মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
شکار کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৪১১ টি
হাদীস নং: ১৯৯৭৫
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشرک کے کتے کے شکار کا حکم
(١٩٩٧٦) حضرت مجاہد (رض) نے مجوسی کے شکار کو مکروہ قرار دیا۔
(۱۹۹۷۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، أَنَّہُ کَرِہَ صَیْدَ الْمَجُوسِیِّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯৭৬
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشرک کے کتے کے شکار کا حکم
(١٩٩٧٧) حضرت سفیان (رض) فرماتے ہیں کہ مجوسی کا کتا جب تک مسلمان سے تعلیم نہ لے تو اس کا شکار مکروہ ہے۔
(۱۹۹۷۷) سَمِعْت وَکِیعًا یَقُولُ : سَمِعْت سُفْیَانَ یَکْرَہُ صَیْدَ کَلْبِ الْمَجُوسِیِّ حَتَّی یَأْخُذَ مِنْ تَعْلِیمِ الْمُسْلِمِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯৭৭
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مجوسی کے شکاری پرندے کے شکار کا بیان
(١٩٩٧٨) حضرت ابن جریج (رض) فرماتے ہیں کہ
(۱۹۹۷۸) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ الْقَطَّانُ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، قَالَ : قُلْتُ لَہُ : الْمَجُوسِیُّ یُرْسِلُ إلی بَازِہ ؟ قَالَ: نَعَمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯৭৮
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مجوسی کے شکاری پرندے کے شکار کا بیان
(١٩٩٧٩) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ مجوسی کے پرندے کا شکار نہ کھایا جائے گا۔
(۱۹۹۷۹) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی طَیْرِ الْمَجُوسِیِّ ، قَالَ : لاَ یُؤْکَلُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯৭৯
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مجوسی کے شکاری پرندے کے شکار کا بیان
(١٩٩٨٠) حضرت علی (رض) نے مجوسی کے شکرے اور باز کے شکار کو مکروہ قرار دیا۔
(۱۹۹۸۰) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ ہِشَامٍ وَوَکِیعٌ ، عَنْ جَرِیرِ بْنِ حَازِمٍ ، عَنْ عِیسَی بْنِ عَاصِمٍ ، عَنْ عَلِیٍّ ، أَنَّہُ کَرِہَ صَیْدَ صَقْرِہِ وَبَازِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯৮০
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مجوسی کے شکاری پرندے کے شکار کا بیان
(١٩٩٨١) حضرت جابر (رض) فرماتے ہیں کہ مجوسی کے شکرے اور باز کا شکار مکروہ ہے۔
(۱۹۹۸۱) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: لاَ خَیْرَ فِی صَقْرِہِ ، وَلاَ فِی بَازِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯৮১
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مجوسی کے شکاری پرندے کے شکار کا بیان
(١٩٩٨٢) حضرت ابو جعفر (رض) فرماتے ہیں کہ مجوسی کے شکرے اور باز کا شکار مکروہ ہے۔
(۱۹۹۸۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ ، أَنَّہُ کَرِہَ صَیْدَ صَقْرِہِ وَبَازِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯৮২
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی شکار کو پکڑے اور اس میں زندگی کی رمق موجود ہو تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٩٩٨٣) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ اگر تم شکار کو پکڑو اور اس میں زندگی کی رمق موجود ہو اور وہ تمہارے ہاتھ میں مرجائے تو اسے مت کھاؤ۔
(۱۹۹۸۳) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إذَا أَخَذْت الصَّیْدَ وَبِہِ رَمَقٌ فَمَاتَ فِی یَدِکَ فَلاَ تَأْکُلْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯৮৩
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی شکار کو پکڑے اور اس میں زندگی کی رمق موجود ہو تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٩٩٨٤) حضرت عبید اللہ بن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت نافع (رض) نے ایک کبوتر کو پتھر مارا اور اسے گرا دیا، انھوں نے اسے پکڑ کر اپنے پاس موجود ایک تیشہ اس کی گردن پر پھیرا تاکہ اسے ذبح کردیں لیکن وہ ان کے ذبح کرنے سے پہلے مرگئی تو انھوں نے اسے پھینک دیا۔
(۱۹۹۸۴) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ أَنَّہُ رَمَی دُبسیًا بِحَجَرٍ فَأَخَذَ عَبْدُ اللہِ یُعَالِجُہُ بِقَدُومٍ مَعَہُ لِیَذْبَحَہُ فَمَاتَ فِی یَدِہِ قَبْلَ أَنْ یَذْبَحَہُ فَأَلْقَاہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯৮৪
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی شکار کو پکڑے اور اس میں زندگی کی رمق موجود ہو تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٩٩٨٥) حضرت عطائ (رض) فرماتے ہیں کہ اگر تم شکار تک پہنچنے کی کوشش کرو اور وہ تمہارے پہنچنے سے پہلے مرجائے تو اس کھانے میں کوئی حرج نہیں اور اگر تم اسے پکڑ لو اور تمہیں ذبح کرنے کا موقع بھی ملے لیکن تم اس کو ذبح نہ کرو تو اب اسے مت کھاؤ۔
(۱۹۹۸۵) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : إذَا کُنْتَ فِی تَخْلِیصِ الصَّیْدِ فَسَبَقَک بِنَفْسِہِ فَلاَ بَأْسَ أَنْ تَأْکُلَہُ ، وَإِنْ تَرَبَّصْت بِہِ فَمَاتَ فَلاَ تَأْکُلْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯৮৫
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی شکار کو پکڑے اور اس میں زندگی کی رمق موجود ہو تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٩٩٨٦) حضرت شعبہ (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم (رض) سے سوال کیا کہ اگر کوئی آدمی شکار کو پہنچے اور اس میں زندگی کی رمق موجود ہو لیکن اس کا کتا اسے مار ڈالے تو اس شکار کا کیا حکم ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ اسے مت کھائے۔
(۱۹۹۸۶) حَدَّثَنَا سَہْلُ بْنُ یُوسُفَ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ الْحَکَمَ عَنِ الرَّجُلِ یُدْرِکُ الصَّیْدَ وَبِہِ رَمَقٌ فَیَدَعُ الْکَلْبَ حَتَّی یَقْتُلَہُ ، قَالَ : لاَ یَأْکُلُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯৮৬
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی شکار کو پکڑے اور اس میں زندگی کی رمق موجود ہو تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٩٩٨٧) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے اپنے کتے کو شکارپر چھوڑا، جب آدمی شکار تک پہنچا تو اس میں زندگی کی رمق باقی تھی لیکن وہ اس کے ہاتھ میں مرگیا اب اگر اس کا کتا سدھایا ہوا تھا تو وہ آدمی اسے کھا سکتا ہے۔
(۱۹۹۸۷) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، عَنْ أَبِی حَرَّۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی رَجُلٍ أَرْسَلَ کَلْبَہُ عَلَی صَیْدٍ ، فَأَدْرَکَ الصَّیْدَ وَبِہِ رَمَقٌ ، فَمَاتَ فِی یَدَیْہِ ، فَقَالَ : إذَا کَانَ الْکَلْبُ مُکَلَّبًا فَلْیَأْکُلْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯৮৭
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شکار کو دیکھے بغیر کتے کو روانہ کردے اور بسم اللہ بھی پڑھ لے
(١٩٩٨٨) حضرت معاویہ بن قرہ (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کوئی آدمی شکار کو دیکھے بغیر اپنے کتے کو روانہ کر دے اور کتا شکار کرلے تو اس شکار کو کھالے۔
(۱۹۹۸۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِیُّ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ مُعَاوِیَۃَ بْنِ قُرَّۃَ ، قَالَ : کَانَ أَحَدُہُمْ یُرْسِلُ کَلْبَہُ وَیُسَمِّی ، وَلاَ یَرَی صَیْدًا فَإِذَا صَادَ أَکَلَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯৮৮
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شکار کو دیکھے بغیر کتے کو روانہ کردے اور بسم اللہ بھی پڑھ لے
(١٩٩٨٩) حضرت حجاج (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطائ (رض) سے ان کتوں کے قتل کے بارے میں سوال کیا جو اپنے باندھے جانے کی جگہ سے بھاگ جائیں اور شکار کرلیں تو اس کا شکار کا کیا حکم ہے ؟ انھوں نے فرمایا اس میں کچھ حرج نہیں۔
(۱۹۹۸۹) حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ حَجَّاجٍ، قَالَ: سَأَلْتُ عَطَائً عَنِ الْکِلاَبِ تَنْفَلِتُ مِنْ مَرَابِطِہَا فَتَقْتُلُ، قَالَ: لاَ بَأْسَ بِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯৮৯
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتوں کو شکار پر چھوڑتے وقت کیا کہا جائے ؟
(١٩٩٩٠) حضرت معروف (رض) فرماتے ہیں کہ ہم اپنے کتوں کو لے کر نکلے اور حضرت ابن عمر (رض) سے ہماری ملاقات ہوئی۔ انھوں نے فرمایا کہ جب تم اپنے کتوں کو روانہ کرو تو بسم اللہ پڑھو اور یہ کہو : (ترجمہ) اے اللہ ان کے دلوں کو درست راستہ دکھا۔
(۱۹۹۹۰) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ مَعْرُوف ، قَالَ : خَرَجْنَا بِکِلاَبٍ فَلَقِینَا ابْنَ عُمَرَ ، فَقَالَ : إذَا أَرْسَلْتُمُوہُ فَسَمُّوا اللَّہَ عَلَیْہَا وَقُولُوا : اللَّہُمَّ اہْدِ صُدُورَہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯৯০
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتوں کو شکار پر چھوڑتے وقت کیا کہا جائے ؟
(١٩٩٩١) حضرت عبداللہ بن ابی بکر (رض) فرماتے ہیں کہ میرے والد جب اپنے کتوں کو شکار کے لیے روانہ کرتے تو یہ دعا وہ کرتے تھے (ترجمہ) اے اللہ ! ان کے دلوں کو سیدھا راستہ دکھا۔
(۱۹۹۹۱) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ زُہَیْرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِی بَکْرٍ ، أَنَّ أَبَاہُ کَانَ إذَا أَرْسَلَ کِلاَبَہُ ، قَالَ : اللَّہُمَّ اہْدِ صُدُورَہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯৯১
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کتا شکار کا خون پی لے تو کیا حکم ہے ؟
(١٩٩٩٢) حضرت عدی بن حاتم (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کتا شکار کا خون پی لے تو اس کا شکار مت کھاؤ کیونکہ جو تم نے اسے سکھایا ہے وہ اس نے نہیں سیکھا۔
(۱۹۹۹۲) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ عَدِیِّ بْنِ حَاتِمٍ ، قَالَ : إِنْ شَرِبَ مِنْ دَمِہِ فَلاَ تَأْکُلْ ، فَإِنَّہُ لَمْ یَعْلَمْ مَا عَلَّمْتہ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯৯২
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کتا شکار کا خون پی لے تو کیا حکم ہے ؟
(١٩٩٩٣) حضرت عطائ (رض) فرماتے ہیں کہ کتا اگر شکار کا گوشت کھائے تو اسے مت کھاؤ لیکن اگر وہ خون پیئے تو کھا سکتے ہو۔
(۱۹۹۹۳) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیاثٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ قَالَ : إِنْ أَکَلَ فَلاَ تَأْکُلْ ، وَإِنْ شَرِبَ فَکُلْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯৯৩
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کتا شکار کا خون پی لے تو کیا حکم ہے ؟
(١٩٩٩٤) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ کتا اگر شکار کا گوشت کھائے تو تم اسے نہ کھاؤ اور اگر وہ اس کا خون پئے تو اسے کھالو۔
(۱۹۹۹۴) حَدَّثَنَا حَفْصُ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ قَالَ : إِنْ أَکَلَ فَلاَ تَأْکُلُ ، وَإِنْ شَرِبَ فَلاَ تَأْکُلْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯৯৪
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کتا شکار کا خون پی لے تو کیا حکم ہے ؟
(١٩٩٩٥) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ کتا اگر شکار کا گوشت کھائے تو اسے پھر بھی کھالو اور اگر وہ اس کا خون پی لے تو پھر بھی کھالو۔
(۱۹۹۹۵) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : إِنْ أَکَلَ فَکُلْ وَإِنْ شَرِبَ فَکُلْ۔
তাহকীক: