মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
طلاق کا بیان۔ - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৬২৮ টি
হাদীস নং: ১৯৩৬০
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جو شخص بیوی سے دور چلا گیا ہو اس پر بھی بیوی کانفقہ لازم ہے اگر وہ بھیجے تو ٹھیک وگرنہ طلاق دے
(١٩٣٦١) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ جب آدمی کافی عرصے سے اپنی بیوی سے دور ہو تو یا تو اپنی بیوی کو نفقہ دے یا اسے طلاق دے دے۔
(۱۹۳۶۱) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ قَالَ : إذَا طَالَتْ غَیْبَۃُ الرَّجُلِ ، عَنِ امْرَأَتِہِ أَنْفَقَ عَلَی امْرَأَتِہِ ، أَوْ طَلَّقَہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৩৬১
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جو شخص بیوی سے دور چلا گیا ہو اس پر بھی بیوی کانفقہ لازم ہے اگر وہ بھیجے تو ٹھیک وگرنہ طلاق دے
(١٩٣٦٢) حضرت حکم (رض) کے نزدیک بیوی سے دور شخص پر نفقہ واجب نہیں۔
(۱۹۳۶۲) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنِ الْحَکَمِ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی عَلَی الْغَائِبِ نَفَقَۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৩৬২
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جو شخص بیوی سے دور چلا گیا ہو اس پر بھی بیوی کانفقہ لازم ہے اگر وہ بھیجے تو ٹھیک وگرنہ طلاق دے
(١٩٣٦٣) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ جو شخص کافی عرصے سے بیوی سے دورہو تو یا تو اسے نفقہ بھیجے یا اسے طلاق دے دے۔
(۱۹۳۶۳) حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ قَالَ : إذَا طَالَتْ غَیْبَۃُ الرَّجُلِ عَنِ امْرَأَتِہِ فَلْیُرْسِلْ إلَیْہَا نَفَقَۃً ، أَوْ لِیُطَلِّقْہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৩৬৩
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص کسی عورت سے نکاح کرے تو کیا عورت دخول سے پہلے اس سے نفقہ طلب کرسکتا ہے ؟
(١٩٣٦٤) حضرت عطائ (رض) فرماتے ہیں کہ آدمی جب آدمی کسی عورت سے نکاح کرے تو اسے اس وقت تک نفقہ نہیں ملے گا جب تک وہ اس سے دخول نہ کرلے۔
(۱۹۳۶۴) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ فِی الرَّجُلِ یَتَزَوَّجُ الْمَرْأَۃَ ، قَالَ : لاَ نَفَقَۃَ لَہَا حَتَّی یَدْخُلَ بِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৩৬৪
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص کسی عورت سے نکاح کرے تو کیا عورت دخول سے پہلے اس سے نفقہ طلب کرسکتا ہے ؟
(١٩٣٦٥) حضرت کامل بن فضیل (رض) کہتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص کسی عورت سے شادی کرے اور اس سے دخول کئے بغیر کہیں چلا جائے تو جب وہ واپس آئے تو کیا عورت اس سے نفقہ لے گی۔ حضرت شعبی نے فرمایا کہ جب تک دخول نہ کرلے نفقہ نہیں ملے گا۔
(۱۹۳۶۵) حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ کَامِلِ بْنِ فُضَیْلٍ قَالَ : سَأَلْتُ الشَّعْبِیَّ عَنْ رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَۃً فَلَمْ یَدْخُلْ بِہَا ، ثُمَّ غَابَ عَنْہَا فَلَمَّا قَدِمَ أَخَذَتْہُ بِالنَّفَقَۃِ ، فَقَالَ الشَّعْبِیُّ : لاَ نَفَقَۃَ لَہَا حَتَّی یَدْخُلَ بِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৩৬৫
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص کسی عورت سے نکاح کرے تو کیا عورت دخول سے پہلے اس سے نفقہ طلب کرسکتا ہے ؟
(١٩٣٦٦) حضرت یونس (رض) سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی شخص کسی عورت سے نکاح کرے اور پھر اس سے دخول کئے بغیر کہیں دور چلا جائے تو کیا اس عورت کو نفقہ ملے گا ؟ انھوں نے فرمایا کہ حضرت حسن فرمایا کرتے تھے کہ اس عورت کو اس وقت تک نفقہ نہیں ملے گا جب تک وہ اس سے دخول نہ کرلے۔ یا پھر یہ کہ لڑکی کے اولیاء نے اسے کہا کہ لڑکی کو لے جا لیکن وہ ساتھ نہ لے جائے تو پھر نفقہ ملے گا۔
(۱۹۳۶۶) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ قَالَ : سُئِلَ یُونُسُ عَنْ رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَۃً ، ثُمَّ غَابَ عَنْہَا قَبْلَ أَنْ یَدْخُلَ بِہَا ، ہَلْ لَہَا نَفَقَۃٌ ؟ فَقَالَ : کَانَ الْحَسَنُ لاَ یَرَی لَہَا عَلَیْہِ نَفَقَۃً حَتَّی یَدْخُلَ بِہَا إلاَّ أَنْ یَقُولُوا لَہُ : خُذْہَا فَلاَ یَأْخُذُہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৩৬৬
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص کسی عورت سے نکاح کرے تو کیا عورت دخول سے پہلے اس سے نفقہ طلب کرسکتا ہے ؟
(١٩٣٦٧) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ عورت کا نفقہ مرد پر اس وقت لازم ہوتا ہے جب عورت مطالبہ کرے۔
(۱۹۳۶۷) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ حُسَامِ بْنِ مِصَکٍّ ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : لَیْسَ لِلْمَرْأَۃِ عَلَی زَوْجِہَا نَفَقَۃٌ إلاَّ مِنْ یَوْمِ تَطْلُبُ ذَلِکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৩৬৭
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص کسی عورت سے نکاح کرے تو کیا عورت دخول سے پہلے اس سے نفقہ طلب کرسکتا ہے ؟
(١٩٣٦٨) حضرت عامر (رض) فرماتے ہیں کہ جب دوری کی وجہ عورت ہو تو وہ مرد پر نفقہ دیناواجب نہیں۔
(۱۹۳۶۸) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ عَنْ مُطَرِّف ، عَنْ عَامِرٍ قَالَ : لَیْسَ لِلرَّجُلِ أَنْ یُنْفِقَ عَلَی امْرَأَتِہِ إذَا کَانَ الْحَبْس مِنْ قِبَلِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৩৬৮
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی عورت خاوند کی نافرمانی میں گھر سے نکلے تو کیا اسے نفقہ ملے گا ؟
(١٩٣٦٩) حضرت شعبی (رض) سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی عورت خاوند کی نافرمانی میں گھر سے نکلے تو کیا اسے نفقہ ملے گا ؟ فرمایا کہ نہیں خواہ وہ بیس سال تک باہر رہے۔
(۱۹۳۶۹) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ طَارِقٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، أَنَّہُ سُئِلَ عَنِ امْرَأَۃٍ خَرَجَتْ مِنْ بَیْتِہَا عَاصِیَۃً لِزَوْجِہَا ، أَلَہَا نَفَقَۃٌ ؟ قَالَ : لاَ ، وَإِنْ مَکَثَتْ عِشْرِینَ سَنَۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৩৬৯
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی عورت خاوند کی نافرمانی میں گھر سے نکلے تو کیا اسے نفقہ ملے گا ؟
(١٩٣٧٠) حضرت شعبہ (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم سے سوال کیا کہ اگر کوئی عورت خاوند کی نافرمانی میں گھر سے نکلے تو کیا اسے نفقہ ملے گا ؟ انھوں نے فرمایا ہاں۔ حضرت حماد سے سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ اسے نفقہ نہیں ملے گا۔
(۱۹۳۷۰) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ قَالَ : سَأَلْتُ الْحَکَمَ عَنِ امْرَأَۃٍ خَرَجَتْ مِنْ بَیْتِ زَوْجِہَا عَاصِیَۃً ، ہَلْ لَہَا نَفَقَۃٌ؟ قَالَ : نَعَمْ : وَسَأَلْت حَمَّادًا فَقَالَ : لَیْسَ لَہَا نَفَقَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৩৭০
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی عورت خاوند کی نافرمانی میں گھر سے نکلے تو کیا اسے نفقہ ملے گا ؟
(١٩٣٧١) حضرت ہارون (رض) کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن (رض) سے سوال کیا کہ اگر کوئی عورت خاوند کی نافرمانی میں گھر سے نکلے تو کیا اسے نفقہ ملے گا ؟ انھوں نے فرمایا کہ اسے مٹی ملے گی۔
(۱۹۳۷۱) حَدَّثَنَا بَہْز بْنُ أَسَدٍ ، عَنْ أَبِی ہِلاَلٍ ، عَنْ ہَارُونَ قَالَ : سَأَلْتُ الْحَسَنَ عَنِ امْرَأَۃٍ خَرَجَتْ مُرَاغِمَۃً لِزَوْجِہَا ، لَہَا نَفَقَۃٌ ؟ قَالَ : لَہَا جَوَالِقُ مِنْ تُرَابٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৩৭১
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص مرض الموت میں اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دے تو کیا وہ اس کے مال میں وراثت کا حصہ پائے گی ؟
(١٩٣٧٢) حضرت صالح (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عبد الرحمن بن عوف (رض) نے اپنی بیوی کو مرض الموت میں طلاق دی تو حضرت عثمان (رض) نے انھیں عدت گزرنے کے بعد میراث میں حصہ دار بنایا۔
(۱۹۳۷۲) حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ صَالِحٍ أَنَّ عُثْمَانَ وَرَّثَ امْرَأَۃَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ حِینَ طَلَّقَہَا فِی مَرَضِہِ بَعْدَ انْقِضَائِ الْعِدَّۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৩৭২
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص مرض الموت میں اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دے تو کیا وہ اس کے مال میں وراثت کا حصہ پائے گی ؟
(١٩٣٧٣) حضرت ابی بن کعب (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو مرض الموت میں طلاق دے تو وہ وارث ہوگی۔ اگرچہ اس کے بعد ایک سال گزر جائے۔ البتہ اگر آدمی پھر سے تندرست ہوگیا یا عورت نے شادی کرلی تو پھر میراث نہیں ملے گی۔
(۱۹۳۷۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ حَبِیبٍ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ قُرَیْشٍ ، عَنْ أُبَیِّ بْنِ کَعْبٍ قَالَ : إذَا طَلَّقَہَا وَہُوَ مَرِیضٌ وَرَّثْتُہَا مِنْہُ وَلَوْ مَضَی سَنَۃٌ مَا لَمْ یَبْرَأْ ، أَوْ تتزوج۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৩৭৩
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص مرض الموت میں اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دے تو کیا وہ اس کے مال میں وراثت کا حصہ پائے گی ؟
(١٩٣٧٤) حضرت ابن ابی ملیکہ (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن زبیر (رض) سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص مرض الموت میں اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دے تو کیا وہ اس کے مال میں وراثت کا حصہ پائے گی ؟ انھوں نے فرمایا کہ حضرت عثمان نے اصبغ کی بیٹی کو میراث میں حصہ دلوایا تھا لیکن میرے خیال میں ایسی عورت وارث نہ ہوگی۔
(۱۹۳۷۴) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ، عَنِ ابْنِ أَبِی مُلَیْکَۃَ قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ الزُّبَیْرِ عَنْ رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ وَہُوَ مَرِیضٌ ، ثُمَّ مَاتَ ، فَقَالَ : قَدْ وَرَّثَ عُثْمَانُ ابْنَۃَ الأَصْبَغِ الْکَلْبِیَّۃَ ، وَأَمَّا أَنَا فَلاَ أَرَی أَنْ تَرِثَ مَبْتُوتَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৩৭৪
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص مرض الموت میں اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دے تو کیا وہ اس کے مال میں وراثت کا حصہ پائے گی ؟
(١٩٣٧٥) حضرت خالد بن عبداللہ (رض) نے حضرت حسن (رض) سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص مرض الموت میں اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دے تو کیا وہ اس کے مال میں وراثت کا حصہ پائے گی ؟ انھوں نے فرمایا کہ وہ وارث ہوگی۔
(۱۹۳۷۵) حَدَّثَنَا سَہْلُ بْنُ یُوسُفَ ، عَنْ حُمَیْدٍ ، عَنْ بَکْرٍ أَنَّ خَالِدَ بْنَ عَبْدِ اللہِ سَأَلَ الْحَسَنَ عَنْ رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ ثَلاَثًا فِی مَرَضِہِ فَمَاتَ ، وَقَدِ انْقَضَتْ عِدَّتُہَا ، قَالَ : تَرِثُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৩৭৫
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص مرض الموت میں اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دے تو کیا وہ اس کے مال میں وراثت کا حصہ پائے گی ؟
(١٩٣٧٦) حضرت عطائ (رض) فرماتے ہیں کہ اگر وہ ایک سال تک بیمار رہا تو عورت وارث ہوگی۔
(۱۹۳۷۶) حَدَّثَنَا عُبَید اللہِ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ عَطَاء قَالَ : لَوْ مَرِضَ سَنَۃً وَرَّثْتُہَا مِنْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৩৭৬
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو مرض الموت کی حالت میں طلاق دے تو اگر عورت اس کی وفات کے وقت عدت میں ہو تو وارث ہوگی
(١٩٣٧٧) حضرت شریح (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) کی طرف سے میرے پاس عروہ بارقی آئے اور انھوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو مرض الموت کی حالت میں تین طلاقیں دے دے تو اگر عورت اس کی وفات کے وقت عدت میں ہو تو وارث ہوگی۔ جبکہ مرد عورت کا وارث نہیں ہوگا۔
(۱۹۳۷۷) حَدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِیدِ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، عَنْ شُرَیْحٍ قَالَ : أَتَانِی عُرْوَۃُ الْبَارِقِیُّ مِنْ عِنْدِ عُمَرَ ؛ فِی الرَّجُلِ یُطَلِّقُ امْرَأَتَہُ ثَلاَثًا فِی مَرَضِہِ : أَنَّہَا تَرِثُہُ مَا دَامَتْ فِی الْعِدَّۃِ وَلاَ یَرِثُہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৩৭৭
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو مرض الموت کی حالت میں طلاق دے تو اگر عورت اس کی وفات کے وقت عدت میں ہو تو وارث ہوگی
(١٩٣٧٨) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ جب تک عورت عدت میں ہے وہ تو خاوند کی وار ث ہوگی لیکن وہ اس کا وارث نہیں ہوگا۔
(۱۹۳۷۸) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ ، عَنْ جَرِیرٍ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : تَرِثُہُ وَلاَ یَرِثُہَا مَا دَامَتْ فِی الْعِدَّۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৩৭৮
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو مرض الموت کی حالت میں طلاق دے تو اگر عورت اس کی وفات کے وقت عدت میں ہو تو وارث ہوگی
(١٩٣٧٩) حضرت جعفر (رض) کے والد فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بن علی (رض) نے اپنی بیوی کو مرض الوفات میں طلاق دی اور پھر وہ ان کی وارث ہوئی تھی۔
(۱۹۳۷۹) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِیہِ أَنَّ الْحَسَنَ بْنَ عَلِیٍّ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ وَہُوَ مَرِیضٌ فَمَاتَ فَوَرِثَتْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৩৭৯
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو مرض الموت کی حالت میں طلاق دے تو اگر عورت اس کی وفات کے وقت عدت میں ہو تو وارث ہوگی
(١٩٣٨٠) حضرت شریح (رض) فرماتے ہیں کہ اگر آدمی نے اپنی بیوی کو مرض الموت میں طلاق دی تو اگر آدمی کے انتقال کے وقت عورت عدت میں تھی تو وہ وارث ہوگی۔
(۱۹۳۸۰) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ دَاوُدَ وَأَشْعَثَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ شُرَیْحٍ قَالَ : إذَا طَلَّقَ ثَلاَثًا فِی مَرَضِہِ وَرِثَتْہُ مَا دَامَتْ فِی الْعِدَّۃِ۔
তাহকীক: