মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
طلاق کا بیان۔ - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৬২৮ টি
হাদীস নং: ১৮১৬০
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو دخول سے پہلے تین طلاقیں دے دے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٨١٦١) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص نکاح کے بعد دخول سے پہلے عورت کو تین طلاقیں دے دے تو اگر اس نے ایک ہی لفظ میں تین طلاقیں دی ہیں تو یہ عورت اس کے لیے اس وقت تک حلال نہیں جب تک وہ کسی دوسرے آدمی سے شادی نہ کرلے اور اگر الگ الگ دی ہیں تب بھی یہی حکم ہے۔
(۱۸۱۶۱) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ؛ فِی الرَّجُلِ یَتَزَوَّجُ الْمَرْأَۃَ فَیُطَلِّقُہَا ثَلاَثًا قَبْلَ أَنْ یَدْخُلَ بِہَا ، قَالَ : إِنْ قَالَ طَالِقٌ ثَلاَثًا ، کَلِمَۃً وَاحِدَۃً ، لَمْ تَحِلَّ لَہُ حَتَّی تَنْکِحَ زَوْجًا غَیْرَہُ ، وَإِذَا طَلَّقَہَا ثَلاَثًا طَلاَقًا مُتَّصِلاً فَہُوَ کَذَلِکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮১৬১
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو دخول سے پہلے تین طلاقیں دے دے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٨١٦٢) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ آدمی اگر بیوی کو دخول سے پہلے تین طلاقیں دے دے تو وہ اس کے لیے اس وقت تک حلال نہیں جب تک کسی دوسرے شخص سے نکاح نہ کرلے۔
(۱۸۱۶۲) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إذَا طَلَّقَہَا ثَلاَثًا قَبْلَ أَنْ یَدْخُلَ بِہَا ، لَمْ تَحِلَّ لَہُ حَتَّی تَنْکِحَ زَوْجًا غَیْرَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮১৬২
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو دخول سے پہلے تین طلاقیں دے دے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٨١٦٣) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ آدمی اگر بیوی کو دخول سے پہلے تین طلاقیں دے دے تو وہ اس کے لیے اس وقت تک حلال نہیں جب تک کسی دوسرے شخص سے نکاح نہ کرلے۔
(۱۸۱۶۳) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ؛ فِی الرَّجُلِ یُطَلِّقُ امْرَأَتَہُ ثَلاَثًا قَبْلَ أَنْ یَدْخُلَ بِہَا ، قَالَ : لاَ تَحِلُّ لَہُ حَتَّی تَنْکِحَ زَوْجًا غَیْرَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮১৬৩
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو دخول سے پہلے تین طلاقیں دے دے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٨١٦٤) حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرماتے ہیں کہ آدمی اگر بیوی کو دخول سے پہلے تین طلاقیں دے دے تو وہ اس کے لیے اس وقت تک حلال نہیں جب تک کسی دوسرے شخص سے نکاح نہ کرلے۔
(۱۸۱۶۴) حَدَّثَنَا الثَّقَفِیُّ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : لاَ تَحِلُّ لَہُ حَتَّی تَنْکِحَ زَوْجًا غَیْرَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮১৬৪
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو دخول سے پہلے تین طلاقیں دے دے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٨١٦٥) حضرت مکحول (رض) فرماتے ہیں کہ آدمی اگر بیوی کو دخول سے پہلے تین طلاقیں دے دے تو وہ اس کے لیے اس وقت تک حلال نہیں جب تک کسی دوسرے شخص سے نکاح نہ کرلے۔
(۱۸۱۶۵) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ وَرْدَانَ ، عَنْ بُرْد ، عَنْ مَکْحُولٍ ؛ فِیمَنْ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ قَبْلَ أَنْ یَدْخُلَ بِہَا ، إنَّہَا لاَ تَحِلُّ لَہُ حَتَّی تَنْکِحَ زَوْجًا غَیْرَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮১৬৫
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو دخول سے پہلے تین طلاقیں دے دے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٨١٦٦) حضرت انس (رض) فرماتے ہیں کہ آدمی اگر بیوی کو دخول سے پہلے تین طلاقیں دے دے تو وہ اس کے لیے اس وقت تک حلال نہیں جب تک کسی دوسرے شخص سے نکاح نہ کرلے۔
(۱۸۱۶۶) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ، عَنْ شَقِیقِ بْنِ أَبِی عَبْدِ اللہِ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: لاَ تَحِلُّ لَہُ حَتَّی تَنْکِحَ زَوْجًا غَیْرَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮১৬৬
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو دخول سے پہلے تین طلاقیں دے دے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٨١٦٧) حضرت سعید بن مسیب، حضرت سعید بن جبیر اور حضرت حمید بن عبد الرحمن (رض) فرماتے ہیں کہ آدمی اگر بیوی کو دخول سے پہلے تین طلاقیں دے دے تو وہ اس کے لیے اس وقت تک حلال نہیں جب تک کسی دوسرے شخص سے نکاح نہ کرلے۔
(۱۸۱۶۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، وَسَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، وَحُمَیْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالُوا : لاَ تَحِلُّ لَہُ حَتَّی تَنْکِحَ زَوْجًا غَیْرَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮১৬৭
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو دخول سے پہلے تین طلاقیں دے دے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٨١٦٨) حضرت عامر (رض) فرماتے ہیں کہ آدمی اگر بیوی کو دخول سے پہلے تین طلاقیں دے دے تو وہ اس کے لیے اس وقت تک حلال نہیں جب تک کسی دوسرے شخص سے نکاح نہ کرلے۔
(۱۸۱۶۸) حدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی، عَنْ دَاوُدَ، عَنْ عَامِرٍ؛ فِی رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ ثَلاَثًا قَبْلَ أَنْ یَدْخُلَ بِہَا ، قَالَ: أَکْرَہُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮১৬৮
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو دخول سے پہلے تین طلاقیں دے دے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٨١٦٩) حضرت عبیدہ اور ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ آدمی اگر بیوی کو دخول سے پہلے تین طلاقیں دے دے تو وہ اس کے لیے اس وقت تک حلال نہیں جب تک کسی دوسرے شخص سے نکاح نہ کرلے۔
(۱۸۱۶۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ عَبْدِ الأَعْلَی ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، عَنْ عَبِیدَۃَ (ح) وَعَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالاَ : إذَا طَلَّقَہَا ثَلاَثًا قَبْلَ أَنْ یَدْخُلَ بِہَا ، فَلاَ تَحِلُّ لَہُ حَتَّی تَنْکِحَ زَوْجًا غَیْرَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮১৬৯
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کو دخول سے پہلے کہا کہ تجھے طلاق ہے، تجھے طلاق ہے، تجھے طلاق ہے تو کیا حکم ہے ؟
(١٨١٧٠) حضرت حکم (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کو دخول سے پہلے کہا کہ تجھے طلاق ہے، تجھے طلاق ہے، تجھے طلاق ہے تو وہ پہلے جملے سے ہی بائنہ ہوجائے گی اور باقی دونوں طلاقوں کا کوئی اثر نہیں۔ حضرت مطرف (رض) کہتے ہیں کہ میں نے ان سے پوچھا کہ اس بات کا قائل کون ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ حضرت علی (رض) اور حضرت زید (رض) وغیرہ۔
(۱۸۱۷۰) حَدَّثَنَا ابْنُ عَیّاشٍ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنِ الْحَکَمِ ؛ فِی الرَّجُلِ یَقُولُ لامْرَأَتِہِ : أَنْتِ طَالِقٌ أَنْتِ طَالِقٌ ، أَنْتِ طَالِقٌ ، قَالَ : بَانَتْ بِالأُولَی وَالأُخْرَیَانِ لَیْسَ بِشَیْئٍ ، قَالَ : قُلْتُ : مَنْ یَقُولُ ہَذَا ؟ قَالَ : عَلِیٌّ ، وَزَیْدٌ ، وَغَیْرُہُمَا ، یَعْنِی قَبْلَ أَنْ یَدْخُلَ بِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮১৭০
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کو دخول سے پہلے کہا کہ تجھے طلاق ہے، تجھے طلاق ہے، تجھے طلاق ہے تو کیا حکم ہے ؟
(١٨١٧١) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کو دخول سے پہلے کہا کہ تجھے طلاق ہے، تجھے طلاق ہے، تجھے طلاق ہے تو وہ پہلے جملے سے ہی بائنہ ہوجائے گی اور باقی دونوں طلاقوں کا کوئی اثر نہیں۔
(۱۸۱۷۱) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، وَحَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إذَا قَالَ لامْرَأَتِہِ قَبْلَ أَنْ یَدْخُلَ بِہَا أَنْتِ طَالِقٌ ، أَنْتِ طَالِقٌ ، أَنْتِ طَالِقٌ ، فَقَد بَانَتْ بِوَاحِدَۃٍ وَسَقَطَتِ اثْنَتَانِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮১৭১
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کو دخول سے پہلے کہا کہ تجھے طلاق ہے، تجھے طلاق ہے، تجھے طلاق ہے تو کیا حکم ہے ؟
(١٨١٧٢) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کو دخول سے پہلے کہا کہ تجھے طلاق ہے، تجھے طلاق ہے، تجھے طلاق ہے تو وہ پہلے جملے سے ہی بائنہ ہوجائے گی اور باقی دونوں طلاقوں کا کوئی اثر نہیں۔
(۱۸۱۷۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ الْفُقَیْمِیِّ ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إذَا قَالَ قَبْلَ أَنْ یَدْخُلَ بِہَا أَنْتِ طَالِقٌ ، أَنْتِ طَالِقٌ ، أَنْتِ طَالِقٌ ، بَانَتْ بِالأُولَی ، وَالأُخْرَیَانِ لَیْسَ بِشَیْئٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮১৭২
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کو دخول سے پہلے کہا کہ تجھے طلاق ہے، تجھے طلاق ہے، تجھے طلاق ہے تو کیا حکم ہے ؟
(١٨١٧٣) حضرت خلاس (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کو دخول سے پہلے کہا کہ تجھے طلاق ہے، تجھے طلاق ہے، تجھے طلاق ہے تو وہ پہلے جملے سے ہی بائنہ ہوجائے گی۔
(۱۸۱۷۳) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ ، عَنْ ہَمَّام ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ خِلاَسٍ ، قَالَ : بَانَتْ بِالأُولَی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮১৭৩
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کو دخول سے پہلے کہا کہ تجھے طلاق ہے، تجھے طلاق ہے، تجھے طلاق ہے تو کیا حکم ہے ؟
(١٨١٧٤) حضرت حکم (رض) اور حضرت حماد (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کو دخول سے پہلے کہا کہ تجھے طلاق ہے، تجھے طلاق ہے، تجھے طلاق ہے تو وہ پہلے جملے سے ہی بائنہ ہوجائے گی اور باقی دونوں طلاقوں کا کوئی اثر نہیں۔
(۱۸۱۷۴) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، وَحَمَّادٍ ، قَالاَ : بَانَتْ بِالأُولَی ، وَثِنْتَانِ لَیْسَتَا بِشَیْئٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮১৭৪
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کو دخول سے پہلے کہا کہ تجھے طلاق ہے، تجھے طلاق ہے، تجھے طلاق ہے تو کیا حکم ہے ؟
(١٨١٧٥) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کو دخول سے پہلے کہا کہ تجھے طلاق ہے، تجھے طلاق ہے، تجھے طلاق ہے تو وہ اس پر حرام ہوجائے گی۔
(۱۸۱۷۵) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : إذَا قَالَ لَہَا أَنْتِ طَالِقٌ ، أَنْتِ طَالِقٌ ، أَنْتِ طَالِقٌ ، قَبْلَ أَنْ یَدْخُلَ بِہَا ، فَقَدْ حُرِّمَتْ علیہ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮১৭৫
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کو دخول سے پہلے کہا کہ تجھے طلاق ہے، تجھے طلاق ہے، تجھے طلاق ہے تو کیا حکم ہے ؟
(١٨١٧٦) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کو دخول سے پہلے تین طلاقیں دے دیں تو وہ اس کے لیے اس وقت تک حلال نہیں جب تک وہ کسی دوسرے شخص سے شادی نہ کرلے، اگر اس نے یہ تین طلاقیں الگ الگ دیں تو وہ پہلی طلاق سے ہی بائنہ ہوجائے گی۔
(۱۸۱۷۶) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : إذَا طَلَّقَہَا ثَلاَثًا قَبْلَ أَنْ یَدْخُلَ بِہَا ، لَمْ تَحِلَّ لَہُ حَتَّی تَنْکِحَ زَوْجًا غَیْرَہُ ، وَلَوْ قَالَہَا تَتْرَی بَانَتْ بِالأُولَی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮১৭৬
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر آدمی نے دخول سے پہلے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دیں تو جن حضرات کے نزدیک ایک طلاق واقع ہوگی
(١٨١٧٧) حضرت طاوس (رض) اور حضرت عطائ (رض) فرماتے ہیں کہ اگر آدمی نے دخول سے پہلے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دیں تو ایک طلاق واقع ہوگی۔
(۱۸۱۷۷) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، وَعَطَائٍ ، أَنَّہُمَا قَالاَ : إذَا طَلَّقَ الرَّجُلُ امْرَأَتَہُ ثَلاَثًا قَبْلَ أَنْ یَدْخُلَ بِہَا ، فَہِیَ وَاحِدَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮১৭৭
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر آدمی نے دخول سے پہلے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دیں تو جن حضرات کے نزدیک ایک طلاق واقع ہوگی
(١٨١٧٨) حضرت طاوس (رض) فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ابو صہباء حضرت ابن عباس (رض) کے پاس آئے۔ انھوں نے کہا کہ تم اپنا تھوڑا سا وقت دو : تین طلاقیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانے میں ، پھر حضرت ابوبکر (رض) کے زمانے اور پھر حضرت عمر (رض) کے ابتدائی زمانے میں ایک ہی شمار کی جاتی تھیں پھر جب حضرت عمر (رض) نے لوگوں کو دیکھا کہ انھوں نے طلاق دینے کو معمول ہی بنا لیا ہے تو انھوں نے تین طلاقوں کو تین قرار دے دیا۔
(۱۸۱۷۸) حَدَّثَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَیُّوبُ ؛ أَنَّ طَاوُوسًا قَالَ : جَائَ أَبُو الصَّہْبَائِ إلَی ابْنِ عَبَّاسٍ فَقَالَ لَہُ : ہَاتِ مِنْ ہُنْیَّاتِکَ : إنَّ الثَّلاَثَ کُنَّ یُحْسَبْنَ عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَأَبِی بَکْرٍ وَصَدْرِ إمَارَۃِ عُمَرَ وَاحِدَۃً ، فَلَمَّا رَأَی عُمَرُ النَّاسَ قَدْ تَتَابَعُوا فِی الطَّلاَقِ ، فَأَجَازَہُنَّ عَلَیْہِ۔ (مسلم ۱۰۹۹۔ ابوداؤد ۲۱۹۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮১৭৮
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر آدمی نے دخول سے پہلے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دیں تو جن حضرات کے نزدیک ایک طلاق واقع ہوگی
(١٨١٧٩) حضرت طاوس، حضرت عطاء اور حضرت جابر بن زید (رض) فرماتے ہیں کہ جب کسی آدمی نے اپنی بیوی کو دخول سے پہلے تین طلاقیں دے دیں تو وہ ایک ہی شمار ہوگی۔
(۱۸۱۷۹) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا سَعِیدٌ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، وَعَطَائٍ ، وَجَابِرِ بْنِ زَیْدٍ ؛ أَنَّہُمْ قَالُوا : إذَا طَلَّقَہَا ثَلاَثًا قَبْلَ أَنْ یَدْخُلَ بِہَا فَہِیَ وَاحِدَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮১৭৯
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی اپنی بیوی کو ایک طلاق دے، پھر اسے ایک آدمی ملے اور اس سے پوچھے کہ کیا تم نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی ؟ وہ جواب دے ہاں دے دی، پھر ایک اور آدمی ملے وہ بھی یہی سوال کرے تو آدمی جواب دے کہ ہاں دے دی تو کیا حکم ہے ؟
(١٨١٨٠) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی اپنی بیوی کو ایک طلاق دے، پھر اسے ایک آدمی ملے اور اس سے پوچھے کہ کیا تم نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی ؟ وہ جواب دے ہاں دے دی، پھر ایک اور آدمی ملے وہ بھی یہی سوال کرے تو آدمی جواب دے کہ ہاں دے دی تو اگر ان کو جواب دینے میں اس نے پہلی طلاق کی نیت کی تھی تو طلاق ایک ہی رہے گی۔
(۱۸۱۸۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ بْنُ حَرْبِ ، عَنْ مُغِیرَۃ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ؛ فِی رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ وَاحِدَۃً ، فَلَقِیَہُ رَجُلٌ فَیَقُولُ : طَلَّقْتَ امْرَأَتَکَ ؟ فَقَالَ : نَعَمْ ، ثُمَّ لَقِیَہُ آخَرُ ، فَقَالَ : طَلَّقْتَ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، فَقَالَ : إِنْ کَانَ نَوَی الأُولَی فَہِیَ وَاحِدَۃٌ۔
তাহকীক: