মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

طلاق کا بیان۔ - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৬২৮ টি

হাদীস নং: ১৮১৪০
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک ایسی طلاق واقع ہوجاتی ہے اور اگر طلاق کو کسی وقت کے ساتھ جوڑ دیا جائے تو اس وقت طلاق ہوجاتی ہے
(١٨١٤١) حضرت قاسم (رض) اور حضرت سالم (رض) سے سوال کیا گیا اگر کوئی آدمی یہ کہے کہ میں جس دن فلانی عورت سے شادی کروں اسے طلاق ہے تو اس کا کیا حکم ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ جو اس نے کہا ہے اسی طرح ہوگا۔
(۱۸۱۴۱) حدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ حَنْظَلَۃَ قَالَ : سُئِلَ الْقَاسِمُ ، وَسَالِمٌ عَنْ رَجُلٍ قَالَ : یَوْمَ أَتَزَوَّجُ فُلاَنَۃً فَہِیَ طَالِقٌ ؟ قَالاَ : ہِیَ کَمَا قَالَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১৪১
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک ایسی طلاق واقع ہوجاتی ہے اور اگر طلاق کو کسی وقت کے ساتھ جوڑ دیا جائے تو اس وقت طلاق ہوجاتی ہے
(١٨١٤٢) حضرت عبید اللہ بن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم (رض) سے اس آدمی کے بارے میں سوال کیا جس نے کہا کہ جس دن میں فلانی عورت سے شادی کروں اسے طلاق ہے تو اس کا کیا حکم ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ جب وہ اس سے شادی کرے گا اسے طلاق ہوجائے گی۔ حضرت عمر (رض) سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی آدمی کسی عورت کے بارے میں یہ کہے کہ جس دن میں فلاں عورت سے شادی کروں اس دن وہ میرے لیے میری ماں کی پشت کی طرح ہے تو اس کا کیا حکم ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ وہ کفارہ دینے سے پہلے اس سے نکاح نہیں کرسکتا۔
(۱۸۱۴۲) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، قَالَ : سَأَلْتُ الْقَاسِمَ عَنْ رَجُلٍ قَالَ : یَوْمَ أَتَزَوَّجُ فُلاَنَۃً فَہِیَ طَالِقٌ ؟ قَالَ : ہِیَ طَالِقٌ ، سُئِلَ عُمَرُ عَنْ رَجُلٍ قَالَ : یَوْمَ أَتَزَوَّجُ فُلاَنَۃً فَہِیَ عَلَیَّ کَظَہْرِ أُمِّی ؟ قَالَ : لاَ یَتَزَوَّجُہَا حَتَّی یُکَفِّرَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১৪২
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک ایسی طلاق واقع ہوجاتی ہے اور اگر طلاق کو کسی وقت کے ساتھ جوڑ دیا جائے تو اس وقت طلاق ہوجاتی ہے
(١٨١٤٣) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت اسود (رض) نے ایک عورت کو کہا کہ اگر وہ اس سے شادی کریں تو اسے طلاق ہے پھر اس بارے میں انھوں نے حضرت ابن مسعود (رض) سے سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ اسے پہلے طلاق کا بتادو پھر اس سے شادی کرو۔
(۱۸۱۴۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ قَیْسٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، عَنِ الأَسْوَدِ ؛ أَنَّہُ وَقَّتَ امْرَأَۃً إِنْ تَزَوَّجَہَا ، فَسَأَلَ ابْنَ مَسْعُودٍ ؟ فَقَالَ : أَعْلِمْہَا الطَّلاَقَ ثُمَّ تَزَوَّجْہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১৪৩
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک ایسی طلاق واقع ہوجاتی ہے اور اگر طلاق کو کسی وقت کے ساتھ جوڑ دیا جائے تو اس وقت طلاق ہوجاتی ہے
(١٨١٤٤) حضرت عمر بن حمزہ (رض) کہتے ہیں کہ انھوں نے حضرت قاسم، حضرت ابوبکر بن عبد الرحمن اور حضرت ابوبکر بن عمرو (رض) سے اس آدمی کے بارے میں سوال کیا جس نے کہا کہ میں جس دن فلاں عورت سے شادی کروں اسے طلاق ہے تو اس کا کیا حکم ہے ؟ ان سب نے فرمایا کہ وہ اس سے شادی نہ کرے۔
(۱۸۱۴۴) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ حَمْزَۃَ ؛ أَنَّہُ سَأَلَ سَالِمًا ، وَالْقَاسِمَ ، وَأَبَا بَکْرِ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، وَأَبَا بَکْرِ بْنَ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ ، وَعَبْدَ اللہِ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ رَجُلٍ قَالَ : یَوْمَ أَتَزَوَّجُ فُلاَنَۃً فَہِیَ طَالِقٌ اَلْبَتَّۃَ ؟ فَقَالُوا کُلُّہُمْ : لاَ یَتَزَوَّجُہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১৪৪
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک ایسی طلاق واقع ہوجاتی ہے اور اگر طلاق کو کسی وقت کے ساتھ جوڑ دیا جائے تو اس وقت طلاق ہوجاتی ہے
(١٨١٤٥) حضرت شریح (رض) سے ایک آدمی نے سوال کیا کہ ایک آدمی نے کہا کہ میں جس دن فلاں عورت سے شادی کروں اسے طلاق ہے تو اس کا کیا حکم ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ جب وہ اس سے شادی کرے گا اسے طلاق ہوجائے گی۔
(۱۸۱۴۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ رَجُل ، عَنْ شُرَیْحٍ ؛ أَنَّ رَجُلاً سَأَلَہُ عَنْ رَجُلٍ قَالَ : یَوْمَ أَتَزَوَّجُ فُلاَنَۃً فَہِیَ طَالِقٌ ؟ فَقَالَ شُرَیْحٌ : إذَا سَمِعْتَ بَوَادِیَ النِّوْکَاء حُلَّ بِہ ، یَعْنِی أَنَّہَا طَالِقٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১৪৫
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک ایسی طلاق واقع ہوجاتی ہے اور اگر طلاق کو کسی وقت کے ساتھ جوڑ دیا جائے تو اس وقت طلاق ہوجاتی ہے
(١٨١٤٦) حضرت سوید بن نجیح (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی (رض) سے ایک آدمی کے بارے میں سوال کیا کہ اس نے کہا کہ اگر میں فلانی عورت سے شادی کروں تو اسے طلاق ہے ، اس کا کیا حکم ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ جیسے اس نے کہا ہے ایسے ہی ہوگا۔ میں نے کہا کہ حضرت عکرمہ (رض) فرماتے ہیں کہ طلاق نکاح کے بعد ہوتی ہے۔ انھوں نے فرمایا کہ جرمز ابن عباس کے مولیٰ ہیں۔
(۱۸۱۴۶) حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ سُوَیْد بْنِ نَجِیحٍ الْکِنْدِیِّ ، قَالَ : سَأَلْتُ الشَّعْبِیَّ عَنْ رَجُلٍ قَالَ : إِنْ تَزَوَّجْتُ فُلاَنَۃً فَہِیَ طَالِقٌ ، أَوْ یَوْمَ أَتَزَوَّجُ فُلاَنَۃً فَہِیَ طَالِقٌ ؟ قَالَ الشَّعْبِیُّ : ہُوَ کَمَا قَالَ ، فَقُلْتُ : إنَّ عِکْرِمَۃَ یَزْعُمُ أَنَّ الطَّلاَقَ بَعْدَ النِّکَاحِ ، فَقَالَ : جَرْمِزٌ مولی ابن عباس۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১৪৬
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی آدمی نے کہا کہ میں جس عورت سے شادی کروں اسے طلاق اور کوئی وقت مقرر نہ کرے تو کیا حکم ہے ؟
(١٨١٤٧) حضرت عبداللہ (رض) سے سوال کیا گیا کہ اگر ایک آدمی یہ کہے کہ میں اگر کسی عورت سے شادی کروں تو اسے طلاق ہے اور اگر کوئی باندی خریدوں تو وہ آزاد ہے، اس کا کیا حکم ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ اگر میں اس کی جگہ ہوتا تو نہ شادی کرتا اور نہ کوئی باندی خریدتا۔
(۱۸۱۴۷) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ قُدَامَۃَ ، قَالَ : قُلْتُ لِسَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللہِ : رَجُلٌ قَالَ : کُلُّ امْرَأَۃٍ یَتَزَوَّجُہَا فَہِیَ طَالِقٌ ، وَکُلُّ جَارِیَۃٍ یَشْتَرِیہَا فَہِیَ حُرَّۃٌ ، فَقَالَ : أَمَّا أَنَا فَلَوْ کُنْتُ لَمْ أَنْکِحْ وَلَمْ أَتَسَرَّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১৪৭
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی آدمی نے کہا کہ میں جس عورت سے شادی کروں اسے طلاق اور کوئی وقت مقرر نہ کرے تو کیا حکم ہے ؟
(١٨١٤٨) حضرت شعبی (رض) اور حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ یہ کوئی چیز نہیں۔
(۱۸۱۴۸) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ (ح) وَعَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالاَ : إذَا قَالَ کُلُّ فَلَیْسَ بِشَیْئٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১৪৮
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی آدمی نے کہا کہ میں جس عورت سے شادی کروں اسے طلاق اور کوئی وقت مقرر نہ کرے تو کیا حکم ہے ؟
(١٨١٤٩) حضرت زہری (رض) اور حضرت مکحول (رض) سے اس بارے میں منقول ہے کہ اگر کوئی شخص یہ کہتا تھا کہ جس عورت سے میں شادی کروں تو اسے طلاق ہے وہ اس بات کو لازم قرار دیتے تھے۔
(۱۸۱۴۹) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنِ الأَوْزَاعِیِّ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، وَمَکْحُولٍ ؛ فِی الرَّجُلِ یَقُولُ : کُلُّ امْرَأَۃٍ أَتَزَوَّجُہَا فَہِیَ طَالِقٌ ، أَنَّہُمَا کَانَا یُوجِبَانِ ذَلِکَ عَلَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১৪৯
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی آدمی نے کہا کہ میں جس عورت سے شادی کروں اسے طلاق اور کوئی وقت مقرر نہ کرے تو کیا حکم ہے ؟
(١٨١٥٠) حضرت عبد الملک بن سلیمان (رض) کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر (رض) سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص یہ کہے کہ میں جس عورت سے شادی کروں اسے طلاق ہے تو اس کا کیا حکم ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ جس کے تم مالک نہیں اسے طلاق کیسے دے سکتے ہو ؟ طلاق تو نکاح کے بعد ہوتی ہے۔
(۱۸۱۵۰) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، قَالَ : حدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ أَبِی سُلَیْمَانَ ، قَالَ : سَأَلْتُ سَعِیدَ بْنَ جُبَیْرٍ عَنِ الرَّجُلِ یَقُولُ : کُلُّ امْرَأَۃٍ أَتَزَوَّجُہَا فَہِیَ طَالِقٌ ؟ قَالَ : کَیْفَ تُطَلِّقُ مَا لاَ تَمْلِکُ ؟ إنَّمَا الطَّلاَقُ بَعْدَ النِّکَاحِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১৫০
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو دخول سے پہلے تین طلاقیں دے دے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٨١٥١) حضرت ابن عباس اور حضرت ابن مسعود (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو دخول سے پہلے تین طلاقیں دے دے تو وہ اس کے لیے اس وقت تک حلال نہیں جب تک کس دوسرے خاوند سے نکاح نہ کرلے۔
(۱۸۱۵۱) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنِ الْحَکَمِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، وَابْنِ مَسْعُودٍ، قَالاَ: فِی رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ ثَلاَثًا قَبْلَ أَنْ یَدْخُلَ بِہَا ، لاَ تَحِلُّ لَہُ حَتَّی تَنْکِحَ زَوْجًا غَیْرَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১৫১
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو دخول سے پہلے تین طلاقیں دے دے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٨١٥٢) حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے باکرہ کو ایک طلاق دی تو وہ بائنہ ہوجائے گی اور اگر وہ اسے دخول سے پہلے تین طلاقیں دے دے تو وہ اس کے لیے اس وقت تک حلال نہیں جب تک کس دوسرے خاوند سے نکاح نہ کرلے۔
(۱۸۱۵۲) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَلِیٍّ قَالَ : إذَا طَلَّقَ الْبِکْرَ وَاحِدَۃً فَقَدْ بَتَّہَا ، وَإِذَا طَلَّقَہَا ثَلاَثًا لَمْ تَحِلَّ لَہُ حَتَّی تَنْکِحَ زَوْجًا غَیْرَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১৫২
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو دخول سے پہلے تین طلاقیں دے دے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٨١٥٣) حضرت عطائ (رض) فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبداللہ بن عمرو (رض) کے پاس بیٹھا تھا ان سے ایک آدمی نے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص اپنی باکرہ بیوی کو تین طلاقیں دے دے تو اس کا کیا حکم ہے ؟ حضرت عطائ (رض) کہتے ہیں کہ میں نے کہا کہ باکرہ کو تین کا کیا مطلب، اس کے لیے تو ایک ہی کافی ہے۔ حضرت عبداللہ بن عمرو (رض) نے فرمایا کہ تمہیں کیا معلوم، تم قاضی ہو مفتی نہیں، ایک طلاق اسے بائنہ بنادے گی اور تین طلاقیں اسے حرام کردیں گی یہاں تک کہ وہ کسی دوسرے شخص سے شادی کرے۔
(۱۸۱۵۳) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ بُکَیْرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ الأَشَجِّ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ ، قَالَ : کُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو ، فَسَأَلَہُ رَجُلٌ عَنْ رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ بِکْرًا ثَلاَثًا ؟ قَالَ عَطَائٌ : فَقُلْتُ : ثَلاَثٌ فِی الْبِکْرِ وَاحِدَۃٌ ، وَقَالَ عَبْدُ اللہِ بْنُ عَمْرٍو : مَا یُدْرِیْکَ ؟ إنَّمَا أَنْتَ قَاصٍّ وَلَسْتَ بِمُفْتٍ ، الْوَاحِدَۃُ تُبَینُہَا وَالثَّلاَثُ تُحَرِّمُہَا حَتَّی تَنْکِحَ زَوْجًا غَیْرَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১৫৩
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو دخول سے پہلے تین طلاقیں دے دے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٨١٥٤) حضرت ابن عباس، حضرت ابوہریرہ اور حضرت عائشہ (رض) فرماتے ہیں کہ اگر بیوی کو دخول سے پہلے تین طلاقیں دے دے تو وہ اس کے لیے اس وقت تک حلال نہیں جب تک کسی دوسرے خاوند سے نکاح نہ کرلے۔
(۱۸۱۵۴) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ بُکَیْرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ الأَشَجِّ ، عَنْ رَجُلٍ مِنَ الأَنْصَارِ یُقَالُ لَہُ : مُعَاوِیَۃُ ؛ أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ ، وَأَبَا ہُرَیْرَۃَ ، وَعَائِشَۃَ قَالُوا : لاَ تَحِلُّ لَہُ حَتَّی تَنْکِحَ زَوْجًا غَیْرَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১৫৪
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو دخول سے پہلے تین طلاقیں دے دے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٨١٥٥) حضرت ابو سعیدخدری (رض) فرماتے ہیں کہ اگر بیوی کو دخول سے پہلے تین طلاقیں دے دے تو وہ اس کے لیے اس وقت تک حلال نہیں جب تک کسی دوسرے خاوند سے نکاح نہ کرلے۔
(۱۸۱۵۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِیُّ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ ؛ فِی الَّذِی یُطَلِّقُ امْرَأَتَہُ ثَلاَثًا قَبْلَ أَنْ یَدْخُلَ بِہَا ، فَقَالَ : لاَ تَحِلُّ لَہُ حَتَّی تَنْکِحَ زَوْجًا غَیْرَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১৫৫
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو دخول سے پہلے تین طلاقیں دے دے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٨١٥٦) حضرت ام سلمہ (رض) سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو دخول سے پہلے تین طلاقیں دیدے تو کیا حکم ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ جب تک دوسرا خاوند اس سے شادی کرکے ملاقات نہ کرلے یہ پہلے کے لیے حلال نہیں۔
(۱۸۱۵۶) حدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ أُمَّ سَلَمَۃَ سُئِلَتْ عَنْ رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ ثَلاَثًا قَبْلَ أَنْ یَدْخُلَ بِہَا ؟ فَقَالَتْ : لاَ تَحِلُّ لَہُ حَتَّی یَطَأَہَا غَیْرَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১৫৬
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو دخول سے پہلے تین طلاقیں دے دے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٨١٥٧) حضرت عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ جب بیوی کو دخول سے پہلے تین طلاقیں دے دیں تو وہ اس عورت کے درجہ میں ہے جس سے دخول کیا ہو۔
(۱۸۱۵۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ زِرٍّ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : إذَا طَلَّقَہَا ثَلاَثًا قَبْلَ أَنْ یَدْخُلَ بِہَا، فَہِیَ بِمَنْزِلَۃِ الْمَدْخُولِ بِہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১৫৭
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو دخول سے پہلے تین طلاقیں دے دے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٨١٥٨) ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
(۱۸۱۵۸) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِی وَائِلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ؛ بِمِثْلِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১৫৮
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو دخول سے پہلے تین طلاقیں دے دے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٨١٥٩) حضرت ابن عباس، حضرت ابوہریرہ اور حضرت عائشہ (رض) فرماتے ہیں کہ اگر بیوی کو دخول سے پہلے تین طلاقیں دے دے تو وہ اس کے لیے اس وقت تک حلال نہیں جب تک کسی دوسرے خاوند سے نکاح نہ کرلے۔
(۱۸۱۵۹) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، قَالَ : حدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمْر ۔(ح) وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إیَاسِ بْنِ بُکَیْر ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، وَابْنِ عَبَّاسٍ ، وَعَائِشَۃَ ؛ فِی الرَّجُلِ یُطَلِّقُ امْرَأَتَہُ ثَلاَثًا قَبْلَ أَنْ یَدْخُلَ بِہَا ، قَالُوا: لاَ تَحِلُّ لَہُ حَتَّی تَنْکِحَ زَوْجًا غَیْرَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১৫৯
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو دخول سے پہلے تین طلاقیں دے دے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٨١٦٠) حضرت معقل (رض) فرماتے ہیں کہ اگر بیوی کو دخول سے پہلے تین طلاقیں دے دے تو وہ اس کے لیے اس وقت تک حلال نہیں جب تک کسی دوسرے خاوند سے نکاح نہ کرلے۔
(۱۸۱۶۰) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنِ ابْنِ مَعقلٍ ؛ فِی رَجُلٍ یُطَلِّقُ امْرَأَتَہُ ثَلاَثًا قَبْلَ أَنْ یَدْخُلَ بِہَا ، قَالَ : لاَ تَحِلُّ لَہُ حَتَّی تَنْکِحَ زَوْجًا غَیْرَہُ۔
tahqiq

তাহকীক: