মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

طلاق کا بیان۔ - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৬২৮ টি

হাদীস নং: ১৮১২০
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی نے کہا کہ ” جس دن میں فلانی عورت سے شادی کروں تو اسے طلاق “ جن حضرات کے نزدیک اس جملہ کی کوئی حیثیت نہیں
(١٨١٢١) حضرت سعید بن مسیب (رض) سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی شخص کہے کہ جس دن میں فلاں عورت سے شادی کروں تو اسے طلاق ہے، اس کا کیا حکم ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ یہ کوئی چیز نہیں۔
(۱۸۱۲۱) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ؛ فِی رَجُلٍ قَالَ : یَوْمَ أَتَزَوَّجُ فُلاَنَۃً ، فَہِیَ طَالِقٌ ، قَالَ : لَیْسَ بِشَیْئٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১২১
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی نے کہا کہ ” جس دن میں فلانی عورت سے شادی کروں تو اسے طلاق “ جن حضرات کے نزدیک اس جملہ کی کوئی حیثیت نہیں
(١٨١٢٢) حضرت خلف بن خلیفہ (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے منصور (رض) سے سوال کیا کہ اگر آدمی کسی عورت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہے کہ جس دن میں اس سے شادی کروں اسے طلاق ہے تو اس کا کیا حکم ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ حضرت حسن (رض) اسے کوئی چیز نہیں سمجھتے تھے۔
(۱۸۱۲۲) حدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ خَلِیفَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ مَنْصُورًا عَنِ الرَّجُلِ تُذْکَرُ لَہُ الْمَرْأَۃُ ، فَیَقُولُ : یَوْمَ أَتَزَوَّجُہَا فَہِیَ طَالِقٌ ؟ قَالَ : کَانَ الْحَسَنُ لاَ یَرَاہُ طَلاَقًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১২২
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی نے کہا کہ ” جس دن میں فلانی عورت سے شادی کروں تو اسے طلاق “ جن حضرات کے نزدیک اس جملہ کی کوئی حیثیت نہیں
(١٨١٢٣) حضرت حسن (رض) اس بات کو کوئی اہمیت نہ دیتے تھے کہ آدمی یہ کہے کہ جس دن فلاں عورت سے میری شادی ہو اسے طلاق ہوجائے گی۔
(۱۸۱۲۳) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا أَنْ یَتَزَوَّجَ الَّتِی یَقُولَ : یَوْمَ أَتَزَوَّجُہَا فَہِیَ طَالِقٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১২৩
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی نے کہا کہ ” جس دن میں فلانی عورت سے شادی کروں تو اسے طلاق “ جن حضرات کے نزدیک اس جملہ کی کوئی حیثیت نہیں
(١٨١٢٤) حضرت عطاء اور حضرت طاؤس (رض) سے بھی یونہی منقول ہے۔
(۱۸۱۲۴) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، وَطَاوُوسٍ ؛ مِثْلَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১২৪
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی نے کہا کہ ” جس دن میں فلانی عورت سے شادی کروں تو اسے طلاق “ جن حضرات کے نزدیک اس جملہ کی کوئی حیثیت نہیں
(١٨١٢٥) حضرت سعید بن جبیر (رض) سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی شخص یہ کہے کہ جس دن میں فلاں عورت سے شادی کروں تو اسے طلاق ہے ، اس کا کیا حکم ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ یہ کوئی چیز نہیں، طلاق نکاح کے بعد ہوتی ہے۔
(۱۸۱۲۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ أَبِی سُلَیْمَانَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ؛ فِی الرَّجُلِ یَقُولُ : یَوْمَ أَتَزَوَّجُ فُلاَنَۃً فَہِیَ طَالِقٌ ، قَالَ : لَیْسَ بِشَیْئٍ ، إنَّمَا الطَّلاَقُ بَعْدَ النِّکَاحِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১২৫
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی نے کہا کہ ” جس دن میں فلانی عورت سے شادی کروں تو اسے طلاق “ جن حضرات کے نزدیک اس جملہ کی کوئی حیثیت نہیں
(١٨١٢٦) حضرت علی بن حسین (رض) فرماتے ہیں کہ نکاح سے پہلے طلاق نہیں ہوتی۔
(۱۸۱۲۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ مُعَرِّفِ بْنِ وَاصِلٍ، عَنْ حَبِیبِ بْنِ أَبِی ثَابِتٍ؛ أَنَّ عَلِیَّ بْنَ حُسَیْنٍ قَالَ: لاَ طَلاَقَ قَبْلَ نِکَاحٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১২৬
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی نے کہا کہ ” جس دن میں فلانی عورت سے شادی کروں تو اسے طلاق “ جن حضرات کے نزدیک اس جملہ کی کوئی حیثیت نہیں
(١٨١٢٧) حضرت علی بن حسین (رض) فرماتے ہیں کہ طلاق نکاح کے بعد ہوتی ہے۔
(۱۸۱۲۷) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ حُسَیْنٍ ؛ أَنَّہُ قَالَ : لاَ طَلاَقَ إلاَّ بَعْدَ نِکَاحٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১২৭
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی نے کہا کہ ” جس دن میں فلانی عورت سے شادی کروں تو اسے طلاق “ جن حضرات کے نزدیک اس جملہ کی کوئی حیثیت نہیں
(١٨١٢٨) حضرت سعید بن مسیب (رض) کے سامنے تذکرہ کیا گیا کہ ایک انصاری سے کسی نے کہا کہ ہم نے سنا ہے کہ تم فلاں عورت کو پیام نکاح بھجوا رہے ہو ؟ ان انصاری نے کہا کہ اگر میں اس سے شادی کروں تو اسے طلاق ہے۔ حضرت سعید (رض) نے فرمایا کہ میرے خیال میں تو اس بات کی کوئی اہمیت نہیں۔ حضرت یحییٰ (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عروہ (رض) بھی اسی بات کے قائل تھے۔
(۱۸۱۲۸) حَدَّثَنَا الثَّقَفِیُّ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی عَبْدُ اللہِ بْنُ رِفَاعَۃَ الأَنْصَارِیُّ ، أَنَّہُ ذَکَرَ لِسَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ أَنَّ رَجُلاً مِنَ الأَنْصَارِ ، قِیلَ لَہُ : ذُکِرَ لَنَا أَنَّک تَخْطُبُ فُلاَنَۃً ، امْرَأَۃً سَمَّوْہَا ، فَقَالَ الأَنْصَارِیُّ : ہِیَ طَالِقٌ إِنْ تَزَوَّجَہَا ، فَزَعَمَ عَبْدُ اللہِ أَنَّہُ سَأَلَ سَعِیدًا ؟ فَقَالَ : أَمَّا أَنَا فَلاَ أَرَاہُ شَیْئًا ، قَالَ یَحْیَی : وَبَلَغَنِی أَنَّ عُرْوَۃَ کَانَ یَقُولُ فِی ذَلِکَ مِثْلَ قَوْلِ سَعِیدٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১২৮
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی نے کہا کہ ” جس دن میں فلانی عورت سے شادی کروں تو اسے طلاق “ جن حضرات کے نزدیک اس جملہ کی کوئی حیثیت نہیں
(١٨١٢٩) حضرت شریح (رض) فرماتے ہیں کہ طلاق نکاح کے بعد ہی ہوتی ہے۔
(۱۸۱۲۹) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، وَوَکِیعٌ ، قَالاَ : حدَّثَنَا شُعْبَۃُ ، عَنْ أَبِی بِشْرٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ عَنْ شُرَیْحٍ ؛ قَالَ : لاَ طَلاَقَ إلاَّ بَعْدَ نِکَاحٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১২৯
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی نے کہا کہ ” میں جس دن فلاں عورت سے شادی کروں اسے تین طلاقیں “ تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٨١٣٠) حضرت طاوس (رض) فرماتے ہیں کہ نکاح سے پہلے طلاق نہیں ہوتی ` میں نے اس بارے میں قاسم بن عبدالرحمن سے سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ یہ کچھ نہیں۔
(۱۸۱۳۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مُعَرِّفٍ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ طَاوُوسٍ ؛ أَنَّہُ قَالَ : لاَ طَلاَقَ قَبْلَ نِکَاحٍ ، قَالَ : وَسَأَلْتُ الْقَاسِمَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ؟ فَقَالَ : لَیْسَ بِشَیْئٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১৩০
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی نے کہا کہ ” میں جس دن فلاں عورت سے شادی کروں اسے تین طلاقیں “ تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٨١٣١) حضرت حسن بن رواح ضبی (رض) کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن مسیب، حضرت مجاہد اور حضرت عطاء (رض) سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص یہ کہے کہ میں جس دن فلاں عورت سے شادی کروں تو اسے طلاق ہے، اس بات کا کیا حکم ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ یہ کوئی چیز نہیں۔ حضرت سعید (رض) نے مثال سے بات سمجھاتے ہوئے فرمایا کہ کیا سیلاب بارش سے پہلے آسکتا ہے۔
(۱۸۱۳۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مُعَرِّفِ بْنِ وَاصِلٍ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ رَوَاحٍ الضَّبِّیِّ ، قَالَ : سَأَلْتُ سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ، وَمُجَاہِدًا ، وَعَطَائً عَنْ رَجُلٍ قَالَ : یَوْمَ أَتَزَوَّجُ فُلاَنَۃً فَہِیَ طَالِقٌ ؟ فَقَالُوا : لَیْسَ بِشَیْئٍ ، قَالَ : وَقَالَ سَعِیدٌ : أَیَکُونُ سَیْلٌ قَبْلَ مَطَرٍ ؟۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১৩১
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی نے کہا کہ ” میں جس دن فلاں عورت سے شادی کروں اسے تین طلاقیں “ تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٨١٣٢) حضرت عبداللہ بن عباس (رض) قرآن مجید کی آیت { یَا أَیُّہَا الَّذِینَ آمَنُوا إذَا نَکَحْتُمُ الْمُؤْمِنَاتِ ثُمَّ طَلَّقْتُمُوہُنَّ مِنْ قَبْلِ أَنْ تَمَسُّوہُنَّ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ طلاق اس وقت تک نہیں ہوسکتی جب تک نکاح نہ ہو۔
(۱۸۱۳۲) حَدَّثَنَا قَبِیصَۃُ ، قَالَ : حدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ آدَمَ ، مَوْلَی خَالِدٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : قَالَ اللَّہُ تَعَالَی {یَا أَیُّہَا الَّذِینَ آمَنُوا إذَا نَکَحْتُمُ الْمُؤْمِنَاتِ ثُمَّ طَلَّقْتُمُوہُنَّ مِنْ قَبْلِ أَنْ تَمَسُّوہُنَّ} ، فَلاَ یَکُونُ طَلاَقٌ حَتَّی یَکُونَ نِکَاحٌ۔ (سعید بن منصور ۱۰۲۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১৩২
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی نے کہا کہ ” میں جس دن فلاں عورت سے شادی کروں اسے تین طلاقیں “ تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٨١٣٣) حضرت محمد بن کعب اور حضرت نافع بن جبیر (رض) فرماتے ہیں کہ طلاق نکاح کے بعد ہی ہوتی ہے۔
(۱۸۱۳۳) حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ، عَنْ أُسَامَۃَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ کَعْبٍ، وَنَافِعِ بْنِ جُبَیْرٍ، قَالاَ: لاَ طَلاَقَ إلاَّ بَعْدَ نِکَاحٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১৩৩
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک ایسی طلاق واقع ہوجاتی ہے اور اگر طلاق کو کسی وقت کے ساتھ جوڑ دیا جائے تو اس وقت طلاق ہوجاتی ہے
(١٨١٣٤) حضرت سالم، حضرت قاسم اور حضرت عمر بن عبدالعزیز (رض) اس طلاق کو جائز سمجھتے تھے۔
(۱۸۱۳۴) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، وَأَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، قَالَ : کَانَ سَالِمٌ ، وَقَاسِمٌ ، وَعُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ ؛ یَرَوْنَہُ جَائِزًا عَلَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১৩৪
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک ایسی طلاق واقع ہوجاتی ہے اور اگر طلاق کو کسی وقت کے ساتھ جوڑ دیا جائے تو اس وقت طلاق ہوجاتی ہے
(١٨١٣٥) حضرت مجاہد (رض) فرماتے ہیں کہ اس عورت سے دور رہے۔
(۱۸۱۳۵) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : یُکَفُّ عَنْہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১৩৫
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک ایسی طلاق واقع ہوجاتی ہے اور اگر طلاق کو کسی وقت کے ساتھ جوڑ دیا جائے تو اس وقت طلاق ہوجاتی ہے
(١٨١٣٦) حضرت شعبی (رض) اور حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ جب طلاق کو کسی وقت کے ساتھ خاص کردیا تو طلاق واقع ہوجائے گی۔
(۱۸۱۳۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ (ح) وَعَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالاَ : إذَا وَقَّتَ وَقَعَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১৩৬
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک ایسی طلاق واقع ہوجاتی ہے اور اگر طلاق کو کسی وقت کے ساتھ جوڑ دیا جائے تو اس وقت طلاق ہوجاتی ہے
(١٨١٣٧) حضرت شعبی (رض) سے سوال کیا گیا کہ اگر کسی آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ میں تیرے ہوئے جس عورت سے بھی شادی کروں اسے طلاق ہے، تو اس کا کیا حکم ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ وہ اس بیوی کے ہوتے ہوئے جس عورت سے بھی شادی کرے گا اسے طلاق ہوجائے گی۔
(۱۸۱۳۷) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ؛ أَنَّہُ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ قَالَ لامْرَأَتِہِ : کُلُّ امْرَأَۃٍ أَتَزَوَّجُہَا عَلَیْک فَہِیَ طَالِقٌ ، قَالَ : فَکُلُّ امْرَأَۃٍ یَتَزَوَّجُہَا عَلَیْہَا ، فَہِیَ طَالِقٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১৩৭
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک ایسی طلاق واقع ہوجاتی ہے اور اگر طلاق کو کسی وقت کے ساتھ جوڑ دیا جائے تو اس وقت طلاق ہوجاتی ہے
(١٨١٣٨) حضرت عطائ (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے کسی عورت سے نکاح کرتے ہوئے یہ شرط لگائی کہ آدمی نے اس عورت کے ہوتے ہوئے کسی عورت سے شادی کی تو اسے طلاق اور اگر کوئی باندی اس کے پاس آئی تو وہ آزاد تو یہ شرط درست ہوگی۔
(۱۸۱۳۸) حَدَّثَنَا کَثِیرُ بْنُ ہِشَامٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ ، عَنْ حَبِیبِ بْنِ أَبِی مَرْزُوقٍ ، عَنْ عَطَائٍ قَالَ : إذَا الرَّجُلُ شَرَطَ لِلْمَرْأَۃِ عِنْدَ عَقْدِ النِّکَاحِ أَنَّ کُلَّ امْرَأَۃٍ یَتَزَوَّجُہَا عَلَیْہَا فَہِیَ طَالِقٌ ، وَکُلَّ سُرِّیَّۃٍ یَتَسَرَّی فَہِیَ حُرَّۃٌ ، جَازَ عَلَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১৩৮
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک ایسی طلاق واقع ہوجاتی ہے اور اگر طلاق کو کسی وقت کے ساتھ جوڑ دیا جائے تو اس وقت طلاق ہوجاتی ہے
(١٨١٣٩) حضرت حضرت زہری (رض) فرماتے ہیں کہ جب نکاح واقع ہوگا تو طلاق بھی واقع ہوجائے گی۔
(۱۸۱۳۹) حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ : قَالَ الزُّہْرِیُّ : إِذَا وَقَعَ النِّکَاحُ وَقَعَ الطَّلاَقُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮১৩৯
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک ایسی طلاق واقع ہوجاتی ہے اور اگر طلاق کو کسی وقت کے ساتھ جوڑ دیا جائے تو اس وقت طلاق ہوجاتی ہے
(١٨١٤٠) حضرت حماد (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ تیرے ہوتے ہوئے اگر میں نے کسی عورت سے شادی کی تو اسے طلاق ہے تو جب بھی یہ کسی سے نکاح کرے گا اسے طلاق ہوجائے گی۔
(۱۸۱۴۰) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ حَمَّادٍ ؛ فِی رَجُلٍ قَالَ لامْرَأَتِہِ : کُلُّ امْرَأَۃٍ أَتَزَوَّجُہَا عَلَیْک فَہِیَ طَالِقٌ ، قَالَ : ہَذَا وَقْتٌ ہُوَ دَاخِلٌ عَلَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক: