মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৯০০ টি
হাদীস নং: ৩৩০১৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انصار کی فضیلت کا بیان
(٣٣٠١٦) حضرت انس (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انصار کی عورتوں کو کسی شادی کی تقریب سے آتا دیکھ کر ارشاد فرمایا : اللہ کی قسم ! تم لوگ مجھے لوگوں میں سب سے زیادہ محبوب ہو۔
(۳۳۰۱۶) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ صُہَیْبٍ ، عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَأَی نِسَائً وَصِبْیَانًا مِنَ الأَنْصَارِ مُقْبِلِینَ مِنْ عُرْسٍ ، فَقَالَ : اللَّہُمَّ أَنْتُمْ مِنْ أَحَبِّ النَّاسِ إلَیَّ۔
(بخاری ۳۷۸۵۔ مسلم ۱۹۴۸)
(بخاری ۳۷۸۵۔ مسلم ۱۹۴۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩০১৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انصار کی فضیلت کا بیان
(٣٣٠١٧) حضرت قیس بن سعد بن عبادہ (رض) فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اے اللہ ! تو انصار پر رحمت فرما، اور انصار کے بچوں پر بھی اور انصار کے بچوں کے بچوں پر بھی۔
(۳۳۰۱۷) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ ہَاشِمٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ ابْنِ شُرَحْبِیلَ ، عَنْ قَیْسِ بْنِ سَعْدِ بْنِ عُبَادَۃَ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنَّہُ قَالَ : اللَّہُمَّ صَلِّ عَلَی الأَنْصَارِ وَعَلَی ذُرِّیَّۃِ الأَنْصَارِ وَعَلَی ذُرِّیَّۃِ ذُرِّیَّۃِ الأَنْصَارِ۔ (طبرانی ۸۹۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩০১৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انصار کی فضیلت کا بیان
(٣٣٠١٨) حضرت ابو سعید خدری (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اگر لوگ ایک وادی اور گھاٹی میں چلیں اور اے انصار ! تم دوسری وادی اور گھاٹی میں چلو تو ضرور میں تمہاری وادی اور گھاٹی میں چلوں گا۔ تم لوگ میرے لیے ایسے ہی ہو جیسے کپڑے کا اندرونی حصہ اور باقی لوگ جیسے کپڑے کا بیرونی حصہ، اور اگر ہجرت اہم معاملہ نہ ہوتا تو میں انصار کا ایک آدمی ہوتا۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے دونوں ہاتھ بلند کیے۔ یہاں تک کہ میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے کندھوں کے نیچے بغلوں کی سفیدی دیکھی۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دعا فرمائی : اے اللہ ! تو انصار کی مغفرت فرما۔ اور ان کی اولاد کی مغفرت فرما۔
(۳۳۰۱۸) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ بْنِ قَتَادَۃَ ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ لَبِیدٍ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لَوْ سَلَکَ النَّاسُ وَادِیًا وَشِعْبًا وَسَلَکْتُمْ وَادِیًا وَشِعْبًا لَسَلَکْت وَادِیَکُمْ وَشِعْبَکُمْ أَنْتُمْ شِعَارٌ وَالنَّاسُ دِثَارٌ ، وَلَوْلاَ الْہِجْرَۃُ کُنْتُ امْرَئًا مِنَ الأَنْصَارِ ، ثُمَّ رَفَعَ یَدَیْہِ حَتَّی إِنِّی لأَرَی بَیَاضَ إبِطَیْہِ مَا تَحْتَ مَنْکِبَیْہِ ، فَقَالَ : اللَّہُمَ اغْفِرْ لِلأَنْصَارِ وَلأَبْنَائِ الأَنْصَارِ وَلأَبْنَائِ أَبْنَائِ الأَنْصَارِ۔ (ابویعلی ۱۰۸۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩০১৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انصار کی فضیلت کا بیان
(٣٣٠١٩) حضرت براء بن عازب (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : انصار سے محبت نہیں کرے گا سوائے مومن کے، اور ان سے بغض نہیں رکھے گا سوائے منافق کے۔ اور جو شخص ان سے محبت رکھتا ہے اللہ بھی اس سے محبت کرتا ہے۔ اور جو شخص ان سے بغض رکھتا ہے، اللہ بھی ان سے بغض رکھتا ہے۔
(۳۳۰۱۹) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ ، قَالَ : حدَّثَنَا شُعْبَۃُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَدِیُّ بْنُ ثَابِتٍ ، عَنِ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : الأَنْصَارُ لاَ یُحِبُّہُمْ إلاَّ مُؤْمِنٌ ، وَلاَ یُبْغِضُہُمْ إلاَّ مُنَافِقٌ ، وَمَنْ أَحَبَّہُمْ أَحَبَّہُ اللَّہُ وَمَنْ أَبْغَضَہُمْ أَبْغَضَہُ اللَّہُ۔ (بخاری ۳۷۸۳۔ مسلم ۸۵)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩০১৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انصار کی فضیلت کا بیان
(٣٣٠٢٠) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اگر لوگ کسی ایک وادی یا گھاٹی میں چلیں اور انصار دوسری وادی یا گھاٹی میں چلیں تو میں ضرور انصاری کی وادی یا گھاٹی میں چلوں گا۔ اور اگر ہجرت اہم معاملہ نہ ہوتا تو میں بھی انصار کا ایک آدمی ہوتا۔
(۳۳۰۲۰) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ الْعَبْدِیُّ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ ، عَنْ أبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لَوْ أَنَّ النَّاسَ سَلَکُوا وَادِیًا ، أَوْ شِعْبًا وَسَلَکَ الأَنْصَارُ وَادِیًا ، أَوْ شِعْبًا لَسَلَکْت وَادِیَ الأَنْصَارِ ، أَوْ شِعْبَہُمْ ، وَلَوْلاَ الْہِجْرَۃُ لَکُنْت امْرَئًا مِنَ الأَنْصَارِ۔ (دارمی ۲۵۱۴)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩০২০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انصار کی فضیلت کا بیان
(٣٣٠٢١) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو شخص انصار سے محبت کرے گا تو اللہ بھی اس سے محبت کرے گا اور جو شخص انصار سے بغض رکھے گا تو اللہ بھی اس سے بغض رکھے گا۔
(۳۳۰۲۱) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍوَ قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَۃَ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَنْ أَحَبَّ الأَنْصَارَ ؛ أَحَبَّہُ اللَّہُ ، وَمَنْ أَبْغَضَ الأَنْصَارَ ؛ أَبْغَضَہُ اللَّہُ۔
(احمد ۵۰۱۔ ابویعلی ۷۳۲۹)
(احمد ۵۰۱۔ ابویعلی ۷۳۲۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩০২১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انصار کی فضیلت کا بیان
(٣٣٠٢٢) حضرت حارث بن زیاد (رض) جو کہ بدری صحابی ہیں فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو شخص انصار سے محبت کرے گا تو اللہ تعالیٰ بھی اس سے محبت کریں گے یہاں تک کہ وہ اللہ سے ملاقات کرے اور جو شخص انصار سے بغض رکھے گا تو اللہ بھی اس سے بغض رکھیں گے یہاں تک کہ وہ اللہ سے ملاقات کرے۔
(۳۳۰۲۲) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، قَالَ: حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍوَ قَالَ: حَدَّثَنَا سَعْدُ بْنُ الْمُنْذِرِ، عَنْ حَمْزَۃَ بْنِ أَبِی أُسَیْدَ الأَنْصَارِیِّ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ زِیَادٍ مِنْ أَصْحَابِ بَدْرٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: مَنْ أَحَبَّ الأَنْصَارَ أَحَبَّہُ اللَّہُ حتی یَلْقَاہُ، وَمَنْ أَبْغَضَ الأَنْصَارَ أَبْغَضَہُ اللَّہُ حِینَ یَلْقَاہُ۔ (احمد ۲۲۱۔ طبرانی ۳۳۵۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩০২২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انصار کی فضیلت کا بیان
(٣٣٠٢٣) حضرت حکم بن مینائ (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت یزید بن جاریہ (رض) نے ارشاد فرمایا : کہ میں انصار کے ایک گروہ میں بیٹھا ہوا تھا کہ ہم پر حضرت معاویہ (رض) کا گزر ہوا تو انھوں نے لوگوں سے ان کی گفتگو کے متعلق پوچھا ؟ لوگوں نے عرض کیا : کہ ہم لوگ انصار کے بارے میں گفتگو کر رہے تھے۔ اس پر حضرت معاویہ (رض) نے ارشاد فرمایا : کیا میں بھی تمہیں ایسی حدیث نہ سناؤں جو میں نے خود رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا ؟ لوگوں نے کہا : اے امیر المؤمنین : کیوں نہیں ! ضرور ! آپ (رض) نے فرمایا : میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا جو شخص انصار سے محبت کرے گا تو اللہ بھی اس سے محبت کریں گے۔ اور جو شخص انصار سے بغض رکھے گا تو اللہ بھی اس سے بغض رکھے گا۔
(۳۳۰۲۳) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ أَنَّ سَعْدَ بْنَ إبْرَاہِیمَ أَخْبَرَہُ ، عَنِ الْحَکَمِ بْنِ مِینَائ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ جَارِیَۃَ ، أَنَّہُ کَانَ جَالِسًا فِی نَفَرٍ مِنَ الأَنْصَارِ فَمَرَّ عَلَیْہِمْ مُعَاوِیَۃُ فَسَأَلَہُمْ عَنْ حَدِیثِہِمْ ، فَقَالُوا : کُنَّا فِی حَدِیثٍ مِنْ حَدِیثِ الأَنْصَارِ ، فَقَالَ مُعَاوِیَۃُ : أَفَلاَ أَزِیدُکُمْ حَدِیثًا سَمِعْتہ مِنْ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالُوا : بَلَی یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ: مَنْ أَحَبَّ الأَنْصَارَ أَحَبَّہُ اللَّہُ ، وَمَنْ أَبْغَضَ الأَنْصَارَ أَبْغَضَہُ اللَّہُ۔ (احمد ۹۶۔ ابویعلی ۷۳۳۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩০২৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انصار کی فضیلت کا بیان
(٣٣٠٢٤) حضرت ابو سعید خدری (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : خبردار میرے خاص لوگ جن کی طرف میں نے پناہ پکڑی وہ میرے گھر کے لوگ ہیں۔ اور یقیناً میرے راز دار انصار ہیں۔ پس تم لوگ ان کی برائیوں سے درگزر کرو اور ان کی نیکیوں کو پسند کرو۔
(۳۳۰۲۴) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ، عَنْ زَکَرِیَّا ، عَنْ عَطِیَّۃَ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: أَلاَ إنَّ عَیْبَتِی الَّتِی آوِی إلَیْہَا أَہْلُ بَیْتِی، وَإِنَّ کَرِشِی الأَنْصَارُ ، فَاعْفُوا عَنْ مُسِیئِہِمْ وَاقْبَلُوا مِنْ مُحْسِنِہِمْ۔
(ترمذی ۳۹۰۴۔ احمد ۸۹)
(ترمذی ۳۹۰۴۔ احمد ۸۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩০২৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انصار کی فضیلت کا بیان
(٣٣٠٢٥) حضرت براء بن عازب (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ان کی نیکیوں کو پسند کرو اور ان کی برائیوں سے درگزر کرو۔ یعنی انصار کے لوگوں کی۔
(۳۳۰۲۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ عَدِیٍّ ، عَنِ الْبَرَائِ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : اقْبَلُوا مِنْ مُحْسِنِہِمْ ، وَتَجَاوَزُوا عَنْ مُسِیئِہِمْ ، یَعْنِی الأَنْصَارَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩০২৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انصار کی فضیلت کا بیان
(٣٣٠٢٦) حضرت سعد بن عبادہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : یقیناً یہ انصار کا قبیلہ آزمائش ہیں۔ ان سے محبت ایمان کی علامت ہے اور ان سے بغض نفاق کی علامت ہے۔
(۳۳۰۲۶) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی شُمَیْلَۃَ ، قَالَ : حَدَّثَنِی رَجُلٌ ، عَنْ سَعِیدٍ الصَّرَّافِ - أَوْ ہُوَ عَنْ سَعِیدٍ الصَّرَّافِ - عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ سَعْدِ بْنِ عُبَادَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إنَّ ہَذَا الْحَیَّ مِنَ الأَنْصَارِ مِحْنَۃٌ ، حُبُّہُمْ إیمَانٌ ، وَبُغْضُہُمْ نِفَاقٌ۔ (احمد ۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩০২৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انصار کی فضیلت کا بیان
(٣٣٠٢٧) حضرت اُبیّ (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا کہ اگر ہجرت اہم معاملہ نہ ہوتا تو میں بھی انصار ہی میں سے ایک آدمی ہوتا، اور اگر انصار کسی ایک وادی یا گھاٹی میں چلیں تو میں بھی انصار کے ساتھ چلوں گا۔
(۳۳۰۲۷) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی بُکَیْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا زُہَیْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِیلٍ ، عَنِ الطُّفَیْلِ بْنِ أُبَیٍّ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : لَوْلاَ الْہِجْرَۃُ لَکُنْت امْرَئًا مِنَ الأَنْصَارِ ، وَلَوْ سَلَکَ النَّاسُ وَادِیًا ، أَوْ شِعْبًا لَسَلَکْت مَعَ الأَنْصَارِ۔ (ترمذی ۳۸۹۹۔ احمد۱۳۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩০২৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انصار کی فضیلت کا بیان
(٣٣٠٢٨) حضرت انس (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : لوگ میرے لیے کپڑے کے بیرونی حصہ کی طرح ہیں۔ اور انصار میرے لیے کپڑے کے اندرونی حصہ کی طرح ہیں۔ اور انصار میرے خاص رازدار لوگ ہیں۔ اگر ہجرت اہم معاملہ نہ ہوتا تو میں بھی انصار کا ایک آدمی ہوتا۔
(۳۳۰۲۸) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا حُمَیْدٌ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : النَّاسُ دِثَارٌ وَالأَنْصَارُ شِعَارٌ ، الأَنْصَارُ کَرِشِی وَعَیْبَتِی ، وَلَوْلاَ الْہِجْرَۃُ لَکُنْت امْرَئًا مِنَ الأَنْصَارِ۔
(نسائی ۸۳۲۶۔ احمد ۲۰۱)
(نسائی ۸۳۲۶۔ احمد ۲۰۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩০২৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انصار کی فضیلت کا بیان
(٣٣٠٢٩) حضرت ثابت (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر بن انس (رض) نے فرمایا : کہ حضرت زید بن ارقم (رض) نے حضرت انس (رض) کو خط لکھ کر ان سے ان کے بچہ اور بیوی کی تعزیت کی جو حرّہ کے دن شہید ہوگئے تھے۔ آپ (رض) نے اپنے خط میں لکھا : اور میں تمہیں اللہ کی طرف سے ایک خوشخبری سناتا ہوں جو میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنی ہے۔ آپ (رض) نے فرمایا : اے اللہ ! تو انصار کی مغفرت فرما، اور انصار کی اولاد کی، اور انصار کی اولاد کی اولاد کی، اور انصار کی عورتوں کی، اور انصار کی اولاد کی عورتوں کی ۔ اور انصار کی اولاد کی اولاد کی عورتوں کی بھی۔
(۳۳۰۲۹) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَنَسٍ ، قَالَ : کَتَبَ زَیْدُ بْنُ أَرْقَمَ إلَی أَنَسٍ یُعَزِّیہِ بِوَلَدِہِ وَأَہْلِہِ الَّذِینَ أُصِیبُوا یَوْمَ الْحَرَّۃِ ، فَکَتَبَ فِی کِتَابِہِ : وَإِنِّی مُبَشِّرُک بِبُشْرَی مِنَ اللہِ ، سَمِعْت رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : اللَّہُمَّ اغْفِرْ لِلأَنْصَارِ وَلأَبْنَائِ الأَنْصَارِ وَلأَبْنَائِ أَبْنَائِ الأَنْصَارِ، وَلِنِسَائِ الأنصار وَلِنِسَائِ أَبْنَائِ الأَنْصَارِ وَلِنِسَائِ أَبْنَائِ أَبْنَائِ الأَنْصَارِ۔ (ابن حبان ۷۲۸۱۔ احمد ۳۷۴)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩০২৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انصار کی فضیلت کا بیان
(٣٣٠٣٠) حضرت عاصم بن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب بھی انصار کا ذکر کرتے تو فرماتے کہ پاک دامنی اور صبر سے لبریز ہیں۔
(۳۳۰۳۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ ، قَالَ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إذَا ذَکَرَ الأَنْصَارَ ، قَالَ : أَعِفَّۃٌ صُبُرٌ۔ (ترمذی ۳۹۰۳۔ احمد ۱۵۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩০৩০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انصار کی فضیلت کا بیان
(٣٣٠٣١) حضرت عاصم بن عمر بن قتادہ (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت قتادہ بن نعمان (رض) کی آنکھ غزوہ احد کے دن ان کے رخسار سے گرگئی تھی۔ پس رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دوبارہ اس کو اس کی جگہ پر لوٹا دیا تو آپ (رض) کی آنکھ پہلے سے زیادہ خوبصورت اور تیز ہوگئی تھی۔
(۳۳۰۳۱) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ بْنِ قَتَادَۃَ أَنَّ قَتَادَۃَ بْنَ النُّعْمَانِ سَقَطَتْ عَیْنُہُ عَلَی وَجْنَتِہِ یَوْمَ أُحُدٍ فَرَدَّہَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَکَانَتْ أَحْسَنَ عَیْنَیْہِ وَأَحَدَّہُمَا۔
(ابن سعد ۴۵۳۔ ابویعلی ۱۵۴۶)
(ابن سعد ۴۵۳۔ ابویعلی ۱۵۴۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩০৩১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انصار کی فضیلت کا بیان
(٣٣٠٣٢) حضرت محمد بن اسحاق (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت خبیب بن اساف (رض) کا ہاتھ ان کی جگہ پر لوٹا دیا، جو غزوہ بدر کے دن گردن اور مونڈھے کے درمیان سے کٹ گیا تھا۔ پس رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے لوٹا دیا۔ وہ جگہ یوں معلوم ہوتی تھی جیسے کوئی ہلکا سا نشان ہو۔
(۳۳۰۳۲) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَدَّ یَدَ خَبِیبِ بْنِ یَسَافٍ ، ضُرِبَ یَوْمَ بَدْرٍ عَلَی حَبْلِ الْعَاتِقِ ، فَرَدَّہَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَلَمْ یُرَ مِنْہَا إلاَّ مِثْلُ خَطٍّ۔ (بیہقی ۱۷۸۔ احمد ۴۵۴)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩০৩২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انصار کی فضیلت کا بیان
(٣٣٠٣٣) حضرت عاصم بن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ ایک آدمی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا۔ اور قریش اور ان کی جمعیت کا ذکر کر کے ان کی طرف سے دھمکیاں دینے لگا۔ اس پر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے ارشاد فرمایا : قبیلہ اوس اور خزرج والے تیرے خلاف بغاوت کرتے ہیں اور بیشک یہ ایسی قوم ہیں کہ جن کے غصہ کے سامنے کوئی ٹھہر نہیں سکتا۔
(۳۳۰۳۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ ، قَالَ : جَائَ رَجُلٌ إلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَجَعَلَ یَذْکُرُ قُرَیْشًا ، وَمَا جَمَعَتْ وَجَعَلَ یَتَوَعَّدُہُ بِہِمْ ، فَقَالَ لَہُ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : یَأْبَی ذَلِکَ عَلَیْک بَنُو قَیْلَۃَ ، إنَّہُمْ قَوْمٌ فِی حَدِّہِمْ فَرْطٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩০৩৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انصار کی فضیلت کا بیان
(٣٣٠٣٤) حضرت عمرو بن مرہ (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو حمزہ (رض) کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ انصار نے کہا : اے اللہ کے رسول 5! بیشک ہر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیروکار ہوتے ہیں اور تحقیق ہم نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی فرمان برداری کی ، تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ سے دعا کیجئے کہ وہ ہمیں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیروکار بنادیں اس پر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے حق میں دعا فرمائی کہ اللہ ان کو پیروکاروں میں سے بنا دے۔
راوی کہتے ہیں : میں نے اس کی سند حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ (رض) کے سامنے بیان کی تو آپ (رض) نے فرمایا : یہ حضرت زید (رض) نے فرمایا۔
راوی کہتے ہیں : میں نے اس کی سند حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ (رض) کے سامنے بیان کی تو آپ (رض) نے فرمایا : یہ حضرت زید (رض) نے فرمایا۔
(۳۳۰۳۴) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَۃَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ، قَالَ سَمِعْت أَبَا حَمْزَۃَ، قَالَ: قالَتِ الأَنْصَارُ: یَا رَسُولَ اللہِ، إنَّ لِکُلِّ نَبِیٍّ أَتْبَاعًا ، وَإِنَّا قَدِ اتَّبَعْنَاکَ ، فَادْعُ اللَّہَ أَنْ یَجْعَلَ أَتْبَاعَنَا مِنَّا ، فَدَعَا لَہُمْ أَنْ یَجْعَلَ أَتْبَاعَہُمْ مِنْہُمْ۔
قَالَ فَنَمَّیْتُ ذَلِکَ إلَی عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی لَیْلَی ، فَقَالَ : قَدْ زَعَمَ ذَلِکَ زَیْدٌ۔ (بخاری ۳۷۸۸۔ حاکم ۸۵)
قَالَ فَنَمَّیْتُ ذَلِکَ إلَی عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی لَیْلَی ، فَقَالَ : قَدْ زَعَمَ ذَلِکَ زَیْدٌ۔ (بخاری ۳۷۸۸۔ حاکم ۸۵)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩০৩৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انصار کی فضیلت کا بیان
(٣٣٠٣٥) حضرت اسید بن حضیر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انصار سے فرمایا : عنقریب میرے بعد تم پاؤ گے کہ دوسروں کو تم پر ترجیح دی جائے گی۔ انھوں نے عرض کیا : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمیں کس بات کا حکم دیتے ہیں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم صبر کو اختیار کرنا یہاں تک کہ مجھے حوض کوثر پر آملو۔
(۳۳۰۳۵) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا شُعْبَۃُ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ أَنَسٍ ، عَنْ أُسَیْدَ بْنِ حُضَیْرٍ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ لِلأَنْصَارِ : إنَّکُمْ سَتَرَوْنَ بَعْدِی أَثَرَۃً ، قَالُوا : فَمَا تَأْمُرُنَا ، قَالَ : تَصْبِرُونَ حَتَّی تَلْقَوْنِی عَلَی الْحَوْضِ۔
তাহকীক: