মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

طلاق کا بیان۔ - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৬২৮ টি

হাদীস নং: ১৯৩০০
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جس عورت کو تین طلاقیں دے دی گئی ہوں وہ زیب وزینت کے حکم میں اس عورت کی طرح ہے جس کا خاوند فوت ہوگیا ہو
(١٩٣٠١) حضرت حکم (رض) فرماتے ہیں کہ جس عورت کو تین طلاقیں دے دی گئی ہوں وہ سرمہ نہیں لگائے گی اور زینت بھی اختیار نہیں کرے گی۔ اس کا حکم اس عورت سے زیادہ سخت ہے جس کا خاوند انتقال کرگیا ہو۔
(۱۹۳۰۱) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ فِی الْمُطَلَّقَۃِ ثَلاَثًا : لاَ تَکْتَحِلُ وَلاَ تَزَیَّنُ ، وَہُوَ أَشَدُّ عِنْدَہُ مِنَ الْمُتَوَفَّی عِنْدَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৩০১
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جس عورت کو تین طلاقیں دے دی گئی ہوں وہ زیب وزینت کے حکم میں اس عورت کی طرح ہے جس کا خاوند فوت ہوگیا ہو
(١٩٣٠٢) حضرت سعید بن مسیب (رض) فرماتے ہیں کہ وہ عورت جسے تین طلاقیں دے دی گئی ہوں اور وہ عورت جس کے خاوند کا انتقال ہوگیا ہو وہ دونوں زینت کے حکم میں برابر ہیں۔
(۱۹۳۰۲) حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَکٍ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ عَطَائٍ الْخُرَاسَانِیِّ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ قَالَ : الْمُطَلَّقَۃُ ثَلاَثًا وَالْمُتَوَفَّی عَنْہَا سَوَائٌ فِی الزِّینَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৩০২
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ وہ عورت جس کا خاوند انتقال کر گیا ہو وہ عدت میں زینت کی کن کن چیزوں سے اجتناب کرے گی ؟
(١٩٣٠٣) حضرت ام عطیہ (رض) فرماتی ہیں کہ جس عورت کا خاوند انتقال کر گیا وہ وہ عدت میں سرمہ اور خضاب استعمال نہیں کرے گی، رنگا ہوا کپڑے نہیں پہنے گی، البتہ عصب نامی کپڑا پہن سکتی ہے۔ خوشبو استعمال نہیں کرے گی البتہ حیض کا غسل کرتے ہوئے قسط اور اظفار نامی خوشبو میں سے تھوڑی سی لگاسکتی ہے۔
(۱۹۳۰۳) حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ حَفْصَۃَ ابْنَۃِ سِیرِینَ ، عَنْ أُمِّ عَطِیَّۃَ أَنَّہَا قَالَتْ : لاَ تَکْتَحِلُ وَلاَ تَخْتَضِبُ وَلاَ تَلْبَسُ ثَوْبًا مَصْبُوغًا ، إلاَّ ثَوْبَ عَصْبٍ ، وَلاَ تَطَیَّبُ إلاَّ عِنْدَ غُسْلِہَا مِنْ حَیْضَتِہَا بِنَبْذَۃٍ مِنْ قُسْطٍ ، وَأَظْفَارٍ ، تَقُولُ : فِی الْمُتَوَفَّی عَنْہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৩০৩
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ وہ عورت جس کا خاوند انتقال کر گیا ہو وہ عدت میں زینت کی کن کن چیزوں سے اجتناب کرے گی ؟
(١٩٣٠٤) حضرت ابن عباس (رض) اس عورت کو خوشبو اور زینت سے منع کیا کرتے تھے جس کے خاوند کا انتقال ہوگیا ہو۔
(۱۹۳۰۴) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : کَانَ یَنْہَی الْمُتَوَفَّی عَنْہَا ، عَنِ الطِّیبِ وَالزِّینَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৩০৪
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ وہ عورت جس کا خاوند انتقال کر گیا ہو وہ عدت میں زینت کی کن کن چیزوں سے اجتناب کرے گی ؟
(١٩٣٠٥) حضرت نافع (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر (رض) کے وصال کے بعد ان کی اہلیہ حضرت صفیہ کی آنکھ میں تکلیف ہوئی تو وہ آنکھ میں صبر نامی بوٹی کا پانی ٹپکایا کرتی تھیں۔ (یعنی علاج کے لیے بھی سرمہ نہیں لگاتی تھیں)
(۱۹۳۰۵) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ بْنِ مُوسَی ، عَنْ نَافِعٍ قَالَ : اشْتَکَتْ صَفِیَّۃُ عَیْنَہَا لَمَّا تُوُفِّیَ ابْنُ عُمَرَ ، فَکَانَتْ تَقْطُرُ فِیہَا الصَّبِرَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৩০৫
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ وہ عورت جس کا خاوند انتقال کر گیا ہو وہ عدت میں زینت کی کن کن چیزوں سے اجتناب کرے گی ؟
(١٩٣٠٦) حضرت ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ جس عورت کا خاوند انتقال کرجائے وہ سرمہ، خوشبو، زیور اور رنگ استعمال نہیں کرے گی۔
(۱۹۳۰۶) حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ حَسَنِ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ لاَحِقِ بْنِ حُمَیْدٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : تَتْرُکُ الْمُتَوَفَّی عَنْہَا الْکُحْلَ وَالطِّیبَ ، وَالْحُلِیَّ وَالْمُصَبَّغَۃَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৩০৬
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ وہ عورت جس کا خاوند انتقال کر گیا ہو وہ عدت میں زینت کی کن کن چیزوں سے اجتناب کرے گی ؟
(١٩٣٠٧) حضرت حسن (رض) سے بھی یونہی منقول ہے۔
(۱۹۳۰۷) حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ حَسَنِ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنِ الحسن مِثْلَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৩০৭
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ وہ عورت جس کا خاوند انتقال کر گیا ہو وہ عدت میں زینت کی کن کن چیزوں سے اجتناب کرے گی ؟
(١٩٣٠٨) حضرت ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ وہ عورت جس کا خاوند انتقال کرگیا ہو وہ نہ سرمہ لگائے گی، نہ خضاب اور نہ ہی خوشبو، وہ صرف عصب نامی کپڑا پہنے گی۔ اپنے خاوند کے گھر سے باہر رات نہیں رہے گی البتہ اقارب سے ملاقات کے لیے جاسکتی ہے۔
(۱۹۳۰۸) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : الْمُتَوَفَّی عَنْہَا زَوْجُہَا لاَ تَکْتَحِلُ ، وَلاَ تَخْتَضِبُ ، وَلاَ تَلْبَسُ ثَوْبًا إلاَّ ثَوْبَ عَصْبٍ ، وَلاَ تَبِینُ عَنْ بَیْتِہَا ، وَلَکِنْ تَزُورُ بِالنَّہَارِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৩০৮
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ وہ عورت جس کا خاوند انتقال کر گیا ہو وہ عدت میں زینت کی کن کن چیزوں سے اجتناب کرے گی ؟
(١٩٣٠٩) حضرت قتادہ (رض) فرماتے ہیں کہ امینہ بنت عثمان (رض) کے خاوند فوت ہوگئے، خاوند کی فوتیدگی کے بعد ان کی آنکھ میں تکلیف ہوگئی۔ انھوں نے حضرت عائشہ (رض) کے پاس کسی کو بھیج کر پوچھا کہ بیماری کی صورت میں میں آنکھوں میں اثمد سرمہ لگایا کرتی تھی۔ مجھے اپنی آنکھ کے ضائع ہونے کا اندیشہ ہے تو کیا میں وہی سرمہ استعمال کرلوں ؟ حضرت عائشہ (رض) نے فرمایا کہ اثمد سرمہ ہرگز نہ لگانا خواہ تمہاری آنکھ ہی ضائع ہوجائے۔
(۱۹۳۰۹) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ أَنَّ أمینۃ بِنْتَ عُثْمَانَ تُوُفِّیَ زَوْجُہَا فَرَمِدَتْ عَیْنُہَا ، فَبَعَثَتْ إلَی عَائِشَۃَ تَسْأَلُہَا ، فَنَہَتْہَا أَنْ تَکْتَحِلَ بِالإِثْمِدِ ، فَبَعَثَتْ إلَیہَا إنِّی قَد کُنت عَودتہ عَینِی ، وَإِنی قَد خَشَیت عَلَیہَا ، فَبَعَثَتُ إِلَیہَا لاَ تَکْتَحِلْ بِالإِثْمِدِ ، وَإِنِ أنْفَضَختْ عَیْنُک۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৩০৯
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ وہ عورت جس کا خاوند انتقال کر گیا ہو وہ عدت میں زینت کی کن کن چیزوں سے اجتناب کرے گی ؟
(١٩٣١٠) حضرت لیث (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد (رض) سے ایک عورت نے سوال کیا کہ میں خوشبو بیچتی ہوں اور میرے خاوند کا انتقال ہوگیا ہے کیا میرے لیے ایسا کرنا درست ہے ؟ حضرت مجاہد نے انھیں خوشبو کو ہاتھ لگانے سے منع کیا اور فرمایا کہ تم سرمہ بھی ضرورت کے تحت لگا سکتی ہو۔
(۱۹۳۱۰) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ قَالَ : سَأَلَتِ امْرَأَۃٌ فَقَالَتْ : إنِّی امْرَأَۃُ عَطَّارَۃٌ ، وَإِنَّ زَوْجِی قَدْ مَاتَ ، فَنَہَاہَا وَقَالَ : لاَ تَکْتَحِلِی إلاَّ مِنْ ضَرُورَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৩১০
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ وہ عورت جس کا خاوند انتقال کر گیا ہو وہ عدت میں زینت کی کن کن چیزوں سے اجتناب کرے گی ؟
(١٩٣١١) حضرت ام سلمہ (رض) فرماتی ہیں کہ جس عورت کا خاوند فوت ہوجائے وہ اپنی عدت میں زیور نہیں پہن سکتی۔
(۱۹۳۱۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَعْمَر ، عَنْ بُدَیْلِ بْنِ مَیْسَرَۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ مُسْلِمِ بْنِ یَنَّاق ، عَنْ صَفِیَّۃَ ابْنَۃِ شَیْبَۃَ ، عَنْ أُم سَلَمۃ قَالَتْ : لاَ تَلْبَسُ الْمُتَوَفَّی عَنْہَا فِی عِدَّتِہَا حَلْیًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৩১১
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی حاملہ کا خاوند فوت ہوجائے تو اس پر اس کے وراثتی حصے میں سے خرچ کیا جائے گا
(١٩٣١٢) حضرت ابن عباس (رض) اور حضرت جابر (رض) فرماتے ہیں کہ حاملہ عورت کا خاوند فوت ہوجائے تو اسے نفقہ نہیں ملے گا بلکہ اس پر اسی کے وراثتی حصے میں سے خرچ کیا جائے گا۔
(۱۹۳۱۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ حَبِیبٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، وَعَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالاَ : لاَ نَفَقَۃَ لَہَا ، یُنْفَقُ عَلَیْہَا مِنْ نَصِیبِہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৩১২
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی حاملہ کا خاوند فوت ہوجائے تو اس پر اس کے وراثتی حصے میں سے خرچ کیا جائے گا
(١٩٣١٣) حضرت سعید بن مسیب (رض) ، حضرت جابر بن عبداللہ (رض) اور حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ اسے نفقہ نہیں ملے گا اور اس کے لیے میراث کافی ہے۔
(۱۹۳۱۳) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ وَجَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، وَالْحَسَنِ قَالَ : کَانُوا یَقُولُونَ : لَیْسَ لَہَا نَفَقَۃٌ ، حَسْبُہَا الْمِیرَاثُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৩১৩
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی حاملہ کا خاوند فوت ہوجائے تو اس پر اس کے وراثتی حصے میں سے خرچ کیا جائے گا
(١٩٣١٤) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ اگر کسی حاملہ کا خاوند فوت ہوجائے تو اس پر اس کے وراثتی حصے میں سے خرچ کیا جائے گا۔

(١٩٣١٤ م) حضرت عطائ سے ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
(۱۹۳۱۴) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ قَالَ : مِنْ نَصِیبِہَا۔

(۱۹۳۱۴ م) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ قَالَ : مِنْ نَصِیبِہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৩১৪
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی حاملہ کا خاوند فوت ہوجائے تو اس پر اس کے وراثتی حصے میں سے خرچ کیا جائے گا
(١٩٣١٥) حضرت قبیصہ بن ذؤیب (رض) فرماتے ہیں کہ اگر میں عورت پر اس کے حصے کے علاوہ خرچ کروں تو میں اس کے حصے میں سے خرچ کروں گا جو اس کے پیٹ میں ہے۔
(۱۹۳۱۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ قَالَ : قَالَ قَبِیصَۃُ بْنُ ذُؤَیْبٍ : لَوْ أَنْفَقْت عَلَیْہَا مِنْ غَیْرِ نَصِیبِہَا ، أَنْفَقْت عَلَیْہَا مِنْ نَصِیبِ الَّذِی فِی بَطْنِہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৩১৫
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی حاملہ کا خاوند فوت ہوجائے تو اس پر اس کے وراثتی حصے میں سے خرچ کیا جائے گا
(١٩٣١٦) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کسی حاملہ کا خاوند فوت ہوجائے تو اس پر اس کے وراثتی حصے میں سے خرچ کیا جائے گا۔
(۱۹۳۱۶) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ وابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ : یُنْفَقُ عَلَیْہَا مِنْ نَصِیبِہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৩১৬
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی حاملہ کا خاوند فوت ہوجائے تو اس پر اس کے وراثتی حصے میں سے خرچ کیا جائے گا
(١٩٣١٧) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ اگر حاملہ عورت کا خاوند فوت ہوجائے تو اسے نفقہ نہیں ملے گا۔ حضرت ابن زبیر (رض) نے ہمارے بارے میں یہی فیصلہ فرمایا تھا۔
(۱۹۳۱۷) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ ، أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ قَالَ : فی الْمُتَوَفَّی عَنْہَا وَہِیَ حَامِلٌ لاَ نَفَقَۃَ لَہَا وَقَضَی بِہِ فِینَا ابْنُ الزُّبَیْرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৩১৭
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی حاملہ کا خاوند فوت ہوجائے تو اس پر اس کے وراثتی حصے میں سے خرچ کیا جائے گا
(١٩٣١٨) حضرت حکم (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کسی حاملہ کا خاوند فوت ہوجائے تو اس پر اس کے وراثتی حصے میں سے خرچ کیا جائے گا۔ حضرت سفیان فرماتے ہیں کہ اگر کسی حاملہ کا خاوند فوت ہوجائے تو اس پر اس کے وراثتی حصے میں سے خرچ کیا جائے گا۔
(۱۹۳۱۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ قَالَ : یُنْفَقُ عَلَیْہَا مِنْ نَصِیبِہَا وَسَمِعْت وَکِیعًا یَقُولُ : کَانَ سُفْیَانُ یَقُولُ : یُنْفَقُ عَلَیْہَا مِنْ نَصِیبِہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৩১৮
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی حاملہ کا خاوند فوت ہوجائے تو اس پر اس کے وراثتی حصے میں سے خرچ کیا جائے گا
(١٩٣١٩) حضرت مکحول (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کسی حاملہ کا خاوند فوت ہوجائے تو اس پر اس کے وراثتی حصے میں سے خرچ کیا جائے گا۔
(۱۹۳۱۹) حَدَّثَنَا الثَّقَفِیُّ ، عَنْ بُرْدٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ قَالَ : نَفَقَتُہَا مِنْ نَصِیبِہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৩১৯
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ اگر حاملہ عورت کا خاوند فوت ہوجائے تو اس پر کل مال میں سے خرچ کیا جائے گا
(١٩٣٢٠) حضرت علی (رض) ، حضرت عبداللہ (رض) اور حضرت شریح (رض) فرماتے ہیں کہ اگر حاملہ عورت کا خاوند فوت ہوجائے تو اس پر کل مال میں سے خرچ کیا جائے گا۔
(۱۹۳۲۰) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ عَلِیٍّ ، وَعَبْدِ اللہِ وَشُرَیْحٍ قَالُوا : یُنْفَقُ عَلَیْہَا مِنْ جَمِیعِ الْمَالِ۔
tahqiq

তাহকীক: