মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
شکار کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৪১১ টি
হাদীস নং: ১৯৯৫৫
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی شکاری جانور کو روانہ کرتے وقت بسم اللہ پڑھنا بھول گیا لیکن شکار کے مرنے سے پہلے اس نے بسم اللہ پڑھ لی تو کیا حکم ہے ؟
(١٩٩٥٦) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ اگر مالک کے علم کے بغیر کتا شکار کے پیچھے لگ جائے کتے کے شکار کو تلاش کرنے کے بعد اگر شکاری بسم اللہ پڑھ لے اور پھر کتا شکار کرے تو وہ اسے کھا سکتا ہے۔
(۱۹۹۵۶) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : إذَا انْفَلَتَ الْکَلْبُ وَصَاحِبُہُ لاَ یَشْعُرُ ، فَقَالَ بَعْدَ مَا یَطْلُبُ الْکَلْبُ الصَّیْدَ : بِسْمِ اللہِ ، فَأَصَادَ الْکَلْبُ فَلْیَأْکُلْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯৫৬
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی شکاری جانور کو روانہ کرتے وقت بسم اللہ پڑھنا بھول گیا لیکن شکار کے مرنے سے پہلے اس نے بسم اللہ پڑھ لی تو کیا حکم ہے ؟
(١٩٩٥٧) حضرت عامر (رض) فرماتے ہیں کہ جب تم اپنے کتے یا تیر کو شکار کی طرف روانہ کرو اور اس وقت بسم اللہ پڑھنا بھول جاؤ۔ پھر بعد میں وہ تیر یا کتا شکار تک پہنچے تو تم اس شکار کو نہیں کھا سکتے۔ اس لیے کہ یہ بات ضروری ہے کہ تم اسے روانہ کرتے وقت بسم اللہ پڑھو۔
(۱۹۹۵۷) حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ زُہَیْرٍ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَامِرٍ، قَالَ: إذَا أَرْسَلْت کَلْبَک ، أَوْ سَہْمَکَ، فَنَسِیتَ أَنْ تُسَمِّیَ ، أَیْ حِینَ تُرْسِلُہُ ، ثُمَّ سَمَّیْتَ قَبْلَ أَنْ تَأْخُذَہُ ، فَلاَ تَأْکُلْ حَتَّی تُسَمِّیَ حِینَ تُرْسِلُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯৫৭
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی شکاری جانور کو روانہ کرتے وقت بسم اللہ پڑھنا بھول گیا لیکن شکار کے مرنے سے پہلے اس نے بسم اللہ پڑھ لی تو کیا حکم ہے ؟
(١٩٩٥٨) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص تیر پھینکتے وقت اللہ کا نام لینا بھول جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۱۹۹۵۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، أَنَّہُ قَالَ ؛ فِی رَجُلٍ رَمَی وَنَسِیَ أَنْ یَذْکُرَ اسْمَ اللہِ ، قَالَ : کَانَ لاَ یَرَی بِہِ بَأْسًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯৫৮
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی شکاری جانور کو روانہ کرتے وقت بسم اللہ پڑھنا بھول گیا لیکن شکار کے مرنے سے پہلے اس نے بسم اللہ پڑھ لی تو کیا حکم ہے ؟
(١٩٩٥٩) حضرت ابن حرملہ (رض) کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن مسیب (رض) سے سوال کیا کہ میں اپنے پتھر کو شکار کی طرف پھینکتے ہوئے اللہ کا نام لینا بھول جاؤں تو کیا حکم ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ بسم اللہ پڑھ کر اسے کھالو۔
(۱۹۹۵۹) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ ابن حَرْمَلَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : قُلْتُ : رَمَیْت بِحَجَرِی وَنَسِیت أَنْ أُسَمِّیَ ، قَالَ : فَاذْکُرِ اسْمَ اللہِ وَکُلْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯৫৯
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی اپنے کتے کو کسی شکار پر چھوڑے لیکن وہ کوئی دوسرا جانور شکار کر لے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٩٩٦٠) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ آدمی اگر اپنے کتے کو کسی شکار پر چھوڑے اور وہ کوئی دوسرا جانور شکار کرے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۱۹۹۶۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی رَجُلٍ أَرْسَلَ کَلْبَہُ عَلَی صَیْدٍ فَیَأْخُذُ غَیْرَہُ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯৬০
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی اپنے کتے کو کسی شکار پر چھوڑے لیکن وہ کوئی دوسرا جانور شکار کر لے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٩٩٦١) حضرت حجاج (رض) کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطائ (رض) سے سوال کیا کہ اگر آدمی کسی شکار کی طرف تیر پھینکے اور وہ کسی اور جانور کو لگ جائے تو کیا حکم ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ اسے کھالے۔
(۱۹۹۶۱) حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ عَطَائٍ، قَالَ: سَأَلْتُہ عَنِ الرَّجُلِ یَرْمِی الصَّیْدَ فَیُصِیبُ غَیْرَہُ، قَالَ: یَأْکُلُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯৬১
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی اپنے کتے کو کسی شکار پر چھوڑے لیکن وہ کوئی دوسرا جانور شکار کر لے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٩٩٦٢) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے بسم اللہ پڑھ کر کسی جانور پر تیر پھینکا اور وہ کسی دوسرے جانور کو لگ گیا تو اس میں کوئی حرج نہیں ۔
(۱۹۹۶۲) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ، عَنْ یُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ؛ فِی رَجُلٍ رَمَی صَیْدًا وَسَمَّی عَلَیْہِ فَأَصَابَ غَیْرَہُ، قَالَ: لاَ بَأْسَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯৬২
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی اپنے کتے کو کسی شکار پر چھوڑے لیکن وہ کوئی دوسرا جانور شکار کر لے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٩٩٦٣) حضرت ابراہیم (رض) سے بھی یونہی منقول ہے۔
(۱۹۹۶۳) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ؛ مِثْلَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯৬৩
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی اپنے کتے کو کسی شکار پر چھوڑے لیکن وہ کوئی دوسرا جانور شکار کر لے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٩٩٦٤) حضرت عامر (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے شکار کی طرف تیر پھینکا اس نے کسی خاص جانور کے نشانہ نہ باندھا اور وہ کسی ایک کو لگ گیا تو وہ اس کو کھا سکتا ہے، بشرطیکہ اس نے اسے روانہ کرتے وقت بسم اللہ پڑھی ہو۔
(۱۹۹۶۴) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ فِی رَجُلٍ یَرْمِی الصَّیْدَ ، وَلاَ یُتَعَمَّد فَیُصِیبُ أَحَدَہُمَا قَالَ : یَأْکُلُ إذَا ذَکَرَ اسْمَ اللہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯৬৪
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشرک کے کتے کے شکار کا حکم
(١٩٩٦٥) حضرت سعید بن مسیب (رض) نے مشرک کے کتے کے شکار کو مکروہ قرار دیا۔ حضرت زہری فرماتے ہیں کہ اگر تم خودا س کے کتے سے شکار کرو تو اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۱۹۹۶۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مُبَارَکٍ، عَنْ مَعْمَرٍ، قَالَ: حدَّثَنِی قَتَادَۃُ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ فِی کَلْبِ الْمُشْرِکِ، قَالَ: إنَّمَا ہُوَ کَشَفْرَتِہِ ، قَالَ : قَالَ الزُّہْرِیُّ : إذَا کُنْتَ أَنْتَ تَصِیدُ بِہِ فَلاَ بَأْسَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯৬৫
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشرک کے کتے کے شکار کا حکم
(١٩٩٦٦) حضرت مجاہد (رض) نے مجوسی، یہودی اور عیسائی کے کتے کے شکار کو مکروہ قرار دیا۔
(۱۹۹۶۶) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ، عَنْ لَیْثٍ، عَنْ مُجَاہِدٍ، أَنَّہُ کَرِہَ صَیْدَ کَلْبِ الْمَجُوسِیِّ وَالْیَہُودِیِّ وَالنَّصْرَانِیِّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯৬৬
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشرک کے کتے کے شکار کا حکم
(١٩٩٦٧) حضرت مجاہد (رض) فرماتے ہیں کہ مسلمان مجوسی کے کتے سے نہ تو شکار کرسکتا ہے اور نہ اس کا شکار کھا سکتا ہے۔
(۱۹۹۶۷) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : لاَ یَصِیدُ بِکَلْبِ الْمَجُوسِیِّ ، وَلاَ یَأْکُلُ مِنْ صَیْدِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯৬৭
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشرک کے کتے کے شکار کا حکم
(١٩٩٦٨) حضرت حسن (رض) اس بات کو مکروہ قرار دیتے تھے کہ مسلمان شکار کرنے میں کسی مجوسی کتے سے مدد لے، البتہ ان کے نزدیک یہودی اور عیسائی کے کتے سے مدد لے کر شکار کرسکتا ہے۔
(۱۹۹۶۸) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، أَنَّہُ کَانَ یُکْرَہُ أَنْ یَسْتَعِینَ الْمُسْلِمُ بِکَلْبِ الْمَجُوسِیِّ فَیَصِیدُ بِہِ ، وَلاَ یَرَی بَأْسًا أَنْ یَسْتَعِینَ بِکَلْبِ الْیَہُودِیِّ وَالنَّصْرَانِیِّ فَیَصِیدَ بِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯৬৮
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشرک کے کتے کے شکار کا حکم
(١٩٩٦٩) حضرت ابراہیم (رض) نے مجوسی کے کتے سے شکار کرنے کو مکروہ قرار دیا ہے۔
(۱۹۹۶۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ سُفْیَانَ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی، عَنْ رَجُلٍ، عَنْ إبْرَاہِیمَ، أَنَّہُ کَرِہَ صَیْدَ کَلْبِ الْمَجُوسِیِّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯৬৯
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشرک کے کتے کے شکار کا حکم
(١٩٩٧٠) حضرت حکم (رض) فرماتے ہیں کہ اس کا کتا اس کی چھری کی طرح ہے۔
(۱۹۹۷۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنِ الْحَکَمِ ، قَالَ : کَلْبُہُ کَسِکِّینِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯৭০
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشرک کے کتے کے شکار کا حکم
(١٩٩٧١) حضرت جابر (رض) فرماتے ہیں کہ یہودی اور عیسائی کا شکار اور ذبیحہ حلال ہے۔ البتہ مجوسی کے شکار اور ذبیحہ میں کوئی خیر نہیں۔
(۱۹۹۷۱) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِصَیْدِ الْیَہُودِیِّ وَالنَّصْرَانِیِّ وَذَبَائِحِہِمْ ، وَلاَ خَیْرَ فِی صَیْدِ الْمَجُوسِ وَذَبَائِحِہِمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯৭১
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشرک کے کتے کے شکار کا حکم
(١٩٩٧٢) حضرت جابر (رض) فرماتے ہیں کہ مجوسی کے شکار، اس کے باز اور اس کے کتے میں خیر نہیں۔
(۱۹۹۷۲) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : لاَ خَیْرَ فِی صَیْدِ الْمَجُوسِیِّ ولا بَازِہِ ، وَلاَ فِی کَلْبِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯৭২
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشرک کے کتے کے شکار کا حکم
(١٩٩٧٣) حضرت مجاہد (رض) اور حضرت عطائ (رض) نے مجوسی کے کتے کے شکار کو مکروہ قرار دیا۔
(۱۹۹۷۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، وَعَطَائٍ أَنَّہُمَا کَرِہَا صَیْدَ کَلْبِ الْمَجُوسِیِّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯৭৩
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشرک کے کتے کے شکار کا حکم
(١٩٩٧٤) حضرت حسن (رض) نے اس بات کو مکروہ قرار دیا کہ مسلمان کسی مجوسی، عیسائی اور یہودی سے اس کا کتا مانگ کر اس سے شکار کرے۔ وہ اس کی دلیل قرآن مجید کی آیت (وما علّمتم) پڑھتے کہ اس میں مسلمانوں کو خطاب ہے۔
(۱۹۹۷۴) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، أَنَّہُ کان یَکْرَہ أَنْ یَسْتَعِیرَ الرَّجُلُ کَلْبَ الْمَجُوسِیِّ ، أَوِ النَّصْرَانِیِّ ، أَوِ الْیَہُودِیِّ فَیَصِیدَ بِہِ وَیَقُولُ : مَا عَلَّمْتُمْ أَنْتُمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯৭৪
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشرک کے کتے کے شکار کا حکم
(١٩٩٧٥) حضرت ابوجعفر (رض) نے مجوسی کے کتے کے شکار کو مکروہ قرار دیا۔
(۱۹۹۷۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ ، أَنَّہُ کَرِہَ صَیْدَ کَلْبِ الْمَجُوسِیِّ۔
তাহকীক: