کی گئیں
(٣٣٠٦٥) حضرت مطیع بن اسود (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے فتح مکہ کے دن رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ آج کے دن کے بعد قیامت کے دن تک کسی قریشی کو نشانہ لے کر قتل نہیں کیا جائے گا۔
(۳۳۰۶۵) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنْ زَکَرِیَّا ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی عَبْدُ اللہِ بْنُ مُطِیعِ بْنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یقول یَوْمَ فَتْحِ مَکَّۃَ یَقُولُ : لاَ یُقْتَلُ قُرَشِیٌّ صَبْرًا بَعْدَ ہَذَا الْیَوْمِ إلَی یَوْمِ الْقِیَامَۃِ۔ (احمد ۴۱۲۔ ابن حبان ۳۷۱۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩০৬৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو قریش کی فضیلت میں ذکر کی گئیں
(٣٣٠٦٦) حضرت سعد بن ابی وقاص (رض) فرماتے ہیں کہ ایک آدمی قتل ہوگیا پس اس کے بارے میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بتلایا گیا : اس پر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ اس کو اپنی رحمت سے دور کرے۔ بیشک وہ قریش سے بغض رکھتا تھا۔
(۳۳۰۶۶) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ الأَسَدِیُّ ، عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنْ جُبَیْرِ بْنِ أَبِی صَالِحٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِی وَقَّاصٍ ، أنَّ رَجُلاً قُتِلَ ، فَقِیلَ لِلنَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : أَبْعَدَہُ اللَّہُ ، إِنَّہُ کَانَ یُبْغِضُ قُرَیْشًا۔ (بزار ۱۱۸۳۔ طبرانی ۸۹۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩০৬৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو قریش کی فضیلت میں ذکر کی گئیں
(٣٣٠٦٧) حضرت سعید بن ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ ان کو خبر پہنچی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : لوگ قریش کے تابع ہیں، نیکو کار نیکوکاروں کے تابع ہیں، اور بدکردار بدکاروں کے تابع ہیں۔
(۳۳۰۶۷) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا زَکَرِیَّا ، قَالَ : حَدَّثَنَا سَعْدُ بْنُ إبْرَاہِیمَ أَنَّہُ بَلَغَہُ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : النَّاسُ تَبَعٌ لِقُرَیْشٍ ، بَرُّہُمْ لِبَرِّہِمْ وَفَاجِرُہُمْ لِفَاجِرِہِمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩০৬৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو قریش کی عورتوں کے بارے میں ذکر کی گئیں
(٣٣٠٦٨) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اونٹوں پر سوار ہونے والی عورتوں میں سب سے بہتر قریش کی عورتیں ہیں۔ جو اپنے بچہ پر اس کی کم سنی میں بہت شفقت والی ہوتی ہیں۔ اور اپنے خاوند کے بارے میں بہت اچھی نگران ہوتی ہیں۔
(۳۳۰۶۸) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : خَیْرُ نِسَائٍ رَکِبْنَ الإِبِلَ نِسَائُ قُرَیْشٍ ، أَحْنَاہُ عَلَی وَلَدٍ فِی صِغَرِہِ وَأَرْعَاہُ عَلَی بَعْلٍ فِی ذَاتِ یَدِہِ۔ (احمد ۵۰۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩০৬৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو قریش کی عورتوں کے بارے میں ذکر کی گئیں
(٣٣٠٦٩) حضرت مکحول (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اونٹوں پر سوار ہونے والی عورتوں میں سب سے بہتر قریش کی عورتیں ہیں۔ جو اپنے بچہ پر اس کی کم سنی میں بہت شفقت کرتی ہیں۔ اور پنے خاوند کے بارے میں بہت اچھی نگران ہوتی ہیں۔ اور اگر مجھے معلوم ہوتا کہ حضرت مریم بنت عمران اونٹ پر سوار ہوئیں تو میں ان پر کسی کو بھی فضیلت نہ بخشتا۔
(۳۳۰۶۹) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَاشِدٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : خَیْرُ نِسَائٍ رَکِبْنَ الإِبِلَ نِسَائُ قُرَیْشٍ ، أَحْنَاہُ عَلَی وَلَدٍ فِی صِغَرِہِ ، وَأَرْعَاہُ عَلَی بَعْلٍ فِی ذَاتِ یَدِہِ ، وَلَوْ عَلِمْت أَنَّ مَرْیَمَ ابْنَۃَ عِمْرَانَ رَکِبَتْ بَعِیرًا مَا فَضَّلْت عَلَیْہَا أَحَدًا۔ (ابن سعد ۱۵۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩০৬৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو قریش کی عورتوں کے بارے میں ذکر کی گئیں
(٣٣٠٧٠) حضرت عروہ بن زبیر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اونٹوں پر سوار ہونے والی عورتوں میں سب سے بہترین اور نیک قریش کی عورتیں ہیں۔ جو اپنے خاوند کے بارے میں بہت اچھی نگران ہوتی ہیں۔ اور اپنے بچہ پر اس کی کم سنی کی حالت میں بہت شفقت کرتی ہیں۔
(۳۳۰۷۰) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : خَیْرُ نِسَائٍ رَکِبْنَ الإِبِلَ صَالِحُ نِسَائِ قُرَیْشٍ أَرْعَاہُ عَلَی زَوْجٍ فِی ذَاتِ یَدِہِ ، وَأَحْنَاہُ عَلَی وَلَدٍ فِی صِغَرِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩০৭০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اصحاب (رض) کے متعلق باز رہنے سے متعلق ذکر کی گئیں
(٣٣٠٧١) حضرت ابو سعید (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تم میرے اصحاب کو گالی مت دو ۔ پس قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے۔ اگر تم میں سے کوئی شخص احد پہاڑ کے برابر سونا بھی خرچ کرے تو ان کے خرچ کیے ہوئے ایک مد کو اور نہ ہی اس کے نصف کو پہنچ سکتا ہے۔
(۳۳۰۷۱) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ وَوَکِیعٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِی صَالِحٍ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لاَ تَسُبُّوا أَصْحَابِی فَوَالَّذِی نَفْسِی بِیَدِہِ لَوْ أَنَّ أَحَدَکُمْ أَنْفَقَ مِثْلَ أُحُدٍ ذَہَبًا مَا أَدْرَکَ مُدَّ أَحَدِہِمْ ، وَلاَ نَصِیفَہُ۔ (مسلم ۱۹۶۷۔ ابن حبان ۶۹۹۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩০৭১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اصحاب (رض) کے متعلق باز رہنے سے متعلق ذکر کی گئیں
(٣٣٠٧٢) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے اصحاب سے ارشاد فرمایا : تم لوگوں میں ایسے ہی ہو جیسے کھانے میں نمک : راوی کہتے ہیں : پھر حضرت حسن (رض) نے فرمایا : کھانا بغیر نمک کے اچھا نہیں ہوتا ، پھر اس کے بعد حضرت حسن (رض) نے فرمایا : اس قوم کا کیا ہوگا جس کا نمک جاتا رہے ؟
(۳۳۰۷۲) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ أَبِی مُوسَی ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لأَصْحَابِہِ : أَنْتُمْ فِی النَّاسِ کَالْمِلْحِ فِی الطَّعَامِ ، قَالَ : ثُمَّ قَالَ الْحَسَنُ : وَلاَ یَطِیبُ الطَّعَامُ إلاَّ بِالْمِلْحِ ، ثُمَّ یَقُولُ الْحَسَنُ : کَیْفَ بِقَوْمٍ ذَہَبَ مِلْحُہُمْ۔ (ابویعلی ۲۷۵۴۔ عبدالرزاق ۲۰۳۷۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩০৭২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اصحاب (رض) کے متعلق باز رہنے سے متعلق ذکر کی گئیں
(٣٣٠٧٣) حضرت ابو بردہ (رض) کے والد فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : میرے صحابہ میری امت کے بھروسے کے لوگ ہیں۔ پس جب میرے صحابہ چلے جائیں گے تو میری امت کو جن چیزوں سے ڈرایا گیا ہے وہ واقع ہوجائیں گی۔
(۳۳۰۷۳) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ مُجَمِّعِ بْنِ یَحْیَی ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی بُرْدَۃَ ، عَنْ أَبِی بُرْدَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : أَصْحَابِی أَمَنَۃٌ لأُمَّتِی ، فَإِذَا ذَہَبَ أَصْحَابِی أَتَی أُمَّتِی مَا یُوعَدُونَ۔

(مسلم ۱۹۶۱۔ احمد ۳۹۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩০৭৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اصحاب (رض) کے متعلق باز رہنے سے متعلق ذکر کی گئیں
(٣٣٠٧٤) حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : میری امت کا بہترین زمانہ وہ ہے جو میرے ساتھ ملا ہوا ہے۔ پھر وہ زمانہ ہے جو ان صحابہ (رض) کے ساتھ ملا ہوا ہے۔ پھر وہ لوگ جو ان کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔ پھر ایک قوم آئے گی جس میں ایک شخص کی گواہی اس کی قسم سے سبقت لے جائے گی اور اس کی قسم اس کی گواہی سے سبقت لے جائے گی۔
(۳۳۰۷۴) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عَبِیدَۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : خَیْرُ أُمَّتِی الْقَرْنُ الَّذِینَ یَلُونِی ، ثُمَّ الَّذِینَ یَلُونَہُمْ ، ثُمَّ الَّذِینَ یَلُونَہُمْ ، ثُمَّ یَجِیئُ قَوْمٌ تَسْبِقُ شَہَادَۃُ أَحَدِہِمْ یَمِینَہُ وَیَمِینُہُ شَہَادَتَہُ۔ (بخاری ۲۶۵۲۔ مسلم ۱۹۶۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩০৭৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اصحاب (رض) کے متعلق باز رہنے سے متعلق ذکر کی گئیں
(٣٣٠٧٥) حضرت جعد ۔ بن ھبیرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : لوگوں میں سب سے بہترین میرے زمانے کے لوگ ہیں۔ پھر وہ لوگ جو ان کے ساتھ ملے ہوئے ہیں، پھر وہ لوگ جن کا زمانہ ان کے ساتھ ملا ہوا ہو، پھر دوسرے لوگ ردی ہیں۔
(۳۳۰۷۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ جَدِّہِ ، عَنْ جَعْدَۃَ بْنِ ہُبَیْرَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : خَیْرُ النَّاسِ قَرْنِی ، ثُمَّ الَّذِینَ یَلُونَہُمْ ، ثُمَّ الَّذِینَ یَلُونَہُمْ ، ثُمَّ الآخَرُ أَرْدَی۔

(طبرانی ۲۱۸۸۔ حاکم ۱۹۱)
tahqiq

তাহকীক: